কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৮৮৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18899 ۔۔۔ جان لے ! جب بھی تو اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس کے عوض تیرا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں ، اور ایک خطاء تجھ سے مٹا دیتے ہیں۔ (مسند احمد ، ابو یعلی ، ابن حبان ، الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
18899- اعلم أنك لا تسجد لله سجدة إلا رفع الله لك بها درجة وحط عنك بها خطيئة. " حم ع حب طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18900 ۔۔۔ سب سے افضل عمل نماز کو پہلے وقت میں پڑھنا ہے۔ (ابوداؤد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ام فروۃ)
18900- أفضل الأعمال الصلاة في أول وقتها. "د ت ك عن أم فروة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18901 ۔۔۔ اعمال میں سب سے افضل اپنے وقت پر نماز پڑھنا ہے ، والدین کے ساتھ نیکی برتنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے۔ (التاریخ للخطیب عن انس (رض))
18901- أفضل الأعمال الصلاة لوقتها، وبر الوالدين، والجهاد في سبيل الله.
"خط عن أنس".
"خط عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18902 ۔۔۔ افضل ترین عمل نماز اور مجالس ذکر کو لازم پکڑنا ہے۔ کوئی بندہ نماز پڑھ کر اپنی جگہ بیٹھا نہیں رہتا مگر ملائکہ اس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں حتی کہ وہ بات چیت کرے یا اٹھ کھڑا ہو ۔ (الطیالسی عن ابوہریرہ (رض))
18902- أفضل الرباط الصلاة، ولزوم مجالس الذكر، وما من عبد يصلي ثم يقعد في مصلاه إلا لم تزل الملائكة تصلي عليه حتى يحدث أو يقوم. "الطيالسي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18903 ۔۔۔ سجدوں کی کثرت کرو ۔ بیشک کوئی مسلمان ایک بھی سجدہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس کے لیے جنت میں ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور اس کی ایک خطا معاف فرما دیتا ہے۔ (ابن سعد ، مسند احمد عن ابی فاطمۃ)
18903- أكثر من السجود فإنه ليس من مسلم يسجد لله تعالى سجدة إلا رفعه الله بها درجة في الجنة، وحط عنه بها خطيئة. "ابن سعد حم عن أبي فاطمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18904 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ جب آسمان سے زمین والوں پر کوئی عذاب نازل کرتا ہے تو وہ عذاب مساجد آباد کرنے والوں سے پھیر دیتا ہے (ابن عساکر عن انس (رض))
18904- إن الله تعالى إذا أنزل عاهة من السماء على أهل الأرض، صرفت عن عمار المساجد. "ابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18905 ۔۔۔ بندہ جب کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس کی طرف خاص طور پر متوجہ ہوتے ہیں (اور اس وقت تک توجہ عنایت فرماتے ہیں) جب تک وہ نماز پوری نہ کرے یا نماز میں کوئی بری حرکت نہ کرے ۔ (ابن ماجۃ عن حذیفۃ (رض))
18905- إن الرجل إذا قام يصلي أقبل الله عليه بوجهه، [فلا ينصرف عنه] حتى ينقلب أو يحدث حدث سوء. "هـ عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18906 ۔۔۔ نماز روزہ اور ذکر (اللہ) راہ خدا میں خرچ کرنے سے سات سو گنا زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ (ابو داؤد عن معاذ (رض) بن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ اس روایت کی سند میں زبان بن فائدہ (محل کلام) ہے۔ (عون المعبود 7 ۔ 175)
18906- إن الصلاة والصيام والذكر تضاعف على النفقة في سبيل الله تعالى بسبع مائة ضعف. "د عن معاذ بن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18907 ۔۔۔ نماز مؤمن کی قربانی ہے۔ (الکامل لابن عدی عن انس (رض))
18907- إن الصلاة قربان المؤمن. "عد عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18908 ۔۔۔ بندہ جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے تمام گناہ اس کے سر اور کاندھے پر لاد دیئے جاتے ہیں جب وہ رکوع یا سجدہ کرتا ہے تو وہ اس سے گرجاتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، حلیۃ الاولیاء ، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
18908- إن العبد إذا قام يصلي أتي بذنوبه كلها فوضعت على رأسه وعاتقه، فكلما ركع أو سجد تساقطت عنه. "طب حل هق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18909 ۔۔۔ نماز پسندیدہ مشغلہ ہے۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد، ابن ماجۃ عن ابن مسعود (رض))
18909- إن في الصلاة شغلا. "ق د هـ عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18910 ۔۔۔ ہر نماز اپنے سے قبل کے گناہ ختم کردیتی ہے۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن ابی ایوب (رض))
18910- إن كل صلاة تحط ما بين يديها من خطيئة. "حم طب عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18911 ۔۔۔ آگ ابن آدم کے ہر عضو کو کھا سکتی ہے سوائے سجدہ کے نشان کے ، اللہ نے آگ پر حرام کردیا ہے کہ وہ سجدہ کے نشان کو کھائے ۔ (ابوداؤد ، ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
18911- تأكل النار ابن آدم إلا أثر السجود، حرم الله عز وجل على النار أن تأكل أثر السجود. "د هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18912 ۔۔۔ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن عن انس (رض))
18912- جعلت قرة عيني في الصلاة. "طب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18913 ۔۔۔ مجھے تمہاری دنیا میں سے (اپنی) عورتیں اور خوشبو محبوب ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔ (مسند احمد ، مستدرک الحاکم ، نسائی ، السنن للبیہقی عن انس (رض))
18913- حبب إلي من دنياكم النساء، والطيب، وجعلت قرة عيني في الصلاة.
"حم ن ك هق عن أنس".
"حم ن ك هق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18914 ۔۔۔ نماز کے بعد اس طرح دوسری نماز ادا کرنا کہ دونوں کے درمیان کوئی لغوعمل نہ کیا جائے علیین میں لکھا جاتا ہے۔ (ابوداؤد عن ابی امامۃ (رض))
18914- صلاة في إثر صلاة لا لغو بينهما كتاب في عليين. "د عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18915 ۔۔۔ نماز مؤمن کا نور ہے۔ (القضاعی ، ابن عساکر عن انس (رض))
18915- الصلاة نور المؤمن. "القضاعي وابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18916 ۔۔۔ نماز بہترین موضوع ہے جو اس میں کثرت کرسکتا ہو وہ کرے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
18916- الصلاة خير موضوع فمن استطاع أن يستكثر فليستكثر. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18917 ۔۔۔ نماز ہر متقی کی قربانی ہے۔ (القضاعی عن علی (رض))
18917- الصلاة قربان كل تقي. "القضاعي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18918 ۔۔۔ نماز زمین پر اللہ کی خدمت ہے ، جس نے نماز پڑھی اور ہاتھ بلند نہ کیے تو یہ نماز لولی لنگڑی ہے مجھے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے اس طڑح فرمایا ہے کہ ہر اشارہ کے بدلے ایک درجہ اور ایک نیکی ہے۔ (الخطیب فی التاریخ عن ابن عباس (رض))
18918- الصلاة خدمة الله في الأرض، فمن صلى ولم يرفع يديه فهي خداج هكذا أخبرني جبريل عن الله عز وجل أن بكل إشارة درجة وحسنة. "خط عن ابن عباس".
তাহকীক: