কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৪১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19419 ۔۔۔ مغرب کے بعد دو رکعات جلد ادا کرو تاکہ (جانے والے) عمل کے ساتھ اوپر چلی جائیں ۔ مشعب الایمان للبیہقی عن حذیفۃ (رض))
19419- عجلوا الركعتين بعد المغرب، لترفعا مع العمل. "هب عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19420 ۔۔۔ مغرب کے بعد دورکعات جلدی پڑھ لو ، کیونکہ وہ فرض کے ساتھ اوپر چلی جاتی ہیں۔ (ابن نصر عن حذیفۃ (رض))
19420- عجلوا الركعتين بعد المغرب فإنهما ترفعان مع المكتوبة. "ابن نصر عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19421 ۔۔۔ جس نے مغرب کے بعد کسی سے گفتگو کرنے قبل دو رکعتیں پڑھ لیں وہ دو رکعات علیین میں لکھی جائیں گی ۔ مالجامع العبد الرزاق عن مکحول مرسلا) فائدہ : ۔۔۔ علیین وہ مقام ہے جہاں برگزیدہ لوگوں کے نامہ اعمال رکھے جاتے ہیں۔
19421- من صلى بعد المغرب ركعتين قبل أن يتكلم كتبتا في عليين. "عب عن مكحول مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19422 ۔۔۔ یہ دو رکعتیں اپنے گھروں میں ادا کیا کرو (یعنی مغرب کے فرض کے بعد دو سنت ) ابن ماجۃ عن رافع بن خدیج) کلام :۔۔۔ زوئد ابن ماجہ میں اس روایت کی اسناد ضعیف قرار دی گئی ہے۔
19422- اركعوا هاتين الركعتين في بيوتكم [السبحة بعد المغرب] . "هـ عن رافع بن خديج".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19423 ۔۔۔ یہ نماز تم پر گھروں میں لازم ہے۔ یعنی مغرب کی سنت۔ (ترمذی نسائی عن کعب بن عجرہ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے۔ ترمذی وقال حدیث غریب کتاب ابواب الصلوۃ باب ذکر فی الصلوۃ بعد المغرب انہ فی البیت افضل رقم (604)
19423- عليكم بهذه الصلاة في البيوت يعني سنة المغرب. "ت ن عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19424 ۔۔۔ یہ گھروں کی نماز ہے یعنی مغرب کے بعد کی نفل نماز (جس میں دو سنت شامل ہیں اگر اس کے بعد دو نفل مزید بھی ادا کرلیے جائیں تو بہتر ہے) ابو داؤد عن کعب بن عجرۃ) کلام :۔۔۔ اس روایت کی سند میں اسحاق بن کعب تابعی ہے۔ علامہ ذہبی (رح) میزان میں فرماتے ہیں : اسحاق بن کعب تابعی مستورالحال ہے ، سنت مغرب کی حدیث میں متفرد ہے اور یہ انتہائی ضعیف ہے ، امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس روایت کو ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ اور امام ترمذی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت ضعیف ہے ، امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس باب میں صحیح روایت وہ ہے جو حضرت ابن عمر (رض) نے روایت کی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں ادا کرتے تھے ۔ معون المعبود : 18414)
19424- هذه صلاة البيوت يعني السبحة بعد صلاة المغرب. "د3 عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19425 ۔۔۔ مغرب و عشاء کے درمیان تم پر ایک نماز (مغرب کی دو سنت) لازم ہے۔ یہ سارے دن کے لغو کاموں کا کفارہ ہے۔ ممسند الفردوس للدیلمی عن سلمان (رض))
19425- عليكم بالصلاة بين العشائين فإنها تذهب بملاغاة النهار. "فر عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19426 ۔۔۔ جس نے مغرب و عشاء کے (فرضوں کے) درمیان دس رکعات پڑھ لیں اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کیا جائے گا ۔ (ابن نصر عن عبدالکریم بن الحارث مرسلا)
19426- من ركع عشر ركعات فيما بين المغرب والعشاء بني له قصر في الجنة.
"ابن نصر عن عبد الكريم بن الحارث مرسلا".
"ابن نصر عن عبد الكريم بن الحارث مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19427 ۔۔۔ جس نے مغروب کے بعد چھ رکعات نماز پڑھی اور ان کے درمیان کسی سے کوئی بری بات نہ کی تو یہ نماز بارہ سالوں کی عبادت کے برابر ہوگی ۔ م ترمذی ، ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض)) کلام : ۔۔۔ امام بخاری (رح) فرماتے ہیں : عمر بن عبداللہ بن ابی خثعم منکر الحدیث ہے نہایت ضعیف ہے جو اس سند کا راوی ہے۔
19427- من صلى بعد المغرب ست ركعات لم يتكلم فيما بينهن بسوء عدلن له بعبادة ثنتي عشرة سنة. "ت هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19428 ۔۔۔ جس شخص نے مغرب و عشاء کے درمیان بیس رکعات نماز پڑھی اللہ پاک اس کے لیے جنت میں گھر تعمیر فرمائے گا ۔ مابن ماجۃ عن عائشۃ (رض)) کلام : ۔۔۔ یعقوب بن الولید راوی کے ضعف پر محدثین کا اتفاق ہے ، امام احمد (رح) فرماتے ہیں : یہ بڑے جھوٹوں میں سے ہے۔ ” من الکذاب بین الکبار “۔ اور یہ حدیث گھڑتا ہے (اور یہ اس حدیث کا راوی ہے) زوائد ابن ماجہ ۔ ابن ماجہ کتاب اقامۃ الصلوۃ باب ما جاء فی الصلوۃ بین المغرب والعشاء۔
19428- من صلى بين المغرب والعشاء عشرين ركعة بنى الله له بيتا في الجنة.
"هـ3 عن عائشة".
"هـ3 عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19429 ۔۔۔ جس نے مغرب و عشاء کے درمیان نماز پڑھی اس نے اوابین کی نماز پڑھی ۔ (ابن نصر عن محمد بن المنکدر مرسلا)
19429- من صلى ما بين المغرب والعشاء فإنها صلاة الأوابين.
"ابن نصر عن محمد بن المنكدر مرسلا".
"ابن نصر عن محمد بن المنكدر مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19430 ۔۔۔ جس نے مغرب کے بعد چھ رکعات نماز پڑھیں اور اس سے پہلے کسی سے بات چیت نہ کی تو اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (ابن نصر عن ابن عمر (رض))
19430- من صلى ست ركعات بعد المغرب قبل أن يتكلم غفر له بها ذنوب خمسين سنة. "ابن نصر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی سنت ۔۔۔
19431 ۔۔۔ اللہ کے نزدیک افضل نماز مغرب کی ہے۔ اور جس نے مغرب کے بعد دو رکعات ادا کیں اللہ اس کے لیے جنت میں گھر تعمیر کر دے گا جس میں وہ صبح وشام رہے گا ۔ (الاوسط للطبرانی عن عائشۃ (رض))
19431- أفضل الصلاة عند الله المغرب، ومن صلى بعدها ركعتين بنى الله له بيتا في الجنة يغدو ويروح. "طس عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19432 ۔۔۔ طلوع نجم سے قبل مغرب کی نماز ادا کرلو ۔ (مسند احمد ، السنن للدارقطنی عن ابی ایوب (رض))
19432- بادروا بصلاة المغرب قبل طلوع النجم. "حم قط عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19433 ۔۔۔ جس وقت روزہ دار روزہ افطار کرتا ہے تم مغرب کی نماز ادا کرلو ستاروں کے طلوع ہونے سے قبل قبل ۔ ممصنف ابن ابی شیبۃ، عن ابی ایوب (رض))
19433- صلوا المغرب حين فطر الصائم مبادرة طلوع النجوم. "ش عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19434 ۔۔۔ میری امت فطرت پر قائم رہے گی جب تک مغرب کی نماز ستاروں کے طلوع ہونے سے قبل ادا کرتی رہے ۔ ممسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، السنن للبیہقی، السنن لسعید بن منصور عن السائب بن یزید)
19434- لا تزال أمتي على الفطرة ما صلوا المغرب قبل طلوع النجم.
"حم طب ق ص عن السائب بن يزيد".
"حم طب ق ص عن السائب بن يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19435 ۔۔۔ میری امت فطرت پر قائم رہے گی جب تک وہ ستاروں کے طلوع ہونے سے قبل مغرب کی نماز ادا کرتا رہے ۔ مابن جریر عن قتادۃ مرسلا)
19435- لا تزال طائفة من أمتي على الفطرة ما صلوا صلاة المغرب قبل أن تبدو النجوم. "ابن جرير عن قتادة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19436 ۔۔۔ میری امت فطرت پر قائم رہے گی جب تک وہ ستاروں کے طلوع ہونے تک مغرب کی نماز مؤخر نہ کرے ۔ متمام ، ابن عساکر ، عن ابوہریرہ (رض))
19436- لن تزال أمتي على الفطرة ما لم يؤخروا صلاة المغرب حتى تشتبك النجوم. "تمام وابن عساكر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19437 ۔۔۔ میری امت اپنے دین کے بقیہ خیر میں رہے گی جب تک وہ مغرب پڑھنے کے لیے ستاروں کے نکلنے کے منتظر نہ رہیں یہود کی طرح اور جب تک فجر کو ستاروں کے چھپ جانے تک مؤخر نہ کریں نصرانیوں کی طرح ، اور جب تک جنازوں کو ان کے اہل و عیال کے بھروسہ پر نہ چھوڑ دیں ۔ (السنن لسعید بن منصور عن حارث بن وھب عن ابی عبدالرحمن صنابجی ، مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن الحارث بن وھب الصنابح بن الاعسر)
19437- لا تزال أمتي بخير في مسكة من دينها ما لم ينتظروا بالمغرب اشتباك النجوم مضاهاة اليهود، وما لم يؤخروا الفجر إلى إمحاق النجوم مضاهاة النصرانية، وما لم يكلوا، الجنائز إلى أهلها. "ص عن حارث بن وهب عن أبي عبد الرحمن الصنابحي، حم، طب، ك عن الحارث بن وهب عن الصنابح بن الأعسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৪৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19438 ۔۔۔ میری امت اسلام پر قائم رہے گی جب تک وہ مغرب کو ستاروں کے نکلنے تک مؤخر نہ کریں یہود کو طرح ۔ اور جب تک فجر کو جلدی نہ کریں نصاری کی طرح اور جب تک جنازوں کو ان کے اہل کے حوالے نہ کردیں ۔ (بلکہ دوسرے مسلمانوں کو بھی جنازوں کی تکفین تدفین میں ان کے گھر والوں کی مدد کرنا ضروری ہے) (الکبیر للطبرانی ، ، ابونعیم عن حارثۃ بن وھب)
19438- لا تزال أمتي على الإسلام ما لم يؤخروا المغرب لتشبيك النجوم مضاهاة اليهود، وما لم يعجلوا الفجر مضاهاة للنصارى، وما لم يكلوا الجنائز إلى أهلها. "طب وأبو نعيم عن حارثة بن وهب".
তাহকীক: