কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২৩২১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23219 ۔۔۔ حسن بصری (رح) کہتے ہیں کہ اہل نماز میں سے مؤذنین کو قیامت کے دن سب سے پہلے (جتنی) جوڑے (سوٹ) پہنائے جائیں گے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23219- عن الحسن البصري قال: "أهل الصلاة والحسبة من المؤذنين أول من يكسى يوم القيامة". (ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23220 ۔۔۔ حسن بصری (رح) کہتے ہیں کہ قیامت کے دن سب سے پہلے موذنین اور خوف خدا رکھنے والوں کو جنتی جوڑے پہنائے جائیں گے ۔ (الضیاء المقدسی)
23220- عن الحسن قال: "أول من يكسى يوم القيامة المؤذنون المحتسبون". (ض) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23221 ۔۔۔ یونس ، حسن بصری (رح) اور ابن سیرین (رح) سے روایت کرتے ہیں کہ فجر کے نماز میں ” تثویب الصلوۃ خیر من النوم، الصلوۃ خیر من النوم ، ہوا کرتی تھی ۔
23221- أنبأنا يونس عن الحسن وابن سيرين قالا: كان التثويب في الفجر الصلاة خير من النوم الصلاة خير من النوم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23222 ۔۔۔ حسن بصری (رح) کہتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں صبح کی اذان طلوع فجر کے بعد ہوتی تھی چنانچہ ایک مرتبہ بلال (رض) نے اذان دی اس پر انھیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا : چنانچہ بلال (رض) منارہ پر چڑھے اور اعلان کیا کہ بندہ سو گیا تھا ۔ مرواہ سعید بن المنصور)
23222- عن الحسن قال: "هل كان الأذان على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا بعد ما طلع الفجر أذان بلال فأمره النبي صلى الله عليه وسلم فصعد فنادى إن العبد نام". (ص) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23223 ۔۔۔ سعید بن مسیب (رح) کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی بیابان میں اقامت کہہ کر نماز پڑھتا ہے تو اس کے پیچھے دو فرشتے بھی نماز پڑھتے ہیں اور جب اذان اور اقامت کہہ کر نماز پڑھتے ہے تو اس کے پیچھے پہاڑوں کی مثل فرشتے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں : (رواہ سعید بن المنصور)
23223- عن سعيد بن المسيب قال: "إذا أقام الرجل الصلاة وهو في فلاة من الأرض صلى خلفه ملكان، فإذا أذن واقام صلى خلفه من الملائكة أمثال الجبال". (ص) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23224 ۔۔۔ عثمان بن ابوالعاص (رض) فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آخری بات جو مجھے بطور وصیت ارشاد فرمائی تھی وہ کہ کہ ایسے آدمی کو مؤذن مقرر کرو جو اذان پر اجرت کا طلبگار نہ ہو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23224- عن عثمان بن أبي العاص الثقفي آخر ما عهد إلي النبي صلى الله عليه وسلم أن أتخذ مؤذنا لا يأخذ على أذانه أجرا. (ش) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23225 ۔۔۔ عطاء کہتے ہیں موذنین قیامت کے دن سب سے زیادہ نمایاں حالت میں ہوں گے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
23225- عن عطاء قال: "المؤذنون أطول الناس يوم القيامة أعناقا". (عب) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23226 ۔۔۔ عطاء کہتے ہیں حق ہے اور جاری کردہ سنت ہے کہ موذن باوضو اذان دے ۔ (رواہ الضیاء المقدسی) فائدہ : ۔۔۔ افضل یہ ہے کہ باوضو اذان دی جائے تاہم اگر بےوضو اذان دی جائے تو یہ بھی بلاکراہت جائز ہے لیکن عادت بنا لینا درست نہیں ۔ البتہ بےوضو اقامت کہنا مکروہ ہے اور حالت جنابت میں اذان دینا مکروہ اور اقامت کہنا حرام ہے۔
23226- عن عطاء قال: "حق وسنة مسنونة أن لا يؤذن مؤذن إلا متوضئا". (ض) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23227 ۔۔۔ ھجیع بن قیس روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرمایا کرتے تھے اذان اور اقامت کے کلمات دو دو مرتبہ کہے جائیں گے ۔ چنانچہ آپ (رض) کسی شخص کے پاس سے گزرے جو اذان کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہہ رہا تھا ۔ آپ (رض) نے اسے حکم دیا کہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہو اور آخری کلمہ ایک ہی مرتبہ کہو۔ (رواہ البیہقی)
23227- عن الهجيع بن قيس عن علي أنه كان يقول: الأذان مثنى مثنى والإقامة مثنى مثنى، ومر برجل يقيم مرة مرة فقال: اجعلها مثنى مثنى لا أم للاخر. (ق) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23228 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ موذن کو اذان پر دسترس حاصل ہے اور امام کو اقامت پر ۔ (رواہ الضیاء المقدسی فی المختارہ) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث ضعیف ہے دیکھے حسن الاثر 59 و ضعیف الجامع 5901 ۔
23228- عن علي قال: "المؤذن أملك بالأذان، والإمام أملك بالإقامة". (ض) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23229 ۔۔۔ مجاہد (رح) کہتے ہیں : قیامت کے دن موذنین سب سے زیادہ نمایاں حالت میں ہوں گے ۔ (رواہ عبدالرزاق فی مصنفہ)
23229- عن مجاهد قال: "المؤذنون أطول الناس أعناقا يوم القيامة ولا يدودون في قبورهم". (عب) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23230 ۔۔۔ محمد بن سیرین (رح) فرماتے ہیں موذنین اپنے کانوں میں انگلیاں رکھتے تھے اور سب سے پہلے جس نے اپنے کان کے پاس ایک ہاتھ کو رکھا ہے وہ حجاج کا موذن ابن اصم ہے۔ (الضیاء المقدسی)
23230- عن محمد بن سيرين قال: "كان المؤذنون يجعلون أصابعهم في آذانهم، وأول من وضع إحدى يديه عند أذنيه ابن الأصم مؤذن الحجاج". (ض) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23231 ۔۔۔ مکحول (رح) کہتے ہیں جو شخص اقامت کہہ کر نماز پڑھتا ہے اس کے ساتھ تو دو فرشتے بھی نماز پڑھتے ہیں اور جو شخص اذان اور اقامت کہہ کر نماز پڑھتا ہے اس کے ساتھ ستر فرشتے نماز پڑھتے ہیں۔ (رواہ سعید بن المنصور)
23231- عن مكحول قال: "من أقام الصلاة صلى معه ملكان، فإذا أذن وأقام صلى معه سبعون ملكا". (ص) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23232 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ مسافر جب وضو کرتا ہے اور پھر اقامت کہہ کر نماز پڑھتا ہے تو اس کے دائیں بائیں ایک ایک فرشتہ اس کے ساتھ نماز پڑھتا ہے۔ اور اگر اذان و اقامت کہہ کر نماز پڑھتا ہے تو اس کے پیچھے فرشتے بہت ساری صفیں بنا لیتے ہیں۔ (رواہ عبداللہ بن محمد بن حفص العیسی فی جزہ )
23232- عن علي قال: "إذا توضأ المسافر فإن أقام إقامة صلى عن يمينه وعن شماله ملك، فإذا أذن وأقام صلى خلفه صفوف من الملائكة". (عبد الله بن محمد بن حفص العيسى في جزئه) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23233 ۔۔۔ ” مسند ابن شریک “ بلال (رض) اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہتے تھے اور کلمات شھادت بھی دو دو مرتبہ کہتے ” اشھد ان الا الہ الا اللہ “ دو مرتبہ اشھد ان محمدا رسول اللہ دو مرتبہ یہ کلمات قبلہ رو ہو کر کہتے تھے پھر دائیں طرف مڑ کر کہتے ۔ حی علی الصلوۃ دو مرتبہ پھر بائیں جانب مڑ کر کہتے حی علی الفلاح دو مرتبہ اور پھر قبلہ رو ہو کر کہتے : اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ ، بلال (رض) اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہتے اور قد قامت الصلوۃ بھی ایک ہی مرتبہ کہتے ۔ (رواہ الطبرانی فی الصغیر عن سعد القرظ)
23233- (مسند ابن شريك) كان بلال يؤذن مثنى ويشهد مضعفا مستقبل القبلة فيقول: أشهد أن لا إله إلا الله مرتين أشهد أن محمدا رسول الله مرتين مستقبل القبلة ثم ينحرف عن يمينه فيقول: حي على الصلاة مرتين، ثم ينحرف عن يساره فيقول: حي على الفلاح مرتين، ثم يستقبل القبلة فيقول: الله أكبر الله أكبر لا إله إلا الله، وإقامته منفردة قد قامت الصلاة مرة واحدة. (الطبراني في الصغير - عن سعد القرظ) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23234 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ بلال (رض) کو حکم دیا گیا تھا کہ اذان دو دو مرتبہ دیں اور اقامت ایک ایک مرتبہ۔ مرواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبہ و سعید بن المنصور) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ ۔ 687 والوقوف 151 ۔
23234- عن أنس قال: "أمر بلال أن يشفع الأذان ويوتر الإقامة". (عب ش ص) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23235 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ حضرت بلال (رض) اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہتے اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہتے البتہ قدمامت الصلوۃ دو مرتبہ کہتے تھے۔ (رواہ اعبدالرزاق)
23235- (أيضا) كان بلال يثني الأذان ويوتر الإقامة إلا قوله قد قامت الصلاة قد قامت الصلاة. (عب) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23236 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں : مجھے ندامت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مطالبہ نہ کرسکا کہ حسن (رض) و حسین (رض) کو موذن مقرر فرما دیں ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط)
23236- عن علي قال: "ندمت أن لا أكون طلبت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فيجعل الحسن والحسين مؤذنين". (طس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23237 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال (رض) کو حکم دیا تھا کہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہیں اور اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ ۔ (رواہ ابو الشیخ)
23237- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم أمر بلالا أن يشفع الأذان ويوتر الإقامة. (أبو الشيخ) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩২৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اذان کی فضیلت اور اس کے احکام وآداب :
23238 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال (رض) کو حکم دیا تھا کہ کلمات اذان دو دو مرتبہ اور کلمات اقامت ایک ایک مرتبہ کہیں (رواہ ابوالشیخ)
23238- (أيضا) أمر النبي صلى الله عليه وسلم بلالا أن يشفع الأذان ويوتر الإقامة. (أبو الشيخ) .
tahqiq

তাহকীক: