কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯২৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفضائل :
19299 ۔۔۔ سب نمازوں میں افضل ترین نماز اللہ کے نزدیک جمعہ کے دن صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء ، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19299- أفضل الصلوات عند الله تعالى صلاة الصبح يوم الجمعة في جماعة.

"حل هب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفضائل :
19300 ۔۔۔ جس شخص صبح کی نماز کے لیے نکلا وہ ایمان کے جھنڈے کے ساتھ نکلا ، اور جو صبح (ہی صبح) بازار کی طرف نکلا وہ ابلیس کے جھنڈے کے ساتھ نکلا ۔ (ابن ماجۃ عن سلمان (رض)) کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ اس روایت کی اسنان میں عیسیٰ بن میمون ایک راوی ہے جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔
19300- من غدا إلى صلاة الصبح غدا براية الإيمان، ومن غدا إلى السوق غدا براية إبليس. "هـ عن سلمان"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفضائل :
19301 ۔۔۔ عصرین (دو عصروں) کی حفاظت کر۔ طلوع شمس سے قبل (فجر) کی نماز اور غروب شمس سے قبل (عصر) کی نماز۔ (ابودادؤ ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن فضالۃ الیثی)
19301- حافظ على العصرين: صلاة قبل طلوع الشمس، وصلاة قبل غروبها. "د ك هق عن فضالة الليثي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19302 ۔۔۔ جو صبح کی نماز میں ثواب کی خاطر شریک ہوا گویا اس نے رات بھر عبادت کی ۔ اور جو شخص عشاء کی نماز میں حاضر ہوا گویا اس نے نصف رات کی عبادت کی ۔ (شعب الایمان للبیہقی عن عثمان ، مؤطا امام مالک عن عثمان موقوفا)
19302- من شهد صلاة الصبح محتسبا فكأنما قام الليلة، ومن شهد صلاة العشاء، فكأنما قام نصف الليل. "هب عن عثمان، مالك عنه موقوفا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19303 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز ادا کی وہ اللہ عزوجل کی ذمہ داری میں آگیا ۔ اے ابن آدم اللہ تجھ سے اپنے کسی ذمہ کا سوال نہ کرے گا ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی بکرۃ)
19303- من صلى الصبح فهو في ذمة الله، يا ابن آدم لا يطلبنك الله بشيء من ذمته. "طب عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19304 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی تو وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا سو جس نے اللہ کے ذمہ کو توڑ دیا تو اللہ تعالیٰ اس کو اوندھے منہ جہنم میں ڈال دے گا ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی بکرۃ)
19304- من صلى الصبح في جماعة فهو في ذمة الله، فمن أخفر ذمة الله كبه الله في النار على وجهه. "طب عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19305 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لی وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا پس اللہ تعالیٰ کے ذمہ کو نہ توڑو ، پس جس نے اللہ کے ذمہ کو توڑ دیا اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو اوندھے منہ چہرے کے بل جہنم میں ڈال دے گا ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19305- من صلى الصبح فهو في ذمة الله تعالى فلا تخفروا ذمة الله، فإن من أخفر ذمته طلبه الله تعالى حتى يكبه على وجهه. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19306 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز پڑھ لی وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا پس دیکھنا کہیں اللہ تم سے اپنے کسی ذمہ کا سوال نہ کرلے ۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس (رض))
19306- من صلى الغداة فهو في ذمة الله، فإياكم أن يطلبكم الله بشيء من ذمته."حل عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19307 ۔۔۔ سب سے افضل نماز اللہ کے نزدیک جمعہ کے دن صبح کی نماز ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19307- إن أفضل الصلاة عند الله صلاة الصبح يوم الجمعة في جماعة. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19308 ۔۔۔ اللہ کے نزدیک سب سے افجل جمعہ کے دن صبح کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا ہے۔ (الدیلمی عن ابن عمر (رض))
19308- أفضل الأعمال عند الله صلاة الصبح يوم الجمعة في جماعة. "الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19309 ۔۔۔ اگر تو کسی کام میں مشغول بھی ہوجائے تو کبھی بھی عصرین (دو عصروں) سے غافل نہ ہونا ، فجر اور عصر سے ۔ (مسند احمد ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، عن فضالۃ اللیثی)
19309- إن شغلت فلا تشغل عن العصرين: الفجر والعصر.

"حم حب ك عن فضالة الليثي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19310 ۔۔۔ جس نے طلوع شمس اور غروب شمس سے قبل (دونوں) نمازیں ادا کرلیں اور ” لا الہ الا اللہ “ پڑھ لیا وہ جنت میں داخل ہوگیا (الاوسط للطبرانی عن عمارۃ بن رویبۃ)
19310- من صلى قبل طلوع الشمس وقبل غروبها، وشهد أن لا إله إلا الله دخل الجنة. "طس عن عمارة بن رويبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19311 ۔۔۔ جس نے صبح اور عشاء کی نماز باجماعت ادا کرلی اور ایک رکعت بھی فوت نہ ہونے دی اس کے لیے دو برات نامے لکھ دیئے جائیں گے جہنم سے برات اور نفاق سے برات ۔ (شعب الایمان للبیہقی عن انس (رض))
19311- من صلى الغداة والعشاء الآخرة في جماعة لا تفوته ركعة كتب له براءتان: براءة من النار، وبراءة من النفاق. "هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19312 ۔۔۔ جس نے چالیس یوم تک جماعت کے ساتھ فجر اور عشاء کی نماز پڑھی اللہ پاک اس کو پروانے (وعدے) عطا فرمائیں گے ۔ جہنم سے آزادی اور نفاق سے آزادی کا پروانہ “۔ (الخطیب وابن عساکر وابن النجار عن انس (رض))
19312- من صلى أربعين يوما صلاة الفجر والعشاء الآخرة في جماعة، أعطاه الله براءتين: براءة من النار، وبراءة من النفاق. "الخطيب وابن عساكر وابن النجار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19313 ۔۔۔ جو صبح کی نماز کے لیے نکل کھڑا ہوا وہ ایمان کے جھنڈے کو تھام کر نکلا اور جو شخص سب سے پہلے بازار کی طرف نکلا وہ ابلیس کے جھنڈے کو لے کر نکلا ، اور پھر وہ جھنڈا اس شخص کے ہاتھ میں دے آیا جو سب سے آخر میں بازار سے نکلے گا ۔ (ابن النجار عن سلمان (رض))
19313- من غدا إلى صلاة الصبح أعطي راية الإيمان، ومن غدا إلى السوق أعطي راية إبليس مع أول من يغدو، وآخر من يروح من السوق. "ابن النجار عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19314 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز (جماعت کے ساتھ ) پڑھ لی وہ شام تک اللہ کے پڑوس میں آگیا اور جس نے عصر کی نماز (جماعت کے ساتھ) پڑھ لی وہ صبح تک اللہ کے پڑوس میں بس گیا خبردار ! اللہ کے پڑوس کو نہ چھوڑنا ۔ ، بیشک جس نے اللہ کے پڑوس کو چھوڑ دیا اللہ اس کو تلاش کرے گا اور آخر اس کو جا پکڑے گا پھر اس کو سینے کے بل جہنم میں گرا دے گا ، (نعیم بن حماد فی الفتن عن زید بن اسلم عن جذتہ مرسلا)
19314- من صلى صلاة الصبح كان في جوار الله حتى يمسي، ومن صلى صلاة العصر كان في جوار الله فلا تخفروا الله في جواره، فإن من يخفر الله في جواره يطلبه، ثم أدركه، ثم يكبه على منخره. "نعيم بن حماد في الفتن عن زيد بن أسلم عن جدته مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19315 ۔۔۔ پانچ نمازوں میں سے کوئی نماز اللہ کے نزدیک جمعہ کے دن جماعت کے ساتھ فجر کی نماز سے بڑھ کر افضل نہیں ہے۔ جو بھی اس نماز میں شریک ہوگیا میں اس کے لیے مغفرت کے سوا کسی چیز کا امیدوار نہیں ۔ (الکبیر للطبرانی، ابو نعیم فی المعرفۃ عن ابی عبیدۃ بن الجراح)
19315- ما من الصلوات الخمس صلاة أفضل من صلاة الفجر يوم الجمعة في الجماعة، وما أحسب من شهدها منكم إلا مغفورا له. "طب طس وأبو نعيم في المعرفة عن أبي عبيدة بن الجراح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19316 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز پڑھ لی وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا پس اللہ کے ذمہ کو نہ توڑو۔ (ابونعیم عن جندب (رض))
19316- من صلى صلاة الصبح فهو في ذمة الله فلا تخفروا الله في ذمته.

"أبو نعيم عن جندب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19317 ۔۔۔ جس نے فجر کی نماز ادا کرلی وہ اللہ کے ذمہ میں آگیا پس ایسا نہ ہو کہ اللہ تم سے اپنے کسی ذمے کا سوال کرے ۔ (ابن ماجۃ ، الکبیر للطبرانی، عن سمرۃ (رض))
19317- من صلى الفجر فهو في ذمة الله فلا يطلبنكم الله بشيء من ذمته.

"هـ طب عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৩১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19318 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز ادا کرلی وہ میرے (یعنی اللہ کے) ذمہ میں ہے اور جس نے میرے ذمہ کو توڑ دیا میں اس کا دشمن ہوں اور جس کا دشمن میں ہوجاؤں میں اس پر غالب رہتا ہوں ۔ (الکبیر للطبرانی، عن جندب (رض))
19318- من صلى الغداة فله ذمة الله، ومن يخفر ذمة الله كنت خصمه ومن خاصمته خصمته. "طب عن جندب".
tahqiq

তাহকীক: