কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৩৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی سنن
19379 ۔۔۔ جس نے ظہر سے پہلے چار رکعات پڑھیں گویا اس نے یہ رکعات اسی دن تہجد کے وقت پڑھیں اور عشاء کے بعد چار رکعت (تہجد) پڑھنا لیلۃ القدر میں چار رکعت پڑھنے کے برابر ہے۔ (الاوسط عن البراء (رض))
19379- من صلى قبل الظهر أربع ركعات كأنما تهجد بهن من ليله، ومن صلاهن بعد العشاء كن كمثلهن من ليلة القدر. "طس عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی سنن
19380 ۔۔۔ جس نے ظہر سے پہلے اور بعد میں چار رکعات پڑھیں اس کو جہنم کی آگ نہ چھوئے گی ۔ (ابن جریر عن ام حبیبۃ (رض))
19380- من صلى أربعا قبل الظهر وأربعا بعدها لم تمسه النار. "ابن جرير عن أم حبيبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی سنن
19381 ۔۔۔ رات کی نماز کے بعد ظہر کی نماز سے قبل چار رکعات سے افضل کوئی نفل نماز نہیں ۔ (الحاکم فی التاریخ عن ابی ایوب (رض))
19381- ليس شيء بعد صلاة الليل إلا أربع ركعات قبل الظهر. "ك في تاريخه عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ظہر کی سنن
19382 ۔۔۔ کوئی بندہ ایسا نہیں جو ظہر سے قبل چار رکعات پڑھے پھر کبھی جہنم کی آگ اس کے چہرے کو جھلسا دے ان شاء اللہ۔ (ابن عساکر عن ام حبیبۃ (رض))
19382- ما من عبد يصلي أربع ركعات بعد الظهر فتمس وجهه النار أبدا إن شاء الله. "كر عن أم حبيبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19383 ۔۔۔ صلوۃ الوسطی عصر کی نماز ہے۔ ممسند احمد ، ترمذی عن سمرۃ (رض) ، ابن ابی شیبۃ ، ترمذی ، صحیح ابن حبان عن ابن مسعود (رض) ، ابن ابی شیبۃ ، عن الحسن مرسلا، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض) ، البزار عن ابن عباس (رض) ، الطیالسی عن علی (رض))
19383- صلاة الوسطى: صلاة العصر. "حم ت عن سمرة؛ ش ت حب عن ابن مسعود؛ ش عن الحسن مرسلا، هق عن أبي هريرة البزار عن ابن عباس، الطيالسي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19384 ۔۔۔ اللہ ان (مشرکوں) کے گھروں اور قبروں کو آگ سے بھر لے ، انھوں نے ہم کو صلوۃ الوسطی (عصر کی نماز) سے روک دیا حتی کہ سورج بھی غروب ہوگیا ) ممسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابن ماجۃ ، ترمذی ، ابو داؤد ، نسائی عن علی (رض) ، مسلم ، ابوداؤد عن ابن مسعود (رض))
19384- ملأ الله بيوتهم وقبورهم نارا كما شغلونا عن الصلاة الوسطى حتى غابت الشمس. "حم ق 14 عن علي؛ م د عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19385 ۔۔۔ بادل کے دن (عصر کی) نماز کو جلدی پڑھ لو ، بیشک جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی اس کے اعمال ضائع ہوگئے ۔ ممسند احمد ، ابن ماجۃ ، ابن حبان عن بریدۃ (رض))
19385- بكروا بالصلاة يوم النعيم، فإنه من ترك صلاة العصر حبط عمله.
"حم هـ حب عن بريدة".
"حم هـ حب عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19386 ۔۔۔ جس سے عصر کی نماز فوت ہوگئی گویا اس سے اس کے گھر والے اور اس کا سارا مال و دولت چھن گیا اور وہ اکیلا کھڑا رہ گیا ۔ مبخاری ، مسلم ، ترمذی ، ابن ماجۃ ، نسائی ، ابو داؤد عن ابن عمر (رض))
19386- الذي تفوته صلاة العصر كأنما وتر أهله وماله. "ق 34 عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19387 ۔۔۔ نمازوں میں سے ایک نماز ایسی ہے جس سے وہ نماز فوت ہوجائے (اس کا وبال ایسا ہے) گویا وہ اپنے اہل و عیال اور مال و دولت سے اکیلا رہ گیا ، وہ نماز ہے عصر کی نماز ۔ (نسائی عن نوفل بن معاویۃ و عن ابن عمر (رض))
19387- من الصلاة صلاة من فاتته فكأنما وتر أهله وماله، يعني العصر.
"ن عن نوفل بن معاوية وابن عمر"
"ن عن نوفل بن معاوية وابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19388 ۔۔۔ یہ نماز یعنی عصر کی نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تھی مگر انھوں نے اس کو ضائع کردیا ، پس آج جس نے اس نماز کی حفاظت کرلی اس کو اس کا دہرا اجر ہوگا ، اور پھر اس کے بعد کوئی نماز نہیں حتی کہ شاید (ستارہ) طلوع ہو ، (اور سورج غروب ہو) ۔ ممسلم ، نسائی عن ابی بصرۃ الغفاری)
19388- إن هذه الصلاة يعني العصر عرضت على من كان قبلكم فضيعوها، فمن حافظ منكم اليوم عليها كان له أجره مرتين، ولا صلاة بعدها حتى يطلع الشاهد. "م ن عن أبي بصرة الغفاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19389 ۔۔۔ جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی اس کا (سارا) عمل بےکار ہوگیا ۔ (مسند احمد، بخاری ، نسائی عن بریدۃ (رض))
19389- من ترك صلاة العصر فقد حبط عمله. "حم، خ ن عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19390 ۔۔۔ اللہ اس بندے پر رحم کرے جو عصر سے پہلے چار رکعات پڑھ لے ۔ (ابوداؤد ابن حبان ترمذی عن ابن عمر (رض))
19390- رحم الله امرأ صلى قبل العصر أربعا. "د حب ت عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19391 ۔۔۔ اے ابی امیہ کی بیٹی ! تو نے مجھ سے عصر کے بعد دو رکعات کا سوال کیا تھا ؟ میرے پاس قبیلہ عبدالقیس کے چند لوگ اسلام قبول کرنے آئے تھے انھوں نے مجھے ظہر کے بعد کی دو رکعتوں سے مشغول کردیا تھا پس یہی وہ دو رکعتیں ہیں۔ مبخاری ابوداؤد عن ام سلمۃ (رض))
19391- يا بنت أبي أمية سألت عن ركعتين بعد العصر، وإنه أتاني ناس من عبد القيس بالإسلام من قومهم فشغلوني عن الركعتين اللتين بعد الظهر فهما هاتان.
"خ د عن أم سلمة".
"خ د عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عصر کی نماز سے متعلق احکام :
19392 ۔۔۔ جس نے عصر سے قبل چار رکعات پڑھ لیں اللہ پاک اس کو جہنم کی آگ پر حرام کردیں گے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19392- من صلى قبل العصر أربعا حرمه الله على النار. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19393 ۔۔۔ جس شخص سے عصر کی نماز فوت ہوگئی گویا وہ اپنے اہل و عیال اور مال و دولت سے اکیلا رہ گیا ۔ ممصنف عبدالرزاق ، ابن ابی شیبۃ ، عن ابن عمر (رض))
19393- إن الذي يفوته العصر كأنما وتر أهله وماله. "عب ش عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19394 ۔۔۔ نمازوں میں ایک نماز ایسی ہے جس سے وہ فوت ہوگئی گویا اس سے اس کے اہل و عیال اور سارا مال و دولت چھن گیا اور وہ اکیلا رہ گیا اور وہ عصر کی نماز ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن نوفل بن معاویہ و عن ابن عمر (رض))
19394- إن من الصلوات صلاة من فاتته فأنما وتر أهله وماله وهي صلاة العصر. "ش عن نوفل بن معاوية وابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19395 ۔۔۔ یہ نماز یعنی عصر کی نماز تم سے پہلے لوگوں پر پیش کی گئی تھی لیکن انھوں نے اس کو ضائع کردیا پس آج جس نے اس نماز کی حفاظت کی اس کو اس نماز کا دہرا اجر ملے گا ۔ پھر اس کے بعد طلوع شاہد (یعنی ستارہ طلوع ہونے اور سورج غروب ہونے) تک کوئی نماز نہیں ہے۔ ممسلم ، نسائی ، مسند ابی یعلی ، ابن قانع ، الباوردی ، الکبیر للطبرانی عن ابی بصرۃ الغفاری ، الکبیر للطبرانی ، السنن لسعید بن منصور عن ابی ایوب (رض))
19395- إن هذه الصلاة يعني العصر عرضت على من كان قبلكم فضيعوها فمن حافظ منكم اليوم عليها كان له أجره مرتين. ولا صلاة بعدها حتى يطلع الشاهد، والشاهد: النجم. "م ن ع، وابن قانع والباوردي طب عن أبي بصرة الغفاري، طب ص عن أبي أيوب". مر برقم [19388] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19396 ۔۔۔ یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر فرض کی گئی تھی ، لیکن وہ اس میں عاجز ہوگئے اور اس کو ترک کردیا ، پس جو شخص اس نماز کو آج پڑھے گا اس کو دہرا اجر ملے گا ۔ اور اس کے بعد کوئی نماز نہیں حتی کہ شاہد طلوع ہو۔ شاہد سے مراد ستارہ ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی عن ابی بصرۃ الغفاری)
19396- إن هذه الصلاة فرضت على من كان قبلكم فتوانوا فيها وتركوها، فمن صلاها منكم ضعف له أجرها مرتين، ولا صلاة بعدها حتى يرى الشاهد، والشاهد: النجم. "هب عن أبي بصرة الغفاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19397 ۔۔۔ یہ نماز تم سے پہلے لوگوں پر فرض کی گئی تھی ، لیکن انھوں نے اس کا انکار کردیا اور ان پر یہ نماز گراں ہوگئی ، لہٰذا ان کے علاوہ دوسرے لوگوں پر نماز چھبیس درجہ فضیلت دے دی گئی ، وہ نماز عصر کی نماز ہے۔ (عبدالرزاق عن ابی بصرۃ الغفاری)
19397- إن هذه الصلاة عرضت على من كان قبلكم، فأبوها، وثقلت عليهم وفضلت على من سواها بست وعشرين درجة يعني العصر.
"عبد الرزاق عن أبي بصرة الغفاري".
"عبد الرزاق عن أبي بصرة الغفاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৩৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19398 ۔۔۔ جس نے عصر کی نماز جان بوجھ کر چھوڑ دی حتی کہ سورج غروب ہوگیا گویا اس کے اہل و عیال اور اس کا مال و دولت چھن گیا ۔ ممسند ابی داؤد الطیالسی ، مسند احمد عن ابن عمر (رض))
19398- من ترك صلاة العصر متعمدا حتى تغرب الشمس فكأنما وتر أهله وماله. "ط حم عن ابن عمر".
তাহকীক: