কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৬১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19619 ۔۔۔ عصر کے بعد نماز نہ پڑھو ، ہاں جب سورج صاف سفید اور بلند ہو تب (مغرب سے پہلے) نماز پڑھ سکتے ہو۔ ممسندابی داؤد الطیالسی ، مسند احمد ، ابو داؤد ، السنن للبیہقی عن علی (رض))
19619- لا تصلوا بعد العصر إلا أن تصلوا والشمس بيضاء مرتفعة. "ط حم د ق عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19620 ۔۔۔ اقامت کے بعد صرف وہی فرض نماز ادا کی جائے ۔ (مسند احمد ، عن ابوہریرہ (رض))
19620- لا صلاة بعد الإقامة إلا المكتوبة. "حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19621 ۔۔۔ جب مؤذن اقامت کہنا شروع ہوجائے تب فرض نماز کے سوا کوئی نماز نہیں ۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
19621- إذا أخذ المؤذن في الإقامة فلا صلاة إلا المكتوبة. "الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19622 ۔۔۔ اس شخص کی تنہا کوئی نماز نہیں جو مسجد میں داخل ہو اور امام کھڑا نماز پڑھا رہا ہو، اکیلا نماز نہ پڑھے بلکہ امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوجائے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19622- لا صلاة لمن دخل المسجد والإمام قائم يصلي، فلا ينفرد وحده بصلاة ولكن يدخل مع الإمام في الصلاة. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19623 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف اس بات پر ہے کہ وہ نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کرنے لگ جائیں اور اس کے وقت سے پہلے پڑھنے لگ جائیں ۔ (التاریخ للبخاری ، السنن للبیہقی عن انس (رض))
19623- إن أخوف ما أخاف على أمتي تأخيرهم الصلاة عن وقتها وتعجيلهم الصلاة عن وقتها. "خ في تاريخه؛ ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ نماز کے ارکان کے بیان میں

اس میں دو فروع ہیں۔



فرع اول ۔۔۔ نماز کی صفت اور اس کے ارکان :
19624 ۔۔۔ جب تو قبلہ رو ہو تو تکبیر کہہ ، پھر فاتحہ پڑھ ، پھر جو چاہے تلاوت کر ، پس جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھ لے اپنی کمر کو دراز کرلے اور آرام سے رکوع ادا کر ۔ جب سر اٹھائے تو اپنی کمر کو سیدھا کرلے یہاں تک کہ ہڈیاں اپنے جوڑوں میں چلی جائیں ۔ جب سجدہ کرے تو اپنے سجدوں کو تمکنت کے ساتھ ادا کر۔ جب سجدے سے سر اٹھائے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا ، پس ہر رکعت اور سجدے میں یونہی کر ۔ (مسند احمد ابن رفاعۃ بن رافع الزرقی)
19624- إذا استقبلت القبلة فكبر، ثم اقرأ بأم القرآن، ثم اقرأ بما شئت فإذا ركعت فاجعل راحتيك على ركبتيك، وامدد ظهرك ومكن لركوعك، فإذا رفعت رأسك، فأقم صلبك حتى ترجع العظام إلى مفاصلها، فإذا سجدت فمكن لسجودك، فإذا رفعت رأسك فاجلس على فخذك اليسرى، ثم اصنع كذلك في كل ركعة وسجدة. "حم حب عن رفاعة بن رافع الزرقي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ نماز کے ارکان کے بیان میں

اس میں دو فروع ہیں۔



فرع اول ۔۔۔ نماز کی صفت اور اس کے ارکان :
19625 ۔۔۔ جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو تکبیر کہہ ، پھر قرآن کا جو حصہ جس قدر آسانی کے ساتھ میسر ہو پڑھ ، پھر رکوع کر اور اطمینان کے ساتھ رکوع میں رہ ، پھر سر اٹھا اور سیدھا کھڑا ہوجا ، پھر سجدہ کر اور اطمینان کے ساتھ سجدہ میں رہ ، پھر ہر رکعت میں یونہی کر ۔ ممسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ، ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض))
19625- إذا قمت إلى الصلاة فكبر، ثم اقرأ بما تيسر معك من القرآن، ثم اركع حتى تطمئن راكعا، ثم ارفع حتى تعتدل قائما، ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا، ثم ارفع حتى تطمئن جالسا، ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا، ثم افعل ذلك في صلاتك كلها. "حم، ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ نماز کے ارکان کے بیان میں

اس میں دو فروع ہیں۔



فرع اول ۔۔۔ نماز کی صفت اور اس کے ارکان :
19626 ۔۔۔ جب نماز کے لیے کھڑا ہو تو وضو کامل ادا کر پھر قبلہ رو ہو کر تکبیر کہہ ، پھر قرآن آسانی کے ساتھ جو میسر ہو پڑھ لے ۔ پھر رکوع کر اور رکوع میں اطمینان کر ۔ پھر سر اٹھا اور سیدھا کھڑا ہوجا پھر سجدہ کر اور اطمینان کے ساتھ سجدے میں رہو ، پھر سر اٹھاؤ اور اطمینان کے ساتھ بیٹھ جاؤ ۔ پھر سجدہ کرو اور اطمینان کے ساتھ سجدوں میں رہو ، پھر سر اٹھا کر سیدھے کھڑے ہوجاؤ اور اپنی ہر نماز میں یونہی کرو۔ (بخاری ، مسلم ، ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
19626- إذا قمت إلى الصلاة فأسبغ الوضوء، ثم استقبل القبلة فكبر، ثم اقرأ ما تيسر معك من القرآن، ثم اركع حتى تطمئن راكعا ثم ارفع حتى تستوي قائما، ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا، ثم ارفع حتى تطمئن جالسا، ثم اسجد حتى تطمئن ساجدا، ثم ارفع حتى تستوي قائما، ثم افعل في صلاتك كلها. "ق 1هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ نماز کے ارکان کے بیان میں

اس میں دو فروع ہیں۔



فرع اول ۔۔۔ نماز کی صفت اور اس کے ارکان :
19627 ۔۔۔ جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو وضو کر جس طرح اللہ نے تجھے حکم دیا ہے۔ پھر کھڑا ہو کر قبلہ رخ ہوجا ، پھر تکبیر کہہ ، اگر قرآن یاد ہے تو پڑھ ۔ اگر قرآن یاد نہیں تو ” الحمد للہ لا الہ اللہ واللہ اکبر “۔ کہہ ، جب رکوع کرے تو اطمینان کے ساتھ رکوع میں رہ ، پھر سراٹھا اور سیدھا کھڑا ہوجا ، اور پھر سجدہ کر اور سجدے میں اطمینان کے ساتھ رہو، پھر سر اٹھا اور سیدھا بیٹھ جا ۔ حتی کہ اس طرح اپنی نماز پوری کرلے ۔ جب تو نے ایسا کرلیا تو تیری نماز پوری ہوگئی ۔ اور اگر اس میں کچھ کمی رہ گئی تو تیری نماز میں کمی رہ گئی ۔ (ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی عن رفاعۃ البدری)
19627- إذا قمت إلى الصلاة فتوضأ كما أمرك الله، ثم قم ثم استقبل القبلة، ثم كبر فإن كان معك قرآن، فاقرأه، وإن لم يكن معك قرآن فاحمد الله وهلله وكبره، فإذا ركعت فاركع حتى تطمئن، ثم ارفع راسك فاعتدل قائما، ثم اسجد فاعتدل ساجدا، ثم ارفع رأسك فاعتدل قاعدا حتى تقضي صلاتك، فإذا فعلت ذلك فقد تمت صلاتك، وإن انتقصت من ذلك شيئا فإنما انتقصت من صلاتك. "3 عن رفاعة البدري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ نماز کے ارکان کے بیان میں

اس میں دو فروع ہیں۔



فرع اول ۔۔۔ نماز کی صفت اور اس کے ارکان :
19628 ۔۔۔ کسی کی نماز پوری نہیں ہوتی جب تک وضو پورا نہ کرے ، جیسے کہ اللہ نے حکم دیا ہے : وضو میں اپنے چہرے کو اور ہاتھوں کو کہنیوں تک تک دھوئے ، سر کا مسح کرے اور پیروں کو ٹخنوں تک دھوئے ، پھر تکبیر کہے ، اللہ کی حمد وثناء کرے ، پھر جو آسانی کے ساتھ ہو سکے قرآن پڑھے جو اللہ نے اس کو سکھایا ہے۔ اور جس کی اللہ نے اجازت دی ہے۔ پھر تکبیر کہے اور رکوع کرے اور اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنے پر رکھے ، حتی کہ اس کے جوڑ مطمئن ہوجائیں اور اعضاء پر سکون ہوجائیں ۔ پھر سر اٹھا کر ” سمع اللہ لمن حمدہ “ کہے اور سیدھا کھڑا ہوجائے ۔ حتی کہ ہر ہڈی اپنی جگہ بیٹھ جائے اور کمر سیدھی ہوجائے ۔ پھر تکبیر کہے اور سجدہ کرے اور اپنی پیشانی کو زمین پر سکون کے ساتھ ٹیک دے حتی کہ جوڑ پر سکون ہوجائیں ، پھر تکبیر کہہ کر سر اٹھائے اور سیدھا ہو کر زمین پر بیٹھ جائے اور اپنی کمر سیدھی کرے پھر تکبیر کہہ کر سجدے میں جائے حتی کہ سجدہ میں پیشانی سکون کے ساتھ رکھے پس کسی کی نماز پوری نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس طرح نہ کرے ۔ (ابوداؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن رفاعۃ بن رافع)
19628- إنها لا تتم صلاة أحدكم حتى يسبغ الوضوء كما أمره الله فيغسل وجهه ويديه إلى المرفقين ويمسح رأسه ورجليه إلى الكعبين ثم يكبر الله ويحمده ويمجده ويقرأ ما تيسر من القرآن مما علمه الله وأذن له فيه، ثم يكبر فيركع فيضع كفيه على ركبتيه حتى تطمئن مفاصله وتسترخي، فيرفع ثم يقول: سمع الله لمن حمده، فيستوي قائما حتى يأخذ كل عظم مأخذه ويقيم صلبه، ثم يكبر فيسجد فيمكن جبهته من الأرض حتى تطمئن مفاصله وتسترخي، ثم يكبر فيرفع رأسه فيستوي قاعدا على مقعدته ويقيم صلبه، ثم يكبر فيسجد حتى يمكن وجهه ويسترخي، لا تتم صلاة أحدكم حتى يفعل ذلك. "د ن هـ ك عن رفاعة بن رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19629 ۔۔۔ جب تو نماز میں کھڑا ہو تو تکبیر کہہ پھر جو قرآن کا حصہ آسان محسوس ہو پڑھ پھر جب رکوع کرے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر ثابت (جما کر) رکھ حتی کہ تیرا ہر عضو پر سکون ہوجائے ۔ پھر جب سر اٹھائے اس طرح سیدھا ہوجا کہ تمام اعضاء پرسکون ہوجائیں ۔ پھر سجدہ کرے تو اطمینان کے ساتھ حتی کہ تیرا ہر عضو ، پرسکون ہوجائے ، پھر سر اٹھائے تو سیدھا ہو(کر بیٹھ) جا حتی کہ ہر عضو اپنی جگہ پر سکون ہوجائے ۔ پھر (دوسرا سجدہ) یونہی کر ، جب نماز کے درمیان (دوسری یا آخری رکعت) میں بیٹھے تو اطمینان کے ساتھ بیٹھ اور اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا اور تشہد پڑھ ۔ پھر جب کھڑا ہو تو یونہی کرتا رہ حتی کہ تو اپنی نماز سے فارغ ہوجائے ۔ (الکبیر للطبرانی عن رفاعۃ بن رافع)
19629- إذا أنت قمت في صلاتك فكبر الله، ثم اقرأ ما تيسر عليك من القرآن، ثم إذا أنت ركعت فأثبت يديك على ركبتيك حتى يطمئن كل عضو منك، ثم إذا رفعت رأسك فاعتدل حتى يرجع كل عضو منك، ثم إذا سجدت فاطمئن حتى يعتدل كل عضو منك ثم إذا رفعت رأسك فاعتدل فأثبت حتى يرجع كل عضو إلى موضعه ثم مثل ذلك فإذا جلست في وسط الصلاة فاطمئن وافترش فخذك اليسرى ثم تشهد ثم إذا قمت فمثل ذلك حتى تفرغ من صلاتك. "طب عن رفاعة بن رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19630 ۔۔۔ جب تو قبلہ رو ہوجائے تو تکبیر پڑھ ۔ پھر جو اللہ چاہے قرآن پڑھ۔ اور جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھ لے ۔ اپنی کمر کو پھیلائے اور پرسکون ہو کر رکوع ادا کر ۔ جب اٹھے تو اپنی کمر سیدھی کرلے ۔ جب سجدہ کرے تو اطمینان کے ساتھ سجدہ کر ۔ جب سجدے سے اٹھے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا اور پھر ہر رکعت اور سجدے میں اسی طرح کر ۔ (الکبیر للطبرانی عن رفاعۃ بن رافع)
19630- إذا توجهت إلى القبلة فكبر، ثم اقرأ بما شاء الله أن تقرأ فإذا ركعت فاجعل راحتيك على ركبتيك، وامدد ظهرك، وتمكن لركوعك، فإذا رفعت فأقم صلبك، فإذا سجدت فمكن لسجودك، فإذا رفعت فاجلس على فخذك اليسرى، وافعل مثل ذلك في كل ركعة وسجدة. "طب عن رفاعة بن رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19631 ۔۔۔ جب تو (نماز کے لیے ) قبلہ رو ہوجائے تو تکبیر کہہ ۔ پھر اللہ نے جو تیرے نصیب میں لکھا ہے اتنا قرآن پڑھ۔ جب رکوع کرے تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھ اور اپنی کمر لمبی کرلے اور رکوع کو مضبوطی کے ساتھ جم کر ادا کر ، جب سر اٹھائے تو اپنی کمر سیدھی کرلے ، جب سجدہ کرے تو اطمینان کے ساتھ جم کر سجدہ کر ۔ جب سجدہ سے اٹھے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا ، اور اپنی ہر رکعت اور سجدے میں اسی طرح کر ۔ مالک بیر للطبرانی عن رفاعۃ بن رافع)
19631- إذا توجهت إلى القبلة فكبر، ثم اقرأ بما شاء الله أن تقرأ فإذا ركعت فاجعل راحتيك على ركبتيك، وامدد ظهرك وتمكن لركوعك، فإذا رفعت فأقم صلبك، فإذا سجدت فمكن لسجودك، فإذا رفعت فاجلس على فخذك اليسرى، وافعل ذلك في كل ركعة وسجدة. "طب عن رفاعة بن رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19632 ۔۔۔ نماز کی چابی پاکیزگی ہے ، نماز کی تحریم تکبیر ہے ، نماز کی تحلیل سلام ہے ، اور ہر دو رکعت میں ایک مرتبہ سلام پھیرنا ہے۔ اور اس شخص کی نماز نہیں جو ہر رکعت میں الحمد للہ اور سورت نہ پڑھے ، فرض نماز ہو یا اس کے علاوہ ۔ ممصنف ابن ابی شیبۃ ، ترمذی ، بقی بن مخلد ، ابن جریر ، مسند ابی یعلی ، السنن للبیہقی عن ابی سعید (رض) ، السنن للبیہقی میں یہ اضافہ ہے) جب کوئی رکوع کرے تو گدھے کی طرح کمر اوپر اور سر نیچے نہ جھکاوے ۔ بلکہ اپنی کمر (اور سر) کو سیدھا کرلے اور جب سجدہ کرے تو اپنی کمر کو دراز کرلے ۔ بیشک انسان سات اعضاء پر سجدہ کرتا ہے ، پیشانی ، دو ہتھیلیاں ، دو گھٹنے ، دونوں پاؤں کے پنجے ، جب کوئی بیٹھے تو اپنے سیدھے پاؤں کو کھڑا کرے اور اپنے بائیں پاؤں کو لٹالے ۔ فائدہ : ۔۔۔ فرض کی پہلی دو رکعات میں اور سنن نوافل اور وتر کی ہر رکعت میں فاتحہ اور سورت پڑھنا لازمی ہے۔ جب کہ مقتدی کے لیے امام کی فاتحہ اور سورت کافی ہے۔
19632- مفتاح الصلاة الطهور، وتحريمها التكبير، وتحليلها التسليم، وفي كل ركعتين تسليمة، ولا صلاة لمن لم يقرأ في كل ركعة بالحمد وسورة في فريضة أو غيرها. "ش ت وبقي بن مخلد وابن جرير

ع ق عن أبي سعيد" زاد ق: إذا ركع أحدكم فلا يدبح تدبيح الحمار وليقم صلبه، وإذا سجد فليمد صلبه، فإن الإنسان يسجد على سبعة أعظم جبهته وكفيه وركبتيه وصدور قدميه، فإذا جلس فلينصب رجله اليمنى وليخفض رجله اليسرى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19633 ۔۔۔ وضو نماز کی چابی ہے ، تکبیر اس کی تحریم ہے (جو ہر کام کو نمازی پر حرام کردیتی ہے) اور سلام نماز کی تحلیل ہے۔ (جس سے ہر کام حلال ہوجاتا ہے) اور کوئی نماز فاتحۃ الکتاب کے سوا جائز نہیں ۔ اور سورت فاتحہ کے ساتھ دوسری سورت بھی لازمی ہے اور (نفل) کی ہر دو رکعت میں سلام ہے۔ (السنن للبیہقی فی القرآءت عن ابی سعید (رض))
19633- الوضوء مفتاح الصلاة، والتكبير تحريمها، والتحليل تسليمها، ولا تجزئ صلاة إلا بفاتحة الكتاب ومعها غيرها وفي كل ركعتين تسليم. "ق في القراءة عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19634 ۔۔۔ اے ثقیف کے بھائی ! اپنا سوال کہو ، اور اگر تم کہو تو میں تم کو بتا دیتا ہوں کہ تم کس چیز کے بارے میں سوال کرنے آئے ہو ؟ ثقیف کے فرد نے کہا ؟ یہ تو میرے لیے زیادہ خوشی اور تعجب کی بات ہوگی ۔ تب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم نماز ، نماز کے رکوع و سجود اور روزوں کے بارے میں سوال کرنے آئے ہو ، لہٰذا تم رات کے شروع اور آخر حصے میں نماز پڑھو اور درمیانی حصے میں نیند کرو۔ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو رکوع میں اپنی ہتھیلیوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھو ، اپنی انگلیوں کو کھول لو۔ پھر رکوع سے سر اٹھاؤ۔ (اور سیدھے کھڑے ہوجاؤ) حتی کہ ہر جوڑ اپنی جگہ بیٹھ جائے ۔ جب سجدہ کرو تو پیشانی کو سکون کے ساتھ زمین پر ٹیکو ۔ اور صرف ٹھونگیں نہ مارو۔ اور چاندنی راتوں کے روزے رکھو یعنی تیرہ ، چودہ اور پندرہ تاریخ کے روزے رکھو ۔ مالک بیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19634- يا أخا ثقيف سل عن حاجتك، وإن شئت أن أخبرك عما جئت تسأل عنه؟ قال: ذاك أعجب إلي، قال: فإنك تسألني عن صلاتك وعن ركوعك وعن سجودك وعن صيامك، فصل أول الليل وآخره، ونم وسطه، فإذا قمت إلى الصلاة فركعت فضع يديك على ركبتيك، وفرج بين أصابعك، ثم ارفع رأسك حتى يرجع كل عضو إلى مفصله، وإذا سجدت فمكن جبهتك من الأرض ولا تنقر، وصم الليالي البيض ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔ نماز کے متفرق ارکان میں تکبیر :
19635 ۔۔۔ ہر چیز کا ناک ہوتا ہے اور نماز کا ناک تکبیر اولی ہے۔ اس کی پابندی کرو۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
19635- إن لكل شيء أنفة، وإن أنفة الصلاة التكبيرة الأولى فحافظوا عليها.

"ش طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔ نماز کے متفرق ارکان میں تکبیر :
19636 ۔۔۔ ہر چیز کی ایک صفائی ہے ، ایمان کی صفائی نماز ہے اور نماز کی صفائی تکبیر اولی ہے۔ ممسند ابی ، یعلی ، شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض) ، حلیۃ الاولیاء عن عبداللہ بن ابی اوفی)
19636- لكل شيء صفوة، وصفوة الإيمان الصلاة، وصفوة الصلاة التكبيرة الأولى. "ع هب عن أبي هريرة؛ حل عن عبد الله ابن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔ نماز کے متفرق ارکان میں تکبیر :
19637 ۔۔۔ بندہ جب (نماز کے لیے پہلی) تکبیر کہتا ہے تو وہ تکبیر نمازی کو آسمان و زمین کے درمیان کی ہر چیز سے پردہ میں مستور کردیتی ہے (اور بندہ ہر چیز سے منقطع ہوجاتا ہے) ۔ (الخطیب فی التاریخ عن ابی الدرداء (رض)) کلام : ۔۔۔ التاریخ للخطیب 11 ۔ 86 ۔ علامہ بغدادی (رح) فرماتے ہیں اس روایت میں عبدالرحیم بن حبیب الخراسانی ہے جس کی احادیث میں کچھ منکر احادیچ ہوتی ہیں۔
19637- إذا كبر العبد سترت تكبيرته ما بين السماء والأرض من شيء.

"خط عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৬৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔ نماز کے متفرق ارکان میں تکبیر :
19638 ۔۔۔ جب کوئی نماز شروع کرے تو پہلے اپنے ہاتھ اٹھائے اور ہتھیلیاں قبلہ رخ کرلے کیونکہ اللہ اس کے آگے ہے۔ مالاوسط للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19638- إذا استفتح أحدكم فليرفع يديه وليستقبل بباطنهما القبلة فإن الله تعالى أمامه. "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: