কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯১৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19179 ۔۔۔ جب نماز کا وقت آجائے اور تم بکریوں اور اونٹوں کے باڑے کے سوا کوئی اور جگہ نہ پاؤ تو بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو لیکن اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو ۔ (السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19179- إذا حضرت الصلاة فلم تجدوا إلا مرابض الغنم وأعطان الإبل فصلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في أعطان الإبل. "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19180 ۔۔۔ بکریوں کے باڑوں میں نماز ادا کرلو ، لیکن اونٹوں کے باڑوں میں نماز نہ پڑھو۔ (مسند احمد ، البغوی ، الکبیر للطبرانی السنن للبیہقی عن عبدالملک بن ربیع بن سبرۃ بن معبد عن ابیہ عن جدہ)
19180- صلوا في مراحات الغنم، ولا تصلوا في مراحات الإبل.
"حم والبغوي، طب، ق عن الملك بن الربيع بن سبرة بن معبد عن أبيه عن جده".
"حم والبغوي، طب، ق عن الملك بن الربيع بن سبرة بن معبد عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19181 ۔۔۔ جب تمہارا اونٹوں کے باڑے پر گزر ہو تو وہاں نماز نہ پڑھو ، ہاں بکریوں کے باڑے پر گزر ہو تو وہاں نماز پڑھ سکتے ہو اگر چاہو ۔ (السنن للبیہقی عن عبداللہ بن مغفل)
19181- إذا أتيتم على أعطان الإبل فلا تصلوا فيها، وإذا أتيتم على أعطان الغنم فصلوا فيها إن شئتم. "ق عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19182 ۔۔۔ بکریوں کے باڑوں میں نماز پڑھ لو اور ان کے ناک کو صرف پونچھ ڈالو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے۔ (عبدالرزاق عن معمرعن ابی اسحاق عن رجل من قریش وعن ابی عتبہ عن حیان عن رجل بالمدینۃ مرسلا “۔
19182- صلوا في مرابض الغنم، وامسحوا رغامها فإنها من دواب الجنة.
"عبد الرزاق عن معمر بن أبي إسحاق عن رجل من قريش وعن أبي عتبة عن حيان عن رجل بالمدينة مرسلا".
"عبد الرزاق عن معمر بن أبي إسحاق عن رجل من قريش وعن أبي عتبة عن حيان عن رجل بالمدينة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19183 ۔۔۔ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھی جاسکتی ہے لیکن اونٹوں کے باڑے میں نماز نہیں پڑھی جاسکتی ۔ (عبدالرزاق عن معمر عن الحسن وقتادۃ مرسلا)
19183- يصلى في مرابض الغنم، ولا يصلى في أعطان الإبل.
"عبد الرزاق عن معمر عن الحسن وقتادة مرسلا".
"عبد الرزاق عن معمر عن الحسن وقتادة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19184 ۔۔۔ اونٹوں کے بارے میں نماز نہ پڑھو ، ہاں بکریوں کے باڑے میں پڑھ سکتے ہو ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19184- لا تصلوا في أعطان الإبل، وصلوا في مراح الغنم. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19185 ۔۔۔ اونٹوں کے بارے میں نماز نہ پڑھو ، کیونکہ ان کی تخلیق جنوں میں ہوتی ہے ، کیا تم ان کے غصہ کے وقت ان کی (باؤلی) ہئیت اور ان کی آنکھوں کو نہیں دیکھتے ۔ ہاں بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتے ہو کیونکہ یہ (بکریاں) رحمن کی برکت ہیں۔ (ابن جریر فی تھذیبہ ، الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن مغفل)
19185- لا تصلوا في أعطان الإبل فإنها خلقت من الجن، ألا ترون إلى هيئتها وعيونها إذا نفرت، وصلوا في مراح الغنم فإنها بركة من الرحمن.
"ابن جرير في تهذيبه طب عن عبد الله بن مغفل".
"ابن جرير في تهذيبه طب عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں یا قبر کے پاس نماز پڑھنا :
19186 ۔۔۔ قبر کی طرف رخ کرکے نماز نہ پڑھو اور نہ قبر کے اوپر نماز پڑھو ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
19186- لا تصلوا إلى قبر، ولا تصلوا على قبر. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں یا قبر کے پاس نماز پڑھنا :
19187 ۔۔۔ زمین تمام کی تمام مسجد ہے (جہاں نماز پڑھی جاسکتی ہے) سوائے قبرستان اور حمام کے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی ، ابن ماجۃ ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ابی سعید (رض))
19187- الأرض كلها مسجد إلا المقبرة والحمام. "حم د ت هـ حب ك عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں یا قبر کے پاس نماز پڑھنا :
19188 ۔۔۔ اللہ پاک یہود کو برباد کرے ، انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا ہے۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد عن ابوہریرہ (رض))
19188- قاتل الله اليهود اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد. "ق د عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں یا قبر کے پاس نماز پڑھنا :
19189 ۔۔۔ اللہ پاک یہود و نصاری پر لعنت کرے انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا ہے۔ (مسند احمد عن اسامۃ بن زید ، مسنداحمد ، بخاری ، مسلم ، نسائی عن عائشۃ (رض) ، و عن ابن عباس (رض) ، مسلم عن ابوہریرہ (رض))
19189- لعن الله اليهود والنصارى اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد.
"حم عن أسامة بن زيد، حم، ق، ن عن عائشة، وابن عباس، م عن أبي هريرة".
"حم عن أسامة بن زيد، حم، ق، ن عن عائشة، وابن عباس، م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں یا قبر کے پاس نماز پڑھنا :
19190 ۔۔۔ ان لوگوں میں جب کوئی مرد صالح فوت کرجاتا ہے تو اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے ہیں اور اس میں طرح طرح کی شکلیں بناتے ہیں یہ لوگ قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے زیادہ بدترین مخلوق ہوں گے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، نسائی عن عائشۃ (رض))
19190- إن أولئك إذا كان فيهم الرجل الصالح فمات، بنوا على قبره مسجدا وصوروا فيه تلك الصورة، أولئك أشرار الخلق عند الله يوم القيامة. "حم ق ن عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبرستان میں یا قبر کے پاس نماز پڑھنا :
19191 ۔۔۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبروں کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔ (ابن حبان عن انس (رض))
19191- نهى عن الصلاة إلى القبور. "حب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19192 ۔۔۔ انسانوں میں سب سے زیادہ بدترین انسان وہ ہیں جو قیامت کے وقوع کے وقت زندہ ہوں گے اور وہ لوگ جو قبروں کو مسجدیں بنا لیتے ہیں (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض))
19192- إن من شرار الناس من تدركهم الساعة وهم أحياء ومن يتخذ القبور مساجد. "حم طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19193 ۔۔۔ آگاہ رہو ! تم سے قبل جو لوگ تھے انھوں نے اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا تھا پس تم قبروں کو مسجدیں نہ بنا لینا میں تم کو اس سے روکتا ہوں ۔ (ابن سعد عن جندب)
19193- ألا إن من كان قبلكم كانوا يتخذون قبور أنبيائهم وصالحيهم مساجد، فلا تتخذوا القبور مساجد، فإني أنهاكم عن ذلك. "ابن سعد عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19194 ۔۔۔ لوگوں میں سب سے بدترین لوگ وہ ہیں جو قبروں کو مسجدوں میں تبدیل کردیتے ہیں۔ (الجامع لعبد الرزاق عن علی (رض))
19194- من شرار الناس من يتخذ القبور مساجد. "عبد الرزاق عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19195 ۔۔۔ بنی اسرائیل اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیتے تھے ۔ لیکن تم قبروں کو مسجدیں نہ بنا لینا میں تم کو اس سے روکتا ہوں ۔ (طبقات ابن سعد)
19195- كانت بنو إسرائيل اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد، فلا تتخذوا القبور مساجد فإني أنهاكم عن ذ ... "
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19196 ۔۔۔ بنی اسرائیل نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مساجد بنا لیا تھا پس اللہ پاک نے ان پر لعنت فرما دی ۔ (عبدالرزاق عن عمرو بن دینار)
19196- كانت بنو إسرائيل اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد فلعنهم الله تعالى.
"عبد الرزاق عن عمرو بن دينار" قال: ذكروا.
"عبد الرزاق عن عمرو بن دينار" قال: ذكروا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19197 ۔۔۔ باغ (کھیت وغیرہ) جس میں گندگی اور بدبودار چیزیں (بھی) ڈالی جاتی ہیں۔ جب ان کو تین بار پانی دے دیا جائے تو اس میں نماز پڑھ لے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19197- الحائط يلقى فيه العذرة والنتن إذا سقي ثلاث مرات فصل فيه.
"طس عن ابن عمر". "الحمام والنائم والمتحدث"
"طس عن ابن عمر". "الحمام والنائم والمتحدث"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19198 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حمام (اس میں غسل خانہ اور بیت الخلاء وغیرہ شامل ہیں) میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا اور کھلے ستر والے کو سلام کرنے سے منع فرمایا ۔ (الضعفاء للعقیلی عن انس (رض))
19198- نهى عن الصلاة في الحمام وعن السلام على بادي العورة. "عق عن أنس".
তাহকীক: