কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১১৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21157 ۔۔۔ جس نے نماز جمعہ فوت ہوجائے وہ نصف دینار صدقہ کرلے ۔ (الخطیب ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
21159- احضروا الجمعة، وادنوا من الإمام، فإن الرجل لا يزال يتباعد حتى يؤخر في الجنة وإن دخلها. "حم د ك هق عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21158 ۔۔۔ جس سے جمعہ فوت ہوجائے وہ ایک دینار اور نہ ہونے کی صورت میں آدھا دینار صدقہ کر دے ۔ ممسند احمد ، مسند ابی یعلی ، الکبیر للطبرانی ، ابن حبان ، السنن لسعید بن منصور عن سمرۃ بن جندب)
21160- احضروا الجمعة، وادنوا من الإمام، فإن الرجل ليتخلف على الجمعة حتى أنه ليتخلف عن الجنة وأنه لمن أهلها. "حم هق والضياء عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21159 ۔۔۔ جمعہ میں حاضر ہوا کرو اور امام سے قریب رہا کرو کیونکہ کوئی بندہ مسلسل پیچھے رہنے کا عادی ہوجاتا ہے تو اللہ پاک اس کو جنت میں بھی پیچھے کردیتے ہیں خواہ وہ جنت میں داخل ہوجائے ۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن سمرۃ (رض))
21161- يحضر الجمعة ثلاثة نفر: رجل حضرها يلغو وهو حظه منها، ورجل حضرها يدعو فهو رجل دعا الله عز وجل إن شاء الله أعطاه إن شاء منعه، ورجل حضرها بإنصات وسكوت ولم يتخط رقبة مسلم، ولم يؤذ أحدا فهي كفارة إلى الجمعة التي تليها وزيادة ثلاثة أيام، وذلك بأن الله يقول: {مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا} . "حم د عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21160 ۔۔۔ جمعہ میں حاضر ہوا کرو اور امام سے قریب ترین رہا کرو ، بیشک آدمی جمعہ میں پیچھے رہتا ہے حتی کہ وہ جنت سے پیچھے رہ جاتا ہے خواہ وہ اہل جنت میں سے ہو۔ (مسند احمد ، السنن للبیہقی ، الضیاء عن سمرۃ (رض))
21162- إذا نعس أحدكم يوم الجمعة فليتحول إلى مقعد صاحبه وليتحول صاحبه إلى مقعده. "هق والضياء عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21161 ۔۔۔ جمعہ میں تین طرح کے اشخاص حاضر ہوتے ہیں : ایک وہ آدمی جو جمعہ میں حاضر ہو اور لغو کاموں میں مشغول ہوجائے پس اس کو جمعہ کا یہی فائدہ ہے۔ ایک وہ شخص جو جمعہ میں حاضر ہوا اور خدا سے دعائیں کرے ۔ پس اس شخص نے اللہ سے دعا کی ہے اللہ چاہے گا تو اس کو عطا کرے گا اور اگر چاہے گا تو منع کر دے گا ، اور ایک شخص وہ ہے جو جمعہ میں حاضر ہو خاموشی اور سکوت کو لازم رکھے اور کسی مسلمان کی گردن نہ پھلانگے اور نہ کسی کو ایذاء دے پس یہ جمعہ اس کے لیے دوسرے جمعہ تک بلکہ مزید تین ایام تک کے گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور یہ اس کے لیے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : (آیت)” من جاء بالحسنۃ فلہ عشر امثالھا “۔ الانعام 160 ۔ جو شخص ایک نیکی لے کر آیا اس کے لیے دس مثل ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، عن ابن عمر (رض))
21163- إذا جاء أحدكم يوم الجمعة والإمام يخطب فليصل ركعتين وليتجوز فيهما. "حم ق1 د ن هـ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21162 ۔۔۔ جب کوئی جمعے کے دن اونگھنے لگے تو اپنے ساتھی کو اپنی جگہ بٹھا دے اور اس کی جگہ خود بیٹھ جائے ۔ (السنن للبیہقی ، الضیاء عن سمرۃ (رض))
21164- إذا صلى أحدكم الجمعة فلا يصل بعدها شيئا حتى يتكلم أو يخرج. "طب عن عصمة بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21163 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے دن حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ مختصر سی دو رکعات ادا کرلے ۔ (مسند احمد ، السنن للبیہقی ، ابن داؤد، النسائی ، ابن ماجۃ عن جابر (رض))
21165- إذا صلى أحدكم يوم الجمعة فليصل بعدها أربعا. "حم م2 ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ جمعہ کے آداب میں :
21164 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی جمعہ پڑھے تو اس کے بعد تک کوئی بات چیت نہ کرلے وہاں سے نکل نہ جائے کوئی نماز نہ پڑھے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن عصمۃ بن مالک)
21166- إن الله تعالى وملائكته يصلون على أصحاب العمائم يوم الجمعة.
"طب عن أبي الدرداء".
"طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ میں جلدی آنے کی فضیلت :
21165 ۔۔۔ جب کوئی جمعہ پڑھے تو اس کے بعد چار رکعات پڑھ لے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، النسائی ، عن ابن عباس (رض))
21167- إذا كان يوم الجمعة قعدت الملائكة على أبواب المسجد فيكتبون من جاء من الناس على قدر منازلهم، فرجل قدم جزورا، ورجل قدم بقرة، ورجل قدم شاة، ورجل قدم دجاجة، ورجل قدم عصفورا ورجل قدم بيضة، فإذا أذن المؤذن، وجلس الإمام على المنبر طووا الصحف، ودخلوا المسجد يستمعون الذكر.
"حم والضياء عن أبي سعيد".
"حم والضياء عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ میں جلدی آنے کی فضیلت :
21166 ۔۔۔ جمعہ کے دن عمامہ باندھنے والوں پر اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے ملائکہ رحمت بھیجتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی الدرداء (رض))
21168- إذا كان يوم الجمعة غدت الشياطين براياتها إلى الأسواق فيرمون الناس بالترابيث أو الربائث ويثبطونهم عن الجمعة وتغدو الملائكة فتجلس على أبواب المسجد فيكتبون الرجل من ساعة، والرجل من ساعتين، حتى يخرج الإمام، فإذا جلس الرجل مجلسا يستمكن فيه من الاستماع والنظر فأنصت ولم يلغ كان له كفل من أجر، وإن جلس مجلسا يستمكن فيه من الاستماع والنظر فلغا ولم ينصت كان له كفل من وزر، ومن قال يوم الجمعة لصاحبه: صه فقد لغا، فليس له من جمعته تلك شيء. "حم د عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ میں جلدی آنے کی فضیلت :
21167 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے ملائکہ مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ، پس جو لوگ آتے ہیں ، ملائکہ ان کو حسب مراتب لکھتے جاتے ہیں۔ کسی شخص کے لیے اونٹ قربان کرنے کا ثواب کسی کے لیے گائے قربان کرنے کا ثواب ، کسی کے لیے بکری ، کسی کے لیے مرغی ، کسی کے لیے چڑیا اور کسی کے لیے انڈہ صدقہ کرنے کا ثواب لکھتے ہیں ، جب مؤذن اذان کہتا ہے اور امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو ملائکہ اپنے رجسڑ بند کرلیتے ہیں اور مسجد میں داخل ہو کر خطبہ سنتے ہیں۔ (مسند احمد ، الضیاء عن ابی سعید (رض))
21169- تقعد الملائكة على أبواب المساجد يوم الجمعة فيكتبون الأول والثاني والثالث حتى إذا خرج الإمام رفعت الصحف. "حم عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ میں جلدی آنے کی فضیلت :
21168 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو شیاطین اپنے جھنڈے لے کر بازاروں کی طرف نکل جاتے ہیں لوگوں کو مکرو فریب میں الجھا دیتے ہیں اور جمعہ میں شرکت سے ان کو روکتے ہیں ، جبکہ ملائکہ مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ، کسی آدمی کی ایک گھڑی لکھتے ہیں اور کسی کی دو گھڑیاں لکھتے ہیں ، حتی کہ امام نکل آتا ہے ، پس جب آدمی کسی جگہ بیٹھتا ہے اور کان اور آنکھیں امام کی طرف لگا دیتا ہے چپ رہتا ہے اور کوئی لغو کام نہیں کرتا تو اس کا اجر کا ایک گٹھا ملتا ہے اور اگر کسی جگہ بیٹھتا ہے ، کان اور آنکھیں امام کی طرف لگاتا ہے مگر کوئی لغو کام کرلیتا ہے اور خاموش نہیں رہتا تو اس پر گناہ کا ایک گٹھا لاد دیا جاتا ہے۔ اور جو شخص جمعہ کے دن اپنے ساتھی کو کہتا ہے : چپ رہ تو اس کہنے والے نے بھی بیشک لغو کام کیا اور اس کو اس جمعہ کا کچھ ثواب نہیں ملتا ۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، عن علی (رض))
21170- إنما مثل المهجر2 إلى الصلاة كمثل الذي يهدي البدنة ثم الذي على أثره كالذي يهدي البقرة، ثم الذي على أثره كالذي يهدي الكبش، ثم الذي على أثره كالذي يهدي الدجاجة، ثم الذي على أثره كالذي يهدي البيضة. "ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ میں جلدی آنے کی فضیلت :
21169 ۔۔۔ ملائکہ جمعے کے دن مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والوں کو لکھتے ہیں حتی کہ جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو وہ صحیفے بند کرلیتے ہیں۔ (مسنداحمد عن ابی امامۃ (رض))
21171- إذا كان يوم الجمعة كان على كل باب من أبواب المسجد ملائكة يكتبون الناس على قدر منازلهم الأول فالأول، فإذا جلس الإمام طووا الصحف، وجاؤا يستمعون الذكر، ومثل المهجر كمثل الذي يهدي بدنة، ثم كالذي يهدي بقرة، ثم كالذي يهدي الكبش، ثم كالذي يهدي الدجاجة، ثم كالذي يهدي البيضة. "ق ن هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جمعہ میں جلدی آنے کی فضیلت :
21170 ۔۔۔ اس شخص کی مثال جو نماز جمعہ کے لیے سب سے پہلے نکلے اللہ کی راہ میں اونٹ دینے والے کی سی ہے پھر جو شخص اس کے بعد آئے اس کی مثال اللہ کی راہ میں گائے دینے والے کی سی ہے پھر جو اس کے بعد آئے اس کی مثال مینڈھے کا ہدیہ کرنے والے کی سی ہے پھر جو اس کے بعد آئے مرغی ہدیہ کرنے ولے کہ سی ہے اور پھر جو کوئی اس کے بعد آئے اس کی مثال اللہ کی راہ میں انڈہ ہدیہ کرنے والے کی سی ہے۔ مالنسائی عن ابوہریرہ (رض))
21172- ما على أحدكم إن وجد سعة أن يتخذ ثوبين ليوم الجمعة سوى ثوبي مهنته. "د3 عن يوسف بن عبد الله بن سلام؛ هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21171 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو ملائکہ مسجد کے تمام دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور لوگوں کو حسب مراتب الاول فالاول کی ترتیب سے لکھتے ہیں۔ جب امام (منبر پر) بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے صحیفے لپیٹ لیتے ہیں۔ اور آ کر خطبہ سنتے ہیں۔ اور سب سے پہلے آنے والے کی مثال (اللہ کی راہ میں) اونٹ ہدیہ کرنے والے کی سی ہے پھر گائے ہدیہ کرنے والے کی سی ہے پھر مینڈھا ہدیہ کرنے والے کی سی ہے پھر مرغی ہدیہ کرنے والے کی سی ہے اور پھر انڈہ ہدیہ کرنے والے کی سی ہے (البخاری مسلم النسائی ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
21173- إن لكم في كل جمعة حجة، وعمرة، فالحجة الهجيرة للجمعة، والعمرة انتظار العصر بعد الجمعة. "هب عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21172 ۔۔۔ اگر کوئی گنجائش پائے تو اپنے محنت ومشقت کے کپڑوں کے علاوہ دو کپڑے (یعنی ایک جوڑا) صرف جمعہ کے لیے خاص کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ (ابوداؤد ، عن یوسف بن عبداللہ بن سلام ، ابن ماجہ ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
21174- إن لكم في كل جمعة حجة وعمرة، فالحجة التهجير للجمعة والعمرة انتظار العصر بعد الجمعة. "عد ق وضعفه عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21173 ۔۔۔ تمہارے لیے ہر جمعہ میں حج اور عمرہ ہے ، حج تو جمعہ کے لیے سب سے پہلے جانا ہے اور عمرہ جمعہ کے بعد عصر کے انتظار میں بیٹھا رہنا ۔ (شعب الایمان للبیہقی، عن سھل بن سعد (رض))
21175- إذا كان يوم الجمعة قعدت الملائكة على أبواب المسجد يكتبون الناس على قدر منازلهم، فالمقدم جزورا، والمقدم بعيرا، والمقدم شاة، والمقدم طيرا، والمقدم بيضة، وإذا خرج الإمام طويت الصحف. "ابن مردويه عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21174 ۔۔۔ تمہارے لیے ہر جمعہ کے روز حج اور عمرہ ہے ، حج تو جمعہ کے لیے پہلے جانا ہے اور عمرہ یہ ہے کہ بندہ جمعہ کے بعد عصر تک اسی جگہ بیٹھا رہے ۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی وضعفہ عن سھل بن سعد)
21176- إذا كان يوم الجمعة قعدت الملائكة على أبواب المسجد يكتبون الناس، من جاء من الناس على قدر منازلهم، فرجل قدم جزورا ورجل قدم بقرة، ورجل قدم شاة، ورجل قدم دجاجة، ورجل قدم عصفورا، ورجل قدم بيضة، فإذا أذن المؤذن وجلس الإمام على المنبر، طووا الصحف ودخلوا المسجد يستمعون الذكر. "حم والطحاوي ض عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21175 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو ملائکہ مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ، لوگوں کے نام ان کے حسب مراتب لکھتے ہیں ، پہلے آنے والا اونٹنی کی قربانی دینے والا ہے ، پھر آنے والا گائے یا اونٹ کی قربانی دینے والا ہے ، پھر آنے والا بکری کی قربانی دینے والا ہے ، پھر آنے والا پرندے کی قربانی دینے والا ہے اور پھر آنے والا انڈہ ہدیہ کرنے والا ہے۔ اور جب امام نکلتا ہے تو صحیفے لپیٹ لیتے ہیں۔ (ابن مردیہ ، عن ابوہریرہ (رض))
21177- إن الله تعالى يبعث الملائكة يوم الجمعة على أبواب المساجد يكتبون القوم الأول والثاني والثالث والرابع والخامس والسادس فإذا بلغوا السابع كانوا بمنزلة من قرب العصافير. "طب عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21176 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو ملائکہ مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور آنے والے لوگوں کے نام لکھتے ہیں ، ان کے حسب مراتب پس کوئی شخص تو اونٹ دینے والا ہوتا ہے ، کوئی گائے دینے والا ، کوئی بکری دینے والا ، کوئی مرغی دینے والا ، کوئی چڑیا دینے والا اور کوئی انڈہ خدا کی راہ میں دینے والا ہوتا ہے۔ پس جب مؤذن اذان دے دیتا ہے ، اور امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو ملائکہ اپنے صحیفے لپیٹ لیتے ہیں اور مسجد میں داخل ہو کر ذکر اذکار سننے میں مصروف ہوجاتے ہیں (مسند احمد ، الطحاوی ، الضیاء للمقدسی فی المختارۃ عن ابی سعید (رض))
21178- إن الملائكة على أبواب المسجد يكتبون الناس على منازلهم جاء فلان من ساعة كذا وكذا، وجاء فلان من ساعة كذا وكذا جاء فلان والإمام يخطب، جاء فلان فأدرك الصلاة، ولم يدرك الخطبة. "ش عن أبي هريرة".
তাহকীক: