কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯২৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19259 ۔۔۔ اے معاذ ! جب سرما کا موسم ہو تو فجر کو اندھیرے منہ ادا کرلے ۔ اور لوگوں کی ہمت کے بقدر قرات طویل کر لیکن ان کو اکتاہٹ اور تھکاوٹ میں مت ڈال ۔ ظہر کی نماز پڑھ جب سورج کا زوال ہوجائے اور عصر ومغرب کو موسم سرما وگرما میں ایک ہی وقت میں پڑھ ۔ یعنی عصر اس وقت جب سورج سفید اور صاف چمکدار ہو اور مغرب اس وقت پڑھ جب سورج غروب ہوجائے اور پردے میں چھپ جائے ۔ اور عشاء کو سرما میں اندھیرے میں ادا کر کیونکہ سرما کی رات طویل ہوتی ہے۔ جب موسم گرما ہو تو فجر کو روشن کر کے پڑھ ۔ کیونکہ رات (گرما میں) چھوٹی ہوتی ہے اور لوگ سوئے ہوئے ہوتے ہیں لہٰذا ان کے لیے کچھ دیر ٹھہر جا تاکہ وہ بھی نماز کو پالیں ۔ اور ظہر کی نماز اس وقت پڑھ جب سورج سانس لینے لگ جائے اور ہوا چل پڑے کیونکہ لوگ اس وقت قیلولہ کرتے ہیں ان کو مہلت دو تاکہ وہ بھی شریک جماعت ہوجائیں ۔ اور عصر ومغرب کو گرما وسرما دونوں موسموں میں ایک ہی وقت میں پڑھ ۔ (حلیۃ الاولیاء عن معاذ (رض))
19259- قال: أنبئت يا معاذ إذا كان الشتاء فغلس بالفجر، وأطل القراءة على قدر ما يطيق الناس ولا تملهم، وصل الظهر إذا زالت الشمس، وصل العصر والمغرب في الشتاء والصيف في ميقات واحد وصل العصر والشمس بيضاء نقية، وصل المغرب إذا غابت الشمس وتوارت بالحجاب، وصل العشاء وأعتم بها، فإن الليل طويل، وإذا كان الصيف فأسفر بالفجر، فإن الليل قصير: والناس ينامون فأمد لهم حتى يدركوها، وصل الظهر حين تتنفس الشمس وتتحرك الريح، فإن الناس يقيلون فأمهلهم، حتى يدركوها وصل العصر والمغرب في الشتاء والصيف على ميقات واحد. "حل عن معاذ".

"أوقات الصلاة مفصلة على الترتيب"

"وقت صلاة الفجر""وما يتعلق به من السنن والآداب والفضائل"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19260 ۔۔۔ فجر دو ہیں ، ایک فجر تو فجر کاذب ہے اس میں نماز پڑھنا جائز نہیں ، اور نہ اس وقت (روزہ دار کو) کھانا حرام ہوجاتا ہے۔ اور وہ فجر جو افق میں طولا پھیلتی ہے (اور بڑھتی ہی جاتی ہے) اس وقت نماز پڑھنا حلال ہوجاتا ہے اور کھانا (روزہ دار کو) حرام ہوجاتا ہے۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن جابر (رض))
19260- الفجر فجران: فأما الفجر الذي يكون كذنب السرحان فلا يحل الصلاة، ولا يحرم الطعام، وأما الذي يذهب مستطيلا في الأفق فإنه يحل الصلاة ويحرم الطعام. "ك هق عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19261 ۔۔۔ فجر وہ نہیں ہے جو سفید ہوتی ہے اور طولا افق میں پھیلتی ہے ، بلکہ فجر وہ ہے جو سرخ ہوتی ہے اور عرضا پھیلتی ہے۔ (مسند احمد عن طلق بن علی (رض))
19261- ليس الفجر بالأبيض المستطيل في الأفق ولكنه الأحمر المعترض.

"حم عن طلق بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19262 ۔۔۔ فجر دو ہیں : ایک فجر جس میں کھانا حرام ہوتا ہے اور نماز حلال (یہ فجر صادق) ۔ دوسری فجر جس میں نماز حرام اور کھانا حلال ہوتا ہے۔ (یہ فجر کاذب ہے) ۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض))
19262- الفجر فجران: فجر يحرم فيه الطعام، وتحل فيه الصلاة، وفجر تحرم فيه الصلاة، ويحل فيه الطعام. "ك، هق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اول وقت ۔۔۔ از الاکمال :
19263 ۔۔۔ اللہ عزوجل کو سب سے محبوب عمل نماز کو اس کے اول وقت میں جلد ادا کرنا ہے۔ (مسند احمد عن ام فروۃ)
19263- أحب الأعمال إلى الله عز وجل تعجيل الصلاة لأول وقتها. "حم عن أم فروة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اول وقت ۔۔۔ از الاکمال :
19264 ۔۔۔ نماز کا اول وقت اس کے آخری وقت سے زیادہ افضل ہے جس طرح آخرت کی دنیا پر فضیلت ہے۔ (ابو الشیخ عن ابن عمر (رض))
19264- الوقت الأول من الصلاة أفضل من الوقت الآخر، كفضل الآخرة على الدنيا. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اول وقت ۔۔۔ از الاکمال :
19265 ۔۔۔ اعمال میں سب سے بہترین اور اللہ کے نزدیک ترین عمل نماز کو اول وقت میں پڑھنا ہے۔ (مستدرک الحاکم ، الرافعی عن ابن عمر (رض))
19265- خير الأعمال وأقربها إلى الله: الصلاة في أول وقتها. "ك والرافعي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اول وقت ۔۔۔ از الاکمال :
19266 ۔۔۔ نماز کو اول وقت کی فضیلت آخری وقت پر ایسی ہے جیسی آخرت کی فضیلت دنیا پر ۔ (ابوالشیخ عن ابن عمر (رض))
19266- فضل الوقت الأول من الصلاة على الوقت الآخر، كفضل الآخرة على الدنيا. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اول وقت ۔۔۔ از الاکمال :
19267 ۔۔۔ بندہ اول وقت میں نماز پڑھتا ہے تو وہ نماز آسمان کی طرف چڑھتی ہے حتی کہ عرش تک رسائی حاصل کرلیتی ہے۔ پھر ایسی نماز روزہ قیامت میں اپنے پڑھنے والے کے لیے اللہ سے بخشش کا سوال کرے گی اور وہ نماز نمازی کو یوں دعا دیتی ہوئی جاتی ہے : اللہ تیری بھی ایسی حفاظت کرے جیسی تو نے میری حفاظت کی، اور اگر بندہ نماز کو غیر وقت میں پڑھتا ہے تو وہ اس حال میں اوپر جاتی ہے کہ وہ تاریک ہوتی ہے۔ آسمان تک جاتی ہے تو وہاں سے پرانے گیلے کپڑے کی طرح لپیٹ کر اس کو نمازی کے منہ پر مار دیا جاتا ہے۔ اور نمازی کو یہ بددعا دیتی جاتی ہے۔ اللہ تجھے بھی یونہی ضائع اور برباد کرے جیسے تو نے مجھے کیا ہے۔ (ابن النجار عن ابن مسعود (رض))
19267- إذا صلى العبد في أول الوقت صعدت إلى السماء حتى تنتهي إلى العرش فتستغفر لصاحبها يوم القيامة، تقول: حفظك الله كما حفظتني، وإذا صلى في غير وقتها، صعدت لا نور لها فتنتهي إلى السماء فتلف كما تلف الخرقة المبلولة فيضرب بها وجه صاحبها، وتقول: ضيعك الله كما ضيعتني. "ابن النجار عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اول وقت ۔۔۔ از الاکمال :
19268 ۔۔۔ جو شخص اس ڈر سے کہ کہیں نماز نہ نکل جائے پہلے (مسجد میں) پہنچ جائے تو اللہ پاک اس کے لیے جنت کو واجب فرما دیتے ہیں۔ اور جو شخص نماز پر کسی اور کام کو ترجیح کر چھوڑ دے تو سال بھر تک کسی بھی عمل کے ساتھ اس کا نقصان پورا نہیں کرسکتا ۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابی الدرداء (رض))
19268- من سبق إلى الصلاة مخافة أن تسبقه أوجب الله له الجنة ومن تركها مأثرة عليها لم يدركها بعمل إلى الحول. "حل عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اول وقت ۔۔۔ از الاکمال :
19269 ۔۔۔ تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جو نماز کا وقت نکال کر اس کو پڑھائیں گے ۔ پوچھا گیا : پھر آپ کیا حکم دیتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا اور پھر ان کے ساتھ نماز کو نفل کرلینا ۔ (ابن حبان ، السنن للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
19269- كيف بكم إذ أتت عليكم أمراء يصلون الصلاة لغير وقتها؟ قيل: فما تأمرني؟ قال: صل الصلاة لميقاتها، واجعل صلاتك معهم سبحة. "حب ق عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آخری وقت ۔۔۔ الاکمال :
19270 ۔۔۔ جس نے طلوع شمس سے قبل صبح کی (فرض) نماز کا ایک سجدہ بھی ادا کرلیا اس نے نماز کو پایا اسی طرح جس نے نماز میں غروب شمس سے قبل ایک سجدہ پالیا اس نے عصر کی نماز پالی ۔ (نسائی عن ابوہریرہ (رض))
19270- من أدرك سجدة من الصبح قبل أن تطلع الشمس فقد أدركها، ومن أدرك سجدة من العصر قبل أن تغرب الشمس فقد أدركها. "ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آخری وقت ۔۔۔ الاکمال :
19271 ۔۔۔ جس نے طلوع شمس سے قبل ایک رکعت (فجر کی) پالی اس نے فجر کی نماز پالی ۔ اور جس نے غروب شمس سے قبل عصر کی نماز کا ایک سجدہ پالیا اس نے عصر کی نماز کو پالیا (نسائی عن ابوہریرہ (رض))
19271- من أدرك ركعة قبل أن تطلع الشمس فقد أدركها، ومن أدرك سجدة من العصر قبل أن تغرب الشمس فقد أدركها. "ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آخری وقت ۔۔۔ الاکمال :
19272 ۔۔۔ جس نے غروب شمس سے قبل عصر کی نماز کی دو رکعت بھی پالیں یا طلوع شمس سے قبل فجر کی نماز کی ایک رکعت بھی پالی اس نے مکمل نماز (وقت میں) حاصل کرلی ۔ (نسائی عن ابن عباس (رض)، عن ابوہریرہ (رض))
19272- من أدرك ركعتين من صلاة العصر قبل أن تغرب الشمس أو ركعة من صلاة الصبح قبل أن تطلع الشمس فقد أدرك. "ن عن ابن عباس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آخری وقت ۔۔۔ الاکمال :
19273 ۔۔۔ جس نے طلوع شمس سے قبل ایک رکعت بھی پالی پھر طلوع شمس ہوگیا تو وہ دوسری رکعت بھی ادا کرلے ۔ (صحیح ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
19273- من أدرك ركعة قبل أن تطلع الشمس، ثم طلعت فليصل إليها أخرى.

"حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاسفار :
19274 ۔۔۔ فجر کو روشن کرکے پڑھو ، کیونکہ یہ اجر کو بڑھانے والی شے ہے۔ (ترمذی ، نسائی ، صحیح ابن حبان عن رافع بن خدیج)
19274- أسفروا بالفجر فإنه أعظم للأجر. "ت ن3 حب عن رافع بن خديج".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاسفار :
19275 ۔۔۔ صبح کی نماز کو (موسم گرما میں) روشن کرکے پڑھو اس حد تک کہ لوگ اپنے تیروں کے گرنے کی جگہ کو پہچان لیں ۔ (ابوداؤد الطیالسی عن رافع بن خدیج)
19275- أسفر بصلاة الصبح حتى يرى القوم مواقع نبلهم. "الطيالسي عن رافع بن خديج".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاسفار :
19276 ۔۔۔ فجر کو روشن کرکے پڑھو کیونکہ یہ اجر کے لیے عظیم ہے۔ (سمویہ ، الکبیر للطبرانی عن رافع بن خدیج)
19276- نوروا بالفجر فإنه أعظم للأجر. "سمويه طب عن رافع بن خديج".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاسفار :
19277 ۔۔۔ فجر کو روشن کرکے پڑھو تمہاری مغفرت کردی جائے گی ۔ (مسند الفردوس للدیلمی)
19277- أسفروا بالفجر يغفر لكم. "فر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯২৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاسفار :
19278 ۔۔۔ صبح کی نماز روشن کرکے پڑھو ، یہ اجر کے لیے عظیم بات ہے ، ابوبکر بن کامل فی معجمہ وابن النجار عن بلال (رض))
19278- صبحوا بالصبح، فإنه أعظم للأجر. "أبو بكر بن كامل في معجمه وابن النجار عن بلال".
tahqiq

তাহকীক: