কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১০৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21059 ۔۔۔ کوئی بندہ ایسا نہیں جو جمعہ کے دن حکم کے مطابق طہارت حاصل کرے پھر اپنے گھر سے نکلے حتی کہ حاضر ہو اور خاموش رہے حتی کہ اپنی نماز پوری کرلے تو اس کی یہ نماز پچھلے جمعہ کے گناہوں کے لیے کفارہ ہوجائے گی ۔ (النسائی عن سلمان (رض))
21059- ما من رجل يتطهر يوم الجمعة كما أمر ثم يخرج من بيته حتى يأتي الجمعة، وينصت حتى يقضي صلاته إلا كان كفارة لما قبله من الجمعة. "ن عن سلمان"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21060 ۔۔۔ جس نے جمعہ کے دن وضو کیا اور اچھی طرح وضو کرے ، پھر جمعہ کی نماز کو آئے ۔ اور خاموش رہ کر خطبہ سنے تو اس کے اس جمعہ سے پچھلے جمعہ تک کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے بلکہ مزید تین ایام تک کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے ، اور جس نے کنکریوں کو چھوا اس نے لغو کام کیا ۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، الترمذی ، عن ابوہریرہ (رض))
21060- من توضأ يوم الجمعة فأحسن الوضوء، ثم أتى الجمعة واستمع وأنصت غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى، وزيادة ثلاثة أيام ومن مس الحصى فقد لغا.

"حم د ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21061 ۔۔۔ جمعہ کا دن دنوں کا سردار اور اللہ کے ہاں سب دنوں سے زیادہ عظمت والا ہے ، اور یہ دن اللہ کے ہاں عید الاضحٰی اور عید الفطر کے دنوں سے زیادہ عظیم ہے۔ اس میں پانچ خصوصیات ہیں ، اسی میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا ، اسی دن اللہ تبارک وتعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو زمین پر اتارا ، اسی دن اللہ پاک نے آدم (علیہ السلام) کو وفات دی ، اس دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ کوئی بندہ اللہ پاک سے کسی چیز کا سوال نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کو وہ شے عطا کردیتے ہیں جب تک کہ وہ کسی حرام شے کا سوال نہ کرے ۔ اسی دن قیامت قائم ہوگی ، کوئی مقرب فرشتہ یا آسمان یا زمین یا ہوا یا پہاڑ یا سمندر ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن قیامت قائم ہونے سے نہ ڈرتا ہو۔ (مسند احمد ، ابن ماجۃ عن ابی لبابۃ بن عبدالمنذر)
21061- إن يوم الجمعة سيد الأيام وأعظمها عند الله، وهو أعظم عند الله من يوم الأضحى ويوم الفطر، فيه خمس خلال: خلق الله فيه آدم، وأهبط الله فيه آدم إلى الأرض، وفيه توفى الله آدم، وفيه ساعة لا يسأل الله فيها العبد شيئا إلا أعطاه إياه ما لم يسأل حراما، وفيه تقوم الساعة، وما من ملك مقرب ولا سماء ولا أرض ولا رياح ولا جبال ولا بحر إلا وهن يشفقن من يوم الجمعة أن تقوم فيه الساعة.

"حم هـ عن أبي لبابة بن عبد المنذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21062 ۔۔۔ مجھ پر ایام پیش کیے گئے ، جن میں جمعہ کا دن بھی تھا ، وہ (دوسرے دنوں میں) سفید آئینے کی طرح روشن تھا لیکن اس کے بیچوں بیچ ایک سیاہ نکتہ تھا میں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ کیا گیا : یہ قیامت ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، عن انس (رض))
21062- عرضت علي الأيام فعرض علي فيها يوم الجمعة، فإذا هي كمرآة بيضاء، وإذا في وسطها كالنكتة السوداء فقلت: ما هذه؟ قيل: الساعة. "طس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21063 ۔۔۔ میرے پاس حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) تشر یف لائے اور ان کے ہاتھ میں سفید آئینہ تھا جس میں سیاہ نکتہ تھا میں نے پوچھا : اے جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ فرمایا یہ جمعہ ہے ، میں نے پوچھا جمعہ کیا ہے ؟ فرمایا : تمہارے لیے اس میں خیر ہے۔ میں نے پوچھا : اور ہمارے لیے اس میں کیا ہے ؟ فرمایا : یہ دن آپ کے لیے اور آپ کی امت کے لیے عید کا دن ہے۔ یہود و نصاری (اس میں آپ کے تابع ہوں گے میں نے پوچھا : اور ہمارے لیے اس میں کیا ہے ؟ فرمایا : اس دن میں تمہارے لیے ایک ایسی گھڑی بھی ہے جس میں کوئی مسلمان بندہ دنیا و آخرتکی کسی شے کا اللہ سے سوال نہیں کرتا جو اس کے لیے لکھ دی گئی ہے مگر اللہ پاک اس کو وہ شے ضرور عطا کرتے ہیں۔ اور اگر وہ شے اس کی قسمت میں نہیں ہے تو اس کے لیے اس سے بہتر چیز کو ذخیرہ کردیا جاتا ہے۔ یا وہ کسی شر سے پناہ مانگتا ہے جو اس پر لکھا جا چکا ہوتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے بڑی مصیبت کو پناہ مانگنے والے سے پھیر دیتے ہیں۔ تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پھر میں نے پوچھا : (اس آئینے میں) یہ نکتہ کیسا ہے ؟ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) نے فرمایا : یہ قیامت ہے جو جمعہ کے دن ہی قائم ہوگی ، یہ دن ہمارے نزدیک تمام دنوں کا سردار ہے ، اور قیامت کے دن (سے) ہم اس دن کو یوم المزید کہا کریں گے ، میں نے پوچھا : یہ کیوں ؟ فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ نے جنت میں سفید مشک کی ایک وادی بنائی ہے جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ علیین سے اپنی کرسی پر جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ پھر کرسی کے اطراف میں نور کے منبر بچھ جاتے ہیں اور انبیاء کرام آکر ان پر جلوہ افروز ہوتے ہیں ، پھر ان نور کے منبروں کے اطراف میں سونے کی کرسیاں بچھ جاتی ہیں اور صدیقین اور شہداء آکر ان پر جلوہ افروز ہوتے ہیں۔ پھر دوسرے جنتی آکر آس پاس ٹیلوں پر بیٹھ جاتے ہیں پھر پروردگار تبارک وتعالیٰ تجلی فرما لیتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں : مجھ سے سوال کرو ، میں تم کو عطا کروں گا ، سب لوگ آپ سے رضا کا سوال کرتے ہیں ، پروردگار فرماتے ہیں : میری رضاء نے تو تم کو میرے گھر (جنت) میں اتارا ہے اور میری کرامت و عزت تم کو حاصل ہوتی ہے۔ پس مجھ سے اور سوال کرو ، میں عطا کروں گا ، جتنی پھر آپ سے رضاء کا سوال کریں گے ، تب پروردگار ان کو گواہ بنائیں گے کہ گواہ رہو میں تم سے راضی ہوگیا ہوں ۔ پھر اللہ تبارک وتعالیٰ ان کے لیے وہ نعمتیں ظاہر فرمائیں گے جن کو کسی آنکھ نے دیکھا ہوگا ، نہ کسی کان نے سنا ہوگا اور نہ کسی بشر کے دل پر ان کا خیال گذرا ہوگا اور یہ سارا کام تمہارے جمعہ کی نماز (میں جانے اور اس) سے آنے کے بقدر وقت میں ہوجائے گا ۔ پھر پروردگار عزوجل کی تجلی اٹھ جائے گی اور انبیاء ، صدیقین ، اور شہداء بھی اٹھا جائیں گے اور دوسرے جنتی اپنے بالاخانوں میں لوٹ جائیں گے جو سفید موتی کے ہوں گے جن میں کوئی جوڑ ہوگا اور نہ توڑ ، وہ بالاخانے سرخ موتی کے ہوں گے یا سبز زبر جد کے ہوں گے ۔ ان میں ان کے بالاخانے اور ان بالاخانوں کے دروازے ہوں گے ، ان میں نہریں بھی ہوں گی ، نیچے جھکے پھلوں والے درخت ہوں گے وہ (ان تمام نعمتوں کے حصول کے بعد) جمعہ کے دن سے زیادہ کسی چیز کے محتاج نہ ہوں گے تاکہ جمعہ کے دن میں وہ اپنے رب کا دیدار کریں اور پروردگار سے مزید عزت و کرامت حاصل کریں ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن انس (رض))
21063- أتاني جبريل وفي يده كالمرآة البيضاء، فيها كالنكتة السوداء، فقلت: يا جبريل ما هذه؟ قال: هذه الجمعة، قلت: وما الجمعة؟ قال: لكم فيها خير، قلت: وما لنا فيها؟ قال: تكون عيدا لك ولقومك من بعدك، وتكون اليهود والنصارى تبعا لك، قلت: وما لنا فيها؟ قال: لكم فيها ساعة لا يوافقها عبد مسلم يسأل الله فيها شيئا من الدنيا والآخرة هو له قسم إلا أعطاه إياه أو ليس له بقسم إلا ادخر له عنده ما هو أفضل منه، أو يتعوذ من شر هو عليه مكتوب إلا صرف عنه من البلاء ما هو أعظم منه، قلت: وما هذه النكتة فيها؟ قال: هي الساعة وهي تقوم يوم الجمعة، وهو عندنا سيد الأيام ونحن ندعوه يوم القيامة يوم المزيد، قلت: مم ذاك؟ قال: لأن ربك تبارك وتعالى اتخذ في الجنة واديا من مسك أبيض، فإذا كان يوم الجمعة، هبط من عليين على كرسيه تبارك وتعالى، ثم حف الكرسي بمنابر من نور، ثم يجيء النبيون حتى يجلسوا عليها، ثم حف المنابر بكراسي من ذهب، ثم جاء الصديقون والشهداء حتى يجلسوا عليها، وينزل أهل الغرف حتى يجلسوا على ذلك الكثيب1، ثم يتجلى لهم ربهم تبارك وتعالى، ثم يقول: سلوني أعطكم فيسألونه الرضا، فيقول: رضائي أحلكم داري وأنالكم كرامتي، فسلوني أعطكم فيسألونه الرضا، فيشهدهم أنه قد رضي عنهم، فيفتح لهم ما لم تر عين ولم تسمع أذن، ولم يخطر على قلب بشر وذلكم مقدار انصرافكم من يوم الجمعة، ثم يرتفع ويرتفع معه النبيون والصديقون والشهداء، ويرجع أهل الغرف إلى غرفهم وهي درة بيضاء ليس فيها فصم ولا وصم أو درة حمراء أو زبرجدة خضراء فيها غرفها وأبوابها مطروزة مطردة فيها أنهارها متدلية فيها ثمارها فليسوا إلى شيء أحوج منهم إلى يوم الجمعة ليزدادوا إلى ربهم نظرا، وليزدادوا منه كرامة. "ش عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21064 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو پرندہ پرندے کو وحشی جانور وحشی جانور کو اور درندہ بھی درندے کو آواز دیتا ہے : سلام علیکم یہ جمعہ کا دن ہے۔ (الدیلمی ، عن ابوہریرہ (رض))
21064- إذا كان يوم الجمعة نادت الطير الطير، والوحش الوحش والسباع السباع سلام عليكم هذا يوم الجمعة. "الديلمي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21065 ۔۔۔ اللہ کے نزدیک تمام دنوں میں افضل دن جمعہ کا ہے اور یہ شاہد ہے (جس کی سورة بروج میں قسم کھائی گئی) مشہود عرفہ کا دن ہے اور موعود قیامت کا دن ہے۔ (جن کی قسمیں سورة بروج میں کھائی گئی ہیں) ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21065- أفضل الأيام عند الله يوم الجمعة وهو شاهد والمشهود يوم عرفة واليوم الموعود يوم القيامة. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21066 ۔۔۔ جمعہ کی رات روشن رات ہے اور جمعہ کا دن روشن دن ہے۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ ، عن انس (رض))
21066- إن ليلة الجمعة ليلة غراء، ويومها يوم أزهر. "ابن السني في عمل يوم وليلة عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21067 ۔۔۔ اللہ کے ہاں سید الایام یوم الجمعہ ہے ، اسی دن تمہارے باوا آدم پیدا ہوئے ، اسی دن تمہارے باوا آدم جنت میں داخل ہوئے ، اسی دن جنت سے نکلے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض))
21067- سيد الأيام عند الله يوم الجمعة، فيه خلق آدم أبوكم وفيه دخل آدم أبوكم الجنة، وفيه خرج، وفيه تقوم الساعة. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21068 ۔۔۔ میری امت کے فقراء کا حج جمعہ ہے۔ (عبدالقادر ، بن عبدالقاھر الجرجانی فی جزثہ ، عن ابن عمر (رض))
21068- حج فقراء أمتي الجمعة. "عبد القادر بن عبد القاهر الجرجاني في جزئه عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21069 ۔۔۔ تمام دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے۔ (ابن ابی شیبۃ، سعید بن المسیب (رض) مرسلا)
21069- سيد الأيام يوم الجمعة. "ش عن سعيد بن المسيب مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21070 ۔۔۔ سید الایام یوم الجمعہ ہے اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ عظیم دن ہے ، حتی کہ یوم الفطر اور یوم الاضحی سے بھی زیادہ عظیم دن ہے ، اس دن میں پانچ خاص باتیں ہیں : اللہ تبارک وتعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو جمعہ کے دن پیدا کیا ، جمعہ کے دن ان کو زمین پر بھیجا ، جمعہ کے دن میں آدم (علیہ السلام) کی وفات ہوئی ، اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ کوئی بندہ اس گھڑی میں اللہ سے کوئی بھی سوال کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو وہ عطا کرتے ہیں بشرطیکہ وہ حرام کا سوال نہ کرے ۔ اسی دن قیامت کا وقوع ہوگا ، کوئی مقرب فرشتہ آسمان ، زمین ، ہوائیں ، پہاڑ اور سمندر ایسی کوئی چیز نہیں جو جمعہ کے دن سے نہ ڈرتی ہو (کہ کہیں اس دن میں قیامت واقع نہ ہوجائے)
21070- سيد الأيام يوم الجمعة، وأعظمها عند الله وأعظم عنده من يوم الفطر ويوم الأضحى، وفيه خمس خلال: خلق الله تعالى فيه آدم، وأهبط الله فيه آدم إلى الأرض، وفيه توفي آدم، وفيه ساعة لا يسأل العبد فيها شيئا إلا آتاه الله إياه ما لم يسأل حراما، وفيه تقوم الساعة،ما من ملك مقرب ولا سماء ولا أرض ولا رياح ولا جبال ولا بحر إلا وهن يشفقن من يوم الجمعة. "ش حم وابن سعد وابن قانع طب عن أبي لبابة البدري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21071 ۔۔۔ سید الایام یوم الجمعہ ہے۔ اسی دن اللہ نے آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا ، اسی دن ان کو جنت میں داخل کیا گیا ، اسی دن ان کو جنت سے نکالا کیا اور قیامت بھی جمعہ ہی کے دن قائم ہوگی ۔ (مستدرک الحاکم ، شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21071- سيد الأيام يوم الجمعة فيه خلق الله آدم، وفيه أدخل الجنة، وفيه أخرج منها، ولا تقوم الساعة إلا يوم الجمعة. "ك هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21072 ۔۔۔ جمعہ کا نام جمعہ کیوں پڑا ؟ اس لیے کہ تیرے باپ آدم کی مٹی اسی دن میں جمع کی گئی ، اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن لوگوں کو قیامت میں جمع کیا جائے گا ، اور اسی دن پکڑ ہوگی ، (اور زمین میں بھونچال آئے گا) اور جمعہ کے دن کی آخری تین گھڑیوں میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں کوئی بندہ اللہ سے جو سوال کرتا ہے قبول ہوتی ہے۔ (مسند احمد ، عن ابوہریرہ (رض))
21072- لأي شيء سمي يوم الجمعة؟ لأن فيها طبعت طينة أبيك آدم وفيها الصعقة والبعثة، وفيها البطشة، وفي آخر ثلاث ساعات منها ساعة من دعا الله فيها استجيب له. "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21073 ۔۔۔ جمعہ کے دن نیکیاں اجر میں کئی گناہ بڑھ جاتی ہیں۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
21073- تضاعف الحسنات يوم الجمعة. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21074 ۔۔۔ ٹھہر جا اللہ پاک بدکلامی اور فحش کاموں کو ناپسند کرتا ہے۔ انھوں نے ایسی بات کہی تھی ، ہم نے بھی ان کو جواب دیا تو اس نے ہمارا نقصان نہیں ہے ؟ جب کہ ان کو قیامت تک یہ برائی لازم ہے ، وہ (یہود) ہم پر اتنا حسد کسی اور چیز میں نہیں کرتے سوائے ایک جمعہ کے جس کی اللہ نے ہم کو ہدایت بخشی اور ان کو اس سے گمراہ کیا اور اس قبلہ پر جس کی اللہ نے ہم کو ہدایت دی اور وہ اس سے گمراہ ہوگئے اور وہ ہماری آمین پر بھی حسد کرتے ہیں جو ہم امام کے پیچھے کہتے ہیں۔ (مسند احمد حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
21074- مه، إن الله لا يحب الفحش ولا التفحش، قالوا قولا فرددناه عليهم فلم يضرنا شيئا، ولزمهم إلى يوم القيامة، إنهم لا يحسدونا على شيء كما يحسدونا على الجمعة التي هدانا الله لها وضلوا عنها، وعلى القبلة التي هدانا الله لها وضلوا عنها وعلى قولنا خلف الإمام: آمين. "حم عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21075 ۔۔۔ سات دنوں میں سے اللہ نے ایک دن تمام دونوں کے مقابلے میں پسند کیا ہے : جمعہ کا دن ۔ اس دن اللہ پاک نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ، اس دن اللہ پاک نے مخلوق کی تخلیق کا فیصلہ کیا ۔ اس دن اللہ تبارک وتعالیٰ نے جنت اور جہنم کو پیدا کیا ۔ اس دن اللہ تبارک وتعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو دپیدا کیا ۔ اس دن اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو جنت سے اتارا ۔ اس دن اللہ پاک نے آدم (علیہ السلام) کی توبہ قبول فرمائی ، اسی دن قیامت قائم ہوگی ۔ کوئی چیز اللہ کی مخلوق میں سے ایسی نہیں جو اس دن میں صبح کو نہ چیختی ہو اس ڈر سے کہ کہیں قیامت قائم ہوگئی ہو سوائے جن وانس کے ۔ (ابو الشیخ فی العظمۃ ، عن ابوہریرہ (رض))
21075- في سبعة أيام يوم اختاره الله تعالى على الأيام كلها: يوم الجمعة فيها خلق الله السموات والأرض، وفيها قضى خلقهن، وفيها خلق الله الجنة والنار، وفيها خلق الله آدم، وفيها أهبطه من الجنة، وتاب عليه، وفيها تقوم الساعة ليس شيء مما خلق الله إلا وهو يصيخ1 صبيحة ذلك اليوم شفقا من أن تقوم الساعة إلا الجن والإنس. "أبو الشيخ في العظمة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21076 ۔۔۔ جمعہ کے دن میں پانچ خصلتیں یا خصوصیات ہیں۔ اسی دن آدم (علیہ السلام) پیدا ہوئے ، اسی دن آدم (علیہ السلام) زمین پر اترے ، اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کوئی بندہ اللہ سے کسی چیز کا سوال نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کو عطا کرتے ہیں جب تک وہ گناہ یا قطع رحمی کا سوال نہ کرے ، اسی دن قیامت قائم ہوگی اور کوئی مقرب فرشتہ ، آسمان ، زمین ، ہوا ، پہاڑ اور سمندر ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن قیامت قائم ہونے سے نہ ڈرتا ہو۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن سعد بن عبادۃ)
21076- يوم الجمعة فيه خمس خصال: فيه خلق آدم، وفيه أهبط آدم إلى الأرض وفيه توفى الله آدم، وفيه ساعة لا يسأل الله العبد فيها شيئا إلا آتاه ما لم يسأل مأثما أو قطيعة رحم، وفيه تقوم الساعة، وما من ملك مقرب ولا سماء ولا أرض ولا ريح ولا جبل ولا بحر إلا وهم مشفقون من يوم الجمعة أن تقوم الساعة فيه. "هب عن سعد بن عبادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21077 ۔۔۔ سورج جمعہ کے دن سے زیادہ افضل کسی دن پر طلوع ہوتا ہے اور نہ غروب ۔ اور کوئی جانور ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن سے نہ گھبراتا ہو سوائے جن وانس کے ۔ (ابن حبان ، عن ابوہریرہ (رض))
21077- لا تطلع الشمس ولا تغرب على يوم أفضل من يوم الجمعة، وما من دابة إلا وهي تفزع يوم الجمعة إلا هذين الثقلين الجن والإنس. "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21078 ۔۔۔ اللہ کے ہاں کوئی دن اور نہ کوئی رات جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات کے برابر نہیں ہے۔ (ابن عساکر عن ابی بکر (رض))
21078- ليس عند الله يوم ولا ليلة تعدل الليلة الغراء واليوم الأزهر. "ابن عساكر عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক: