কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২৩২৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں

فصل ـ۔۔۔ جمعہ کی فضیلت :
23299 ۔۔۔ حضرت ابوبکر (رض) روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک اعرابی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا مجھے حدیث پہنچی ہے کہ آپ فرماتے ہیں کہ ایک جمعہ کی نماز دوسرے جمعہ تک اور پانچ نمازیں درمیانی وقفوں (میں صادر ہونے والے صغیرہ گناہوں ) کے لیے کفارہ ہیں : ارشاد فرمایا : جی ہاں پھر حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزید فرمایا : جمعہ کے دن غسل بھی (صغائر کے لیے ) کفارہ ہے اور جمعہ کے لیے چلنا حتی کہ ہر قدم بیس سال کے عمل کے برابر ہے اور جب جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتا ہے اسے دو سال کے عمل کے برابر ثواب مل جاتا ہے۔ مراوہ ابن راھو یہ وابن زنجویہ فی ترغیبہ والدار قطنی فی العلل وقال ضعیف والطبرانی فی الا وسط والبیھقی فی شعب الایمان )
23299- عن أبي بكر أن أعرابيا جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله بلغني أنك تقول: الجمعة إلى الجمعة والصلوات الخمس كفارات لما بينهن ما اجتنب الكبائر، فقال: نعم، ثم زاده فقال: الغسل يوم الجمعة كفارة والمشي إلى الجمعة كل قدم منها كعمل عشرين سنة، فإذا فرغ من صلاة الجمعة أجيز بعمل مائتي سنة. (ابن راهويه وابن زنجويه في ترغيبه، قط في العلل وضعفه، طس هب) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں

فصل ـ۔۔۔ جمعہ کی فضیلت :
23300 ۔۔۔ حضرت علیل (رض) فرماتے ہیں جو شخص نماز جمعہ میں حاضر ہوا ور دعا کی تو وہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے سوال کرتا ہے لہٰذا اللہ تبارک وتعالیٰ چاہے تو اسے عطا کرے چاہے نہ کرے ۔ (روا ہ الخطیب فی المتفق)
23300- عن علي قال: "من حضر الجمعة بصلاة ودعا فهو يسأل الله إن شاء أعطاه وإن شاء منعه". (خط في المتفق) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں

فصل ـ۔۔۔ جمعہ کی فضیلت :
23301 ۔۔۔ حضرت اوس بن اوس ثقفی (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے چنانچہ اسی دن حضرت آدم (علیہ السلام) پیدا کیے گئے اسی دن ان کی روح قبض کی گئی اسی دن صور میں پھونکا جائے گا اور اسی دن قیامت برپا ہوگی لہٰذا جمعہ کے دن تم زیادہ سے زیادہ مجھ پر درود بھیجا کرو ۔ بلاشبہ تمہارا درود مجھ تک پہنچایا جاتا ہے صحابہ کرام (رض) نے زمین پر حرام کردیا ہے کہ وہ انبیاء (علیہ السلام) کے اجسام کھائے (رواہ الامام احمد بن حنبل وابو نعیم )
23301- عن أوس بن أوس الثقفي عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "من أفضل أيامكم يوم الجمعة، فيه خلق آدم، وفيه قبض، وفيه النفخة، وفيه الصعقة فأكثروا علي الصلاة فيه، فإن صلاتكم تعرض علي، قالوا: يا رسول الله كيف تعرض صلاتنا عليك وقد أرممت يقول بليت؟ قال: "إن الله حرم على الأرض أن تأكل أجساد الأنبياء. (حم وأبو نعيم) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23302 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : جمعہ کا خطبہ چار رکعتوں میں سے بقیہ دو رکعتوں کے قائم مقام ہے (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ) فائدہ :۔۔۔ یعنی جمعہ کی فی الواقع چار رکعتیں ہیں جیسا کہ ظہر میں پڑھی جاتی ہیں اس میں سے دو رکعتیں تو باجماعت پڑھی جاتی ہیں اور بقیہ دو کے قائم مقام خطبہ ہے حضرت انس بن مالک (رض)
23302- عن عمر قال: "إنما جعلت الخطبة موضع الركعتين من فاتته الخطبة صلى أربعا". (عب ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23303 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں۔ جمعہ کے دن بھیڑ کی وجہ سے اگر کسی آدمی کو سجدہ کے لیے جگہ میسر نہ ہو تو وہ اپنے سامنے والے بھائی کی پیٹھ پر سجدہ کرسکتا ہے (رواہ الطبرانی وعبدالرزاق والامام احمد بن حنبل وابن بی شیبۃ والبیھقفی)
23303- عن عمر قال: "إذا لم يستطع الرجل أن يسجد يوم الجمعة على الأرض فليسجد على ظهر أخيه". (ط عب حم ش ق) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23304 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) کا فرمان ہے تم جہاں بھی ہو جمعہ قائم کرو (رواہ ابن ابی شیبۃ )
23304- عن عمر قال: "جمعوا حيث ما كنتم". (ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23305 ۔۔۔ مالک بن عامر اصبحی کہتے ہیں میں عقیل بن ابی طالب (رض) کی ایک چٹائی دیکھا کرتا تھا جو جمعہ کے دن مسجد کی مغربی دیوار کے نیچے پھیلا دی جاتی تھی چنانچہ جب دیوار کا سایہ پوری چٹائی کو ڈھانپ لیتا تھا اس وقت حضرت عمر (رض) تشریف لاتے اور نماز جمعہ پڑھاتے نماز کے بعد ہم اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے اور دوپہر کا قیلولہ کرتے تھے (رواہ الامام مالک (رح))
23305- عن مالك بن عامر الأصبحي قال: "كنت أرى طنفسة لعقيل بن أبي طالب يوم الجمعة تطرح إلى جدار المسجد الغربي، فإذا غشي الطنفسة كلها ظل الجدار خرج عمر بن الخطاب فصلى الجمعة" قال: "ثم نرجع بعد صلاة الجمعة فنقيل قائلة الضحاء". (مالك)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23306 ۔۔۔ ابن ازھر کے آزاد کردہ غلام ابو عبید کہتے ہیں ایک مرتبہ میں عید کے موقع پر حضرت عمر (رض) کے ساتھ تھا چنانچہ آپ (رض) تشریف لائے اور نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : یقیناً حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دو دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے تمہارے روزوں کے بعد افطار کے دن (عیدالفطر کے دن ) اور اس دن جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو (بقرہ عید کے دن) ابو عبید کہتے ہیں پھر میں حضرت عثمان (رض) کے پاس عید کے موقع پر حاضر ہوا چنانچہ آپ (رض) نے نماز پڑھی اور پھر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : بلاشبہ آج دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں لہٰذا عوالی کے والوں میں سے جو پسند کرتا ہوں کہ جمعہ کا انتظار کرے اسے چاہیے کہ وہ جمعہ کے انتظار میں بیٹھا رہے اور جو واپس جانا چاہتا ہو میں نے اسے اجازت دے دی وہ واپس چلا جائے ۔ ابو عبید کہتے ہیں پھر میں حضرت علی (رض) کے پاس عید کے موقع پر حاضر ہوا درآنحالیکہ حضرت عثمان (رض) محصور تھے حضرت علی (رض) تشریف لائے اور نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر لوگوں سے خطاب کیا (رواہ البخاری ومسلم وابو داؤد الترمذی والنسائی وابن ماجہ وابن حزیم وابن جارود وابو عوانۃ والطحاوی وابو یعلی وابن حبان والبیھقی )
23306- عن ابن أبي سليط أن عثمان بن عفان صلى الجمعة بالمدينة، وصلى العصر بملل. (مالك)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23307 ۔۔۔ ابن ازھر کے آزاد کردہ غلام ابو عبید کہتے ہیں ایک مرتبہ میں عید کے موقع پر حضرت عمر (رض) کے ساتھ تھا چنانچہ آپ (رض) تشریف لائے اور نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : یقیناً رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دو دنوں میں روزہ رکھنے سے من فرمایا ہے تمہارے روزوں کے بعد افطار کے دن (عید الفطر کے دن) اور اس دن جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو (بقرہ عید کے دن) ابو عبید کہتے ہیں پھر میں حضرت عثمان (رض) کے پاس عید کے موقع پر حاضر ہوا چنانچہ آپ (رض) نے نماز پڑھی ، اور پھر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا : بلاشبہ آج دو عیدیں جمع ہوگئی ہیں لہٰذا اعوالی کے والوں میں سے جو پسند کرتا ہوں کہ وہ جمعہ کا انتظار کرے اسے چاہیے کہ وہ جمعہ کے انتظار میں بیٹھا رہے اور جو واپس جانا چاہتا ہو میں نے اسے اجازت دے دی وہ واپس چلا جائے ، ابوعبید کہتے ہیں پھر میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس عید کے موقع پر حاضر ہوا درآنحالیکہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) محصور تھے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) تشریف لائے اور نماز پڑھی نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کو خطاب کیا ۔ (رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی والنسائی وابن ماجہ وابن حزیم وابن جارود وابوعوانۃ والطحاوی وابو یعلی وابن حبان والبیہقی)
23307- عن أبي عبيد مولى ابن الأزهر قال: "شهدت العيد مع عمر بن الخطاب فجاء فصلى، وانصرف فخطب الناس فقال: إن هذين يومان نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صيامهما يوم فطركم من صيامكم، والآخر يوم تأكلون فيه من نسككم،" قال أبو عبيد: "ثم شهدت العيد مع عثمان فصلى ثم انصرف فخطب الناس فقال: إنه قد اجتمع لكم في يومكم هذا عيدان، فمن أحب من أهل العالية أن ينتظر الجمعة فلينتظرها، ومن أحب أن يرجع فليرجع فقد أذنت له،" قال أبو عبيد: "ثم شهدت العيد مع علي بن أبي طالب وعثمان محصور فجاء فصلى، ثم انصرف فخطب". (خ م، د، ت، ن، هـ وابن خزيمة وابن الجارود وأبو عوانة والطحاوي ع، حب، ق)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23308 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کا فرمان ہے : نماز جمعہ میں ضرور حاضر ہو گو کہ تمہیں گھٹنوں کے بل کیوں نہ چل کر آنا پڑے ۔ (رواہ المروزی فی کتاب الجمعۃ)
23308- عن علي قال: "تؤتى الجمعة ولو حبوا". (المروزي في كتاب الجمعة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23309 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں : کوئی قوم بھی جمعہ کے دن ایسی جگہ نماز ظہر نہ پڑھے جہاں ان پر جمعہ میں حاضر ہونا واجب ہو۔ (رواہ نعیم بن حماد فی نسحتہ)
23309- عن علي قال: "لا يجمع القوم الظهر يوم الجمعة في موضع يجب عليهم فيه شهود الجمعة". (نعيم بن حماد في نسخته) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23310 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں نماز جمعہ اور تکبیرات تشریق صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں۔ مرواہ ابو عبید فی الغریب المروزی فی کتاب الجمعہ والبیھقی) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفہ 917 ۔
23310- عن علي قال: "لا جمعة ولا تشريق إلا في مصر جامع". (أبو عبيد في الغريب والمروزي في كتاب الجمعة ق) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23311 ۔۔۔ نمر کے بھانجے سائب کہتے ہیں کہ میں نے مقصورہ (محل) میں حضرت معاویہ (رض) کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھی چنانچہ جب آپ (رض) نے سلام پھیرا میں اپنی جگہ پر اٹھا اور نماز پڑھنے لگا جب آپ (رض) عنہمسجد سے نکل کر گھر میں تشریف لے گئے تو مجھے اپنے پاس بلوایا جب میں حاضر ہوا تو فرمایا : دوبارہ ایسا نہیں کرنا جب تم جمعہ کی نماز پڑھو تو اس کے بعد مزید نماز اس وقت تک نہ پڑھو جب تک کہ کلام نہ کرلو یا مسجد سے نہ نکل جاؤ چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم (نماز کے بعد مزید) نماز اس وقت تک نہ پڑھیں جب تک کہ کلام نہ کرلیں یا باہر نکل نہ جائیں ۔ (رواہ عبدالرزاق و ابن ابی شیبۃ)
23311- (مسند جابر) كنا نصلي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الجمعة، ثم نرجع فنريح نواضحنا. (ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23312 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھتے پھر ہم اپنے گھروں کو واپس لوٹتے اور دوپہر کا قیلولہ کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23312- عن السائب ابن أخت نمر قال: "صليت مع معاوية الجمعة في المقصورة فلما سلم الإمام قمت في مقامي فصليت،" فلما دخل أرسل إلي وقال: "لا تعد لما فعلت إذا صليت الجمعة فلا تصلها بصلاة حتى تتكلم أو تخرج، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرنا بذلك أن لا نصل صلاة حتى نتكلم أو نخرج". (عب ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23313 ۔۔۔ زیادہ بن جاریہ تمیمی (رح) ایک مرتبہ دمشق کی مسجد میں داخل ہوئے مسجد میں جمعہ کی نماز نہیں ہوئی تھی حتی کہ عصر کا وقت قریب ہوچکا تھا ۔ زیادہ (رح) نے کہا : بخدا ! اللہ تعالیٰ نے محمد عربی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد کسی نبی کو مبعوث نہیں کیا جس نے تمہیں اس طرح سے نماز پڑھنے کا حکم دیا ہو ۔ (رواہ ابن عساکر)
23313- عن زياد بن جارية التميمي أنه دخل مسجد دمشق وقد تأخرت صلاتهم الجمعة بالعصر فقال: والله ما بعث الله نبيا بعد محمد صلى الله عليه وسلم أمركم بهذه الصلاة. (كر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23314 ۔۔۔ ” مسند سلمہ بن اکوع (رض) “ ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جمعہ کی نماز زوال شمس ہوتے ہی پڑھتے تھے پھر ہم واپس لوٹتے تو ہم سائے کے پیچھے ہوتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23314- (مسند سلمة بن الأكوع) كنا نصلي مع النبي صلى الله عليه وسلم الجمعة إذا زالت الشمس ثم نرجع نتبع الفيء. (ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23315 ۔۔۔ حضرت سہل بن سعد ساعدی (رض) فرماتے ہیں ہم جمعہ کے لیے گھروں سے چل پڑتے تھے اور پھر نماز کے بعد قیلولہ کرتے تھے ۔۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23315- (مسند سهل بن سعد الساعدي) كنا نتغدى ونقيل بعد الجمعة. (ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ احکام جمعہ کے بیان میں :
23316 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی روایت ہے کہ ہم جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23316- عن عبد الله بن عمر قال: "كنا نجمع ثم نرجع فنقيل. (ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کا سننا :
23317 ۔۔۔ ثعلبہ بن ابی ماملک (رض) کی روایت ہے کہ لوگ (سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے عہد میں) نماز جمعہ کے لیے حاضر ہوتے تھے اور جب حضرت عمر (رض) تشریف لاتے اور منبر پر بیٹھ جاتے اور موذن اذان دینے لگتا ہم لوگ بیٹھے آپس میں باتیں کرتے رہتے حتی کہ جب موذن خاموش ہوجاتا ہے اور عمر (رض) خطبہ کے لیے کھڑے ہوجاتے تو تب لوگ خاموش ہوتے کوئی آدمی بات نہیں کرتا تھا یہاں تک کہ آپ (رض) دونوں خطبوں سے فارغ ہوجاتے ۔ (رواہ مالک والشافعی والطحاوی والبیہقی)
23317- عن ثعلبة بن أبي مالك أنهم كانوا يصلون يوم الجمعة حتى يخرج عمر فإذا خرج وجلس على المنبر فأذن المؤذن جلسنا نتحدث، حتى إذا سكت المؤذن وقام عمر سكتوا فلم يتكلم أحد حتى يقضي الخطبتين. (مالك والشافعي والطحاوي ق) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৩১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خطبہ کا سننا :
23318 ۔۔۔ حضرت سائب بن یزید (رض) کہتے ہیں کہ ہم سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے دور خلافت میں نماز جمعہ ک لیے حاضر ہوتے تھے اور جب سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) تشریف لاتے اور منبر پر بیٹھ جاتے ہم نماز پڑھنا ختم کردیتے اور آپس میں باتوں میں مشغول ہوجاتے ۔ بسا اوقات آپ (رض) اپنے پاس بیٹھے ہوئے شخص سے بازار کے متعلق یا خادموں کے متعلق سوال کردیتے جب مؤذن اذان سے فارغ ہوجاتا تو آپ (رض) لوگوں کو خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوجاتے ۔ اس دوران کوئی آدمی بات نہیں کرتا تھا حتی کہ آپ (رض) خطبہ سے فارغ ہوجاتے ۔ مرواہ ابن راھویہ والبیہقی)
23318- عن السائب بن يزيد قال: "كنا نصلي في زمن عمر يوم الجمعة فإذا خرج عمر وجلس على المنبر قطعنا الصلاة، ونتحدث ويحدثنا، فربما يسأل الرجل الذي يليه عن سوقه وخدامهم، فإذا سكت المؤذن خطب الناس فلم يتكلم حتى يفرغ من خطبته". (ابن راهويه ق) .
tahqiq

তাহকীক: