কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৫৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحباب کا وقت :
19579 ۔۔۔ پہلے وقت کی فضیلت آخری وقت پر ایسی ہے جیسی آخرت کی فضیلت دنیا پر ۔ (ابو الشیخ عن ابن عمر (رض))
19579- فضل الوقت الأول على الآخر، كفضل الآخرة على الدنيا. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحباب کا وقت :
19580 ۔۔۔ نماز کا اول وقت اللہ کی رضا مندی ہے اور آخری وقت اللہ کے عفو و درگزر کا ہے۔ (ترمذی عن ابن عمر (رض)) کلام : ۔۔۔ کتاب ابواب الصلوۃ باب ما جاء فی الوقت الاول وقال ھذا حدیث غریب ۔ یہ حدیث ضعیف ہے۔
19580- الوقت الأول من الصلاة رضوان الله، والوقت الآخر عفو الله.

"ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحباب کا وقت :
19581 ۔۔۔ اللہ کے ہاں محبوب ترین عمل نماز کو پہلے وقت میں جلد پڑھنا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ام فروۃ)
19581- أحب الأعمال إلى الله تعجيل الصلاة لأول وقتها. "طب عن أم فروة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحباب کا وقت :
19582 ۔۔۔ اللہ عزوجل کے ہاں محبوب ترین شی نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا ہے جس نے نماز ترک کردی اس کا کوئی دین نہیں اور نماز دین کا ستون ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی، عن ابن عمر (رض))
19582- أحب شيء إلى الله عز وجل الصلاة لوقتها، ومن ترك الصلاة فلا دين له، والصلاة عماد الدين. "هب عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19583 ۔۔۔ جب فجر طلوع ہوجائے تو فجر کی دو (سنت) رکعتوں کے سوا کوئی نماز نہیں ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
19583- إذا طلع الفجر فلا صلاة إلا ركعتي الفجر. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19584 ۔۔۔ فجر کے بعد کوئی (نفل) نماز نہیں سوائے دو سجدوں کے ۔ (ترمذی عن ابن عمر (رض))
19584- لا صلاة بعد الفجر إلا سجدتين. "ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19585 ۔۔۔ صبح کے بعد کوئی نماز نہیں ، جب تک کہ سورج بلند ہو ۔ اور عصر کے بعد کوئی نماز نہیں جب تک کہ سورج غروب ہو ۔ مبخاری ، مسلم ، نسائی ، ابن ماجۃ عن ابی سعید الخدری (رض))
19585- لا صلاة بعد الصبح حتى ترتفع الشمس، ولا صلاة بعد العصر حتى تغرب الشمس. "ق ن هـ عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19586 ۔۔۔ دو نمازوں کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھی جاتی فجر کے فرض کے بعد حتی کہ سورج طلوع ہو اور عصر کے فرض کے بعد حتی کہ سورج غروب ہو ۔ ممسند احمد ، ابن حبان ، عن سعد (رض))
19586- صلاتان لا يصلى بعدهما: الصبح حتى تطلع الشمس والعصر حتى تغرب الشمس. "حم حب عن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19587 ۔۔۔ جب سورج کا کنارہ ظاہر ہو تو نماز کو مؤخر کر دو جب تک کہ وہ اچھی طرح نکل آئے ۔ اور جب سورج کا کنارہ غروب ہو تب بھی نماز مؤخر کر دو جب تک کہ سورج اچھی طرح غروب ہوجائے ۔ (مسلم عن ابن عمر (رض))
19587- إذا بدا حاجب الشمس فأخروا الصلاة حتى تبرز، وإذا غاب حاجب الشمس فأخروا الصلاة حتى تغيب. "م عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19588 ۔۔۔ جب تو صبح کی نماز پڑھے تو نماز سے رک جا حتی کہ سورج طلوع ہو ۔ کیونکہ وہ شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔ جب طلوع ہوجائے اس وقت نماز پڑھ ۔ بیشک وہ وقت ملائکہ کی حضوری کا اور نماز کی مقبولیت کا ہے جب تک کہ سورج تیرے سر پر نیزے کے بقدر بلند ہو۔ جب سورج تیرے سر پر نیزے کے بقدر بلند ہوجائے تب نماز سے رک جا ۔ بیشک اس وقت جہنم بھڑکائی جاتی ہے۔ اور اس میں جہنم کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں حتی کہ سورج تیری دائیں ابرو سے زائل ہوجائے اس وقت نماز پڑھ ، یہ وقت ملائکہ کی حضوری اور نماز کی قبولیت کا ہے ، حتی کہ تو عصر کی نماز پڑھے پھر غروب شمس تک نماز چھوڑ دے ۔ ممسند احمد ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن صفوان بن المعطل (رض))
19588- إذا صليت الصبح فأمسك عن الصلاة حتى تطلع الشمس فإنها تطلع بين قرني الشيطان، فإذا طلعت فصل فإن الصلاة محضورة متقبلة حتى تعتدل على رأسك مثل الرمح، فإذا اعتدلت على رأسك مثل الرمح فأمسك، فإن تلك الساعة التي تسجر فيها جهنم وتفتح فيها أبوابها حتى ترتفع الشمس عن حاجبك الأيمن، فإذا زالت عن حاجبك الأيمن فصل، فإن الصلاة محضورة متقبلة حتى تصلي العصر ثم دع الصلاة حتى تغيب الشمس. "حم هـ ك عن صفوان بن المعطل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19589 ۔۔۔ سورج شیطان کے سینگ کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ جب سورج طلوع ہوجاتا ہے تو اس کے ساتھ شیطان (سینگ ملائے) کھڑا ہوتا ہے۔ جب سورج قدرے بلند ہوجاتا ہے تو شیطان اس سے ہٹ جاتا ہے۔ پھر جب سورج آسمان کے بیچ میں بلند ہو کر برابر ہوجاتا ہے تو شیطان پھر اس کے ساتھ جا کھڑا ہوتا ہے۔ جب سورج وہاں سے زائل ہوجاتا ہے تو شیطان جدا ہوجاتا ہے۔ پھر جب سورج غروب کے بالکل قریب ہوجاتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ جا کھڑا ہوتا ہے پھر غروب ہونے کے ساتھ جدا ہوجاتا ہے۔ پس ان تین اوقات میں نماز نہ پڑھو۔ ممؤطا امام مالک ، مسند احمد ، ابن ماجۃ ، بخاری ، مسلم عن ابی عبداللہ الصنابحی)
19589- إن الشمس تطلع مع قرن الشيطان، فإذا طلعت قارنها، فإذا ارتفعت فارقها، ثم إذا استوت قارنها، فإذا زالت فارقها، فإذا دنت للغروب قارنها، فإذا غربت فارقها فلا تصلوا هذه الأوقات الثلاثة. "مالك حم هـ ق عن أبي عبد الله الصنابحي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19590 ۔۔۔ سورج (درمیان میں) سیدھا برابر ہوتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ جا کھڑا ہوجاتا ہے ، جب سورج استوا سے ڈھل جاتا ہے تو شیطان اس سے جدا ہوجاتا ہے۔ پھر جب سورج غروب کے قریب ہوجاتا ہے تو اس کے ساتھ جا کر کھڑا ہوجاتا ہے پھر جب سورج غروب ہوجاتا ہے تو شیطان اس سے ہٹ جاتا ہے۔ (مؤطا امام مالک ، نسائی عن ابی عبداللہ الصنابحی)
19590- الشمس تطلع ومعها قرن الشيطان، فإذا ارتفعت فارقها فإذا استوت قارنها، فإذا زالت فارقها، فإذا دنت للغروب قارنها، فإذا غربت فارقها. "مالك3 ن عن أبي عبد الله الصنابحي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19591 ۔۔۔ صبح کی نماز پڑھ۔ پھر نماز سے رک جا حتی کہ سورج طلوع ہو کر بلند ہوجائے ۔ بیشک جب سورج طلوع ہوتا ہے تو شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔ اس وقت اس کو کفار سجدہ کرتے ہیں۔ پھر نماز پڑھ ، اس وقت کی نماز ملائکہ کی حضوری کا ذریعہ ہے حتی کہ سایہ نیزے کے ساتھ ٹھہر جائے ۔ (اور ادھر ادھر سایہ نظر نہ آئے) پھر نماز سے رک جا۔ اس وقت جہنم بھڑکائی جاتی ہے۔ پھر سایہ ہوجائے تو اس وقت کی نماز ملائکہ کی حضوری کا ذریعہ ہے حتی کہ تم عصر کی نماز پڑھو ۔ پھر نماز سے رک جاؤ حتی کہ سورج غروب ہوجائے ۔ بیشک سورج شیطان کے دو سینگوں کے درمیان غروب ہوتا ہے۔ اور اس وقت اس کو کفار سجدہ کرتے ہیں۔ ممسلم عن عمرو بن عبسہ)
19591- صل صلاة الصبح، ثم أقصر عن الصلاة حتى تطلع الشمس حتى ترتفع فإنها تطلع حين تطلع بين قرني شيطان، وحينئذ يسجد لها الكفار، ثم صل فإن الصلاة مشهودة محضورة حتى يستقل الظل بالرمح، ثم أقصر عن الصلاة، فإن حينئذ تسجر جهنم، فإذا أقبل الفيء فإن الصلاة مشهودة محضورة حتى تصلي العصر، ثم أقصر عن الصلاة حتى تغرب الشمس فإنها تغرب بين قرني شيطان، وحينئذ يسجد لها الكفار. "م عن عمرو بن عبسة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19592 ۔۔۔ طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے۔ مبخاری ، مسلم عن ابن عمر (رض) ، نسائی عن عائشۃ (رض))
19592- لا تحروا بصلاتكم طلوع الشمس ولا غروبها، فإنها تطلع بين قرني شيطان. "ق عن ابن عمر ن عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19593 ۔۔۔ طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت کو تلاش نہ کرو کہ پھر اس وقت نماز پڑھو۔ (مسلم عن عائشۃ (رض))
19593- لا تتحروا صلاتكم طلوع الشمس ولا غروبها فتصلوا عند ذلك.

"م عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19594 ۔۔۔ جب سورج زائل ہوجائے تو نماز پڑھ لو ۔ (الکبیر للطبرانی عن خباب (رض))
19594- إذا زالت الشمس فصلوا. "طب عن خباب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19595 ۔۔۔ نماز حرام ہوجاتی ہے ہر روز جب دن نصف ہوجاتا ہے سوائے جمعہ کے دن کے ۔ (السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19595- تحرم الصلاة إذا انتصف النهار كل يوم إلا يوم الجمعة. "هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19596 ۔۔۔ ہر نماز نصف نہار کے وقت مکروہ ہوجاتی ہے سوائے جمعہ کے دن کے ، اس لیے کہ جمعہ کے سوا ہر روز جہنم بھڑکائی جاتی ہے۔ مالک امل لابن عدی عن ابی قتادہ)
19596- الصلاة نصف النهار تكره إلا يوم الجمعة لأن جهنم كل يوم تسجر إلا يوم الجمعة. "عد عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19597 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نصف نہار کے وقت نماز سے منع فرمایا جب تک سورج زائل ہو سوائے جمعہ کے دن کے ۔ مالشافی عن ابوہریرہ (رض))
19597- نهى عن الصلاة نصف النهار حتى تزول الشمس إلا يوم الجمعة.

"الشافعي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৫৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مکروہ اوقات کا بیان :
19598 ۔۔۔ کیا میں تم کو منافق کی نماز کی خبر نہ دوں ؟ وہ نماز عصر کو اس حد تک مؤخر کرتا ہے کہ سورج گائے کی چربی کی طرح ہوجاتا ہے۔ (جس پر نظریں آرام سے ٹھہرتی ہیں) پھر وہ نماز پڑھتا ہے۔ (السنن للدارقطنی ، مستدرک الحاکم عن رافع بن خدیج)
19598- ألا أخبركم بصلاة المنافق؟ أن يؤخر العصر حتى إذا كانت الشمس كثرب البقرة صلاها. "قط، ك - عن رافع بن خديج".
tahqiq

তাহকীক: