কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৩৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19359 ۔۔۔ جب آفتاب آسمان کے جگر سے زوال کر جائے اس وقت چار رکعات ادا کرنا حرمت کے مہینے میں حرمت کے دن پوری رات عبادت کرنے کے برابر ہے۔ (ابو الشیخ فی الثواب عن حذیفہ (رض))
19359- أربع ركعات تركعهن حتى تزول الشمس عن كبد السماء تعدل إحياء ليلة في يوم حرام من شهر حرام. "أبو الشيخ في الثواب عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19360 ۔۔۔ دوپہر کی نماز رات کی (تہجد کی) نماز میں سے ہے۔ (ابن نصر ، الکبیر للطبرانی عن عبدالرحمن بن عوف (رض))
19360- صلاة الهجير من صلاة الليل. "ابن نصر، طب عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19361 ۔۔۔ جس نے ظہر سے قبل چار رکعات اور ظہر کے بعد چار رکعات ادا کیں اللہ پاک اسے جہنم کی آگ پر حرام کردیں گے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجۃ عن ام حبیبۃ (رض))
19361- من صلى قبل الظهر أربعا وبعده أربعا حرمه الله على النار.

"حم ت ن هـ عن أم حبيبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19362 ۔۔۔ زوال شمس کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں پھر ظہر کی نماز مکمل ہونے تک بند نہیں کیے جاتے ، پس میں چاہتا ہوں کہ اس وقت آسمان میں میری طرف سے خیر کا عمل (چار رکعت) جائیں ۔ (مسند احمد عن ابی ایوب (رض))
19362- إن أبواب السماء تفتح عند زوال الشمس فلا ترتج حتى يصلى الظهر، فأحب أن يصعد لي فيها خير. "حم عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19363 ۔۔۔ تسبیح کی گھڑیاں سورج کے آسمان کے جگر سے زائل ہونے کے وقت شروع ہوجاتی ہیں اس وقت کی نماز صلوۃ المختبین (برگزیدہ لوگوں کی نماز) کہلاتی ہے اور اس وقت سب سے افضل نماز کڑی دوپہر کی نماز ہے۔ (ابن عساکر عن عوف بن مالک)
19363- ساعات السبحة حين تزول الشمس عن كبد السماء، وهي صلاة المخبتين، وأفضلها في شدة الحر. "ابن عساكر عن عوف بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19364 ۔۔۔ (زوال کے بعد) جب سورج نیچے ہوتا رہتا ہے مخلوق خدا میں سے ہر چیز اللہ کی حمد و تسبیح کرتی رہتی ہے سوائے شیاطین اور سرکش بنی آدم کے ۔ (ابن السنی ، حلیۃ الاولیاء عن عمرو بن عبسہ)
19364- ما تستقل الشمس فيبقى شيء من خلق الله إلا يسبح الله بحمده إلا ما كان من الشياطين وأعتى بني آدم. "ابن السني، حل عن عمرو بن عبسة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19365 ۔۔۔ ظہر کی نماز زوال شمس کے بعد ہے۔ (عبدالرزاق عن ابن جریح عن سلیمان بن موسیٰ مرسلا)
19365- صلاة الظهر حين تميل الشمس. "عبد الرزاق عن ابن جريج عن سليمان بن موسى مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19366 ۔۔۔ کوئی بندہ ایسا نہیں جو اچھی طرح وضو کرے اور مکمل وضو کرے پھر ظہر کی اذان کے وقت نماز کے لیے نکلے اور رکوع (و سجود) مکمل کرتے ہوئے خشوع (و خضوع) کے ساتھ نماز پڑھے تو یہ نماز اس کے پہلے تمام گناہوں کے لیے اور اس دن کے آخر تک کے گناہوں کے لیے کفارہ بن جائے گئی ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
19366- ما من عبد يحسن وضوءه ويكمله ثم يخرج إلى صلاة الظهر حين يؤذن بها، فيكمل ركوعها وسجودها وخشوعها إلا كفرت ما كان قبلها وما هو كائن بعدها في ذلك اليوم. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھنا :
19367 ۔۔۔ ظہر کو ٹھنڈا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی سانس لینے سے پیدا ہوتی ہے۔ (بخاری ، ابن ماجۃ عن ابی سعید ، مسند احمد ، مستدرک الحاکم عن صفوان بن مخرمۃ ، نسائی عن ابی موسیٰ ، الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض) الکامل لابن عدی عن جابر (رض) ، ابن ماجۃ عن المغیرۃ بن شعبۃ)
19367- أبردوا بالظهر فإن شدة الحر من فيح جهنم. "خ هـ عن أبي سعيد؛ حم ك عن صفوان بن مخرمة، ن عن أبي موسى طب عن ابن مسعود عد عن جابر هـ عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھنا :
19368 ۔۔۔ جب گرمی شدت اختیار کر جائے تو نماز کو ٹھنڈا کرو ۔ بیشک گرمی کی شدت جہنم کے سانس لینے سے ہے۔ (احمد ، بخاری ، مسلم ، عن ابوہریرہ (رض) ، مسند احمد ، بخاری و مسلم ، ابو داؤد ، ترمذی عن ابی ذر (رض) ، بخاری و مسلم عن ابن عمر (رض)) ” ابردوابا الظہر “۔ ابن ماجۃ عن ابن عمر (رض) ، الکبیر للطبرانی عن عبدالرحمن بن جاریۃ)
19368- إذا اشتد الحر فأبردوا بالصلاة، فإن شدة الحر من فيح جهنم. "حم ق 14 عن أبي هريرة؛ حم، ق، د، ت عن أبي ذر؛ ق عن ابن عمر". أبردوا بالظهر. "هـ عن ابن عمر، طب عن عبد الرحمن بن جارية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھنا :
19369 ۔۔۔ جب گرمی سخت ہوجائے تو ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھو ، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی لپٹ سے ہے۔ (ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
19369- إذا اشتد الحر فأبردوا بالظهر فإن شدة الحر من فيح جهنم.

"هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19370 ۔۔۔ گرم دن میں ظہر کی نماز کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو ، بیشک حرارت کی شدت جہنم کے عمل تنفس سے ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، تمام ، ابن عساکر عن عمرو بن عبسۃ)
19370- أبردوا بصلاة الظهر في اليوم الحار، فإن شدة الحر من فيح جهنم.

"طب وتمام وابن عساكر عن عمرو بن عبسة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19371 ۔۔۔ گرمی کی شدت میں ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھو ۔ (ابن خزیمۃ ، الکامل لابن عدی عن عائشۃ (رض))
19371- أبردوا بالظهر في شدة الحر. "ابن خزيمة عد عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19372 ۔۔۔ ظہر کو ٹھنڈا کرو ، جو گرمی تم محسوس کرتے ہو وہ جہنم کی لپٹ سے ہے) (نسائی ، السراج فی مسندہ ، الکبیر للطبرانی عن ابی موسیٰ (رض))
19372- أبردوا بالظهر، فإن الذي تجدونه من الحر من فيح جهنم. "ن والسراج في مسنده طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19373 ۔۔۔ نماز کو ٹھنڈا کرو ، بیشک گرمی کی شدت جہنم کے سانس لینے سے ہوتی ہے۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ ، الصحیح لابن حبان ، الکامل لابن عدی ، حلیۃ الاولیاء ، الکبیر للطبرانی السنن للبیہقی عن المغیرۃ بن شعبۃ)
19373- أبردوا بالصلاة، فإن شدة الحر من فيح جهنم. "حم هـ حب عد حل طب ق عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19374 ۔۔۔ نماز کو ٹھنڈا کرو کیونکہ دن کی گرمی جہنم کی لپٹ سے ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض))
19374- أبردوا بالصلاة فإن حرها من فيح جهنم. "حل عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19375 ۔۔۔ نماز کو ٹھنڈا کرو ، بیشک دوپہر کی گرمی جہنم کی لپٹ سے ہے۔ (السنن لسعید بن منصور عن ابوہریرہ (رض))
19375- أبردوا بالصلاة، فإن حر الظهيرة من فيح جهنم. "ص عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19376 ۔۔۔ شدت حرارت جہنم کی لپٹ سے ہے۔ جب گرمی سخت ہوجائے تو نماز کے لیے ٹھنڈے وقت کا انتظار کرو۔ (مسند احمد عن رجل ، السنن لسعید بن منصور عن ابی سعید ، مسند احمد عن الحسن مرسلا)
19376- إن شدة الحر من فيح جهنم، فإذا اشتد الحر فأبردوا عن الصلاة.

"حم عن رجل، ص عن أبي سعيد؛ حم عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی سنن
19377 ۔۔۔ جس نے ظہر سے قبل چار رکعات پڑھیں یہ اس کے لیے اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہوں گی ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، الکبیر للطبرانی عن عمرو والانصاری عن ابیہ)
19377- من صلى قبل الظهر أربعا كن له كعتق رقبة من بني إسماعيل.

"ش، طب عن عمرو الأنصاري عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی سنن
19378 ۔۔۔ جس نے ظہر سے قبل چار رکعات پڑھ لیں تو اس کے لیے اولاد اسماعیل میں سے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا یا فرمایا : چار غلام آزاد کرنے کے برابر ۔ (الاوسط للطبرانی عن صفوان)
19378- من صلى أربعا قبل الظهر كن له كأجر عشر رقبات أو قال أربع رقاب من ولد إسماعيل. "طس عن صفوان".
tahqiq

তাহকীক: