কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯১১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19119 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو ازار باندھ لے اور چادر اوڑھ لے ۔ ابن حبان ، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19119- إذا صلى أحدكم فليأتزر وليرتد. "حب هق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19120 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو دونوں کپڑے پہن لے۔ بیشک اللہ پاک سب سے زیادہ اس بات کا حقدار ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن عمر (رض))
19120- إذا صلى أحدكم فليلبس ثوبيه، فإن الله أحق من تزين له. "طس عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19121 ۔۔۔ جب اللہ پاک تم کو وسعت بخشے تو اپنی جانوں پر بھی کشادگی کرو ۔ ایک آدمی نے اپنے کپڑے جمع کیے ایک آدمی نے ازار (جسم کے نچلے حصہ پر باندھنے والی تہبند) میں اور چادر (جسم کے اوپری حصہ کو ڈھانپنے والی چادر) اور ازار میں نماز پڑھی ۔ قمیص اور ازار میں نماز پڑھی ، قباء (جبہ یا عباء) اور شلوار میں نماز پڑھی ، قمیص اور شلوار میں نماز پڑھی ، چادر اور شلوار میں نماز پڑھی ، قباء اور نیکر (جو صرف شرمگاہ کو چھپائے اور باقی حصہ کو قباء چھپائے اس صورت) میں نماز پڑھی۔ قمیص اور نیکر میں نماز (جبکہ قمیص گھٹنوں سے نیچے تک ہو) قباء اور نیکر اور چادر میں پڑھی۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
19121- إذا وسع الله عليكم فأوسعوا على أنفسكم، جمع رجل عليه ثيابه، صلى رجل في إزار ورداء في إزار وقميص في إزار وقباء في سراويل وقميص في سراويل ورداء في سراويل وقباء في تبان وقميص في تبان، وقباء في تبان، ورداء.
"حب عن أبي هريرة".
"حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19122 ۔۔۔ زمین استغفار کرتی ہے شلوار میں نماز پڑھنے والے کے لیے ۔ (الفردوس عن مالک بن عتاھیہ) فائدہ : ۔۔۔ شلوار کو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پسند فرمایا ہے کیونکہ یہ ستر کو بہت اچھی طرح ڈھانپ لیتی ہے۔
19122- إن الأرض لتستغفر للمصلي في السراويل. "فر عن مالك بن عتاهية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19123 ۔۔۔ کیا تم سب کے پاس (دو ) دو کپڑے ہیں ؟ ۔ (نسائی ، ابن ماجۃ ، ابو داؤد ، عن ابوہریرہ (رض) ، مسند احمد ، ابو داؤد ، شعب الایمان للبیہقی، عن طلق)
19123- أولكلكم ثوبان. "ن هـ د عن أبي هريرة حم د هب عن طلق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19124 ۔۔۔ جو شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے وہ دونوں (طرفوں) کو مخالف سمتوں پر ڈال(کر تسلی) کرلے (کہ کہیں کپڑا کھل کر بےستری کی نوبت نہ آجائے ۔ (بخاری عن ابوہریرہ (رض))
19124- من صلى في ثوب فليخالف بين طرفيه. "خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19125 ۔۔۔ اے جابر ! جب (کپڑا) کشادہ بڑا ہو تو اس کی دونوں طرفوں کو مخالف سمتوں پر ڈال دے اور اگر کپڑا چھوٹا ہو تو اس کو کولہے کے اوپر باندھ لے ۔ (بخاری ، مسلم عن جابر (رض))
19125- يا جابر إذا كان واسعا فخالف بين طرفيه، وإذا كان ضيقا فاشدده على حقوك3 "ق د عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر کے آداب :
19126 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھے تو دونوں کناروں کو کندھے پر مخالف سمت میں آڑا (کر اس) ڈال لے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن حبان عن ابوہریرہ (رض) ، مسند احمد عن ابی سعید (رض))
19126- إذا صلى أحدكم في ثوب واحد فليخالف بين طرفيه على عاتقيه.
"حم د حب عن أبي هريرة حم عن أبي سعيد".
"حم د حب عن أبي هريرة حم عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19127 ۔۔۔ جس نے اپنی ازار کو بڑائی کی وجہ سے لٹکایا وہ حل وحرم کہیں بھی اللہ کی رحمت کا مورد نہ ہوگا ۔ (ابو داؤد عن ابن مسعود (رض))
19127- من أسبل إزاره في صلاته خيلاء فليس من الله في حل ولا حرام.
"د عن ابن مسعود".
"د عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19128 ۔۔۔ جو شخص نماز میں تکبر کی وجہ سے اپنے کپڑے کو کھینچے وہ اللہ کی رحمت نہ پائے گا نہ حل میں اور نہ حرم میں (حرم مکہ مدینہ میں جہاں کسی کو بھی مارنا ممنوع ہے۔ اور حل اس کے ماسوا ساری کائنات) ۔ (الطیالسی ، السنن للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
19128- إن الذي يجر ثوبه من الخيلاء في الصلاة ليس من الله في حل ولا حرام. "الطيالسي هق عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19129 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (محض) شلوار میں نماز پڑھنے کو منع فرمایا (التاریخ للخطیب عن جابر (رض))
19129- نهى عن الصلاة في السراويل. "خط عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19130 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا اس بار سے کہ کوئی لحاف میں نماز پڑھے جس کو باندھا نہ جاسکے نیز منع فرمایا کہ صرف شلوار میں کوئی نماز پڑھے اور اوپر کوئی کپڑا نہ ہو ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم عن بریدۃ (رض)) 19131 ۔۔۔ اس بات سے منع فرمایا کہ نماز میں سدل کیا جائے۔ (سر یا کندھے پر کپڑا ڈال کر دونوں سرے لٹکتے چھوڑ دیئے جائیں ۔ )
19130- نهى أن يصلي الرجل في لحاف لا يتوشح به، ونهى أن يصلي الرجل في سراويل وليس عليه رداء. "د ك عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
نیز اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی اپنے منہ کو ڈھانپ کر نماز پڑھے ۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ ، ابو داؤد ، ترمذی ، نسائی ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
19131- نهى عن السدل في الصلاة، وأن يغطي الرجل فاه. "حم ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19132 ۔۔۔ جب کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ دونوں میں نماز پڑھے اور اگر کسی کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو وہ اس کو ازار (تہبند) باندھ لے ۔ اور یہودیوں کی طرح ایک کپڑے میں پورا لپٹ کر نماز نہ پڑھے (بلکہ اس کے دونوں سرے مخالف سمتوں میں کندھے پر ڈال لے) ۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19132- إذا كان لأحدكم ثوبان فليصل فيهما، فإن لم يكن له إلا ثوب فليتزر به ولا يشتمل اشتمال اليهود. "د3 عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19134 ۔۔۔ کوئی شخص ایک کپڑے میں یوں نماز نہ پڑھے کہ اس کپڑے کا کوئی کنارہ کندھے پر نہ ہو ۔ (کیونکہ اس طرح کپڑا کھلنے کے ساتھ ستر کھلنے کا پورا امکان ہے) ۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن ابن عمر (رض))
19133- إذا صلى أحدكم في ثوب واحد فليشده على حقوه، ولا تشتملوا كاشتمال اليهود. "ك هق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19135 ۔۔۔ جب تم نماز پڑھو تو (ازار وغیرہ کا) لٹکتا ہوا کپڑا نہ چھوڑو ۔ بیشک لٹکتے ہوئے کپڑے کا جو حصہ زمین پر پہنچے گا وہ جہنم میں جائے گا ۔ (التاریخ للبخاری ، الکبیر للطبرانی ، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عباس (رض))
19134- لا يصل أحدكم في الثوب الواحد ليس على عاتقه منه شيء.
"حم ق د ن عن أبي هريرة".
"حم ق د ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19136 ۔۔۔ ابوجہم بن حذیفہ کے پاس یہ قمیص لے جاؤ اور انبجانیہ کپڑا لے آؤ اس نے تو ابھی میری نماز میں خلل ڈال دیا ہے۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجۃ عن عائشۃ (رض))
19135- إذا صليتم فارفعوا سبلكم،4 فإن كل شيء أصاب الأرض من سبلكم فهو في النار. "تخ طب هب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات (لباس)
19137 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو ازار باندھ لے اور چادر اوپر جس پر ڈال لے ۔ (مسند احمد ، ابن حبان ، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19136- اذهبوا بهذه الخميصة إلى أبي جهم بن حذيفة وأتوني بأنبجانية فإنها ألهتني آنفا عن صلاتي. "ق د ن هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19138 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو دونوں کپڑے پہن لے ۔ اللہ پاک سب سے زیادہ حقدار ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے ۔ اگر کسی کے پاس دو کپڑے نہ ہوں تو نماز پڑھتے ہوئے ازار باندھ لے اور یہود کی طرح ایک کپڑے میں پورا لپٹ کر بغیر دونوں کندھوں پر مخالف طرفیں ڈالے نماز نہ پڑھے ۔ السنن للبیھقی عن ابن عمر (رض))
19137- إذا صلى أحدكم فليتزر وليرتد. "حم، حب، ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯১৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19139 ۔۔۔ ایک کپڑے میں پورے نہ لپٹ جاؤ۔ یہود کی طرح ، (بلکہ اس کی دونوں سمتوں کو کاندھے پر مخالف سمتوں میں ڈال لو) (مسند احمد ، عن ابن عمر (رض))
19138- إذا صلى أحدكم فليلبس ثوبيه، فإن الله عز وجل أحق من تزين له، فإن لم يكن له ثوبان فليتزر إذا صلى ولا يشتمل أحدكم في صلاته الصماء اشتمال اليهود. "ق عن ابن عمر".
তাহকীক: