কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৩১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19319 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز پڑھ لی وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا پس اے ابن آدم ! اللہ سے ڈر ! کہیں وہ تجھ سے اپنے کسی ذمہ کا سوال نہ کرلے ۔ (صحیح ابن حبان عن جندب (رض))
19319- من صلى الغداة فهو في ذمة الله فاتق الله يا ابن آدم أن يطلبك الله بشيء من ذمته. "حب عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19320 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز پڑھ لی وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا پس اللہ کے ذمہ کو نہ توڑو، جس نے اللہ کے ذمہ کو پھاڑ دیا اللہ اسے تلاش کرے گا اور اس کو چہرے کے بل جہنم میں گرا دے گا ۔ (ابن ماجۃ وابن عساکر عن ابی بکر الصدیق (رض))
19320- من صلى الصبح فهو في ذمة الله فلا تخفروا الله في عهده فمن قتله طلبه الله حتى يكبه في النار على وجهه. "هـ وابن عساكر عن أبي بكر الصديق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19321 ۔۔۔ جس نے عشاء اور صبح کی نماز جماعت سے پڑھی گویا وہ رات بھر کھڑا رہا ۔ (صحیح ابن حبان عن عثمان (رض))
19321- من صلى العشاء والغداة في جماعة فكأنما قام الليل. "حب عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19322 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز پڑھ لی وہ مؤمن ہے اور وہ اللہ کے پڑوس میں ہے پس اللہ کے پڑوس کو نہ چھوڑو ۔ (ابن عساکر عن جابر (رض))
19322- من صلى الصبح فهو مؤمن وهو في جوار الله، فلا تخفروا الله في جواره. "ابن عساكر عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19323 ۔۔۔ وہ شخص ہرگز آگ میں نہ داخل ہوگا جس نے طلوع شمس سے قبل اور غروب شمس سے قبل نماز ادا کی ۔ (الصحیح لابن حبان عن عمارۃ بن رویبۃ)
19323- لا يلج النار أحد صلى قبل طلوع الشمس وقبل غروبها. "حب عن عمارة بن رويبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19324 ۔۔۔ فجر کی دو رکعات (سنت) دنیا ومافیہا سے بہتر ہیں۔ (مسلم ، ترمذی ، نسائی عن عائشۃ (رض))
19324- ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها. "م ت ن عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19325 ۔۔۔ تجھ پر فجر کی دو رکعات (سنت) لازم ہیں کیونکہ یہ بڑی فضلت والی ہیں۔ (الکبیر للطبرانی، عن ابن عمر (رض))
19325- عليك بركعتي الفجر، فإن فيهما فضيلة. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19326 ۔۔۔ تم پر فجر کی دو رکعات (سنت) لازم ہیں ان میں بڑی خیریں ہیں۔ (ابن الحارث عن انس (رض))
19326- عليكم بركعتي الفجر، فإن فيهما الرغائب. "ابن الحارث عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19327 ۔۔۔ ان فجر کی دو رکعات (سنت) کو ہرگز نہ چھوڑو۔ خواہ (جہاد کے دوران) تم کو گھوڑے روند ڈالیں۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، عن ابوہریرہ (رض))
19327- لا تدعوهما ركعتي الفجر وإن طردتكم الخيل. "حم د عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19328 ۔۔۔ فجر کی نماز سے قبل کی دو رکعت (سنت) ہرگز نہ چھوڑو ، ان میں بڑی رغبتیں ہیں۔ (الکبیر للطبرانی، عن ابن عمر (رض))
19328- لا تدعوا الركعتين اللتين قبل صلاة الفجر فإن فيهما الرغائب.
"طب عن ابن عمر".
"طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19329 ۔۔۔ فجر کی دو رکعات (سنت) پر صرف خدا کا برگزیدہ بندہ ہی دوام کرسکتا ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ابن ابی شیبۃ، عن ابوہریرہ (رض))
19329- لا يحافظ على ركعتي الفجر إلا أواب. "هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19330 ۔۔۔ جو حاضر ہے وہ غائب کو بتادے کہ فجر کے (فرض کے) بعد (جب سورج طلوع ہوجائے) صرف دو سجدے (یعنی دو رکعت نفل) ہیں (جب کہ فرضوں سے پہلے دو سنت ادا نہ کی جائیں) ۔ (ابوداؤد ، ابن ماجۃ عن ابن عمر (رض))
19330- ليبلغ شاهدكم غائبكم لا تصلوا بعد الفجر إلا سجدتين. "د هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19331 ۔۔۔ جس نے فجر کی دو کعت (سنت) نہ پڑھی ہوں وہ ان کو طلوع شمس کے بعد پڑھ لے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض) ، صحیح علی شرط الشیخین ووافقہ الذھبی)
19331- من لم يصل ركعتي الفجر فليصلهما بعد ما تطلع الشمس.
"حم ت ك عن أبي هريرة".
"حم ت ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19332 ۔۔۔ جب کوئی شخص فجر کی دو رکعت سنت پڑھ لے تو (فرضوں کے انتظار میں کچھ دیر کے لیے) اپنی دائیں کروٹ پر لیٹ جائے ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض) ، قال الترمذی برقم 420 حسن صحیح)
19332- إذا صلى أحدكم ركعتي الفجر فليضطجع على جنبه الأيمن. "د ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19333 ۔۔۔ اگر میں صبح کو جلدی بیدار ہوجاتا ہوں تو ان دو رکعات (سنت فجر) کو انتہائی سکون کے ساتھ اچھی طرح ادا کرتا ہوں ۔ (ابو داؤد عن بلال (رض))
19333- لو أصبحت أكثر مما أصبحت لركعتهما وأحسنتهما وأجملتهما، يعني ركعتي الفجر. "د عن بلال"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19334 ۔۔۔ قریب ہے کہ کوئی شخص فجر کی نماز چار رکعت پڑھ لے ۔ (ابن ماجۃ عن عبداللہ بن بحینۃ) فائدہ : ۔۔۔ دو رکعت سنت فجر کی انتہائی تاکید کی وجہ سے کسی کو عین فرض کے دوران نہ پڑھنی چاہئیں کہیں فرض چار محسوس ہوں ۔ بلکہ ان کو فرضوں کے وقت سے پہلے ہی ادا کرلینا چاہیے ۔ (واللہ اعلم بالصواب)
19334- يوشك أحدكم أن يصلي الفجر أربعا. "هـ3 عن عبد الله بن بحينة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19335 ۔۔۔ کوئی فرض ایسا نہیں جس سے قبل دو رکعت نہ ہوں ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، الکبیر للطبرانی، عن ابن الزبیر) فائدہ : ۔۔۔ ہر فرض نماز سے قبل کم از کم دو رکعت نفل ادا کرنے کا حکم ہے ، اور تمام سنتیں نوافل ہی کے حکم میں ہیں۔ پھر جن نوافل پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوام فرمایا اور ان کی تاکید فرمائی وہ ان کو سنت کہہ دیا جاتا ہے۔
19335- ما من صلاة مفروضة إلا وبين يديها ركعتان. "هب طب عن ابن الزبير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سنت فجر :
19336 ۔۔۔ دو بہترین سورتیں جو فجر سے قبل دو رکعتوں میں پڑھی جاتی ہیں : ” قل یا ایھا الکفرون اور قل ھو اللہ احمد “۔ ہیں۔ (صحیح ابن حبان ، شعب الایمان للبیہقی عن عائشۃ (رض))
19336- نعم السورتان هما تقرءان في الركعتين قبل الفجر: {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} . "حب هب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19337 ۔۔۔ یہ دو رکعتیں ہیں جن میں زمانے بھر کی رغبت اور کشش ہے یعنی فجر کی دو رکعات سنت ۔ (الکبیر للطبرانی، عن ابن عمر (رض))
19337- هاتان الركعتان فيهما رغب4 الدهر، يعني ركعتي الفجر. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19338 ۔۔۔ جب فجر طلوع ہوجائے تب صرف (فجر کی) دورکعات (سنت ہیں) ۔ یہ بات حاضر شخص غائب کو پہنچا دے ۔ (الکبیر للطبرانی، عن ابن عمر (رض)، الدیلمی عن ابوہریرہ (رض) ، )
19338- إذا طلع الفجر فلا صلاة إلا ركعتين، فليبلغ الشاهد الغائب.
"طب عن ابن عمر، الديلمي عن أبي هريرة".
"طب عن ابن عمر، الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক: