কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৪৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19459 ۔۔۔ تم اپنی جگہوں پر رہو ۔ دوسرے لوگ تو نماز پڑھ کر بستروں پر چلے گئے ہیں۔ لیکن تم مسلسل نماز ہی میں ہو جب تک نماز کی انتظار میں بیٹھے رہو ۔ اگر ضعیف کے ضعف اور مریض کے مرض اور حاجت مند کی حاجت کا خیال نہ ہوتا تو میں یہ نماز رات کے ایک آدھے حصے تک مؤخر کردیتا (مسند احمد ابو داؤد عن معاذ بن جبل (رض))
19459- خذوا مقاعدكم فإن الناس قد صلوا وأخذوا مضاجعهم، وإنكم لن تزالوا في صلاة ما انتظرتم الصلاة، ولولا ضعف الضعيف وسقم السقيم وحاجة ذي الحاجة لأخرت هذه الصلاة إلى شطر الليل. "حم د عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19460 ۔۔۔ اس نماز کو منہ اندھیرے پڑھو ۔ بیشک تم کو اس نماز کی بدولت تمام امتوں پر فضیلت ملی ہے کیونکہ تم سے پہلی امتوں نے اس نماز کو نہیں پڑھا تھا ۔ (ابو داؤد عن معاذ بن جبل (رض))
19460- اعتموا بهذه الصلاة فإنكم قد فضلتم بها على سائر الأمم ولم تصلها أمة قبلكم. "د عن معاذ بن جبل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19461 ۔۔۔ لوگ تو نماز پڑھ کر نیند کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ تم مستقل نماز میں مصروف ہو جب تک کہ نماز کی انتظار میں بیٹھے ہو ۔ اگر کمزور کی کمزوری اور بیمار کی بیماری کا خیال نہ ہوتا تو میں حکم دیتا کہ یہ نماز رات کے ایک آدھے حصے تک مؤخر کردی جائے ۔ م نسائی ابن ماجۃ عن ابی سعید (رض))
19461- إن الناس قد صلوا وناموا وأنتم لا تزالون في صلاة ما انتظرتم الصلاة، ولولا ضعف الضعيف وسقم السقيم لأمرت بهذه الصلاة أن تؤخر إلى شطر الليل. "ن هـ عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19462 ۔۔۔ لوگ نماز پڑھ کر سو گئے ہیں اور تم جب تک نماز کی انتظار میں بیٹھے ہو مستقل نماز میں ہو (نسائی ابن ماجۃ عن انس (رض))
19462- إن الناس قد صلوا ورقدوا، وإنكم لن تزالوا في صلاة ما انتظرتم الصلاة. "ن هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19463 ۔۔۔ تم ایک ایسی نماز کا انتظار کرتے ہو تمہارے سوا کسی اور دین کا حامل شخص انتظار نہیں کرتا ۔ اگر میری امت پر گراں نہ ہوتا تو میں یہ نماز (آئندہ) اسی وقت ان کو پڑھایا کرتا (نسائی عن ابن عمر (رض))
19463- إنكم تنظرون صلاة ما ينتظرها أهل دين غيركم، ولولا أن يثقل على أمتي لصليت بهم هذه الساعة. "ن عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19464 ۔۔۔ اگر مجھے اپنی امدت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو میں ان کو حکم کرتا کہ عشاء کو ایک تہائی رات یا نصف رات تک مؤخر کریں ۔ ممسند احمد ترمذی حسن صحیح ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
19464- لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم أن يؤخروا العشاء إلى ثلث الليل أو نصفه. "حم ت هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19465 ۔۔۔ اگر مجھے مؤمینن پر مشقت کا خوف نہ ہوتا تو ان کو عشاء کی نماز مؤخر کرنے اور ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا ۔ مابو داؤد نسائی عن ابوہریرہ (رض))
19465- لولا أن أشق على المؤمنين لأمرتهم بتأخير العشاء وبالسواك عند كل صلاة. "د ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19466 ۔۔۔ اگر میں اپنی امت پر مشقت محسوس نہ کرتا تو ان کو اس طرح یہ نماز پڑھنے کا حکم دیتا یعنی عشاء کو نصف رات کے وقت ۔ ممسند احمد بخاری نسائی عن ابن عباس (رض) عن عمرو عائشۃ (رض))
19466- لولا أن أشق على أمتي لأمرتهم أن يصلوها هكذا يعني العشاء نصف الليل. "حم، خ ن عن ابن عباس؛ م عن عمر وعائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19467 ۔۔۔ خوشخبری سنو ! یہ تم پر خاص اللہ کی نعمت ہے کہ تمہارے سوا کوئی اور اس وقت نماز نہیں پڑھتا (بخاری عن ابی موسیٰ (رض))
19467- أبشروا، إن من نعمة الله عليكم أنه ليس أحد من الناس يصلي هذه الساعة غيركم. "خ عن أبي موسى"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19468 ۔۔۔ اعراب (دیہاتی) تم پر اس عشاء کی نماز کے نام پر غالب نہ آجائیں ۔ کتاب اللہ میں اس کا نام عشاء ہی ہے اور وہ اعرابی (دیہاتی) لوگ اس کو (عتمہ کہتے ہیں اور ) ” یعتمون بحلاب الابل “ سے یہ نام نکلالتے ہیں (یعنی اندھیرے منہ اونٹ کا دودھ دوہنا ۔ اس وجہ سے وہ عشاء کو عتمہ یعنی اندھیرے منہ والی نماز کہتے ہیں (مسند احمد مسلم ابو داؤد نسائی ابن ماجۃ عن ابن عمر (رض))
19468- لا تغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم العشاء، فإنها في كتاب الله العشاء وهم يعتمون بحلاب الإبل. "حم م د ن هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19469 ۔۔۔ اعراب (دیہاتی لوگ) تمہارے عشاء کے نام میں تم پر غالب نہ آجائیں یہ عشاء ہے (دیہاتی) لوگ اس کو عتمہ کہتے ہیں۔ ” اعتامھم بالابل “۔ کی وجہ سے ۔ (ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
19469- لا تغلبنكم الأعراب على اسم صلاتكم، فإنما هي العشاء، وإنما يقولون العتمة لإعتامهم بالإبل. "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19470 ۔۔۔ اگر لوگوں کو عشاء اور فجر کی نماز کے فائدے کا علم ہوجائے تو وہ ان نمازوں میں ضرور آئیں خواہ ان کو گھسٹ گھسٹ کر آنا پڑے ۔ (ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
19470- لو يعلم الناس ما في صلاة العشاء وصلاة الفجر لأتوهما ولو حبوا.

"هـ عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19471 ۔۔۔ جس نے جماعت والی مسجد میں چالیس رات تک عشاء کی نماز پہلی رکعت فوت کیے بغیر ادا کی اللہ پاک اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دیں گے ۔ (ابن ماجۃ عن عمر (رض)) کلام : ۔۔۔ ابن ماجہ کتاب المساجد باب صلوۃ العشاء رقم 798 ۔ زوائد ابن ماجۃ میں ہے کہ اس روایت میں ارسال اور ضعف ہے۔
19471- من صلى في مسجد جماعة أربعين ليلة لا تفوته الركعة الأولى من صلاة العشاء كتب الله له بها عتقا من النار. "هـ عن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19472 ۔۔۔ جس نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اس کے لیے یہ نصف رات قیام کے برابر ہے۔ اور جس عشاء وفجر دونوں جماعت کے ساتھ ادا کیں گویا اس نے پوری رات قیام کیا ۔ (ترمذی ابو داؤد عن عثمان (رض))
19472- من صلى العشاء في جماعة كان كقيام نصف ليلة، ومن صلى العشاء والفجر في جماعة، كان كقيام ليلة. "ت، د4 عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19473 ۔۔۔ جس نے عشاء کی نماز جماعت میں پڑھی گویا اس نے نصف رات قیام کیا اور جس نے صبح کے نماز بھی جماعت میں ادا کی گویا اس نے پوری رات قیام کیا۔ (مسند احمد مسلم عن عثمان (رض))
19473- من صلى العشاء في جماعة فكأنما قام نصف الليل، ومن صلى الصبح في جماعة فكأنما صلى الليل كله. "حم، م عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19474 ۔۔۔ جس نے عشاء کی باجماعت پڑھی اس نے لیلۃ القدر کا ایک حصہ پا لیا ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
19474- من صلى العشاء في جماعة فقد أخذ بحظه من ليلة القدر. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19475 ۔۔۔ عشاء کا اول وقت وہ ہے جب شفق غائب ہوجائے اور عشاء کا آخری وقت رات کا نصف ہے۔ مابن جریر عن ابوہریرہ (رض))
19475- إن أول وقت العشاء حين يغيب الشفق، وإن آخر وقتها حين ينتصف الليل. "ابن جرير عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19476 ۔۔۔ اے ام انس ! جب رات ہر وادی کا پیٹ بھر دے تو اس کو جلدی پڑھ لے کیونکہ (یہی عشاء کی) نماز کا وقت شروع ہوگیا ہے پس نماز پڑھ اور تجھ پر کوئی گناہ نہیں (شعب الایمان للبیھقی عن ام انس (رض)) فائدہ :۔۔۔ ام انس (رض) فرماتی ہیں میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے عشاء کی نماز سے پہلے نیند غالب آجاتی ہے ؟ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا ۔
19476- عجليها يا أم أنس إذا ملأ الليل بطن كل واد فقد حل وقت الصلاة فصلي ولا إثم عليك. "هب عن أم أنس" قالت: قلت يا رسول الله إن عيني تغلبني عن عشاء الآخرة. قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19477 ۔۔۔ اس نماز کو منہ اندھیرے پڑھو بیشک تم اس نماز کی بدولت تمام امتوں پر فضیلت پانے والے ہو کیونکہ تم سے پہلے کسی امت نے اس نماز کو نہیں پڑھا ۔ (مسند احمد ابن ابی شیبہ الکبیر للطبرانی ابو داؤد عن معاذ (رض))
19477- أعتموا بهذه الصلاة، فإنكم قد فضلتم بها على سائر الأمم ولم تصلها أمة قبلكم. "حم ش طب د عن معاذ" مر برقم [19460] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৪৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19478 ۔۔۔ تم جب تک اس نماز کے انتظار میں ہو مسلسل نماز ہی میں مصروف ہو یہ ایسی نماز ہے جو تم سے پہلے کسی امت نے نہیں پڑھی یعنی عشاء کی نماز (الکبیر للطبرانی عن المنکدر)
19478- أما أنتم لن تزالوا في صلاة ما انتظرتموها، أما إنها صلاة لم يصلها أحد ممن كان قبلكم من الأمم، يعني العشاء. "طب عن المنكدر".
tahqiq

তাহকীক: