কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৮৮৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بسم اللہ الرحمن الرحیم : اس میں دو کتابیں ہیں۔ نماز ۔۔۔ روزہ
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
18879 ۔۔۔ (حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسلام لانے والے افراد کو فرمایا) اب اپنے گھر والوں (اور اپنی قوم) کے پاس جاؤ ، ان میں رہو ، ان کو بھی یہ احکام سکھاؤ، ان کا حکم دو اور نماز پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ہے۔ جب نماز کا وقت آجائے تو تم میں سے ایک شخص اذان دے اور تم میں سے سب سے بڑا تمہاری امامت کرے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، مستدرک الحاکم عن مالک بن الحویرث)
18879- ارجعوا إلى أهليكم فكونوا فيهم وعلموهم ومروهم وصلوا كما رأيتموني أصلي، فإذا حضرت الصلاة، فليؤذن لكم أحدكم وليؤمكم أكبركم.
"حم ق ك عن مالك بن الحويرث".
"حم ق ك عن مالك بن الحويرث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بسم اللہ الرحمن الرحیم : اس میں دو کتابیں ہیں۔ نماز ۔۔۔ روزہ
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
18880 ۔۔۔ میرے پاس اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) تشریف لائئے اور فرمایا : اے محمد ! اللہ عزوجل فرماتا ہے : میں نے آپ کی امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں ، جس نے ان کو ان کے وضوء ان کے وقت ، ان کے رکوع اور ان کے سجود کے ساتھ (اچھی طرح) پورا کیا تو ان نمازوں کا اس کے ساتھ عہد ہوگا کہ وہ اس کو جنت میں داخل کرائیں ۔ ور جو شخص مجھ سے اس حال میں ملا کہ اس نے ان میں کمی کوتاہی کی اس کے لیے میرے پاس کوئی عہد نہ ہوگا ، اگر میں چاہوں گا تو اس کو عذاب دوں گا اور اگر چاہوں گا تو رحم کر دوں گا ۔ (الطیالسی ، محمد بن نصر فی کتاب الصلاۃ ، الکبیر للطبرانی ، المختارۃ للضیاء عن عبادۃ بن الصامت)
18880- أتاني جبريل من عند الله تبارك وتعالى فقال: يا محمد إن الله عز وجل يقول: إني افترضت على أمتك خمس صلوات من أوفى بهن على وضوئهن ومواقيتهن وركوعهن وسجودهن كان له بهن عهد أن أدخله بهن الجنة، ومن لقيني قد انتقص من ذلك شيئا فليس له عندي عهد، إن شئت عذبته، وإن شئت رحمته."الطيالسي، ومحمد بن نصر في كتاب الصلاة طب والضياء في المختارة عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بسم اللہ الرحمن الرحیم : اس میں دو کتابیں ہیں۔ نماز ۔۔۔ روزہ
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
18881 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا ایک فرشتہ ہر نماز کے وقت نداء دیتا ہے : اے بنی آدم ! کھڑے ہو کر اس آگ کو نماز کے ساتھ بجھاؤ جس کو تم نے اپنی جانوں پر جلا رکھا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، الضیاء عن انس (رض))
18881- إن لله تعالى ملكا ينادي عند كل صلاة: يا بني آدم قوموا إلى نيرانكم التي أوقدتموها على أنفسكم فأطفئوها بالصلاة. "طب والضياء عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بسم اللہ الرحمن الرحیم : اس میں دو کتابیں ہیں۔ نماز ۔۔۔ روزہ
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
کتاب الصلوۃ ۔۔۔ از قسم الاقوال : س میں نو ابواب ہیں۔
باب اول ۔۔۔ نماز کی فضیلت اور اس کے وجوب کے بیان میں : اس میں دو فصلیں ہیں۔ پہلی فصل : ۔۔۔ نماز کے وجوب کے بیان میں :
18882 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہر دن اور رات میں پانچ نمازیں فرض فرمائی ہیں۔ (الاوسط للطبرانی عن عائشۃ (رض))
18882- إن الله افترض على العباد خمس صلوات في كل يوم وليلة. "طس عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
18883 ۔۔۔ سب سے پہلی چیز جس کا بندے سے حساب لیا جائے وہ نماز ہے ، اس کے بعد تمام اعمال کا حساب لیا جائے گا ۔ (الکبیر للطبرانی عن تمیم الداری)
18883- أول ما يحاسب به العبد الصلاة، ثم سائر الأعمال. "طب عن تميم الداري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
18884 ۔۔۔ سب سے پہلے آدمی سے اس کی نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ عن عبدالجلیل بن عطیۃ مرسلا)
18884- أول ما يسأل العبد عن صلاته. "ش عن عبد الجليل بن عطية مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
18885 ۔۔۔ قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نماز کا حساب کتاب لیا جائے گا ۔ اگر وہ پوری نکلی تو کامل نماز لکھ دی جائے گی ۔ اگر پوری نہ نکلی تو اللہ عزوجل اپنے ملائکہ کو فرمائیں گے : دیکھو کیا میرے بندے کے پاس نفل نماز ہیں ؟ ان کے ساتھ اس کے فرض کی کمی کو پورا کر دو ، پھر اسی طرح زکوۃ اور پھر تمام اعمال کا بھی اسی طرح حساب کتاب ہوگا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، الدارمی ، ابن قانع ، بخاری ، مسلم ، مستدرک الحاکم ، السنن لسعید بن منصور عن تمیم الدارمی مصنف ابن ابی شیبہ ، مسند احمد عن رجل عن الصحابۃ)
18885- أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة صلاته، فإن كان أتمها كتبت له تامة، فإن لم يكن أتمها، قال الله عز وجل لملائكته: انظروا هل تجدون لعبدي من تطوع فتكملون بها فريضته؟ ثم الزكاة كذلك، ثم تؤخذ الأعمال على حسب ذلك. "حم د هـ والدارمي وابن قانع ق ك ص عن تميم الدارمي ش حم عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
18886 ۔۔۔ سب سے پہلے بندے سے نماز کے بارے میں باز پرس ہوگی اس کی نماز دیکھی جائے گی اگر وہ درست نکلی تو وہ کامیاب ہوجائے گا اور اگر خراب نکلی تو وہ ناکام ونامراد ہوگا ۔ (الاوسط للبطرانی عن انس (رض))
18886- أول ما يسأل عنه العبد يوم القيامة ينظر في صلاته، فإن صلحت فقد أفلح، وإن فسدت فقد خاب وخسر. "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
18887 ۔۔۔ قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے نماز کا حساب ہوگا اگر اس کی نماز پوری نکلی تو وہ کامیاب وکامران ہوگا اور اگر نماز خراب نکلی تو وہ ناکام ونامراد ہوگا ۔ (الاوسط للطبرنی عن انس (رض))
18887- أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة صلاته فإن تمت صلاته فقد أفلح وأنجح، وإن فسدت فقد خاب وخسر. "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
18888 ۔۔۔ سب سے پہلے بندے سے اس کی نماز کی باز پرس ہوگی اگر وہ درست نکلی تو اس کے تمام اعمال درست ہوں گے اگر نماز خراب نکلی تو تمام اعمال خراب ہوں گے ، پھر پروردگار فرمائے گا : دیکھو ، میرے بندے کے پاس نوافل ہیں ؟ اگر اس کے پاس نوافل ہیں تو ان کے ساتھ اس کے فرضوں کو پورا کر دو ،۔ پھر دوسرے فرائض بھی اسی طرح اللہ کی رحمت اور مہربانی سے (پورے) کیے جائیں گے ۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض) وھو حسن)
18888- إن أول ما يحاسب به العبد صلاته، فإن صلحت صلح سائر عمله، وإن فسدت فسد سائر عمله، ثم يقول: انظروا هل لعبدي من نافلة؟ فإن كانت له نافلة أتم بها الفريضة، ثم الفرائض كذلك لعائدة الله ورحمته. "كر عن أبي هريرة وهو حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18889 ۔۔۔ نماز دین کا ستون ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی عن عمر (رض) 9
18889- الصلاة عماد الدين. "هب عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18890 ۔۔۔ نماز دین (کے خیمہ) کی لکڑی ہے۔ (ابو نعیم الفضل بن دکین فی الصلوۃ عن عمر (رض))
18890- الصلاة عمود الدين. "أبو نعيم الفضل بن دكين في الصلاة عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18891 ۔۔۔ نماز دین کا ستون ہے ، جہاد عمل کی کوہان (بلندی) ہے اور زکوۃ اس (دین) کو ثابت رکھتا ہے۔ (الفردوس عن علی (رض))
18891- الصلاة عماد الدين، والجهاد سنام العمل، والزكاة تثبت ذلك. "فر عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18892 ۔۔۔ نماز میزان (ترازو) ہے۔ جس نے اس کو پورا کیا اس کی میزان بھر گئی ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابن عباس (رض))
18892- الصلاة ميزان، فمن أوفى استوفى. "هب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18893 ۔۔۔ نماز شیطان کا منہ کالا کرتی ہے ، صدقہ شیطان کی کمر توڑ دیتا ہے۔ اللہ کے لیے محبت رکھنا اور نیک عمل میں (ایک دوسرے سے) دوستی رکھنا شیطان کی جڑ اکھیڑ دیتا ہے ، جب تم یہ اعمال کرلو گے تو شیطان تم سے اس قدر دور ہوجائے گا جس قدر مشرک مغرب سے دور ہے۔ (مسند الفردوس الدیلمی عن ابن عمر (رض))
18893- الصلاة تسود وجه الشيطان، والصدقة تكسر ظهره والتحاب في الله والتودد في العمل يقطع دابره، فإذا فعلتم ذلك تباعد منكم كمطلع الشمس من مغربها. "فر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18894 ۔۔۔ پانچ فرض نمازیں جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک درمیان کے گناہوں کے لیے کفارہ ہیں۔ جب کہ کبائر سے اجتناب کیا جائے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
18894- الصلوات الخمس، والجمعة إلى الجمعة، ورمضان إلى رمضان، مكفرات لما بينهن، إذا اجتنبت الكبائر. "حم م ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18895 ۔۔۔ پانچ فرض نمازیں درمیانی اوقات میں گناہوں کے لیے کفارہ ہیں جب تک کبائر سے اجتناب برتا جائے اور جمعہ سے جمعہ تک اور مزید تین ایام ۔ (حلیۃ الاولیاء شعب الایمان للبیہقی) فائدہ : ۔۔۔ جمعہ پڑھنے کے بعد آئندہ جمعہ پڑھنا درمیان ایام کے گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور مہینے میں تین روزے رکھنا پورے ماہ کے گناہوں کا کفارہ ہے۔
18895- الصلوات الخمس كفارات لما بينهن ما اجتنبت الكبائر والجمعة إلى الجمعة وزيادة ثلاثة أيام. "حل عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18896 ۔۔۔ اللہ سے ڈرو ، پنج وقتہ نمازیں پڑھو، مہینے بھر کے روزے رکھو ، اپنے اموال کی زکوۃ ادا کرو ، اور اپنے حکام کی اطاعت کرو اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ گے ۔ (ترمذی ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ابی امامۃ، ترمذی حسن صحیح)
18896- اتقوا الله، وصلوا خمسكم، وصوموا شهركم، وأدوا زكاة أموالكم، وأطيعوا ذا أمركم، تدخلوا جنة ربكم. "ت حب ك عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18897 ۔۔۔ تمام اعمال میں اللہ تعالیٰ کو محبوب ترین عمل اپنے وقت پر نماز پڑھنا ہے۔ پھر والدین کے ساتھ نیکی کرنا پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ہے۔ (مسند احمد بخاری ، مسلم ، ابوداؤد ، نسائی عن ابن مسعود (رض))
18897- أحب الأعمال إلى الله الصلاة لوقتها، ثم بر الوالدين، ثم الجهاد في سبيل الله. "حم ق د ن عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18898 ۔۔۔ جب اللہ پاک کسی قوم کے ساتھ عذاب کا ارادہ کرتے ہیں تو اہل مساجد کی طرف دیکھ کر عذاب ہٹا دیتے ہیں۔ (الکامل لابن عدی ، الفردوس للدیلمی شعب الایمان للبیہقی)
18898- إن الله إذا أراد بقوم عاهة، نظر إلى أهل المساجد، فصرف عنهم.
"عد فر عن أنس".
"عد فر عن أنس".
তাহকীক: