কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৭১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الجہر بآمین۔ لاکمال :
19719 ۔۔۔ جب امام ” غیر المغضوب علیہم ولا الضالین “۔ کہے تو تم آمین کہو ۔ بیشک اس وقت ملائکہ بھی آمین کہتے ہیں۔ اور امام بھی آمین کہتا ہے۔ پس جس کی آمین ملائکہ کی آمین کے موافق ہوگئی اس کے پچھلے سب گناہ معاف ہوجائیں گے ۔ (نسائی عن ابوہریرہ (رض))
19719- إذا قال الإمام: {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ} فقولوا: آمين، فإن الملائكة تقول: آمين، وإن الإمام يقول: آمين، فمن وافق تأمينه تأمين الملائكة، غفر له ما تقدم من ذنبه. "ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الجہر بآمین۔ لاکمال :
19720 ۔۔۔ جب امام : ” غیر المغضوب علیہم ولا الضالین “۔ کہتے تو تم آمین کہو۔ ملائکہ بھی آمین کہتے ہیں۔ اور امام بھی آمین کہتا ہے۔ پس جس کی آمین ملائکہ کی آمین کے موافق ہوگئی اس کے پچھلے سب گناہ معاف ہوجائیں گے ۔ (الجامع لعبد الرزاق ، مسند احمد ، ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
19720- إذا قال الإمام: {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ} فقولوا: آمين، فإن الملائكة تقول: آمين، وإن الإمام يقول: آمين، فمن وافق تأمينه تأمين الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه. "عب حم حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الجہر بآمین۔ لاکمال :
19721 ۔۔۔ جب قاری پڑھتا ہے : ” غیر المغضوب علیہم ولا الضالین “۔ تو تم کہو آمین ۔ اللہ تم سے محبت کرے گا ۔ (” غیر المغضوب علیہم ولا الضالین “۔ (الکبیر للطبرانی عن سمرۃ (رض))
19721- إذا قال القارئ: {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ} فقولوا: آمين يجبكم الله. "طب عن سمرة"1.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الجہر بآمین۔ لاکمال :
19722 ۔۔۔ یہود نے تم پر اتنا کسی چیز پر حسد نہیں کیا جتنا آمین پر حسد کیا ہے۔ اور سلام پر حسد کیا ہے جو تم ایک دوسرے کو کرتے ہو۔ (الجامع لعبد الرزاق عن ابن جریج عن عطاء بلاغا)
19722- ما حسدتكم اليهود على شيء ما حسدتكم على آمين والسلام يسلم بعضكم على بعض. "عبد الرزاق عن ابن جريج عن عطاء بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب الجہر بآمین۔ لاکمال :
19723 ۔۔۔ جانتی ہے تو ! وہ ہم پر کس چیز کی وجہ سے حسد کرتے ہیں ، یعنی یہود ؟ میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا : وہ ہم پر (ایک تو) قبلہ میں حسد کرتے ہیں جس کی ہم کو ہدایت ملی اور وہ اس سے گمراہ ہوگئے ۔ اور (دوسرا) وہ جمعہ میں ہم پر حسد کرتے ہیں جس کی ہم کو ہدایت ملی اور انھوں نے اس کو کھو دیا ۔ نیز وہ ہمارے امام کے پیچھے آمین کہنے پر حسد کرتے ہیں۔ (بخاری مسلم عن عائشۃ (رض))
19723- تدرين على ما حسدونا يعني اليهود؟ قلت: الله ورسوله أعلم، قال: فإنهم حسدونا على القبلة التي هدينا لها، وضلوا عنها، وعلى الجمعة التي هدينا لها وضلوا عنها، وعلى قولنا خلف الإمام: آمين. "ق عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19724 ۔۔۔ جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھ لے ۔ حتی کہ مطمئن ہوجائے ، اور جب تو سجدہ کرے تو اپنی پیشانی کو زمین پر اچھی طرح ٹکا دے حتی کہ تجھے زمین کی سختی محسوس ہو ۔ (مسند احمد عن ابن عباس (رض))
19724- إذا ركعت فضع كفيك على ركبتيك حتى تطمئن وإذا سجدت فأمكن جبهتك من الأرض حتى تجد حجم الأرض.

"حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19725 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی ایک رکوع کرے تو وہ اپنے رکوع میں تین مرتبہ کہے : ” سبحان ربی العظیم “۔ جب ایسا کرلیا تو اس کا رکوع پورا ہوگیا اور یہ ادنی مقدار ہے۔ اور جب کوئی سجدہ کرے تو اپنے سجدے میں تین مرتبہ کہے : ” سبحان ربی الاعلی “۔ جب اس نے ایسا کرلیا تو اس کا سجدہ تمام ہوگیا اور یہ ادنی مقدار ہے۔ (ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))
19725- إذا ركع أحدكم فليقل في ركوعه: سبحان ربي العظيم ثلاثا، فإذا فعل ذلك فقد تم ركوعه وذلك أدناه، وإذا سجد فليقل في سجوده: سبحان ربي الأعلى ثلاثا، فإذا فعل ذلك فقد تم سجوده وذلك أدناه. "د ت هـ عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19726 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی ایک نماز پڑھے تو اپنے رکوع و سجود کو پورا کرے اور اپنے سجدوں میں ٹھونگیں نہ مارے ۔ اس کی مثال تو ایسی ہے جیسے کوئی بھوکا ایک دو کھجوریں کھالے۔ اس سے اس کی بھوک رفع نہیں ہوسکتی ۔ (لہذا سجدوں کو اچھی طرح اطمینان کے ساتھ ادا کرے) ۔ (تمام ، ابن عساکر عن ابی عبداللہ الاشعری)
19726- إذا صلى أحدكم فليتم ركوعه وسجوده، ولا ينقر في سجوده فإنما مثل ذلك كمثل الجائع يأكل التمرة والتمرتين فما يغنيان عنه. "تمام وابن عساكر عن أبي عبد الله الأشعري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19727 ۔۔۔ جو شخص رکوع کو پورا نہ کرے اور سجدوں میں ٹھونگیں مارے اس کی مثال اس بھوکے کی ہے جس کو صرف ایک دو کھجوریں کھانے کو ملیں بھلا وہ اس کی بھوک کیا مٹا سکتی ہیں۔ (التاریخ للبخاری عن ابی عبداللہ الاشعری)
19727- الذي لا يتم ركوعه وينقر في سجوده مثل الجائع يأكل التمرة والتمرتين لا يغنيان عنه شيئا. "تخ عن أبي عبد الله الأشعري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19728 ۔۔۔ کسی بندے کی نماز درست نہیں حتی کہ وہ رکوع اور سجدوں میں اپنی کمر سیدھی کرے ۔ (ابو داؤد عن ابی مسعود البدری (رض))
19728- لا تجزئ صلاة الرجل حتى يقيم ظهره في الركوع والسجود. "د عن أبي مسعود البدري"2
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19729 ۔۔۔ اے مسلمانو کے گروہ ! اس شخص کی نماز نہیں جو رکوع اور سجدوں میں اپنی کمر سیدھی نہ کرے ۔ (ابن ماجہ عن علی ابن شیبار)
19729- يا معشر المسلمين لا صلاة لمن لا يقيم صلبه في الركوع والسجود.

"ه عن علي أبي شيبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19730 ۔۔۔ رکوع و سجود کو مکمل ادا کرو۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تمہیں اپنی پیٹھ پیچھے سے دیکھتا ہوں جب تم رکوع کرتے ہو اور جب سجدے کرتے ہو۔ (بخاری ، مسلم عن انس (رض))
19730- أتموا الركوع والسجود، فو الذي نفسي بيده إني لأراكم من وراء ظهري إذا ركعتم وإذا سجدتم. "حم ق ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19731 ۔۔ رکوع و سجود کو مکمل ادا کرو۔ اللہ کی قسم ! میں تمہیں اپنی پیٹھ پیچھے دیکھتا ہوں جب تم رکوع کرتے ہو اور جب تم سجدہ کرتے ہو۔ بخاری، مسلم عن انس (رض)
19731- أتموا الركوع والسجود، فوالله إني لأراكم من بعد ظهري إذا ركعتم وإذا سجدتم. "ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19732 ۔۔۔ جب کوئی شخص اچھی طرح نماز ادا کرے ، رکوع اور سجدوں کو پورا پورا ادا کرے تو نماز ، نمازی کو کہتی ہے : اللہ تیری بھی ایسی حفاظت کرے جیسی تو نے میری حفاظت کی ۔ پھر وہ نماز اوپر اٹھالی جاتی ہے۔ اور جب کوئی شخص نماز کو بری طرح ادا کرتا ہے اس کے رکوع اور سجدوں کو ناتمام اور ادھورا ادا کرتا ہے تو نماز کہتی ہے : اللہ تجھے بھی ضائع کرے جس طرح تو نے مجھے ضائع کیا ، پھر اس کو پرانے بوسیدہ کپڑے کی طرح لپیٹ کر اس نمازی کے منہ پر مار دیا جاتا ہے۔ (الطیالسی عن عبادۃ بن الصامت)
19732- إذا أحسن الرجل الصلاة فأتم ركوعها وسجودها، قالت الصلاة: حفظك الله كما حفظتني فترفع، وإذا أساء الصلاة فلم يتم ركوعها وسجودها، قالت الصلاة: ضيعك الله كما ضيعتني فتلف كما يلف الثوب الخلق فيضرب بها وجهه. "الطيالسي عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19733 ۔۔۔ لوگوں میں سب سے زیادہ بدترین چور وہ ہے جو نماز میں بھی چوری کرے ۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! نماز میں کوئی شخص کیسے چوری کرے گا ؟ ارشاد فرمایا : وہ اس کے رکوع اور سجدوں کو مکمل نہ کرے اور نہ خشوع کے ساتھ پڑھے ۔ (مسند احمد ، مستدرک الحاکم عن ابی قتادہ ، مسند احمد ، مسند ابی یعلی عن ابی سعید (رض))
19733- أسوء الناس سرقة الذي يسرق من صلاته، قالوا: يا رسول الله وكيف يسرق من صلاته؟ قال لا يتم ركوعها ولا سجودها ولا خشوعها. "حم ك عن أبي قتادة؛ حم ع عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19734 ۔۔۔ لوگوں میں سب سے زیادہ چوری کرنے والا شخص وہ ہے جو نماز میں بھی چوری کرے ۔ پوچھا گیا : یا رسول اللہ ! نماز میں کیسے چوری کرے گا ؟ فرمایا : جو رکوع اور سجدوں کو ناتمام کرے ۔ اور لوگوں میں سب سے بڑا بخیل شخص وہ ہے جو سلام کرنے میں بھی بخل سے کام لے ۔ (الاوسط للطبرانی عن عبداللہ بن مغفل)
19734- أسرق الناس الذي يسرق صلاته، قيل: يا رسول الله كيف يسرق؟ لا يتم ركوعها ولا سجودها وأبخل الناس من بخل بالسلام.

"طس عن عبد الله بن مغفل"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19735 ۔۔۔ ہر سورت (رکعت) کو رکوع و سجود سے اس کا پورا پورا حصہ دو ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ عن بعض الصحابۃ)
19735- أعط كل سورة حظها من الركوع والسجود. "ش عن بعض الصحابة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19736 ۔۔۔ ہر سورت کا رکوع و سجود میں اپنا حصہ ہے۔ مسند احمد عن رجل۔
19736- لكل سورة حظها من الركوع والسجود. "حم عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19737 ۔۔۔ ایسی نماز درست نہیں جس میں آدمی رکوع و سجدوں میں اپنی کمر اچھی طرح سیدھی نہ کرے ۔ (مسند احمد ، نسائی ، ابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))
19737- لا تجزئ صلاة لا يقيم الرجل فيها صلبه في الركوع والسجود. "حم ن هـ عن أبي مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع و سجود کا بیان :
19738 ۔۔۔ رکوع میں بھی (کم از کم) تین تسبیحات کہو اور سجدے میں بھی (کم از کم) تین تسبیحات کہو ۔ (السنن للبیہقی عن محمد بن علی مرسلا)
19738- سبحوا ثلاث تسبيحات ركوعا وثلاث تسبيحات سجودا. "هق عن محمد بن علي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: