কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৭৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19739 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی ایک رکوع کرے تو اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لے ۔ پھر اس قدر ٹھہرے کہ ہر عضو اپنی جگہ پر سکون ہوجائے ۔ پھر تین بار تسبیح کہے ۔ بیشک اس کا جسم پر اتنی بار تسبیح پڑھے گا ۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
19739- إذا ركع أحدكم فليضع يديه على ركبتيه، ثم يمكث حتى يطمئن كل عضو في مفاصله، ثم يسبح ثلاث مرات فإنه يسبح في جسدك مثل ذلك. "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19740 ۔۔۔ جب رکوع کرے تو اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لے اور اپنی انگلیوں کو کشادہ کرلے ۔ (الجامع لعبد الرزاق عن القاسم بن ابی برزۃ عن رجل)
19740- إذا ركعت فضع يديك على ركبتيك وفرج بين أصابعك. "عب عن القاسم بن أبي برزة عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19741 ۔۔۔ جب کوئی رکوع کرے تو یہ کہے : ” اللہم لک رکعت وبک آمنت “ اے اللہ ! میں تیرے لیے جھکا اور تجھ پر ایمان لایا ۔ (الحسن بن سفیان عن ربیعۃ بن الحارث بن نوفل)
19741- إذا ركع أحدكم فليقل: اللهم لك ركعت وبك آمنت. "الحسن بن سفيان عن ربيعة بن الحارث بن نوفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19742 ۔۔۔ جس نے فرض نماز کے ہر رکوع اور ہر سجدہ میں سات مرتبہ تسبیحات کہنے پر پابندی برتی اللہ پاک اس کو جنت میں داخل کر دے گا ۔ (تمام وابن عساکر عن معاذ بن جبل) کلام : ۔۔۔ اس روایت میں شراحیل بن عمرو ابو عمرو العنسی ضعیف ہے۔
19742- من حافظ على سبع تسبيحات في كل ركعة وسجدة من الصلاة المكتوبة أدخله الله الجنة. "تمام وابن عساكر عن معاذ بن جبل وفيه شراحيل بن عمرو أبو عمرو العنسي ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19743 ۔۔۔ اے بریدۃ ! جب تو نماز میں تشہد کی حالت میں بیٹھے تو ہرگز تشہد پڑھنا اور مجھ پر درود بھیجنا نہ چھوڑ ۔ (السنن للدارقطنی) کلام : ۔۔۔ ضعفہ عن عبداللہ بن بریدۃ عن ابیہ۔
19743- يا بريدة إذا رفعت رأسك من الركوع فقل: سمع الله لمن حمده اللهم ربنا لك الحمد، يا بريدة إذا جلست في صلاتك فلا تتركن التشهد والصلاة علي.
"قط وضعفه عن عبد الله بن بريدة عن أبيه".
"قط وضعفه عن عبد الله بن بريدة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
1044 2 ۔۔۔ جب تمہارا امام ” سمع اللہ لمن حمدہ “ کہے تو تم اللہ ربنا لک الحمد “۔ کہو ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ عن ابی سعید (رض))
19744- إذا قال إمامكم: سمع الله لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد.
"ش عن أبي سعيد".
"ش عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19745 ۔۔۔ جب امام ” سمع اللہ لمن حمدہ “ (اللہ اس کو سنتا ہے جو اس کی حمد کرتا ہے) کہو تو تم : ” ربنالک الحمد “۔ (اے رب ! ہم تیری حمد کرتے ہیں) کہو بیشک تمہارا رب تمہاری تسبیح سنے گا ۔ بیشک اللہ نے اپنے نبی کی زبان پر فیصلہ کردیا ہے کہ جو بھی اس کی حمد کرے گا اللہ اس کو سنے گا ۔ (الجامع لعبد الرزاق عن ابی موسیٰ (رض))
19745- إذا قال الإمام: سمع الله لمن حمده فقولوا: ربنا لك الحمد يسمع الله لكم، فإن الله قضى على لسان نبيه سمع الله لمن حمده. "عب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19746 ۔۔۔ اللہ پاک نے آسمان کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ پس کوئی شی ان کلمات کو عرش کے پاس جانے سے روک نہیں سکتی یعنی ” الحمد للہ حمد کثیرا طیبا مبارکا فیہ “۔ (ابن ماجہ ، الکبیر للطبرانی عن وائل بن حجر (رض))
19746- لق د فتح الله أبواب السماء فما نهنهها شيء دون العرش يعني: قوله الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه. "هـ طب
عن وائل بن حجر".
عن وائل بن حجر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19747 ۔۔۔ ان کلمات کی طرف بارہ فرشتے بڑھے ہیں اور عرش کے پاس پہنچنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنی ہے۔ (نسائی عن وائل بن حجر (رض)) فائدہ ۔:۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو اپنی نماز میں یہ کلمات پڑھتے ہوئے سنا : ” الحمد للہ حمد کثیرا طیبا مبارکا فیہ “۔ تب آپ نے مذکورہ فرمان صادر فرمایا ۔
19747- لقد ابتدرها اثنا عشر ملكا فما نههها شيء دون العرش.
"ن عن وائل بن حجر" قال: سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول في صلاته: الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه قال: فذكره.
"ن عن وائل بن حجر" قال: سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول في صلاته: الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19748 ۔۔۔ میں نے تیس سے اوپر کچھ ملائکہ کو دیکھا کہ وہ ان کلمات کی طرف بڑھے ہیں کہ کون ان کو دوسروں سے پہلے لکھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، نسائی عن رفاعۃ بن رافع (رض)) فائدہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔ رفاعہ (رض) فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ہم لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے سر اٹھایا تو ایک شخص نے کہا : ” ربنا لک الحمد حمد کثیرا طیبا مبارکا فیہ “۔ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا : ابھی کس نے یہ کلمات کہے ہیں ؟ ایک آدمی نے اپنی طرف اشارہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا ۔
19748- لقد رأيت بضعة وثلاثين ملكا يبتدرونها أيهم يكتبها أولا.
"حم خ ن عن رفاعة بن رافع" قال: كنا نصلي يوما وراء رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما رفع رأسه من الركعة قال رجل وراءه: ربنا لك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، فلما انصرف قال: من المتكلم آنفا؟ قال رجل: أنا قال: فذكره.
"حم خ ن عن رفاعة بن رافع" قال: كنا نصلي يوما وراء رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما رفع رأسه من الركعة قال رجل وراءه: ربنا لك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، فلما انصرف قال: من المتكلم آنفا؟ قال رجل: أنا قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19749 ۔۔۔ ابھی کس نے پڑھا ہے ؟ میں نے تیس سے اوپر چند ملائکہ کو دیکھا کہ وہ ان کلمات کی طرف بڑھے کہ کون ان کو سب سے پہلے لکھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، نسائی ، شعب الایمان للبیہقی، عن رفاعۃ بن رافع الزرقی) فائدہ : ۔۔۔ ایک شخص نے (نماز میں) یہ کلمات پڑھے : ” ربنا لک الحمد حمد کثیرا طیبا مبارکا فیہ “۔ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا ۔
19749- من المتكلم آنفا؟ لقد رأيت بضعة وثلاثين ملكا يبتدرونها أيهم يكتبها أولا.
"حم خ ن هب عن رفاعة بن رافع الزرقي" أن رجلا قال: ربنا ولك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، فلما انصرف رسول الله صلى الله عليه وسلم قال فذكره.
"حم خ ن هب عن رفاعة بن رافع الزرقي" أن رجلا قال: ربنا ولك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، فلما انصرف رسول الله صلى الله عليه وسلم قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19750 ۔۔۔ نماز کے تین حصے ہیں۔ وضو ایک حصہ ہے ، رکوع ایک حصہ ہے اور ایک حصہ سجدے ہیں۔ جس نے ان تینوں حصوں پر پابندی کی اس کی نماز قبول ہوگئی ، اور جس نے ان حصوں کو خراب کیا تو نماز کے یہ اور باقی سب حصے نمازی پر رد کردیئے جائیں گے ۔ (الدیلمی عن ابن عباس (رض))
19750- الصلاة ثلاثة أثلاث: الوضوء ثلث، وثلث الركوع، وثلث السجود فمن حافظ عليهن قبلت منه، ومن ضيعهن ردت عليه وما سواهن. "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19751 ۔۔۔ نماز کے تین تہائی حصے ہیں۔ پاکیزگی ایک تہائی حصہ ہے ، رکوع دودسرا تہائی حصہ ہے اور سجدے تیسرا تہائی حصہ ہیں۔ (البزار عن ابن عباس (رض))
19751- الصلاة ثلاثة أثلاث: الطهور ثلث، والركوع ثلث والسجود ثلث، فمن أداها بحقها قبلت منه، وقبل منه سائر عمله، ومن ردت عليه صلاته رد عليه عمله. "البزار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19752 ۔۔۔ رکوع اور سجدوں کو پورا کرو۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! جب تم رکوع اور سجود کرتے ہو تو میں پیٹھ پیچھے سے بھی تم کو دیکھتا ہوں ۔ (مسند ابی داؤد الطیالسی ، مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، نسائی ، صحیح ابن حبان عن انس (رض))
19752- أتموا الركوع والسجود فوالذي نفسي بيده إني لأراكم من وراء ظهري إذا ركعتم وإذا سجدتم. "ط حم خ م ن حب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19753 ۔۔۔ جب تو نماز میں کھڑا ہو اور رکوع کرے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھ اور اپنی انگلیوں کو کھول لے ۔ پھر سر اٹھا یہاں تک کہ ر جوڑ اپنی جگہ مطمئن ہوجائے ۔ اور جب تو سجدہ کرے تو اپنی پیشانی کو سکون کے ساتھ زمین پر ٹیک دے اور محض چونچیں نہ مار۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابن عمر (رض))
19753- إذا قمت إلى الصلاة فركعت، فضع يديك على ركبتيك، وفرج بين أصابعك، ثم ارفع رأسك حتى يرجع كل عضو إلى مفصله، وإذا سجدت فأمكن جبينك من الأرض ولا تنقر. "هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19754 ۔۔۔ رکوع و سجود میں اعتدال کے ساتھ رہو اور کوئی اپنے بازؤوں کو کتے کی طرح نہ پھیلائے ۔ (الدارمی ، ابو عوانہ ، ابن حبان عن انس (رض))
19754- اعتدلوا في الركوع والسجود ولا يبسط أحدكم ذراعيه انبساط الكلب. "الدارمي وأبو عوانة حب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19755 ۔۔۔ مجھے رکوع اور سجود میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے ، جب تم رکوع کر رو تو (سبحان رب العظیم کے ساتھ) خدا کی عظمت بیان کرو ، اور جب تم سجدہ کرو تو (سبحان رب الاعلی پڑھنے کے ساتھ) خوب دعائیں مانگو قریب ہے کہ تمہاری دعائیں قبول ہوں ۔ (ابن ابی شیبۃ، عن علی (رض))
19755- إني نهيت أن أقرأ القرآن في الركوع والسجود، فإذا ركعتم فعظموا الله، وإذا سجدتم فاجتهدوا في المسألة فقمن أن يستجاب لكم. "ش عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19756 ۔۔۔ تین تسبیحات رکوع میں ہیں اور تین تسبیحات سجدے میں ۔ (الجامع لعبد الرزاق ، الکبیر للطبرانی ابن ابی شیبۃ ، عن جعفر بن محمل عن ابیہ معضلا)
19756- ثلاث تسبيحات ركوعا، وثلاث تسبيحات سجودا. "عب طب ش عن جعفر بن محمل عن أبيه معضلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19757 ۔۔۔ ایسے شخص کی نماز مقبول نہیں جو رکوع و سجود کو پورا پورا نہ کرے ۔ (الاوسط و الکبیر للطبرانی ، السنن لسعید بن منصور (رض) ، عن انس (رض))
19757- لا تقبل صلاة رجل لا يتم الركوع والسجود. "طس طب ص عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19758 ۔۔۔ اللہ ایسے بندے کی نماز کی طرف بھی نہیں دیکھتے جو رکوع و سجود کے درمیان اپنی کمر کو سیدھی نہ کرے ۔ (مسند احمد ، ابن سعد ، ابن عساکر عن علی بن شیبان)
19758- لا ينظر الله إلى صلاة عبد لا يقيم صلبه بين ركوعه وسجوده. "حم وابن سعد وابن عساكر عن علي بن شيبان".
তাহকীক: