কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯১৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19160 ۔۔۔ اے علی ! اپنی ران کو ڈھانپ ، یہ ستر ہے۔ اے معمر ! اپنی ران کو ڈھانپ بیشک دونوں رانیں ستر (میں شامل) ہیں۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن محمد بن جحش)
19159- لا تنظر إلى فخذ حي ولا ميت فإن الفخذ عورة. "ابن عساكر عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19161 ۔۔۔ جب لڑکی کو حیض آنا شروع ہوجائے تو اس کی نماز بغیر اوڑھنی کے قبول نہیں ہوتی ۔ (ابن ابی شیبۃ عن الحسن مرسلا)
19160- يا علي غط فخذك فإنها من العورة، يا معمر غط فخذك فإن الفخذين عورة. "حم طب ك ق عن محمد بن جحش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19162 ۔۔۔ اللہ پاک لعنت فرمائے (ستر کا حصہ) دیکھنے والے پر اور دکھانے والے پر ۔ (السنن للبیہقی عن الحسن مرسلا ، الدیلمی عن ابن عمر (رض))
19161- إذا حاضت الجارية لم تقبل لها صلاة إلا بخمار. "ش عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19163 ۔۔۔ مشرق ومغرب کے درمیان (سارا) قبلہ ہے۔ (ترمذی ، ابن ماجۃ ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض) ، ترمذی ، حسن صحیح) فائدہ : ۔۔۔ فرمان پروردگار ہے : (آیت)” قل للہ المشرق والمغرب یھدی من یشاء الی صراط مستقیم “۔
19162- لعن الله الناظر والمنظور إليه. "ق عن الحسن مرسلا الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع : ۔۔۔ قبلہ رو ہونے کے بیان میں :
کہہ دے : مشرق ومغرب اللہ کے لیے ہے ، وہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ کی ہدایت دیتا ہے۔ مذکورہ بالا حدیث اسی فرمان الہی کی تائید ہے۔ یعنی قبلہ معلوم نہ ہونے کی صورت میں ” فاینما تولوا فثم وجہ اللہ “۔ جہاں کہیں تمہارا منہ پھر جائے وہیں خدا ہے۔ لاکمال :
19163- ما بين المشرق والمغرب قبلة. "ت، هـ، ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19164 ۔۔۔ بیت اللہ مسجد (حرام) والوں کے لیے قبلہ ہے ، مسجد اہل حرم کے لیے قبلہ ہے اور حرم مشرق ومغرب میں میری امت کے تمام اہل ارض کے لیے قبلہ ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی وضعفہ عن ابن عباس (رض)) عن ابن عباس (رض) سے اس حدیث کی روایت ضعیف ہے۔
19164- البيت قبلة لأهل المسجد، والمسجد قبلة لأهل الحرم، والحرم قبلة لأهل الأرض في مشارقها ومغاربها من أمتي. "هق وضعفه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع ۔۔۔ جگہ اس کے ممنوعات اور سترہ کے بیان میں جگہ :
19165 ۔۔۔ جب تم سرکنڈوں (زکل یا گنوں کے کھیت) یا برفانی علاقے یا دلدل جیسی کسی زمین میں ہوں (جہاں ہاتھ پاؤں ہلانا یا ہاتھ پاؤں ہلانے میں خطرہ کا اندیشہ ہو) اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے تو اشارہ کے ساتھ نماز پڑھ لو ۔ (الکبیر للطبرانی عن عبداللہ المزنی)
19165- إذا كنتم في القصب أو الثلج أو الرداغ فحضرت الصلاة فأومئوا إيماء. "طب عن عبد الله المزني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19166 ۔۔۔ سات مقامات پر نماز پڑھنا جائز نہیں بیت اللہ کی چھت ، قبرستان ، کوڑا خانہ ، مذبح خانہ ، حمام ، اونٹوں کے بیٹھنے کی جگہ اور راستے کے درمیان ۔ (ابن ماجۃ عن عمر (رض))
19166- سبع مواطن لا تجوز فيها الصلاة: ظاهر بيت الله، والمقبرة، والمزبلة، والمجزرة، والحمام، وعطن الإبل، ومحجة3 الطريق. "هـ عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19167 ۔۔۔ جب تم کو نماز کا وقت ہوجائے اور تم بکریوں کے باڑے میں ہو تو وہاں نماز پڑھ لو ۔ کیونکہ بکریوں میں سکینہ اور برکت ہے۔ اور جب تم کو نماز کا وقت اونٹوں کے باڑے میں ہوجائے تو وہاں سے نکل جاؤ اور پھر نماز پڑھو، کیونکہ یہ (اونٹ) جنوں میں سے پیدا ہوئے ہیں ، کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب اونٹ غضب آور ہوتا ہے کس طرح ناک سے پھڑپھڑاتا اور چھینٹیں مارتا ہے۔ (الشافعی ، السنن للبیہقی عن عبداللہ بن مغفل)
19167- إذا أدركتكم الصلاة وأنتم في مراح الغنم فصلوا فيها، فإنها سكينة وبركة، وإذا أدركتكم الصلاة وأنتم في أعطان الإبل فاخرجوا منها فصلوا، فإنها جن من جن خلقت ألا ترى أنها إذا نفرت كيف تشمخ بأنفها. "الشافعي هق عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19168 ۔۔۔ بکریوں کے ناک کی ریزش اپنے سے پونچھ ڈالو ان کے باڑوں میں خوش رہو اور ان باڑوں کے گوشے میں نماز پڑھ لو ، کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے۔ (المعرفۃ للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19168- امسحوا رغام الغنم وطيبوا مراحها3 وصلوا في جانب مراح الغنم فإنها من دواب الجنة. "هق في المعرفة عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19169 ۔۔۔ اگر تم بکریوں کے باڑے اور اونٹوں کے باڑے کے سوا کوئی جگہ نہ پاؤ تو بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔ (کیونکہ ان کی پیدائش شیاطین میں سے ہوئی ہے) ۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
19169- إن لم تجدوا إلا مرابض الغنم وأعطان الإبل، فصلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في أعطان الإبل [فإنها خلقت من الشياطين] . "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19170 ۔۔۔ تم لوگ اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو ۔ کیونکہ یہ شیاطین سے ہیں اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو ، بیشک وہ برکت والی چیز ہیں۔ (مسند احمد ، ابو داؤد عن البراء (رض))
19170- لا تصلوا في مبارك الإبل، فإنها من الشياطين، وصلوا في مرابض الغنم فإنها بركة. "حم د عن البراء"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19171 ۔۔۔ اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھی جائے اور بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ (ابن ماجۃ عن سیرۃ بن معبد)
19171- لا يصلى في أعطان الإبل، ويصلى في مراح الغنم. "هـ عن سبرة بن معبد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19172 ۔۔۔ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو ، لیکن اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))
19172- صلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في أعطان الإبل. "ت3 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19173 ۔۔۔ بکری جنت کے جانوروں میں سے ہے ، ان کے ناک کو صرف پونچھ لو (دھونے کی ضرورت نہیں) اور ان کے باڑوں میں نماز پڑھ لو ۔ (السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
19173- إن الغنم من دواب الجنة، فامسحوا رغامها وصلوا في مرابضها.
"هق عن أبي هريرة".
"هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19174 ۔۔۔ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو ۔ اور اونٹوں کے باڑے میں نہ پڑھو۔ کیونکہ ان کی پیدائش شیاطین سے ہوئی ہے۔ (ابن ماجۃ عن عبداللہ بن مغفل)
19174- صلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في أعطان الإبل فإنها خلقت من الشياطين. "هـ عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19175 ۔۔۔ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو ۔ ان کے دودھ سے وضو کا کام نہ لو ۔ اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو اور ان کے دودھ سے وضو کرلو ۔ (الکبیر للطبرانی عن اسید بن حضیر)
19175- صلوا في مرابض الغنم، ولا توضأوا من ألبانها، ولا تصلوا في أعطان الإبل وتوضأوا من ألبانها. "طب عن أسيد بن حضير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاعطان : ۔۔۔ ممنوع مقامات صلوۃ :
19176 ۔۔۔ بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھو اور ان کے ناک کو پونچھ لو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19176- صلوا في مراح الغنم وامسحوا رغامها فإنها من دواب الجنة.
"عد هق عن أبي هريرة".
"عد هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19177 ۔۔۔ بکریوں کے باڑے میں جب تجھے نماز کا وقت ہوجائے تو وہاں نماز پڑھ لے ، اور جب اونٹوں کے باڑے میں نماز کا وقت ہوجائے تو وہاں سے نکل لے کیونکہ ان کی تخلیق شیاطین سے ہوئی ہے۔ (الجامع لعبد الرزاق عن عبداللہ بن مغفل)
19177- إذا أدركتك الصلاة في مرابض الغنم فصل، وإذا أدركتك في أعطان الإبل فابترز فإنها من خلقة الشيطان. "عب عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19178 ۔۔۔ اگر تم بکریوں کے باڑے میں اور اونٹوں کے باڑے کے سوا کوئی جگہ نہ پاؤ تو بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لو۔ لیکن اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن ابوہریرہ (رض))
19178- إن لم تجدوا إلا مرابض الغنم ومعاطن الإبل فصلوا في مرابض الغنم، ولا تصلوا في أعطان الإبل. "ش عن أبي هريرة".
তাহকীক: