কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৪৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19439 ۔۔۔ میری امت اپنے دین کی کشادگی پر رہے گی جب تک مغرب کو ستاروں کے نکلنے تک مؤخر نہ کریں ، نیز فجر کو ستاروں کے ڈوب جانے تک مؤخر نہ کریں اور جنازوں کو ان کے اہل کے حوالے نہ کریں۔ (الخطیب عن محمد بن الضوء بن الصلصال بن الدلھمس عن ابیہ عن جدہ) کلام : ۔۔۔ علامہ بغدادی (رح) فرماتے ہیں یہ حدیث اس سند کے سوا بھی محفوظ کی گئی ہے اور محمد بن ضوء اس مقام کا راوی نہیں ہے کہ اس سے علم کی بات حاصل کی جائے ۔ کیونکہ وہ جھوٹا ہونے کے ساتھ ساتھ شرب خمر جیسی دیگر فواحش کا بھی مرتکب تھا ۔
19439- لا تزال أمتي في فسحة من دينها ما لم يؤخروا المغرب إلى اشتباك النجوم، وما لم يؤخروا صلاة الفجر إلى إمحاق النجوم ولم يكلوا الجنائز إلى أهلها.
"الخطيب عن محمد بن الضوء بن الصلصال بن الدلهمس عن أبيه عن جده" وقال: هذا الحديث يحفظ بغير هذا الإسناد ومحمد بن الضوء ليس بمحل لأن يؤخذ عنه العلم لأنه كان كذابا متهتكا بشرب الخمر مجاهرا بالفجور.
"الخطيب عن محمد بن الضوء بن الصلصال بن الدلهمس عن أبيه عن جده" وقال: هذا الحديث يحفظ بغير هذا الإسناد ومحمد بن الضوء ليس بمحل لأن يؤخذ عنه العلم لأنه كان كذابا متهتكا بشرب الخمر مجاهرا بالفجور.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19440 ۔۔۔ میری امت خیر پر باقی رہے گی جب تک تین چیزوں کی مرتکب نہ ہو : یہود کی طرح مغرب کی نماز کو تاریکی کے انتظار میں مؤخر نہ کریں ، فجر کو مؤخر کریں مگر ستاروں کے ڈوب جانے تک نصاری کی طرح ، اور جب تک جنازوں کو صرف ان کے اہل و عیال کے سپرد نہ کردیں ۔ (البغوی عن الحارث بن وھب عن عبدالرحمن الصنابحی)
19440- لا تزال أمتي في مسكة ما لم يعملوا بثلاث: ما لم يؤخروا المغرب انتظار الظلام مضاهاة اليهود، ويؤخروا الفجر لامحاق النجوم مضاهاة النصرانية، وما لم يكلوا الجنائز إلى أهلها. "البغوي عن الحارث بن وهب عن أبي عبد الرحمن الصنابحي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19441 ۔۔۔ مغرب کی نماز دن کی وتر نماز ہے لہٰذا رات کی وتر بھی تم پڑھ لیا کرو ۔ (ابن ابی شیبۃ عن ابن سیرین مرسلا)
19441- صلاة المغرب وتر صلاة النهار فأوتروا صلاة الليل. "ش عن ابن سيرين مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19442 ۔۔۔ جس نے مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اس کے لیے گناہوں سے پاک حج اور مقبول عمرہ لکھا جائے گا نیز لیلۃ القدر میں قیام کا ثواب بھی حاصل ہوگا ۔ (الدیلمی عن انس (رض))
19442- من صلى المغرب في جماعة كتب له حجة مبرورة وعمرة متقبلة وكأنما قام ليلة القدر. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19443 ۔۔۔ جس نے مغرب کی نماز کے بعد بغیر کسی سے بات کیے دو رکعت نماز ادا کی اس کی نماز علیین میں لکھی جائے گی ۔ مابن ابی شیبۃ ، السنن لسعید بن منصور، ابن نصر عن مکحول مرسلا)
19443- من صلى بعد المغرب ركعتين قبل أن يتكلم كتبت صلاته في عليين.
"ش ص وابن نصر عن مكحول بلاغا".
"ش ص وابن نصر عن مكحول بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19444 ۔۔۔ تم پر یہ نماز گھروں میں پڑھنا ضروری ہے۔ ترمذی غریب ، نسائی ، الکبیر للطبرانی عن سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرۃ عن ابیہ عن جدہ) فائدہ : ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ نماز مغرب پڑھائی تو لوگ اٹھ کر نفل (سنت مغرب) ادا کرنے لگے ، تب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا ۔
19444- عليكم بهذه الصلاة في البيوت. "ت: غريب، ن طب عن سعد بن إسحاق بن كعب بن عجرة عن أبيه عن جده" قال: صلى النبي صلى الله عليه وسلم، فقام ناس يتنفلون، قال: فذكره. مر برقم [19419] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19445 ۔۔۔ جس نے مغرب کے بعد کسی سے بات چیت کرنے سے قبل دو رکعت نماز پڑھی اور پہلی رکعت میں ” الحمد “ اور ” قل یا ایھا الکفرون “ اور دوسری رکعت میں ” الحمد “ اور ” قل ھو اللہ احد “ پڑھی تو وہ گناہوں سے ایسا پاک صاف ہوجائے گا جس طرح سانپ اپنی کینچلی سے نکل جاتا ہے۔ (ابن النجار عن انس (رض))
19445- من صلى بعد المغرب ركعتين قبل أن ينطق مع أحد يقرأ في الأولى بالحمد و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} ، وفي الركعة الثانية بالحمد و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} ، خرج من ذنوبه كما تخرج الحية من سلخها "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19446 ۔۔۔ مغرب کے بعد دو رکعتوں کا اپنے کو پابند کرنا ملائکہ کو ثواب لکھنے کے لیے مشقت میں ڈال دیتا ہے۔ (الدیلمی عن ابی الدرداء (رض))
19446- حبس الركعتين بعد المغرب مشقة على الملكين. "الديلمي عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19447 ۔۔۔ جس نے مغرب و عشاء کے درمیان بیس رکعات پڑھیں اور ہر رکعت میں الحمد شریف اور ” قل ھو اللہ احد “ پندرہ مرتبہ پڑھی اللہ پاک اس کے لیے جنت میں دو ایسے محل تعمیر فرما دے گا جس میں کوئی جوڑ ہوگا اور نہ توڑ ۔ اور جس نے عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھیں اور ہر رکعت میں الحمد شریف اور ” قل ھو اللہ احد “ پندرہ مرتبہ پڑھی اللہ پاک اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کر دے گا ۔ (ابو محمد سمرقندی فی فضائل ” قل ھو اللہ احد “ عن جریر) کلام : ۔۔۔ اس روایت میں ایک روای احمد بن عبید ہے ” صدوق لہ مناکیر “۔ صدوق ہے اور اس سے منکر روایات منقول ہیں۔
19447- من صلى بين المغرب والعشاء عشرين ركعة يقرأ في كل ركعة {الْحَمْدُ} و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} خمس عشرة مرة، بنى الله له في الجنة قصرين لا فصل فيهما ولا وصم ومن صلى بعد العشاء الآخرة ركعتين يقرأ في كل ركعة {الْحَمْدُ} و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} خمس عشرة مرة بنى الله له قصرا في الجنة.
"أبو محمد السمرقندي في فضائل {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} عن جرير، وفيه أحمد بن عبيد، صدوق له مناكير".
"أبو محمد السمرقندي في فضائل {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} عن جرير، وفيه أحمد بن عبيد، صدوق له مناكير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19448 ۔۔۔ جس نے مغرب کے بعد بارہ رکعات ادا کیں ۔ ہر رکعت میں ” قل ھو اللہ احد “ چالیس مرتبہ پڑھی ، اس سے ملائکہ قیامت کے روز مصافحہ کریں گے اور جس سے ملائکہ قیامت کے روز مصافحہ کریں گے وہ پل صراط پر ، حساب کتاب کے وقت اور نامہ اعمال تلتے وقت امن و سلامتی کے ساتھ رہے گا ۔ (سمرقندی عن ابان عن انس (رض))
19448- من صلى بعد المغرب ثنتي عشرة ركعة يقرأ في كل ركعة {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} أربعين مرة صافحته الملائكة يوم القيامة، ومن صافحته الملائكة يوم القيامة أمن الصراط والحساب والميزان. "السمرقندي عن أبان عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19449 ۔۔۔ تم پر مغرب و عشاء کے درمیان (دو رکعت سنت مغرب کی) نماز لازم ہے جو دن کے شروع اور آخر کے لغو کاموں کا کفارہ ہے۔ (الدیلمی عن سلمان (رض))
19449- عليكم بالصلاة فيما بين العشائين، فإنها تذهب بملاغاة أول النهار ومهدرة آخره. "الديلمي عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19450 ۔۔۔ جس نے مغرب و عشاء کے درمیان نماز پڑھی اس کے لیے جنت میں دو محل تعمیر کیے جائیں گے دونوں کے درمیان سو سال کی مسافت ہوگی اور دونوں جنتوں میں ایسے درخت ہوں گے کہ خواہ اہل مشرق ومغرب ان جنتوں کو نہ دیکھ پائیں مگر ان کے درختوں کے پھل ان جنتوں کو آپس میں ملا دیں گے ۔ یہ نماز صلوۃ الاوابین ہے۔ یہ غافلین کے لیے غفلت سے نکلنے کا ذریعہ ہے اور مغرب و عشاء کے درمیان ایک مقبول دعا ہے جو ہرگز رد نہیں کی جاتی ۔ (ابن مردویہ عن ابن عمر (رض))
19450- من عقب ما بين المغرب والعشاء بني له في الجنة قصران ما بينهما مسيرة مائة عام، وفيهما من الشجر ما لو يراهما أهل المشرق وأهل المغرب لأوصلهم فاكهة، وهي صلاة الأوابين وهي غفلة الغافلين، وإن من الدعاء المستجاب الدعاء الذي لا يرد بين المغرب والعشاء. "ابن مردويه عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19451 ۔۔۔ جس نے مغرب کے بعد چار رکعات پڑھیں گویا اس نے خدا کی راہ میں جہاد کے بعد پھر جہاد کیا ۔ (ابوالشیخ عن ابن عمر (رض))
19451- من صلى أربع ركعات بعد المغرب كان كمن عقب غزوة بعد غزوة في سبيل الله عز وجل. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19452 ۔۔۔ جس نے مغرب کی نماز ادا کی اس کے بعد بغیر بات چیت کیے دو رکعت ادا کیں اللہ پاک اس کو حظیرۃ القدس میں جگہ دے گا ۔ (جو جنت کا اعلی درجہ ہے) جس نے چار رکعات ادا کیں گویا اس نے حج ادا کیا اور جس نے چھ رکعات ادا کرلیں اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (ابن شاھین عن ابی بکر (رض))
19452- من صلى المغرب فصلى بعدها ركعتين قبل أن يتكلم، أسكنه الله في حظيرة القدس، فإن صلى أربعا كان كمن حج حجة، فإن صلى ستا غفرت له ذنوب خمسين سنة. "ابن شاهين عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19453 ۔۔۔ جس نے مغرب و عشاء کے درمیان بیس رکعات ادا کیں اور ہر رکعت میں فاتحۃ الکتاب اور قل ھو اللہ احد تلاوت کی ، اللہ پاک اس کی جان ، اس کے اہل و عیال ، اس کے مال و دولت اور اس کی دنیا و آخرتکی حفاظت فرمائیں گے ۔ (نظام الملک فی السداسیات عن ابی ھدبۃ عن انس (رض))
19453- من صلى عشرين ركعة بين المغرب والعشاء يقرأ في كل ركعة فاتحة الكتاب و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} حفظه الله في نفسه وأهله وماله ودنياه وآخرته. "نظام الملك في السداسيات عن أبي هدبة عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19454 ۔۔۔ جس نے مغرب کے بعد چھ رکعات ادا کرلیں اس کے سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔ (الاوسط والکبیر للطبرانی ، ابن مندہ عن عمار بن یاسر)
19454- من صلى بعد المغرب ست ركعات غفرت له ذنوبه وإن كانت مثل زبد البحر. "طس طب ابن منده عن عمار بن ياسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کی سنت : ۔۔۔
19455 ۔۔۔ جس نے مغرب کے بعد کسی سے گفتگو کرنے سے قبل چار رکعات ادا کیں یہ رکعات اس کے نام سے علیین میں پہنچ جائیں گی اور وہ اس شخص کے برابر ہوگا جس نے مسجد اقصی میں لیلۃ القدر کا قیام کیا ۔ اور یہ چار رکعات نصف رات کے قیام سے بہتر ہیں۔ (الدیلمی عن ابن عباس (رض))
19455- من صلى أربع ركعات بعد المغرب قبل أن يكلم أحدا رفعت له في عليين، وكان كمن أدرك ليلة القدر في المسجد الأقصى، وهن خير من قيام نصف ليلة. "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19456 ۔۔۔ عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے جب رات (تاریکی) ہر وادی کا پیٹ بھر دے (الا وسط للطبرانی عن عائشۃ (رض))
19456- وقت العشاء إذا ملأ الليل بطن كل واد. "طس عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19457 ۔۔۔ شفق احمر (وقفہ ہے) اگر وہ غائب ہوجائے تو (عشاء کی) نماز واجب ہوجاتی ہے (السنن للدار قطنی عن ابن عمر (رض))
19457- الشفق الحمرة، فإن غاب الشفق وجبت الصلاة. "قط عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عشاء کا وقت اور عشاء کی نماز سے متعلق احکام و فضائل :
19458 ۔۔۔ اگر ضعیف کے ضعف اور مریض کے مرض کا خیال نہ ہوتا تو میں عشاء کی نماز (مزید) مؤخر کرنا۔ مالک بیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
19458- لولا ضعف الضعيف وسقم السقيم لأخرت صلاة العتمة. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক: