কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯১৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19199 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بےوضو اور (نماز میں) سونے والے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ۔ (ابن ماجۃ عن ابن عباس (رض))
19199- نهى عن الصلاة خلف المتحدث والنائم. "هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19200 ۔۔۔ سونے والے اور بےوضو شخص کے پیچھے نماز نہ پڑھو ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض)) کلام : ۔۔۔ امام خطابی (رح) فرماتے ہیں یہ حدیث ضعف سند کی بناء پر درجہ صحت کو نہیں پہنچتی ۔ عون المعبود 2 ۔ 387)
19200- لا تصلوا خلف النائم ولا المتحدث. "د هق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19201 ۔۔۔ جو شخص اپنے اور قبلے کے درمیان کسی کو نہ آنے دے سکتا ہو تو وہ ایسا ہی کرے ۔ (ابوداؤد عن ابی سعید (رض))
19201- من استطاع منكم أن لا يحول بينه وبين قبلته أحد فليفعل. "د عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19202 ۔۔۔ جو تم میں سے نماز پڑھے وہ سامنے سترہ (ہاتھ بھر اونچی کوئی بےجان آڑ) کرلے اور اس سترے کے قریب ہو کر نماز پڑھے تاکہ شیطان اس کی نماز کو قطع نہ کرسکے (کسی کتے یا بلی یا کسی انسان کی شکل میں آکر سترے کے اندر سے نہ گذر جائے ۔ اگرچہ اس سے نماز تو نہیں ٹوٹتی مگر نماز میں خلل آجاتا ہے اور دھیان بٹ جاتا ہے) ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن سھل بن ابی حثمہ)
19202- إذا صلى أحدكم فليصل إلى سترة، وليدن من سترته لا يقطع الشيطان عليه صلاته. "حم، د ن، حب، ك عن سهل ابن أبي حثمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19203 ۔۔۔ اپنی نماز میں آگے سترہ کرلیا کرو خواہ ایک تیر کے ساتھ کیوں نہ ہو ۔ (مسنداحمد ، مستدرک الحاکم ۔ السنن للبیہقی عن الربیع بن سبرۃ)
19203- استتروا في صلاتكم ولو بسهم. "حم ك هق عن الربيع بن سبرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19204 ۔۔۔ امام کا سترہ مقتدیوں کا بھی سترہ ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن انس (رض))
19204- سترة الإمام سترة من خلفه. "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19205 ۔۔۔ قبلہ (یا قبلہ رخ کسی بھی آڑ) کے قریب ہو کر نماز پڑھو۔ (البزار ، شعب الایمان للبیہقی ابن عساکر عن عائشۃ (رض))
19205- ارهقوا القبلة. "البزار هب وابن عساكر عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19206 ۔۔۔ نماز کے وقت اپنے سامنے خط کھینچ کر اور پتھر یا جو چیز میسر آجائے اس کو رکھ کر سترہ بنا لے اگرچہ مؤمن کی نماز کو کوئی چیز قطع نہیں کرسکتی ۔ (ابن عساکر عن انس (رض))
19206- ليستتر أحدكم في الصلاة بالخط بين يديه وبالحجر وبما وجد من شيء مع أن المؤمن لا يقطع صلاته شيء. "ابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19207 ۔۔۔ نماز کے وقت کجاوے کی لکڑی کی طرح کوئی چیز آگے رکھ لیا کرو اگرچہ آگے گذرنے والی کوئی چیز نمازی کو نقصان نہیں پہنچاتی ۔ (الطیالسی ، ابن حبان عن طلحۃ)
19207- ليضع أحدكم بين يديه مثل مؤخرة الرحل، وما يضره ما مر بين يديه.
"الطيالسي حب عن طلحة".
"الطيالسي حب عن طلحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19208 ۔۔۔ بلی کا تمازی کے آگے سے گزرنا نماز نہیں توڑتا اس لیے کہ یہ گھر میں میں رہنے والی چیزوں میں سے ہے۔ (ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
19208- الهرة لا تقطع الصلاة لأنها من متاع البيت. "هـ ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19209 ۔۔۔ جب تم کجاوے کی لکڑی کے مثل کوئی چیز نماز کے وقت آگے رکھ لو تو پھر اس لکڑی کے آگے سے گذرنے والی کوئی شی نماز میں نقصان نہیں ڈال سکتی ۔ (داؤد عن طلحۃ بن عبیداللہ)
19209- إذا جعلت بين يديك مثل مؤخرة الرحل فلا يضرك من مر بين يديك.
"د عن طلحة بن عبيد الله".
"د عن طلحة بن عبيد الله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19210 ۔۔۔ جب کوئی شخص سترہ کے پیچھے نماز پڑھے تو اس کے قریب ہوجائے تاکہ شیطان اس کے اور نمازی کے درمیان نہ گزر سکے ۔ (الکبیر للطبرانی ، الضیاء عن جبیر بن مطعم)
19210- إذا صلى أحدكم إلى سترة فليدن منها لا يمر الشيطان بينه وبينها.
"طب والضياء عن جبير بن مطعم".
"طب والضياء عن جبير بن مطعم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19211 ۔۔۔ جب کوئی شخص نماز پڑھے تو وہ سترے کو سامنے رکھ کر نماز پڑھے اور اس کے قریب ہوجائے اور یوں کسی کو آگے سے گذرنے کا راستہ نہ چھوڑے ، اگر پھر بھی کوئی درمیان سے گذرے تو اس سے جنگ کرے کیونکہ وہ شیطان ہے۔ (ابو داؤد ابن ماجۃ ، ابن حبان ، السنن للبیہقی عن ابن سعید (رض))
19211- إذا صلى أحدكم فليصل إلى سترة وليدن منها لا يدع أحدا يمر بين يديه، فإن جاء أحد يمر فليقاتله فإنه شيطان. "د هـ حب هق عن أبي سعيد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19212 ۔۔۔ جب کوئی شخص کسی چیز کے پیچھے نماز پڑھے جو اس کو لوگوں سے چھپا رہی ہو اور پھر کوئی درمیان سے گذرے تو اس کے سینے پر دھکا دے پھر اگر وہ انکار کرے تو اس سے جنگ کرے کیونکہ وہ شیطان ہے۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن ابی سعید (رض))
19212- إذا صلى أحدكم إلى شيء يستره من الناس، فأراد أحد أن يجتاز بين يديه فليدفعه في نحره، فإن أبى فليقاتله فإنه شيطان. "حم ق د ن عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19213 ۔۔۔ جب کوئی شخص نماز پڑھے تو اپنے چہرے کے سامنے کوئی آڑ کرلے اگر کوئی اور چیز نہ ہو تو اپنے عصا کو سامنے گاڑ لے ۔ اگر عصا بھی نہ وہ تو سامنے خط کھینچ لے پھر اس کے آگے سے گذرنے والی کوئی چیز نقصان نہیں دے سکتی ۔ (الجامع لعبد الرزاق ، مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجۃ ، عن ابوہریرہ (رض))
19213- إذا صلى أحدكم فليجعل تلقاء وجهه شيئا فإن لم يجد شيئا فلينصب عصا، فإن لم يكن معه عصا فليخطط بين يديه خطا، ثم لا يضره ما مر أمامه.
"عب حم د3 هـ عن أبي هريرة".
"عب حم د3 هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19214 ۔۔۔ جب کوئی کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو اس کو کجاوے کی طرح کوئی بھی لکڑی چھپا سکتی ہے ، اگر ایسی کوئی لکڑی نہ ملے تو اس کی نماز کو گدھا ، عورت اور کالا کتا فاسد کر دے گا ، کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ ابوذر (رض) سے عرض کیا گیا : ارشاد فرمایا : یہ سوال تمہاری طرح میں نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا : کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ (مسلم ، نسائی عن ابی ذر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ جمہور احناف کے نزدیک نمازی کے آگے سے کسی جاندار کے گذرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی ، اور حدیث میں یہ تاکیدا حکم ارشاد فرمایا گیا ہے کیونکہ نماز میں خلل ضرور پیدا ہوتا ہے اور نمازی کا دھیان بٹ جاتا ہے۔ دیکھئے فقہی کتب میں کتاب الصلوۃ ، نیز ملاحظہ کریں 19219، اور 19206 ۔
19214- إذا قام أحدكم يصلي فإنه يستره إذا كان بين يديه مثل آخرة الرحل، فإن لم يكن بين يديه مثل آخرة الرحل، فإنه يقطع صلاته الحمار والمرأة والكلب الأسود، قلت: ما بال الكلب الأسود من الكلب الأحمر؟ فقال: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال: الكلب الأسود شيطان. "م ن عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19215 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے تو کسی کو آگے سے نہ گذرنے دے بلکہ جس قدر ممکن ہو اس کو دور کر دے اگر وہ باز نہ آئے تو اس سے قتال کرے کیونکہ وہ شیطان ہے۔ (مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن ابی ذر (رض))
19215- إذا كان أحدكم يصلي فلا يدع أحدا يمر بين يديه وليدرأ ما استطاع فإن أبى فليقاتله فإنما هو شيطان. "م د ن عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19216 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے تو کسی کو آگے سے گذرتا نہ چھوڑے اگر وہ انکار کرے تو اس سے قتال کرے ۔ کیونکہ اس کے ساتھ اس کا ساتھی (شیطان) ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))
19216- إذا كان أحدكم يصلي فلا يدع أحدا يمر بين يديه، فإن أبى فليقاتله فإن معه القرين. "حم م هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19217 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی ایک نماز کے وقت اپنے سامنے کجاوے کی لکڑی کی طرح رکھ لے تو پھر (بےخطر ہو کر) نماز پڑھ لے اور جو اس لکڑی کے پار سے گزرے اس کی پروا نہ کرے ۔ (مسلم ، ترمذی عن طلحۃ)
19217- إذا وضع أحدكم بين يديه مثل مؤخرة الرحل فليصل ولا يبال من مر وراء ذلك." م ت عن طلحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯২১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ (آڑ) کا بیان :
19218 ۔۔۔ کجاوے کی پچھلی لکڑی جیسی (اونچی) کوئی چیز سامنے رکھ لے تو پھر اس کے آگے سے گزرنے والے سے کوئی نقصان نہیں ۔ (مسند احمد ، ابن ماجۃ عن طلحۃ (رض))
19218- مثل مؤخرة الرحل يكون بين يدي أحدكم، ثم لا يضره من مر بين يديه. "حم هـ عن طلحة".
তাহকীক: