কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১০১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21019 ۔۔۔ جب منادی نماز کے لیے نداء دے تو جو شخص یہ دعا پر ہے : ” اللہم رب ہذہ الدعوۃ القائمۃ والصلوۃ النافعۃ صل علی محمد وارض عنی رضا لاسخط بعدہ “۔ ے اللہ ! اے اس دعوت قائمہ اور نفع مند نماز کے مالک ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود (رحمت) نازل فرما اور مجھ سے راضی ہوجا جس کے بعد کوئی ناراضگی نہ ہو تو اللہ پاک اس کی دعا قبول فرما لیں گے ۔ (مسند احمد ، ابن السنی ، الاوسط للطبرانی عن جابر (رض))
21019- من قال حين ينادي المنادي بالصلاة: اللهم رب هذه الدعوة القائمة والصلاة النافعة صل على محمد وارض عني رضا لا سخط بعده استجاب الله له دعوته. "حم وابن السني طس عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21020 ۔۔۔ جب کوئی شخص اذان سن کر یہ دعا پڑھے : ” اللہم رب ہذہ الدعوۃ التامۃ آت محمدا الوسیلۃ وابعثہ المقعد المقرب الذی وعدتہ “۔ تو اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجاتی ہے۔ الدارقطنی فی الافراد عن جابر (رض))
21020- من قال إذا سمع النداء: اللهم رب هذه الدعوة التامة آت محمدا الوسيلة وابعثه المقعد المقرب الذي وعدته وجبت له شفاعتي. "قط في الأفراد عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21021 ۔۔۔ مؤمن کی بدبختی اور ناکامی کے لیے یہ کافی ہے کہ مؤذن کو نماز کی اقامت کہتا سنے مگر حاضر نہ ہو ۔ (الکبیر للطبرانی عن معاذ بن انس)
21021- حسب المؤمن من الشقاق والخيبة أن يسمع المؤذن يثوب بالصلاة فلا يجيبه. "طب عن معاذ بن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21022 ۔۔۔ جب منادی نداء دے اور کوئی یہ دعا پڑھے : ” اللہم رب ہذہ الدعوۃ التامۃ والصلوۃ القائمۃ صل علی محمد وارض عنی رضا لا سخط بعدہ “۔ تو اللہ پاک اس کی دعا قبول فرمائیں گے ۔ (ابن السنی عن جابر (رض))
21022- من قال حين ينادي المنادي: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة صل على محمد وارض عني رضا لا سخط بعده استجاب الله دعوته. "ابن السني عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21023 ۔۔۔ مؤذن جب اذان دے اور سننے والا کہے : ” مرحبا بالقائلین عدلا مرحبا بالصلوۃ واھلا “۔ مرحبا عدل کی بات کہنے والے مؤذنوں کو مرحبا نماز کو مرحبا اہل نماز کو ۔ تو اللہ پاک اس کے لیے بیس لاکھ نیکیاں لکھیں گے بیس لاکھ برائیاں مٹائیں گے اور بیس لاکھ درجے اس کے بلند فرمائیں گے ۔ (الخطیب عن موسیٰ بن جعفر عن ابی عن جدہ)
21023- من قال حين يسمع المؤذن يؤذن: مرحبا بالقائلين عدلا مرحبا بالصلاة وأهلا كتب الله له ألفي ألف حسنة، ومحا عنه ألفي ألف سيئة، ورفع له ألفي ألف درجة. "الخطيب عن موسى بن جعفر عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21024 ۔۔۔ ” اقامھا اللہ وادامھا “۔ اللہ نے اس کو قائم کیا ہے اور اللہ ہی اس کو دوام بخشے گا ۔ (ابن داؤد ، ابن السنی عن شھر بن حوشب عن ابی امامۃ) فائدہ : ۔۔۔ ابو امامہ (رض) یا دوسرے کسی صحابی (رض) سے مروی ہے کہ حضرت بلال (رض) اقامت کہہ رہے تھے جب آپ (رض) نے ” قد قامت الصلوۃ “ (نماز کھڑی ہوگئی) کہا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔ ” قد قامت الصلوۃ “ سننے والے کو بھی یہی جواب دینا چاہیے ۔
21024- أقامها الله وأدامها. "د وابن السني عن شهر بن حوشب عن أبي أمامة أو عن بعض الصحابة أن بلالا أخذ في الإقامة فلما قال: قد قامت الصلاة قال النبي صلى الله عليه وسلم: فذكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21025 ۔۔۔ پہلی اذان اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ نمازیوں کو نماز میں آنے میں سہولت ہو ، پس جب تم اذان سنو تو اچھی طرح کامل وضو کرو اور جب تم اقامت سنو تو تکبیر اولی حاصل کرنے کے لیے جلدی کرو ، کیونکہ وہ نماز کی شاخ اور اس کا کمال ہے۔ اور قاری (امام) سے رکوع و سجود میں پہل نہ کرو (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
21025- إنما جعل الأذان الأول لييسر أهل الصلاة لصلاتهم، فإذا سمعتم الأذان فأسبغوا الوضوء، وإذا سمعتم الإقامة، فبادروا التكبيرة الأولى، فإنها فرع الصلاة وتمامها، ولا تبادروا القارئ بالركوع والسجود. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21026 ۔۔۔ اذان اور اقامت کے لیے پہل کرو ۔ (عبدالرزاق عن یحییٰ بن ابی کثیر مرسلا)
21026- بادروا الأذان والإقامة. "عبد الرزاق عن يحيى بن أبي كثير مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21027 ۔۔۔ اذان کے بعد مسجد سے صرف منافق ہی نکلتا ہے ، ہاں مگر وہ شخص جس کو کوئی حاجت نکالے اور وہ واپس نماز میں آنے کا بھی ارادہ رکھتا ہو ۔ (ابوالشیخ فی الاذان عن سعید بن المسیب (رض) ، و عن ابوہریرہ (رض))
21027- لا يخرج من المسجد بعد النداء إلا منافق إلا أحد أخرجته حاجة وهو يريد الرجعة إلى الصلاة. "أبو الشيخ في الأذان عن سعيد بن المسيب وعن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21028 ۔۔۔ اذان کے بعد مسجد سے صرف منافق ہی نکلتا ہے ہاں مگر وہ شخص جو کسی حاجت کے لیے نکلے اور واپس مسجد آنے کا ارادہ رکھے (عبدالرزاق ، عن سعید بن المسیب (رض) مرسلا)
21028- لا يخرج أحد من المسجد بعد النداء إلا منافق إلا رجل يخرج لحاجته وهو يريد الرجعة إلى المسجد. "عبد الرزاق ق عن سعيد بن المسيب مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21029 ۔۔۔ تم میں سے جو میری اس مسجد میں ہو اور اذان کی آواز سنے پھر بغیر کسی حاجت کے نکل جائے اور واپس نہ لوٹے تو وہ صرف منافق ہی ہوسکتا ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، ابو الشیخ فی الاذان ، عن ابوہریرہ (رض))
21029- لا يسمع النداء في مسجدي هذا أحدكم، ثم يخرج منه إلا لحاجة ثم لا يرجع إليه إلا منافق. "طس وأبو الشيخ في الأذان عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21030 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دے تو مسجد سے نہ نکلے جب تک کہ نماز نہ پڑھ لے ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21030- إذا أذن المؤذن فلا تخرج حتى تصلي. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21031 ۔۔۔ جمعہ مسکینوں کا حج ہے۔ (ابن زنجویہ فی ترغیبہ ، القضاعی ، عن ابن عباس (رض))
21031- الجمعة حج المساكين. "ابن زنجويه في ترغيبه والقضاعي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21032 ۔۔۔ جمعہ فقراء کا حج ہے۔ ( ، القضاعی وابن عساکر، عن ابن عباس (رض))
21032- الجمعة حج الفقراء. "القضاعي وابن عساكر عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21033 ۔۔۔ اللہ کے نزدیک افضل الایام یوم الجمعہ ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21033- أفضل الأيام عند الله يوم الجمعة. "هب عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21034 ۔۔۔ ہر جمعہ کو اللہ تعالیٰ چھ لاکھ ایسے افراد کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں ، جنہوں نے اپنے اوپر جہنم کو واجب کرلیا ہوتا ہے۔ (مسند ابی یعلی ، عن انس (رض))
21034- إن لله تعالى في كل يوم جمعة ست مائة ألف عتيق يعتقهم من النار كلهم قد استوجبوا النار. "ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21035 ۔۔۔ اللہ پاک ہر روز نصف النہار کے وقت جہنم کو بھڑکاتا ہے لیکن جمعہ کے روز اس کو بجھا دیتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن واثلۃ (رض))
21035- إن الله يسعر2 جهنم كل يوم في نصف النهار،ويخبيها يوم الجمعة. "طب عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21036 ۔۔۔ جہنم جمعہ کے سوا ہر روز بھڑکائی جاتی ہے۔ (ابوداؤد عن ابی قتادہ (رض))
21036- إن جهنم تسجر إلا يوم الجمعة. "د عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21037 ۔۔۔ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم کی تخلیق ہوئی تھی ، اسی دن ان کی روح قبض ہوئی ، اسی دن پہلی مرتبہ صور پھونکا جائے گا ، اسی دن دوبارہ صور پھونکا جائے گا ، پس اس دن مجھ پر کثرت کے ساتھ درود بھیجو ۔ بیشک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ یقیناً جمعہ کا دن عید اور خدا کو یاد کرنے کا دن ہے ، پس اپنے عید والے دن کو روزوں کا دن نہ بنادو ، ہاں اس دن کو خدا کی یاد کا دن بناؤ ، ہاں جب دوسرے دنوں کے ساتھ ملا کر (اس میں روزہ رکھو تو) صحیح ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی، عن ابوہریرہ (رض))
21037- إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فيه خلق آدم، وفيه قبض وفيه النفخة، وفيه الصعقة، فأكثروا علي من الصلاة فيه، فإن صلاتكم معروضة علي [إن يوم الجمعة يوم عيد وذكر، فلا تجعلوا يوم عيدكم يوم صيامكم ولكن اجعلوه يوم ذكر إلا أن تخلطوه بأيام] . "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب ۔۔۔ جمعہ کی نماز اور اس سے متعلقات کے بیان میں : اس میں چھ فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ جمعہ کے فضائل اور اس کی ترغیب میں :
21038 ۔۔۔ اللہ کے ہاں سب دنوں کا سردار جمعہ کا دن ہے ، جو عید الضحی اور عید الفطر کے دن سے بھی افضل ہے۔ اس میں خصوصیات ہیں ، اسی روز اللہ پاک نے آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا اسی دن میں ان کو جنت سے زمین کی طرف اتارا گیا ، اسی دن ان کی روح پرواز ہوئی ، اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں بندہ اللہ پاک سے جو بھی سوال کرے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو عطا فرماتے ہیں ، سوائے گناہ یا قطع رحمی کی دعا کے ، اسی دن قیامت قائم ہوگی ، کوئی مقرب فرشتہ ، آسمان ، یا زمین ، یا ہوا ، یا پہاڑ ، یا پتھر ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن سے نہ ڈرتا ہو ۔ (الشافعی ، مسند احمد ، التاریخ للبخاری عن سعد بن عبادۃ)
21038- سيد الأيام عند الله يوم الجمعة، أعظم من يوم النحر والفطر، وفيه خمس خلال: فيه خلق الله آدم، وفيه أهبط من الجنة إلى الأرض، وفيه توفي، وفيه ساعة لا يسأل العبد فيها الله شيئا إلا أعطاه إياه ما لم يسأل إثما أو قطيعة رحم، وفيه تقوم الساعة، وما من ملك مقرب ولا سماء، ولا أرض ولا ريح، ولا جبل، ولا حجر إلا وهو مشفق من يوم الجمعة. "الشافعي حم تخ عن سعد بن عبادة"
tahqiq

তাহকীক: