কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৪৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19479 ۔۔۔ آ گاہ رہو ! لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہیں جب کہ تم مسلسل نماز میں ہو جب تک نماز کا انتظار کر رہے ہو ۔ (بخاری عن انس (رض))
19479- ألا إن الناس قد صلوا ورقدوا، وإنكم لن تزالوا في صلاة ما انتظرتم الصلاة. "خ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19480 ۔۔۔ نماز کا انتظار کر رہے ہو یہ ایسی نماز ہے جو تم سے پہلے کسی امت میں نہیں تھی اور یہ عشاء کی نماز ہے۔ دیکھو ! یہ ستارے آسمان کے لیے امن کی علامت ہیں۔ جب ستارے مٹ جائیں گے تو اہل آسمان پر وہ عذاب آجائے گا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ۔ میں اپنے اصحاب کے لیے امان ہوں ۔ جب میں مرجاؤں گا تو میرے اصحاب پر ان سے کیا گیا وعدہ آجائے گا ۔ اور میرے اصحاب میری امت کے لیے امان ہیں۔ جب میرے اصحاب چلے جائیں گے تو میری امت پر ان سے کیا گیا وعدہ صادق آجائے گا (ابن المبارک عن علی بن طلحہ مرسلا)
19480- الصلاة تنتظرون، أما إنها صلاة لم تكن في الأمم قبلكم وهي العشاء، أما إن النجوم أمان للسماء، فإذا طمست النجوم أتى أهل السماء ما يوعدون، وأنا أمان لأصحابي، فإذا أنا مت أتى أصحابي ما يوعدون وأصحابي أمان لأمتي، فإذا ذهب أصحابي أتى أمتي ما يوعدون. "ابن المبارك عن علي بن طلحة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19481 ۔۔۔ تم سے پہلے کسی امت نے یہ نماز نہیں پڑھی ۔ آئندہ بھی تم یہ نماز پڑھتے رہو گے ۔ ستارے آسمان کے لیے امان ہیں۔ جب ستارے مٹ جائیں گے تو آسمان پر وہ عذاب آجائے گا جس کا وعدہ کیا گیا ہے میں اپنے اصحاب کے لیے امان ہوں جب میں چلا جاؤں گا تو میرے اصحاب پر وہ وعدے آجائے گا جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ۔ اور میرے اصحاب میری امت کے لیے امان ہیں جب میرے اصحاب چلے جائیں گے تو میری امت پر بھی وہ وعدہ صادق آجائے گا جو ان سے کیا گیا (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
19481- ما صلى صلاتكم هذه أمة قط قبلكم، وما زلتم في صلاة بعد، إن النجوم أمان السماء، فإذا طمست النجوم أتى أهل السماء ما يوعدون، وإني أمان لأصحابي، فإذا ذهبت أتى أصحابي ما يوعدون وأصحابي أمان لأمتي، فإذا ذهب أصحابي أتى أمتي ما يوعدون. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19482 ۔۔۔ لوگ سو گئے اور نیند کی آغوش میں چلے گئے اور تم نماز کے انتظار میں بیٹھے ہو ۔ بہرحال جب تک تم نماز کے انتظار میں ہو اور اگر مجھے کمزور کی کمزوری اور بوڑھے کے بڑھاپے کا خیال نہ ہوتا تو میں یہ نماز رات کے ایک (آدھے) حصے تک مؤخر کردیتا۔ معبدبن حمید عن جابر (رض))
19482- نام الناس ورقدوا، وأنتم تنتظرون الصلاة أما إنكم في صلاة ما انتظرتموها، ولولا ضعف الضعيف وكبر الكبير لأخرت هذه الصلاة إلى شطر الليل. "عبد بن حميد عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19483 ۔۔۔ اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا ڈر نہ ہوتا تو ان کو ہر نماز کے وقت مسواک کا حکم دیتا اور عشاء کو ایک تہائی رات تک مؤخر کرنے کا حکم دیتا جب تہائی رات بسر ہو جائی ہے تو اللہ پاک آسمان دنیا پر اترتے ہیں اور طلوع فجر تک وہیں ہوتے ہیں اس وقت ایک کہنے والا کہتا ہے : کیا کوئی سائل ہے جس کو عطا کیا جائے ؟ کیا کوئی دعا مانگنے والا ہے جس کی دعا قبول کی جائے ؟ کیا کوئی بیمار ہے جو شفاء مانگے اور اس کو شفا دی جائے ؟ کیا کوئی گناہ گار ہے جو بخشش مانگے اور اس کی بخشش کی جائے ؟ ممسند احمد ابن جریر الخطیب عن علی (رض) ابن جریر عن ابوہریرہ (رض))
19483- لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك عند كل صلاة، ولأخرت العشاء الآخرة إلى ثلث الليل، فإذا مضى ثلث الليل الأول، هبط الله تعالى إلى السماء الدنيا فلم يزل هنالك حتى يطلع الفجر، فيقول قائل: ألا سائل يعطى؟ ألا داع يجاب؟ ألا سقيم يستشفي فيشفى؟ ألا مذنب يستغفر فيغفر له. "حم وابن جرير والخطيب عن علي حم وابن جرير عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19484 ۔۔۔ اگر مجھے اپنی امت پر شاق نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز کو تہائی یا نصف رات تک مؤخر کردیتا جب رات کا نصف حصہ ہوجاتا ہے تو اللہ پاک آسمان دنیا پر جلوہ فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں : کیا ہے کوئی بخشش مانگنے والا میں اس کی بخشش کر دوں کیا ہے کوئی توبہ مانگنے والا میں اس کی توبہ قبول کرلوں ؟ کیا ہے کوئی دعا مانگنے والا میں اس کی دعا قبول کروں ؟ حتی کہ اسی طرح فجر طلوع ہوجاتی ہے۔ ممسند احمد محمد بن نصر عن ابوہریرہ (رض))
19484- لولا أن أشق على أمتي لأخرت صلاة العشاء إلى ثلث الليل أو شطر الليل، فإنه إذا مضى شطر الليل، ينزل الله تعالى إلى سماء الدنيا فيقول: هل من مستغفر فأغفر له؟ هل من تائب فأتوب عليه؟ هل من داع فأستجيب له؟ حتى يطلع الفجر. "حم ومحمد بن نصر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19485 ۔۔۔ اگر مجھے اپنی امت پر شاق نہ ہوتا تو ان کو ہر وضو کے ساتھ مسواک کا حکم دیتا اور عشاء کو تہائی یا نصف رات تک مؤخر کردیتا ۔ بیشک (اس وقت) ہمارا پروردگار ! آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے اور ارشاد فرماتا ہے : کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اس کو عطا کروں ؟ کون ہے جو مجھ سے استغفار کرے میں اس کی مغفرت کروں کون ہے جو مجھ سے دعا مانگے تو میں اس کی دعا قبول کروں ۔ مبدگالرزاق مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
19485- لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم بالسواك مع كل وضوء ولأخرت العشاء إلى ثلث الليل أو إلى شطر الليل فإن ربنا ينزل إلى السماء فيقول: من يسألني فأعطيه؟ من يستغفرني فأغفر له؟ من يدعوني فأستجيب له؟ "عبد الرزاق، حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19486 ۔۔۔ اگر مجھے اپنی امت پر تکلیف کا خوف نہ ہوتا تو اس عشاء کی نماز کو اس وقت تک مؤخر کردیتا (عبدالرزاق عن ابن عباس (رض))
19486- لولا أن أشق على أمتي لأحببت أن أصلي هذه الصلاة لهذا الوقت. "عبد الرزاق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19487 ۔۔۔ تمہارے سوا کوئی شخص اس عشاء کی نماز کا انتظار نہیں کرتا ۔ اور جب تم اس کا انتظار کرتے ہو تماز ہی میں رہتے ہو اور اگر مجھے اپنی امت شاق نہ ہوتا تو اس نماز کو نصف رات یا نصف رات کے قریب تک مؤخر کردیتا ۔ (الا وسط للطبرانی عن جابر (رض))
19487- ما أحد من الناس ينتظر هذه الصلاة يعني العشاء غيركم وإنكم في صلاة ما انتظرتموها، ولولا أن أشق على أمتي لأمرت بتأخير هذه الصلاة إلى نصف الليل، أو أقرب من نصف الليل. "طس عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19488 ۔۔۔ جو شخص جماعت کے ساتھ عشاء کی نماز میں شریک ہوا گویا اس نے رات بھر عبادت کی (شعب الایمان للبیھقی عن عثمان (رض))
19488- من شهد العشاء في جماعة كان له قيام ليلة. "هب عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19489 ۔۔۔ عشاء اور صبح کی نماز میں حاضر ہونا رات بھر قیام سے افضل ہے (عبدالرزاق عب مجاھد مرسلا)
19489- شهودهما العشاء والصبح أفضل من قيام ما بينهما. "عبد الرزاق، عن مجاهد مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19490 ۔۔۔ عشاء اور صبح کی نماز سے پیچھے رہ جانے والوں کو اگر علم ہوجائے کہ ان نمازوں میں کیا خیروبرکت ہے تو وہ ضرور ان میں حاضر ہوں خواہ گھسٹ گھسٹ کر ان کو آنا پڑے ۔ (مسند احمد سمویہ عن انس (رض))
19490- لو يعلم المتخلفون عن صلاة العشاء وصلاة الغداة ما لهم فيهما لأتوهما ولو حبوا. "حم وسمويه عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19491 ۔۔۔ اگر دو نمازوں سے رہ جانے والوں کو ان کی اہمیت کا علم ہوجائے تو خواہ ان کو سہاروں کے بل آنا پڑے ضرور آئیں گے ۔ وہ عشاء اور فجر کی نماز ہے (مستدرک الحاکم عن ابن مکتوم)
19491- لو يعلم القاعد عنهما ما فيهما لأتوهما ولو حبوا يعني العشاء والصبح. "ك عن ابن مكتوم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19492 ۔۔۔ اگر لوگوں کو بدھ کی رات عشاء کی نماز میں شرکت کی اہمیت معلوم ہوجائے تو خواہ ان کو گھسٹ کر آنا پڑے ضرور آئیں ۔ مالا وسط للطبرانی عن عائشۃ (رض))
19492- لو يعلم الناس ما في شهود العتمة ليلة الأربعاء لأتوها ولو حبوا. "طس عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19493 ۔۔۔ منافقین پر سب سے بھاری نماز عشاء اور فجر کی نماز ہے۔ اگر ان کو معلوم ہوجائے کہ ان میں کیا منافع ہیں تو خواہ ان کو دو دو آدمیوں کے سہارے سے آنا پڑتا وہ ضرور آجاتے ۔ جان لو کہ پہلی صف ملائکہ کی صف ہے۔ اگر تم کو اس کی فضیلت معلوم ہوجائے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھ کر اس میں جگہ حاصل کرو جان لو ! آدمی کی نماز ایک دوسرے کے ساتھ جماعت میں تنہا آدمی کی نماز سے بہتر ہے۔ اور تین آدمیوں کی جماعت دو آدمیوں کی جماعت سے بہتر ہے اور جماعت جس قدر زیادہ ہوگی اسی قدر زیادہ اللہ کو محبوب ہوگی معبدالرزاق شعب الایمان للبیھقی عن ابی بن کعب (رض))
19493- إن أثقل الصلاة على المنافقين صلاة العشاء وصلاة الفجر، لو يعلمون ما فيهما لأتوهما ولو حبوا، واعلموا أن الصف المقدم صف الملائكة، ولو علمتم فضيلته لابتدرتموه، واعلموا أن صلاة الرجل مع الرجل أزكى من صلاة الرجل وحده، وأن صلاته مع الرجلين أزكى من صلاته مع الرجل وما كثر فهو أحب إلى الله. "عبد الرزاق هب عن أبي بن كعب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19494 ۔۔۔ منافقین پر سب سے بھاری نماز عشاء اور فجر کی نماز ہے اگر ان کو ان کی فضیلت کا علم ہوجاتا تو ان میں گھسٹ گھسٹ کر بھی شریک ہوتے ۔ (الخطیب ابن عساکر عن معاویۃ بن اسحاق بن طلحۃ بن عبید اللہ عن ابیہ عن جدہ الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض))
19494- إن أثقل الصلاة على المنافقين: صلاة العشاء والفجر، ولو علموا ما فيهما من الفضل لأتوهما ولو حبوا. "الخطيب وابن عساكر عن معاوية بن إسحاق بن طلحة بن عبيد الله عن أبيه عن جده، طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19495 ۔۔۔ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ عشاء وفجر میں کیا فضیلت رکھی ہے تو گھسٹ گھسٹ کر بھی ان نمازوں میں شریک ہوں گے ۔ ممصنف ابن ابی شیبہ عن عائشہ (رض))
19495- لو أن الناس يعلمون ما في فضل صلاة العشاء وصلاة الصبح لأتوهما ولو حبوا. "ش عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19496 ۔۔۔ کوئی منافق شخص عشاء کی نماز پر ( جماعت کے ساتھ) چالیس راتوں تک پابندی نہیں کرسکتا۔ ممسدن ابی داؤد الطیالسی شعب الایمان للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
19496- لا يحافظ المنافق أربعين ليلة على صلاة العشاء الآخرة. "ط هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19497 ۔۔۔ ان دونوں نمازوں میں منافق حاضر نہیں ہوتے یعنی عشاء اور فجر۔ ممسند احمد الحاکم فی الکنی عن عبداللہ بن انس عن عمومۃ لہ من الصحابۃ)
19497- لا يشهدهما منافق يعني العشاء والصبح. "حم والحاكم في الكنى عن عبد الله بن أنس عن عمومة له من الصحابة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19498 ۔۔۔ کیا ہوگیا لوگوں کو کہ دین سے نکلتے جاتے ہیں عشاء کی نماز کو سرشام ہی پڑھ لیتے ہیں۔ مالخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عثمان الثقفی)
19498- ما بال رجال ينفرون عن هذا الدين يمسون بصلاة العشاء الآخرة.
tahqiq

তাহকীক: