কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৭৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19759 ۔۔۔ اللہ پاک ایسے بندے کی نماز کی طرف (رحمت کی) نظر نہیں فرماتے جو رکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہ کرے ۔ (ابن ماجہ ، مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، السنن لسعید بن منصور عن طلق بن علی)
19759- لا ينظر الله إلى صلاة عبد لا يقيم فيها صلبه في ركوع وسجود.

"ه حم طب ص عن طلق بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19760 ۔۔۔ اللہ پاک ایسے بندے کی طرف نہیں دیکھتے جو رکوع و سجود کے درمیان اپنی کمر سیدھی نہ کرے ۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
19760- لا ينظر الله إلى رجل لا يقيم صلبه بين ركوعه وسجوده.

"حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19761 ۔۔۔ جب بندہ سجدہ کرتا ہے تو اس کے ساتھ سات اعضاء بھی سجدہ کرتے ہیں۔ چہرہ ، دونوں ہتھیلیاں ، دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ عن العباس ، عبد بن حمید عن سعد (رض))
19761- إذا سجد العبد سجد معه سبعة آراب وجهه وكفاه وركبتاه وقدماه.

"حم، م، عن العباس؛ عبد بن حميد عن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19762 ۔۔۔ بندہ جب سجدہ کرتا ہے تو اس کا سجدہ پیشانی کے نیچے سے ساتویں زمین تک کی جگہ کو پاک کردیتا ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
19762- إذا سجد العبد طهر سجوده ما تحت جبهته إلى سبع أرضين.

"طس عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19763 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے بلکہ اپنی ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں سے آگے رکھے ۔ (ابوداؤد نسائی ، عن ابوہریرہ (رض))
19763- إذا سجد أحدكم فلا يبرك كما يبرك البعير وليضع يديه قبل ركبتيه.

"د ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19764 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی ایک سجدہ کرے تو اپنے ہتھیلیاں زمین سے ملا دے ۔ ممکن ہے کہ اللہ پاک قیامت کے دن ان ہتھیلیوں سے طوق کو نکال دے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
19764- إذا سجد أحدكم فليباشر بكفيه الأرض، عسى الله أن يفك عنه الغل يوم القيامة. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19765 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اعتدال کے ساتھ سجدہ کرے اور کتے کی طرح بازؤوں کو بچھا نہ دے۔ (مسند احمد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، ابن حزیمہ ، الضیاء عن جابر (رض))
19765- إذا سجد أحدكم فليعتدل ولا يفترش ذراعيه افتراش الكلب.

"حم ت هـ وابن خزيمة والضياء عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19766 ۔۔۔ سجدوں میں سیدھے رہو اور کوئی بھی کتے کی طرح اپنے بازؤوں کو نہ پھیلائے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، الکامل لابن عدی عن انس (رض))
19766- اعتدلوا في السجود، ولا يبسط أحدكم ذراعيه انبساط الكلب.

"حم ق عد عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19767 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (سجدے کی بجائے) کوے کی طرح چونچیں مارنے اور درندے کی طرح بازو پھیلانے سے منع فرمایا ۔ نیز اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی مسجد میں اس طرح اپنے لیے کوئی جگہ مخصوص نہ کرے جس طرح اونٹ باڑے میں اپنے لیے بیٹھنے کی جگہ خاص کرلیتا ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ ، مستدرک عن عبدالرحمن بن شبل)
19767- نهى عن نقرة الغراب، وافتراش السبع، وأن يوطن الرجل المكان في المسجد كما يوطن البعير. "حم د ن هـ ك عن عبد الرحمن بن شبل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19768 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدے میں (مٹی وغیرہ ہٹانے کے لیے) پھونک مارنے سے اور پینے کے برتن میں پھونک مارنے (اور سانس لینے) سے منع فرمایا ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن زید بن ثابت (رض))
19768- نهى عن النفخ في السجود، وعن النفخ في الشراب. "طب عن زيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19769 ۔۔۔ جب تو سجدہ کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو رکھ لے اور کہنیوں کو اٹھالے ۔ (مسند احمد ، مسلم عن البراء (رض))
19769- إذا سجدت فضع كفيك وارفع مرفقيك. "حم م عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19770 ۔۔۔ مجھے حکم ملا ہے کہ سات اعضاء پر سجدہ کروں ، پیشانی پر اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ناک کی طرف بھی اشارہ فرمایا ، یعنی پیشانی اور ناک کو ایک ساتھ شمار فرمایا) اور دونوں ہاتھ ، دونوں گھٹنے ، اور دونوں پاؤں کے پنجے ، نیز مجھے حکم ملا ہے کہ ہم سجدے کے دوران اپنے کپڑوں اور بالوں کو نہ سمیٹیں ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ عن ابن عباس (رض))
19770- أمرت أن أسجد على سبعة أعظم: على الجبهة وأشار بيده إلى أنفه، واليدين والركبتين، وأطراف القدمين، ولا نكفت

الثياب ولا الشعر. "ق د ن هـ عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19771 ۔۔۔ بیشک دونوں ہتھیلیاں بھی اسی طرح سجدہ کرتی ہیں ، جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے۔ پس جب کوئی اپنا چہرہ زمین رکھے تو اپنی ہتھیلیاں بھی زمین پر رکھ دے اور جب چہرہ اٹھائے تو ہتھلیاں بھی اٹھالے ۔ (الادب المفرد للبخاری ، مستدرک الحاکم عن ابن عمر (رض))
19771- إن اليدين يسجدان كما يسجد الوجه، فإذا وضع أحدكم وجهه فليضع يديه، وإذا رفعه فليرفعهما. "خد ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19772 ۔۔۔ سجدے سات اعضاء پر کیے جاتے ہیں : دونوں ہاتھ ، دونوں پاؤں ، دونوں گھٹنے اور پیشانی (جس میں ناک بھی شامل ہے) نیز ہاتھوں کو اٹھا دیا کرو جب تم بیت اللہ کو دیکھو ، صفا مروہ پر ، میدان عرفات میں ، مزدلفہ میں رمی جمار کے وقت اور اس وقت جب نماز کھڑی ہو ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
19772- السجود على سبعة أعضاء: اليدين، والقدمين، والركبتين والجبهة، والوفع اليدين إذا رأيت البيت، وعلى الصفا والمروة وبعرفة، وبجمع، وعند رمي الجمار، وإذا أقيمت الصلاة. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19773 ۔۔۔ سجدے پیشانی (اور ناک) پر ہتھیلیوں پر ، گھٹنوں پر اور پاؤں کے (پنجوں اور) سینوں پر ادا کیے جاتے ہیں۔ جو شخص ان میں سے کسی جگہ کو زمین پر نہ رکھ سکا وہ جگہ اللہ پاک جہنم کی آگ میں جلائیں گے ۔ (السنن للدارقطنی عن ابن عمر (رض))
19773- السجود على الجبهة والكفين والركبتين وصدور القدمين من لم يمكن شيئا منه من الأرض أحرقه الله بالنار. "قط في الأفراد عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19774 ۔۔۔ اپنی ناک کو بھی (زمین پر) رکھ دے تاکہ وہ بھی تیرے ساتھ سجدہ کرے ۔ (السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض))
19774- ضع أنفك ليسجد معك. "هق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19775 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کی نماز قبول نہیں فرماتے جس کی ناک زمین پر نہ لگے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ام عطیہ (رض))
19775- إن الله تعالى لا يقبل صلاة من لا يصيب أنفه الأرض. "طب عن أم عطية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19776 ۔۔۔ اے افلح اپنے چہرے کو مٹی میں ملا ۔ (ترمذی عن ام سلمہ (رض))
19776- يا أفلح ترب3 وجهك. "ت عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19777 ۔۔۔ اے رباح ! اپنے چہرے کو خاک آلود کر ۔ (نسائی ، مستدرک الحاکم عن ام سلمہ (رض)) کلام : ۔۔۔ سابق حدیث امام ترمذی (رح) نے کتاب ابواب الصلوۃ باب ما جاء فی کراھیۃ النفح فی الصلوۃ رقم 381، 382 پر تخریج فرمائی ہے کہ ام سلمہ (رض) کی روایت کی سند قابل (استدلال) نہیں ، ابو حمزہ میمون کو اہل علم نے ضعیف قرار دیا ہے۔
19777- يا رباح ترب وجهك. "ن ك عن أم سلمة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19778 ۔۔۔ زمین کے ساتھ مسح کرو ، کیونکہ زمین تم پر (ماں کی طرح) شفقت کرنے والی ہے۔ (الصغیر للطبرانی عن سلمان (رض)) فائدہ : ۔۔۔ سجدہ میں چہرے کو مٹی سے بچانے کی ممانعت آئی ہے بلکہ سجدے میں چہرے کا خاک آلود ہونا قابل تعریف ہے۔
19778- تمسحوا بالأرض فإنها بكم برة " طص عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক: