কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৩৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19339 ۔۔۔ کیا دو نمازیں اکٹھی پڑھی جاتی ہیں۔ (ابن خزیمہ ، السنن لسعید بن منصور ، عن انس (رض) ، الاوسط عن زید بن ثابت (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوئے تو بلال (رض) صبح کی نماز کے لیے اقامت کہنے لگے جبکہ ایک شخص فجر کی دو رکعت سنت پڑھا رہا تھا ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔ یعنی اس شخص کو چاہیے تھا کہ یہ دو رکعتیں پہلے پڑھ لیتا لیکن اب اے بلال تم ہی تھوڑی تاخیر کرلو ۔
19339- أصلاتان معا. "ابن خزيمة، ص عن أنس طس؛ عن زيد بن ثابت" قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم وبلال يقيم الصبح فرأى رجلا يصلي ركعتي الفجر قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19340 ۔۔۔ اے ابن القشب ! کیا صبح کے چار فرض پڑھو گے ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن جعفر عن ابیہ) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوئے اور حضرت بلال (رض) (نماز کے لیے) اقامت میں شروع ہوگئے ، جبکہ ابن بحنیہ (رض) کھڑے دو رکعات سنت فجر ادا کر رہے تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے شانوں پر ہاتھ مارا اور مذکورہ ارشاد فرمایا ۔ جس کا واضح مطلب تھا کہ ان سنتوں کو قبل از فرض ادا کرلو ۔
19340- يا ابن القشب تصلي الصبح أربعا. "ش عن جعفر عن أبيه" قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم المسجد وأخذ بلال في الإقامة، فقام ابن بحينة يصلي ركعتين فضرب النبي صلى الله عليه وسلم منكبه وقال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19341 ۔۔۔ اللہ عزوجل نے تمہاری فرض نماز کے ساتھ ایک زائد نماز کا اضافہ فرمایا ہے جو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے اور وہ فجر کی دو رکعات (سنت) ہے۔ السنن للبیہقی ، مستدرک الحاکم ، عن ابی سعید (رض))
19341- إن الله عز وجل زادكم صلاة إلى صلاتكم، هي خير من حمر النعم، ألا وهي ركعتان قبل صلاة الفجر. "ق، ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19342 ۔۔۔ اگر (دوران جنگ) تمہارے پیچھے گھوڑے لگ جائیں تب بھی فجر کی دو رکعات سنت ہرگز نہ چھوڑنا ۔ (ابوالشیخ فی التواب والدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
19342- إن طلبتك الخيل هاربا فلا تتركن ركعتي الفجر. "أبو الشيخ في الثواب والديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19343 ۔۔۔ خبردار ! اس کا وقت اس سے پہلے تھا ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی موسیٰ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا کہ مؤذن نے نماز کے لیے اقامت کہی تو ایک دوسرا شخص فجر کی دو سنتیں ادا کرنے لگا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے شانے پر ہاتھ مارا اور مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا ۔
19343- ألا كان هذا قبل هذا. "طس عن أبي موسى" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يصلي ركعتي الغداة حين أخذ المؤذن يقيم فغمز منكبه وقال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
1044 2 ۔۔۔ جو فجر کی دو رکعت (سنت ادا کرنا بھول جائے وہ ان کو طلوع شمس کے بعد ادا کرلے ۔ (مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
19344- من نسي ركعتي الفجر فليصلهما إذا طلعت الشمس. "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19345 ۔۔۔ فجر کی دو رکعت (سنت) کو ہرگز نہ چھوڑ ان میں بڑی رغبت کی چیزیں ہیں۔ (الدیلمی عن ابن عمر (رض))
19345- ركعتي الغداة لا تدعهما فإن فيهما الرغائب. "الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19346 ۔۔۔ فجر کی دو رکعت (سنت) مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہے۔ (مسند احمد عن عائشۃ (رض))
19346- ركعتا الفجر أحب إلي من الدنيا جميعا. "حم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19347 ۔۔۔ فجر کی دو رکعات (سنت) دنیا ومافیھا سے بہتر ہیں ، (مصنف ابن ابی شیبۃ ، مسلم ، ترمذی ، نسائی عن عائشۃ (رض))
19347- ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها. "ش م ت ن عن عائشة". مر برقم [19324] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19348 ۔۔۔ تجھ پر فجر کی دو رکعات لازم ہیں۔ کیونکہ یہ بڑی فضیلت والی ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19348- عليك بركعتي الفجر فإن فيهما فضيلة. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19349 ۔۔۔ اس (فجر کی سنت) نماز کو اس نماز کی طرح نہ سمجھو جو ظہر سے پہلے ہے اور ظہر کے بعد ہے۔ بلکہ ان دونوں (فرض وسنت) کے درمیان فاصلہ کرو۔ (الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن عبداللہ بن بحینہ (رض))
19349- لا تجعلوا هذه الصلاة، يعني الصبح، كالصلاة التي قبل الظهر وبعدها، واجعلوا بينهما فصلا. "طب ك عن عبد الله بن بحينة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19350 ۔۔۔ جو شخص طلوع شمس سے قبل صبح کی نماز پڑھے وہ اپنی نماز پوری کرلے ۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
19350- من صلى الصبح قبل أن تطلع الشمس فليمض في صلاته. "ابن عساكر عن أبي هريرة". "وقت صلاة الظهر وما يتعلق به"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19351 ۔۔۔ جب سایہ ڈیڑھ دو گز ہوجائے تو ظہر کی نماز پڑھ لو ۔ (الضعفاء عن ابن عمر (رض))
19351- إذا كان الفيء ذراعا ونصفا إلى ذراعين فصلوا الظهر. "عق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19352 ۔۔۔ صلوۃ الوسطی وہ (درمیانی نماز) ہے جو فجر کے بعد آتی ہے۔ (عبد حمید فی تفسیر عن محکول مرسلا) فرمان الہی ہے : (آیت)” حافظوا علی الصلوات والصلوۃ الوسطی “۔ نمازوں کی حفاظت کرو اور (خصوصا) درمیانی نماز کی ۔ صلوۃ الوسطی کے بارے میں دونوں طرح کی روایات ہیں بعض روایات میں اس سے ظہر کی نماز مراد ہے جیسا کہ اوپر حدیث میں گذرا لیکن اکثر روایات میں اس سے مراد عصر کی نماز ہے اور درحقیقت درمیانی نماز بھی وہی ہے ، ملاحظہ فرمائیں کنز ج 2 ذیل آیت ” حافظوا علی الصلوۃ الخ “۔
19352- صلاة الوسطى أول صلاة تأتيك بعد صلاة الفجر.

"عبد بن حميد في تفسير عن مكحول مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19353 ۔۔۔ ظہر سے قبل چار رکعات ہیں جن کے درمیان کوئی سلام نہیں ، ان کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ (ابوداؤد ، ترمذی فی الشمائل ، ابن ماجۃ ، ابن خزیمہ عن ابی ایوب (رض)) کلام : ۔۔۔ امام ابو داؤد نے کتاب الصلوۃ باب الاربع قبل الظہر وبعدھا رقم 1256 پر اس کو تخریج فرمایا اور فرمایا کہ اس میں عبیدہ راوی ضعیف ہے جس کی حدیث سے دلیل نہیں لی جاسکتی ۔
19353- أربع قبل الظهر ليس فيهن تسليم تفتح لهن أبواب السماء.

"د ت في الشمائل هـ وابن خزيمة عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19354 ۔۔۔ ظہر سے قبل کی چار عشاء کے بعد چار رکعت کے برابر ہیں اور عشاء کے بعد کی چار رکعت لیلۃ القدر (کی چار رکعت) کے برابر ہیں۔ (الاوسط للطبرانی عن انس (رض))
19354- أربع قبل الظهر كعدلهن بعد العشاء، وأربع بعد العشاء كعدلهن من ليلة القدر. "طس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19355 ۔۔۔ جس نے ظہر سے پہلے چار رکعات اور ظہر کے بعد چار رکعات پر محافظت کی اس کے لیے جہنم کی آگ حرام کردی گئی ۔ (ابن ماجۃ ، ترمذی ، نسائی ، ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن ام حبیبۃ (رض))
19355- من حافظ على أربع ركعات قبل صلاة الظهر وأربع بعدها حرم على النار. " ك عن أم حبيبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19356 ۔۔۔ جس نے ظہر سے قبل چار رکعات پڑھیں اس کے اس دن کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (التاریخ للخطیب عن انس (رض))
19356- من صلى قبل الظهر أربعا غفر له ذنوبه يومه ذلك. "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19357 ۔۔۔ جس نے ظہر سے قبل چار رکعات پڑھیں اس کو اولاد اسماعیل (علیہ السلام) میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہوگا ۔ (الکبیر للطبرانی عن رجل)
19357- من صلى قبل الظهر أربعا كان كعدل رقبة من بني إسماعيل. "طب عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19358 ۔۔۔ زوال شمس کے بعد اور ظہر سے قبل چار رکعات (سحر کے وقت) تہجد کی چار رکعات کے برابر ہیں اور اس وقت (زوال شمس کے بعد) ہر شی اللہ کی تسبیح کرتی ہے۔ (ترمذی عن عمر (رض))
19358- أربع قبل الظهر بعد الزوال تحسب بمثلهن من صلاة السحر وليس من شيء إلا وهو يسبح الله تلك الساعة. "ت عن عمر".
tahqiq

তাহকীক: