কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৯৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20999 ۔۔۔ ظلم ہے ، سراسر ظلم ہے اور کفر ونفاق ہے۔ جو اللہ کے منادی کی نداء سنے جو نماز کے لیے نداء دے رہا ہو اور فلاح و کامیابی کی طرف بلا رہا ہو لیکن وہ اس کی دعوت قبول نہ کرے ۔ (الکبیر للطبرانی عن معاذ بن انس (رض))
20999- الجفاء كل الجفاء والكفر والنفاق، من سمع منادي الله ينادي بالصلاة ويدعو إلى الفلاح فلا يجيبه. "طب عن معاذ بن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21000 ۔۔۔ مؤمن کیلئے بدبختی اور ناکامی کی یہ بات کافی ہے کہ وہ مؤذن کو اقامت کہتا سنے لیکن اس کی دعوت قبول نہ کرے (اور نماز کو نہ جائے) (الکبیر للطبرانی عن معاذ بن انس (رض))
21000- حسب المؤمن من الشقاق والخيبة أن يسمع المؤذن يثوب فلا يجيبه.
"طب عن معاذ بن أنس".
"طب عن معاذ بن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21001 ۔۔۔ جب تم نداء سنو تو اٹھ کھڑے ہو ، بیشک اللہ کی طرف سے یہ بڑی نیکی کی بات ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن عثمان (رض))
21001- إذا سمعتم النداء فقوموا، فإنها عزمة من الله. "حل عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21002 ۔۔۔ جس نے مؤذن کی آواز سنی اور اس کے مثل کلمات دہرائے تو اس کو بھی مؤذن کے مثل اجر ملے گا ۔ (الکبیر للطبرانی عن معاویۃ (رض))
21002- من سمع المؤذن فقال مثل ما يقول، فله مثل أجره. "طب عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21003 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دے تو تم بھی اس کی مثل کہو ۔ (ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض))
21003- إذا أذن المؤذن فقولوا مثل قوله. "هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21004 ۔۔۔ جب مؤذن شہادتین پڑھے تو تم بھی اسی طرح پڑھو ۔ (ابن النجار ، عن ابوہریرہ (رض))
21004- إذا تشهد المؤذن فقولوا مثل ما يقول. "ابن النجار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21005 ۔۔۔ جب تو اذان کی آواز سنے تو اللہ کے داعی کی دعوت قبول کر ۔ (الکبیر للطبرانی عن کعب بن عجرۃ (رض))
21005- إذا سمعت النداء فأجب داعي الله. "طب عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21006 ۔۔۔ جب تم مؤذن کو سنو تو ایسے ہی کہو جیسے وہ کہہ رہا ہو ۔ پھر مجھ پر درود پڑھو ۔ (ابن ابی شیبۃ ، ابو الشیخ فی الاذان عن ابن عمر (رض))
21006- إذا سمعتم المؤذن فقولوا كما يقول، ثم صلوا علي. "ش وأبو الشيخ في الأذان عن ابن عمرو"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21007 ۔۔۔ جس نے اس (مؤذن) کے مثل یقین کے ساتھ کہا وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ (النسائی ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضرت بلال (رض) کھڑے اذان دے رہے تھے ، ان کی فراغت کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا ۔
21007- من قال مثل هذا يقينا دخل الجنة. "ن حب ك عن أبي هريرة" قال: قام بلال ينادي، فلما سكت، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21008 ۔۔۔ مؤذن کے اذان دیتے وقت جس نے اسی کے مثل کلمات دہرائے اس کی مغفرت ہوجائے گی ۔ (ابوالشیخ فی کتاب الاذان عن المغیرۃ بن شعبۃ) کلام : ۔۔۔ اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
21008- من قال حين يؤذن المؤذن مثل قوله غفر له. "أبو الشيخ في كتاب الأذان عن المغيرة بن شعبة؛ وسنده ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21009 ۔۔۔ اے عورتوں کی جماعت ! جب تم اس حبشی کی آواز سنو اذان دیتے اور اقامت کہتے وقت تو تم بھی یونہی کہا کرو جیسا یہ کہہ رہا ہو، بیشک اللہ پاک ہر کلمہ کے بدلے ایک لاکھ نیکیاں تمہارے لیے لکھ دے گا ، اور ہزار درجے بلند کرے گا اور ہزار برائیاں تم سے مٹا دے گا ۔ عورتوں نے کہا : یہ تو عورتوں کے لیے ہے مردوں کے لیے کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : مردوں کے لیے دگنا ہے۔ (ابن عساکر وابن صصری فی امالیہ عن معمر عن الجراح عن میسرۃ عن بعض اخوانہ یرفع الحدیث)
21009- يا معشر النساء إذا سمعتن هذا الحبشي يؤذن ويقيم فقلن كما يقول فإن الله يكتب لكن بكل كلمة مائة ألف حسنة ويرفع لكن ألف درجة ويحط عنكن ألف سيئة، قلن: هذه للنساء، فما للرجال؟ قال: للرجال ضعفان.
"ابن عساكر وابن صصرى في أماليه عن معمر عن الجراح عن ميسرة عن بعض إخوانه يرفع الحديث".
"ابن عساكر وابن صصرى في أماليه عن معمر عن الجراح عن ميسرة عن بعض إخوانه يرفع الحديث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21010 ۔۔۔ اے عورتوں کی جماعت ! جب تم اس حبشی کی اذان اور اقامت سنو تو اسی طرح کہو جس طرح یہ کہے ، بیشک تمہارے لیے ہر حرف کے بدلے دس لاکھ نیکیاں ہوں گی ، سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے عرض کیا : یہ تو عورتوں کے لیے ہوا ، مردوں کے لیے کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : اے عمر ! مردوں کے لیے عورتوں کی بنسبت دگنا اجر ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن میمونۃ (رض))
21010- يا معشر النساء إذا سمعتن أذان هذا الحبشي وإقامته، فقلن كما يقول فإن لكن بكل حرف ألف ألف درجة؛ قال عمر: هذا للنساء فما للرجال؟ قال: للرجال ضعفان يا عمر. "طب عن ميمونة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21011 ۔۔۔ تم عورتیں بھی یونہی کہو جس طرح مؤذن کہے ۔ بیشک تمہارے لیے ہر حرف کے عوض دو ہزار نیکیاں ہیں، سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! یہ تو عورتوں کے لیے ہوا مردوں کے لیے کیا ہے ؟ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے ابن الخطاب ! ان کے لیے دگنا ہے۔ (الخطیب فی التاریخ عن ابن عمر (رض))
21011- قلن مثل ما يقول يعني المؤذن فإن لكن بكل حرف ألفي حسنة قال عمر: يا رسول الله هذا للنساء فمال للرجال؟ قال: لهم الضعف يا ابن الخطاب.
"الخطيب عن ابن عمر".
"الخطيب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21012 ۔۔۔ مؤذن کو آنے والے نمازیوں پر دو سو بیس نیکیوں کی زائد فضلیت ہے سوائے اس شخص کے جو اسی کے مثل کہے ۔ اگر اس نے اقامت کہی و اس کو دوسرے لوگوں پر ایک سو چالیس نیکیوں کی زائد فضیلت ہے سوائے اس شخص کے جس نے اسی کے مثل کہا ۔ (الحاکم فی التاریخ ، ابو نعیم ، عن ابوہریرہ (رض))
21012- للمؤذن فضل على من أتى بالصلاة عشرين ومأتي حسنة إلا من قال مثل ما يقول، فإن أقام فأربعون ومائة حسنة إلا من قال مثل ما يقول.
"ك في تاريخه أبو نعيم عن أبي هريرة".
"ك في تاريخه أبو نعيم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21013 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دے تو سننے والا اخلاص کے ساتھ اس کے مثل کہے تو وہ جنت میں داخل ہوجائے گا ۔ مالسنن لسعید بن منصور عن حفص بن عاصم مرسلا )
21013- من قال إذا أذن المؤذن مثل ما يقول، فقال: حي على الصلاة حي على الفلاح قال: لا حول ولا قوة إلا بالله مخلصا دخل الجنة. "ص عن حفص بن عاصم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21014 ۔۔۔ جب کوئی نماز کے لیے اذان کی آواز سنے تو پس منادی تکبیر کہے تو وہ بھی تکبیر کہے اور منادی ” لا الہ الا اللہ “ اور محمد رسول اللہ کی شہادت دے تو سننے والا بھی اس کی شہادت دے اور یہ دعا کرے ۔ ماللھم اعط سیدنا محمدا لوسیلۃ واجعل فی العالین درجتہ وفی المصطفین محبتہ وفی المقربین ذکرہ ) اے اللہ ! ہمارے سردار محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وسیلہ عطا فرما عالی مرتبت لوگوں میں ان کا درجہ بلند فرما برگزیدہ لوگوں میں ان کی محبت کو جاگزس فرما اور مقرب بندوں میں ان کا ذکر جاری فرما۔ تو اس شخص کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت واجب ہوجائے گی ۔ (ابن السنی عن ابن مسعود (رض))
21014- إذا سمع النداء بالصلاة فكبر المنادي فيكبر، ويشهد أن لا إله إلا الله، ويشهد أن محمدا رسول الله فيشهد على ذلك ويقول: اللهم أعط سيدنا محمدا الوسيلة واجعل في العالين درجته وفي المصطفين محبته وفي المقربين ذكره إلا وجبت له الشفاعة مني يوم القيامة. "ابن السني عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21015 ۔۔۔ جب منادی نداء دے تو جو مسلمان منادی کی تکبیر پر تکبیر کہے ۔ منادی ” لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ “ کی شہادت دے تو وہ بھی شہادت دے پھر یہ دعا پڑھے : ” اللہم اعط محمد الوسیلۃ واجعلہ فی الاعلین درجتہ وفی المصطفین محبتہ وفی المقربین ذکرہ “۔ تو قیامت کے دن اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجائے گی ۔ (الطحاوی ، الکبیر للطبرانی عن ابن مسعود (رض))
21015- ما من مسلم يقول حين يسمع النداء أو كبر المنادي يكبر ثم يشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله فيشهد ثم يقول: اللهم أعط محمدا الوسيلة واجعله في الأعلين درجته، وفي المصطفين محبته وفي المقربين ذكره، إلا وجبت له شفاعتي يوم القيامة. "الطحاوي طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21016 ۔۔۔ جو اذان کی آواز سنے پھر کہے : ” اللہم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ والصلوۃ القائمہ آت محمدا الوسیلۃ والفضیلۃ ، وابعثہ المقام المحمودا الذی وعدتہ “۔ ” تو اس کے لیے قیامت کے دن میری شفاعت ضرور ہوگی ۔ (ابو الشیخ فی الاذان عن ابن عمر (رض))
21016- من سمع الأذان فقال: اللهم رب هذه الدعوة التامة والصلاة القائمة آت محمدا الوسيلة والفضيلة، وابعثه المقام المحمود الذي وعدته حلت له شفاعتي يوم القيامة. "أبو الشيخ في الأذان عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21017 ۔۔۔ جو اذان کی آواز سنے پھر کہے : ” اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ وان محمدا عبدہ ورسولہ اللہم صل علیہ وبلغہ درجۃ الوسیلۃ عندک واجعلنا فی شفاعتہ یوم القیامۃ “۔ میں شہادت دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں اور یہ کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اے اللہ ! ان پر رحمت بھیج ، ان کو اپنے پاس وسیلہ عطا فرما اور ہم کو قیامت کے دن ان کی شفاعت نصیب فرما ۔ تو اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجائے گی ۔ (الکبیر للطبرانی ، ابوالشیخ فی الاذان ، عن ابن عباس (رض))
21017- من سمع النداء فقال: أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأن محمدا عبده ورسوله اللهم صل عليه وبلغه درجة الوسيلة عندك واجعلنا في شفاعته يوم القيامة وجبت له شفاعتي. "طب وأبو الشيخ في الأذان عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21018 ۔۔۔ جو مؤذن کو اذان دیتا سنے اور اسی طرح کہے جس طرح وہ کہہ رہا ہے ، پھر یہ دعا پڑھے : رضیت باللہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد نبیا وبالقرآن اماما وبالکعبۃ قبلۃ اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ اللہم اکتب شھادتی ھذہ فی علیین ، واشھد علیھا ملائکتک المقربین ، وانبیاء المرسلین وعبادک الصالحین واختم علیھا بآمین واجعلھا لی عندک عھدا توفنیہ یوم القیامۃ انک لا تخلف المیعاد “۔ میں راضی ہوں اللہ کے رب ہونے پر ، اسلام کے دین ہونے پر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نبی ہونے پر ، قرآن کے امام (پیشوا) ہونے پر اور کعبہ کے قبلہ ہونے پر ، میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، اے اللہ ! میری یہ شہادت علیین میں لکھ دے ، اپنے ملائکہ ، مقربین ، اپنے انبیاء مرسلین اور اپنے بندگان صالحین کو اس پر گواہ بنا اور آمین یعنی قبولیت کی اس پر مہر لگا دے ۔ اور اس کو اپنے پاس وعدہ رکھ لے ، جس کو تو قیامت کے دن مجھے پورا کر دے ، بیشک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔ تو اس کہنے والے کے لیے عرش کے نیچے سے ایک وثیقہ گرتا ہے جس میں اس کے لیے جہنم سے امان لکھی ہوتی ہے۔ (الدعوات للبیہقی ، ابن صصری فی امالیہ ، عن ابوہریرہ (رض))
21018- من سمع المؤذن يؤذن فقال كما يقول ثم يقول: رضيت بالله ربا، وبالإسلام دينا، وبمحمد صلى الله عليه وسلم نبيا، وبالقرآن إماما وبالكعبة قبلة أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له، وأشهد أن محمدا عبده ورسوله اللهم اكتب شهادتي هذه في عليين، وأشهد عليها ملائكتك المقربين، وأنبياءك المرسلين وعبادك الصالحين واختم عليها بآمين واجعلها لي عندك عهدا توفنيه يوم القيامة إنك لا تخلف الميعاد بدرت إليه بطاقة من تحت العرش فيها أمانه من النار. "هق في الدعوات وابن صصرى في أماليه عن أبي هريرة".
তাহকীক: