কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২৩০৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مساجد کی طرف چلنے کی فضیلت :
23099 ۔۔۔ حضرت معاذ (رض) کہتے ہیں : وہ آخری کلام جس پر میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جدا ہوا وہ یہ تھا کہ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کون سا عمل سب سے بہتر ہے اور اللہ اور اللہ کے رسول کے زیادہ قریب کرنے والا ہے ؟ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ کہ صبح شام تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہے ۔ (رواہ ابن النجار)
23099- عن معاذ قال: "آخر كلام فارقت عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم أن قلت: يا رسول الله أي العمل خير وأقرب إلى الله وإلى رسوله؟ فقال: أن تمسي وتصبح ولسانك رطب من ذكر الله عز وجل". (ابن النجار) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تحیۃ المسجد :
23100 ۔۔۔ ابوظیبان روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کا ایک مسجد کے پاس سے گزر ہوا آپ (رض) نے اس میں صرف ایک رکعت پڑھی اور آگے چل دیئے کسی نے ایک ہی رکعت پڑھنے کی وجہ دریافت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ تو نفلی نماز ہے جو چاہے زیادہ پڑھے جو چاہے کم پڑھے لیکن میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں کہ اس (صرف ایک ہی رکعت کے پڑھنے) کو طریقہ بنا لیا جائے ۔ مرواہ عبدالرزاق و ابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور والبہقی)
23100- عن أبي ظبيان أن عمر بن الخطاب مر في المسجد فركع فيه ركعة ثم انطلق فقيل له: إنما ركعت ركعة واحدة فقال: إنما هي تطوع فمن شاء زاد ومن شاء نقص وكرهت أن اتخذه طريقا. (عب ش، ص، ق) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تحیۃ المسجد :
23101 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کہتے ہیں ایک مرتبہ میں مسجد میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو رکعتیں پڑھ لو (رواہ ابن ابی شیبہ)
23101- (مسند جابر بن عبد الله) أتيت النبي صلى الله عليه وسلم وهو في المسجد فقال: صل ركعتين. (ش) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تحیۃ المسجد :
23102 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سلیک غطفانی (رض) آئے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلیک (رض) سے فرمایا : کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے ؟ عرض کیا نہیں ، فرمایا دو رکعتیں پڑھ لو اور ان میں اختیار ملحوظ رکھو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23102- (أيضا) جاء سليك الغطفاني والنبي صلى الله عليه وسلم يخطب يوم الجمعة فقال له: صليت؟ قال: "لا"، قال: "صل ركعتين تجوز فيهما". (ش) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تحیۃ المسجد :
23103 ۔۔۔ ” مسند ابی ذر (رض) “۔ حضرت (رض) کہتے ہیں ایک دفعہ میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تشریف فرما تھے ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے پوچھا : اے ابوذر ! کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے ، میں نے عرض کیا : نہیں ۔ حکم ہوا : کھڑے ہوجاؤ اور دو رکعتیں پڑھ لو ۔ (رواہ ، ابن ابی شیبۃ)
23103- (مسند أبي ذر) دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو في المسجد فقال لي: يا أبا ذر صليت؟ قلت: لا قال: "فقم فصل ركعتين". (ش) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تحیۃ المسجد :
23104 ۔۔۔ حسن بصری (رض) روایت نقل کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن سلیک غطفانی (رض) آئے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے درآنحالیکہ سلیک (رض) نے (تحیۃ المسجد کی) دو رکعتیں نہیں پڑھی تھیں چنانچہ نبی کریم (رض) نے انھیں حکم دیا کہ دو رکعتیں پڑھ لو اور ان میں اختصار کو ملحوظ رکھو ۔ (رواہ ، ابن ابی شیبۃ)
23104- عن الحسن البصري قال: جاء سليك الغطفاني والنبي صلى الله عليه وسلم يخطب يوم الجمعة ولم يكن صلى الركعتين، فأمره النبي صلى الله عليه وسلم أن يصلي ركعتين يتجوز فيها. (ش) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تحیۃ المسجد :
23105 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) نے فرماتے ہیں کہ جو آدمی مسجد میں داخل ہوا تاکہ نماز پڑھے اور اس نے نفل پڑھے اس کی مثال اس آدمی کی سی ہے جو حج سے پہلے عمرہ کرے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23105- عن ابن عباس قال: "مثل الذي يدخل المسجد وقد صلى فيه فتطوع مثل الذي يعتمر قبل أن يحج". (ش) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کے آداب :
23106 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” اللھم افتح لی ابواب رحمتک “۔ یعنی یا اللہ میرے لیے رحمت کے دروازے کھول دے اور جب مسجد سے نکل رہے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے ۔ (اللہم افتح لی ابواب فضلک “ یعنی یا اللہ میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے ۔ (رواہ ابن عساکر)
23106- عن علي أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا دخل المسجد قال: "اللهم افتح لي أبواب رحمتك،" وإذا خرج قال: "اللهم افتح لي أبواب فضلك". (كر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کے آداب :
23107 ۔۔۔ حضرت ابو سعید (رض) کی روایت ہے کہ ایک دن حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے اسی اثناء میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے جوتے اتار دیئے اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے بھی جوتے اتار دیئے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : تم لوگوں نے جوتے کیوں اتارے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : ہم نے جو آپ کو جوتے اتارتے دیکھا لہٰذا ہم نے بھی جوتے اتار دیئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے تھے انھوں نے مجھے خبر دی کہ میرے جوتوں پر گندگی لگی ہوئی ہے سو تم میں سے جو آدمی بھی مسجد کی طرف آئے اور وہ اپنے جوتوں کو دیکھ لیا کرے اگر ان میں کوئی گندگی پائے تو انھوں زمین کے ساتھ رگڑے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
23107- (مسند أبي سعيد) أن النبي صلى الله عليه وسلم بينا هو يصلي يوما خلع نعليه فخلع الناس نعالهم، فلما انصرف قال: "ما شأنكم خلعتم نعالكم، قالوا: رأيناك خلعت فخلعنا، فقال: إن جبريل أتاني وأخبرني أن بهما قذرا، فإذا جاء أحدكم المسجد فلينظر نعليه، فإن كان بهما قذر فليدلكهما بالأرض". (عب) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کے آداب :
23108 ۔۔۔ عمرو بن دینار نقل کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) جب مسجد میں داخل ہوتے تو کہتے ” السلام علیکنا وعلی عباد اللہ الصالحین “ ‘۔ یعنی ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر سلام ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
23108- عن عمرو بن دينار أن ابن عباس كان إذا دخل المسجد قال: "السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين". (عب) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کے آداب :
23109 ۔۔۔ حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتی ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” بسم اللہ والسلام علی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک “۔ یعنی اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اللہ کے رسول پر سلام ہو یا اللہ میرے گناہ مجھے بخش دے اور میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے ۔ (رواہ عبدالرزاق، و ابن ابی شیبۃ والضیاء المقدسی فی مختارۃ)
23109- عن فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا دخل المسجد يقول: بسم الله، والسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب رحمتك، فإذا خرج قال: "بسم الله والسلام على رسول الله، اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك". (عب ش، ض) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کے آداب :
23110 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں تشریف لاتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” اللہم افتح لی ابواب رحمتک “۔ ” اور جب مسجد سے باہر نکلتے تو یہ دعا پڑھتے : ” اللہم افتح لی ابواب رزقک “۔ (رواہ الضیاء المقدسی فی مختارہ)
23110- عن علي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا دخل المسجد قال: "اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج قال: اللهم افتح لي أبواب رزقك". (ض) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کے آداب :
23111 ۔۔۔ روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) جب مسجد میں دخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے ۔ ” اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک “۔ یا اللہ ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے ۔ ور جب مسجد سے باہر نکلتے یہ دعا پڑھتے تھے : ” اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب فضلک “۔ یا اللہ ! میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے ۔ (الضیاء المقدسی فی مختارہ)
23111- عن علي أنه كان إذا دخل المسجد قال: "اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب رحمتك،" وإذا خرج قال: "اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك". (ض) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں داخل ہونے کے آداب :
23112 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک “۔ ور جب مسجد سے باہر نکلتے تو یہ دعا پڑھتے : ” اللہم اغفرلی ذنوبی وافتح لی ابواب فضلک “۔ (رواہ ابن النجار فی تاریخہ)
23112- عن علي قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا دخل المسجد صلى على النبي صلى الله عليه وسلم ويقول: اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب رحمتك وإذا خرج من المسجد صلى على النبي صلى الله عليه وسلم وهو يقول: اللهم اغفر لي ذنوبي وافتح لي أبواب فضلك". (ابن النجار في تاريخه) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد سے باہر نکلنے کا ادب :
23113 ۔۔۔ مجاہد کہتیے ہیں : جب تم مسجد سے باہر نکلو تو یہ دعا پڑھو۔ ” بسم اللہ توکلت علی اللہ اعوذ باللہ من شرما ماخلق “۔ شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے اور میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں اور مخلوق کے ہر طرح کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔ (رواہ عبدالرزاق فی مصنف)
23113- عن مجاهد قال: "إذا خرجت من المسجد فقل: بسم الله توكلت على الله أعوذ بالله من شر ما خلق". (عب) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں جن امور کا کرنا مباح ہے :
23114 ۔۔۔ خلید ابو اسحاق کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) سے مسجد میں سونے کے متعلق دریافت کیا ، تو آپ (رض) نے جواب دیا تم اگر نماز یا طواف کے لیے مسجد میں سو جاؤ تو اس میں کچھ حرج نہیں ۔ (عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ طواف کے لیے سونا مسجد حرام میں ہوسکتا ہے ہاں البتہ پہلی صورت کا وقوع ہر مسجد میں ہوسکتا ہے۔
23114- عن خليد أبي إسحاق قال: "سألت ابن عباس عن النوم في المسجد فقال: إن كنت تنام لصلاة وطواف فلا بأس". (عب) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں جن امور کا کرنا مباح ہے :
23115 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) فرماتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد میں ہم جوان تھے اور مسجد میں رات بسر کرتے تھے ۔ (رواہ ، ابن ابی شیبۃ)
23115- (مسند عبد الله بن عمر) كنا ونحن شباب نبيت في عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں جن امور کا کرنا مباح ہے :
23116 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کی روایت ہے کہ اگر ہم باہر کہیں جمع ہوتے تو مسجد میں واپس لوٹ کر تھوڑی دیر کے لیے قیلولہ کرلیتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
23116 (أيضا) كنا نجمع ثم نرجع فنقيل.
(ش).
(ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں جن امور کا کرنا مباح ہے :
23117 ۔۔۔ اشعث کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے پیشاب کیا اور وضو کرنے سے پہلے مسجد میں داخل ہوئے اور مسجد سے گزر گئے ۔ (الضیاء المقدسی فی المختارۃ)
23117 (مسند علي) عن الاشعث أن عليا بال ثم دخل المسجد فاجتاز فيه قبل أن يتوضأ.
(ض).
(ض).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں جن امور کا کرنا مباح ہے :
23118 ۔۔۔ زہری روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تم میں سے جو شخص مسجد میں کافی دیر سے بیٹھا ہو تو اس پر کوئی حرج نہیں کہ پہلو کے بل (مسجد میں) لیٹ جائے چونکہ مسجد میں تھوڑی دیر کے لیے لیٹ جانا مسجد میں بیٹھے بیٹھے اکتا جانے سے بہتر ہے (رواہ ابن سعد)
23118 عن الزهري قال : قال عمر بن الخطاب : إذا طال أحدكم الجلوس في المسجد فلا عليه أن يضع جنبه فانه أجدر أن لا يمل جلوسه (ابن سعد).
তাহকীক: