কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১০৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21039 ۔۔۔ جمعہ کا نام اس وجہ سے پڑا کیونکہ اس دن میں آدم (علیہ السلام) کی خلقت جمع ہوئی تھی ۔ (یعنی آدم کے اعضاء جمع ہوئے تھے) (التاریخ للخطیب عن سلمان (رض))
21039- إنما سميت الجمعة لأن آدم جمع فيها خلقه. "خط عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21040 ۔۔۔ جمعہ کی فضیلت رمضان میں ایسی ہے جیسی رمضان کی فضیلت دوسرے تمام مہینوں پر ۔ (مسند الفردوس للدیلمی عن جابر (رض))
21040- فضل الجمعة في رمضان كفضل رمضان على الشهور. "فر عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21041 ۔۔۔ اللہ کے ہاں کوئی دن اور کوئی رات لیلۃ الغراء (جمعہ کی رات) اور الیوم الازبر (جمعہ کے دن) سے افضل نہیں ہے۔ (ابن عساکر عن ابی بکر (رض))
21041- ليس عند الله يوم ولا ليلة تعدل الليلة الغراء، أو اليوم الأزهر.

"ابن عساكر عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21042 ۔۔۔ اور نمازوں میں سے جمعہ کے دن فجر کی نماز باجماعت سے کوئی نماز افضل نہیں ہے ، اور جو اس نماز میں حاضر ہو میں اس کے لیے مغفرت ہی امید رکھتا ہوں ۔ (الحکیم ، الکبیر للطبرانی عن ابی عبیدۃ)
21042- لي س من الصلاة صلاة أفضل من صلاة الفجر يوم الجمعة في الجماعة وما أحسب من شهدها منكم إلا مغفورا له. "الحكيم طب عن أبي عبيدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21043 ۔۔۔ جب ہم میں سے ستر آدمی آدمی جمعہ کی طرف چل پڑیں گے تو وہ لوگ موسیٰ (علیہ السلام) کے ستر رفقاء جیسے یا ان سے بھی افضل ہوں گے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ اپنے رب کے پاس گئے تھے ۔ (الاوسط للطبرانی عن انس (رض))
21043- إذا راح منا سبعون رجلا إلى الجمعة كانوا كسبعين موسى الذين وفدوا إلى ربهم أو أفضل. "طس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21044 ۔۔۔ جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن میں چوبیس گھڑیاں ہیں ، اور اللہ پاک ہر گھڑی میں چھ لاکھ افراد جہنم سے آزاد فرماتے ہیں جنہوں نے اپنے اوپر جہنم واجب کرلی ہوتی ہے۔ (الخلیلی عن انس (رض))
21044- ليلة الجمعة ويوم الجمعة أربع وعشرون ساعة لله تعالى في كل ساعة منها ست مائة ألف عتيق من النار كلهم قد استوجبوا النار. "الخليلي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21045 ۔۔۔ کوئی مسلمان جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں مرتا ہے اللہ پاک اس کو قبر کے فتنہ سے بچا لیتا ہے۔ (مسنداحمد ، الترمذی ، عن ابن عمر (رض))
21045- ما من مسلم يموت يوم الجمعة أو ليلة الجمعة إلا وقاه الله تعالى فتنة القبر. "حم ت عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21046 ۔۔۔ اللہ پاک جمعہ کے دن کسی کو مغفرت کیے بغیر نہیں چھوڑتے ۔ (الخطیب فی التاریخ ، عن ابوہریرہ (رض))
21046- لا يترك الله أحدا يوم الجمعة إلا غفر له. "خط عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21047 ۔۔۔ لوگ قیامت کے دن اللہ کے نزدیک اپنے جمعوں میں جانے کے بقدر قریب ہوں گے ، جو سب سے پہلے جانے والا ہوگا وہ سب سے زیادہ قریب ہوگا ، پھر دوسرا پھر تیسرا ، پھر چوتھا (الی آخرہ) ۔ (ابن ماجہ ، عن ابن مسعود (رض))
21047- إن الناس يجلسون من الله تعالى يوم القيامة على قدر رواحهم إلى الجمعات، الأول، ثم الثاني، ثم الثالث، ثم الرابع. "هـ عن ابن مسعود"1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21048 ۔۔۔ جمعہ سے جمعہ درمیانی گناہوں کے لیے کفارہ ہے ، جب تک کبائر کا ارتکاب نہ کیا جائے ۔ (ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض))
21048- الجمعة إلى الجمعة كفارة لما بينهما ما لم تغش الكبائر. "هـ عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21049 ۔۔۔ جب جمعہ درست ہو تو تمام ایام درست رہتے ہیں اور جب رمضان درست ہو تو پورا سال درست رہتا ہے۔ (الدارقطنی فیا لافراد حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
21049- إذا سلمت الجمعة سلمت الأيام، وإذا سلم رمضان سلمت السنة.

"قط في الأفراد عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21050 ۔۔۔ بہترین دن جس پر سورج طلوع ہو جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم کی تخلیق ہوئی ، اسی دن ان کو جنت میں داخل کیا گیا ، اسی دن ان کو جنت سے نکالا گیا اور قیامت جمعہ ہی کے دن قائم ہوگی ۔ (مسند احمد ، مسلم ، الترمذی ، عن ابوہریرہ (رض))
21050- خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة، فيه خلق آدم، وفيه أدخل الجنة، وفيه أخرج منها، ولا تقوم الساعة إلا في يوم الجمعة. "حم م ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21051 ۔۔۔ بہترین دن جس میں سورج طلوع ہو جمعہ کا دن ہے ، اسی میں آدم (علیہ السلام) پیدا ہوئے اسی دن زمین پر اتارے گئے ، اسی دن ان کی توبہ قبول ہوی ، اسی دن ان کی روح قبض ہوئی ، اسی دن قیامت قائم ہوگی ، روئے زمین پر کوئی ایسا جانور نہیں جو جمعہ کے دن قیامت کے ڈر سے نہ چیختا ہو ، سوائے ابن آدم کے، اور اس دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ کوئی بندہ مؤمن اس گھڑی میں نماز میں اللہ سے سوال نہیں کرتا مگر اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو عطا کرتے ہیں۔ مموطا امام مالک ، مسند احمد ، ابن ماجہ ، الترمذی ، ابوداؤد ، النسائی ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، عن ابوہریرہ (رض))
21051- خير يوم طلعت فيه الشمس يوم الجمعة، فيه خلق آدم وفيه أهبط، وفيه تيب عليه، وفيه قبض، وفيه تقوم الساعة ما على الأرض من دابة إلا وهي تصبح يوم الجمعة مصيخة حتى تطلع الشمس شفقا من الساعة إلا ابن آدم، وفيه ساعة لا يصادفها عبد مؤمن وهو في الصلاة يسأل الله شيئا إلا أعطاه إياه.

"مالك حم حب ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21052 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن سے گمراہ کردیا تھا ، پس یہود کے لیے ہفتہ کا دن تھا ، نصاری کے لیے اتوار کا دن اور ہم کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے جمعہ کے دن کی ہدایت بخشی ، پس ترتیب یوں ہوئی جمعہ ، ہفتہ ، اتوار ، یوں یہ دونوں فریق ہمارے قیامت کے دن بھی ہمارے تابع ہوں گے اگرچہ ہم دنیا آخر میں آنے والے ہیں اور قیامت میں تمام مخلوق سے پہلے ہمارا فیصلہ ہوگا ۔ (مسلم ، النسائی ، ابن ماجہ ، عن حذیفہ ، و عن ابوہریرہ (رض))
21052- أضل الله عن الجمعة من كان قبلنا فكان لليهود يوم السبت، وكان للنصارى يوم الأحد، فجاء الله بنا فهدانا ليوم الجمعة، فجعلت الجمعة والسبت والأحد، وكذلك هم تبع لنا يوم القيامة نحن الآخرون من أهل الدنيا، والأولون يوم القيامة المقضي لهم قبل الخلائق. "م3 ن هـ عن حذيفة وأبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21053 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ جمعہ کے دن مسلمانوں میں سے کسی کو بھی مغفرت کے بغیر نہیں چھوڑتے ۔ (الاوسط للطبرانی عن انس (رض))
21053- إن الله ليس بتارك أحدا من المسلمين يوم الجمعة إلا غفر له. "طس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21054 ۔۔۔ ملائکہ جمعہ کے دن مسجدوں کے دروازوں پر کھڑے ہوتے ہیں ان کے پاس رجسٹر ہوتے ہیں ، وہ لوگوں میں سے سب سے پہلے آنے والے کا نام لکھتے ہیں ، پھر دوسرے ، پھر تیسرے اور اسی طرح لکھتے رہتے ہیں ، حتی کہ امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو رجسٹر بند کردیتے ہیں۔ ممسند احمد ، مسند ابی یعلی ، الکبیر للطبرانی ، الضیاء للمقدسی فی المختارۃ عن ابی امامۃ (رض))
21054- إن الملائكة ليقومون يوم الجمعة على أبواب المساجد معهم الصحف يكتبون الناس الأول، والثاني والثالث، حتى إذا خرج الإمام طويت الصحف.

"حم ع طب والضياء عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21055 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس دن کو مسلمانوں کے لیے عید کا دن بنایا ہے ، پس جو شخص جمعہ کو آئے تو غسل کرے اور اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو لگالے اور تم پر مسواک لازم ہے۔ (مؤطا امام مالک ، الشافعی عن عبید بن اسباق مرسلا ، ابن ماجہ عنہ ، عن ابن عباس (رض))
21055- إن هذا اليوم جعله الله عيدا للمسلمين، فمن جاء إلى الجمعة فليغتسل وإن كان له طيب فليمس منه، وعليكم بالسواك. "مالك والشافعي عن عبيد بن السباق مرسلا، هـ عنه عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21056 ۔۔۔ جمعہ کے روز ملائکہ کو مسجدوں کے دروازوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔ جو آنے والوں کو اول فالاول کی ترتیب سے لکھتے جاتے ہیں۔ جب امام منبر پر چڑھ جاتا ہے تو صحیفے لپیٹ لیتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی امامۃ (رض))
21056- يبعث الملائكة يوم الجمعة إلى أبواب المساجد، يكتبون الأول فالأول، فإذا صعد الإمام على المنبر طويت الصحف. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21057 ۔۔۔ جمعہ کے دن نیکیاں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
21057- تضاعف الحسنات يوم الجمعة. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21058 ۔۔۔ مسجدوں کے دروازوں میں سے ہر دروازے پر دو فرشتے مقرر ہوتے ہیں ، جو الاول فالاول آنے والوں کا نام لکھتے ہیں پہلے آنے والا ثواب میں اونٹ کی قربانی دینے والے کے مثل ہوتا ہے پھر گائے کی قربانی دینے والے کے مثل ہوتا ہے ، پھر بکری کی قربانی دینے والے کے مثل ہوتا ہے ، پھر پرندے کی قربانی دینے والے کے مثل ، پھر انڈے کی قربانی دینے والے کے مثل (اسی طرح آنے والوں کا ثواب لکھا جاتا ہے) حتی کہ جب امام خطبہ کے لیے منبر پر چڑھ جاتا ہے تو اعمال نامے لپیٹ دیئے جاتے ہیں ، (ابن حبان ، عن ابوہریرہ (رض))
21058- على كل باب من أبواب المسجد ملكان يكتبان الأول فالأول فكرجل قدم بدنة، وكرجل قدم بقرة، وكرجل قدم شاة، وكرجل قدم طيرا، وكرجل قدم بيضة، فإذا قعد الإمام طويت الصحف. "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: