কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৫৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19559 ۔۔۔ پانچ رکعات وتر پڑھو اگر نہیں تو تین رکعات پڑھ اگر یہ بھی ممکن نہیں تو ایک رکعت ہی پڑھ ۔ اگر اس کی بھی ہمت نہیں تو اشاروں کے ساتھ پڑھ لے (مسند احمد مصنف ابن ابی شیبہ عن ابی ایوب (رض))
19559- أوتر بخمس، فإن لم تستطع فبثلاث، فإن لم تستطع فبواحدة، فإن لم تستطع فأوم إيماء. "حم ش عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19560 ۔۔۔ سونے سے قبل وتر پڑھ لے اور رات کی نماز دو دو رکعت ہیں (الکبیر للطبرانی عن عمار (رض))
19560- أوتر قبل أن تنام، وصلاة الليل مثنى مثنى. "طب عن عمار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19561 ۔۔۔ جس نے صبح کردی اس کے لیے وتر نہیں ۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
19561- من أصبح فلا وتر له. "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19562 ۔۔۔ صبح سے قبل قبل وتر پڑھ لو (مسلم ترمذی ابن حبان عن ابن عمر (رض))
19562- بادروا الصبح بالوتر. "م ت حب عن ابن عمر". مر برقم [19519] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19563 ۔۔۔ آگاہ رہو ! فجر کے بعد وتر نہیں ۔ (ابن عساکر عن ابی سعید (رض))
19563- ألا لا وتر بعد الفجر. "ابن عساكر عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19564 ۔۔۔ طلوع فجر کے بعد وتر نہیں ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ عن ابی سعید (رض))
19564- لا وتر بعد طلوع الفجر. "ش عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19565 ۔۔۔ رات کی نماز دو دو رکعت ہیں۔ پھر تم کو صبح ہونے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت کے ساتھ وتر کرلو ، بیشک اللہ وتر ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، ، محمد بن نصر عن ابن عمر (رض))
19565- صلاة الليل مثنى مثنى، فإن خفت الصبح فأوتر بواحدة فإن الله وتر يحب الوتر. "طب محمد بن نصر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19566 ۔۔۔ رات کی نماز دو دو رکعت ہیں ، جب صبح ہونے کا اندیشہ ہو تو صبح سے پہلے پہلے ایک رکعت اور دو سجدے ادا کرلو ۔ مشعب الایمان للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19566- صلاة الليل مثنى مثنى، فإذا خشيت الصبح فصل واحدة وسجدتين قبل الصبح. "هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19567 ۔۔۔ رات کی نماز دو دو رکعت ہیں۔ اور وتر صبح سے پہلے ایک رکعت اور دو سجدے ہیں۔ مشعب الایمان للبیہقی ، عن ابن عمر (رض))
19567- صلاة الليل مثنى مثنى، والوتر واحدة وسجدتان قبل الصبح. "هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19568 ۔۔۔ اے ابوبکر ! تم نے تو ایک مضبوط کڑا تھام لیا ہے اور اے عمر ! تم نے بڑی طاقت کے ساتھ پکڑ لیا ہے۔ مالک بیر للطبرانی ، ، مسند احمد ، عبد بن حمید ، ابن ماجۃ ، الطحاوی عن جابر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے پوچھا تم کس وقت وتر پڑھتے ہو ؟ انھوں نے عرض کیا : آخر رات میں ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا ۔
19568- أما أنت يا أبا بكر فأخذت بالوثقى، وأما أنت يا عمر فأخذت بالقوة.
"طب حم وعبد بن حميد هـ والطحاوي عن جابر؛ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأبي بكر: أي حين توتر؟ قال: أول الليل بعد العتمة، قال: فأنت يا عمر؟ قال: آخر الليل، قال: فذكره.
"طب حم وعبد بن حميد هـ والطحاوي عن جابر؛ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لأبي بكر: أي حين توتر؟ قال: أول الليل بعد العتمة، قال: فأنت يا عمر؟ قال: آخر الليل، قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19569 ۔۔۔ تم میں سے جس شخص کو ڈر ہو کہ وہ آخر رات میں (اٹھ کر) وتر نہ پڑھ سکے گا وہ شروع رات ہی میں پڑھ لے ۔ اور جس کو امید ہو کہ وہ آخر رات میں اٹھ سکے گا وہ آخر رات میں پڑھے ، کیونکہ آخر رات کی قرات میں ملائکہ قرآن سننے حاضر ہوتے ہیں اور یہ (وقت) افضل ہے۔ مصحیح ابن حبان عن جابر (رض))
19569- من خشي منكم أن لا يقوم من آخر الليل، فليوتر من أول الليل، ومن طمع منكم أن يقوم آخر الليل، فليوتر آخر الليل فإن قراءة آخر الليل محضورة وذلك أفضل. "حب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19570 ۔۔۔ جس کو ڈدر ہو کہ وہ آخر رات میں بیدار نہ ہو سکے گا وہ شروع رات میں وتر پڑھ لے اور جس کو آخر رات میں اٹھنے کا بھروسہ ہو وہ اسی وقت پڑھے ۔ کیونکہ رات کے آخری حصے میں ملائکہ حاضر ہوتے ہیں اور یہ افضل ہے۔ (مسند احمد ، مسلم عن جابر (رض))
19570- من ظن منكم أن لا يستيقظ آخر الليل فليوتر أوله، ومن ظن أنه يستيقظ آخر الليل فليوتر آخره، فإن صلاة آخر الليل محضورة وهي أفضل.
"حم م عن جابر".
"حم م عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19571 ۔۔۔ جو اپنے وتر سے سو گیا یا بھول گیا وہ جب اس کو یاد آجائے یا وہ بیدار ہو تب پڑھ لے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی ، ابن ماجۃ، مسند ابی یعلی ، السنن الدارقطنی ، مستدرک الحاکم ، السنن لسعید بن منصور ، السنن للبیہقی عن ابی سعید (رض))
19571- من نام عن وتره أو نسيه فليصله إذا ذكره، وإذا استيقظ.
"حم د، ت هـ ع قط ك ص ق عن أبي سعيد".
"حم د، ت هـ ع قط ك ص ق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19572 ۔۔۔ تین رکعت وتر پڑھ کر مغرب کے ساتھ مشابہت مت اختیار کرو ، بلکہ پانچ یا سات یا نو یا گیارہ یا اس سے بھی زیادہ رکعات کے ساتھ وتر پڑھو۔ (محمد بن نصر ، مستدرک الحاکم السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19572- لا توتروا بثلاث تشبهوا بالمغرب، ولكن أوتروا بخمس أو بسبع أو بتسع أو بإحدى عشرة أو بأكثر من ذلك. "محمد بن نصر ك ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19573 ۔۔۔ اللہ پاک نے تم پر اس رات کو ایک نماز کے ساتھ طویل کیا ہے وہ نماز تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر سے بہتر ہے وہ نماز وتر ہے۔ جو عشاء سے طلوع فجر کے درمیان تک ہے۔ (ابن ابی شیبۃ عن خارجۃ بن حذافۃ العدوی)
19573- لقد أمدكم الله الليلة بصلاة هي خير لكم من حمر النعم، الوتر فيما بين صلاة العشاء إلى طلوع الفجر. "ش عن خارجة بن حذافة العدوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت ۔۔۔
19574 ۔۔۔ تمہارے لیے یہ قنوت رکھی ہے تاکہ تم اپنے رب سے دعا کرو اور اس سے اپنی حاجت مانگو۔ ممحمد بن نصر عن عروۃ مرسلا ، الاوسط للطبرانی عنہ عن عائشۃ (رض))
19574- إنما قنت بكم لتدعوا ربكم وتسألوه حوائجكم. "محمد ابن نصر عن عروة مرسلا؛ طس عنه عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت ۔۔۔
19575 ۔۔۔” اللہم اھدنی فیمن ھدیت وعافنی فیمن عافیت وتولنی فیمن تولیت وبارک لی فیما اعطیت وقنی شرما قضیت انک تقضی ولا یقضی علیک وانہ لا یذل من والیت تبارک ربنا وتعالیت “۔ ے اللہ مجھے ان لوگوں کے ساتھ ہدایت دے جن کو تو نے ہدایت بخشی ہے اے اللہ ! مجھے عافیت دے ان بندوں کے ساتھ جن کو تو نے عافیت میں رکھا ہے۔ میرا نگہبان ہو ان لوگوں میں جن کا تو نگہبان ہے۔ تو نے مجھے جو عطا کیا ہے اس میں مجھے برکت دے اور مجھے اس چیز کے شر سے بچا جس کا تو نے فیصلہ کردیا ہے۔ بیشک تو فیصلہ کیا کرتا ہے اور تجھ پر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا ۔ اور بیشک وہ شخص ذلیل نہیں ہوسکتا جس نے تجھ سے دوستی کرلی ۔ تو بابرکت ہے اے ہمارے رب ! اور تو عالی ذات ہے۔ مسند ابی داؤد الطیالسی ، ابن ابی شیبۃ ، مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی ، حسن ، نسائی ، ابن ماجۃ ، الدارمی ، ابن الجارود ، ابن خزیمۃ ، مسند ابی یعلی ابن قانع ، ابن حبان ، الکبیر للطبرانی مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی ، السنن لسعید بن منصور عن السید الحسن (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ کلمات سکھائے تھے جن کو میں وتر میں پڑھا کرتا ہوں ۔ مام طبرانی (رح) اور امام بیہقی (رح) نے یہ اضافہ فرمایا ہے : ” ولا یعز من عادیت “۔ ور تجھ سے دشمنی مول لینے والا عزت نہیں پاسکتا۔ ممسند احمد عن السید الحسین (رض) ، الخطیب عن ابن عمر (رض) ، الاوسط للطبرانی عن بریدۃ (رض))
19575- اللهم اهدني فيمن هديت، وعافني فيمن عافيت، وتولني فيمن توليت وبارك لي فيما أعطيت، وقني شر ما قضيت، إنك تقضي ولا يقضى عليك وإنه لا يذل من واليت تباركت ربنا وتعاليت. "ط ش حم د ت: حسن؛ ن هـ والدارمي وابن الجارود وابن خزيمة ع وابن قانع، حب، طب، ك، ق، ص عن السيد الحسن" قال: علمني رسول الله صلى الله عليه وسلم كلمات أقولهن في الوتر فذكره وزاد الطبراني و "ق" ولا يعز من عاديت. "حم عن السيد الحسين؛ الخطيب عن ابن عمر طس عن بريدة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحباب کا وقت :
19576 ۔۔۔ (نماز کا) پہلا وقت اللہ کی خوشنودی کا ہے، درمیانی وقت اللہ کی رحمت کا ہے اور آخری وقت اللہ کے عفو و درگزر کا ہے۔ مالسنن الدارقطنی عن ابی محذورہ (رض))
19576- أول الوقت رضوان الله، ووسط الوقت رحمة الله، وآخر الوقت عفو الله. "قط عن أبي محذورة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحباب کا وقت :
19577 ۔۔۔ پہلا وقت اللہ کی خوشنودی ہے۔ آخری وقت میں اللہ معافی و درگزر کرتا ہے۔ (السنن الدارقطنی عن جریر (رض))
19577- أول الوقت رضوان الله، وآخر الوقت عفو الله. "قط عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৫৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استحباب کا وقت :
19578 ۔۔۔ بہترین اعمال نماز کو اول وقت میں پڑھنا ہے۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عمر (رض))
19578- خير الأعمال الصلاة في أول وقتها. "ك عن ابن عمر".
তাহকীক: