কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১০৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21079 ۔۔۔ میری امت کی عیدوں میں سے کوئی عید جمعہ کے دن سے افضل نہیں ہے۔ اور جمعہ کے دن کی دو رکعات جمعہ کے علاوہ دونوں میں ہزار رکعات پڑھنے سے افضل ہے۔ اور جمعہ کے دن ایک تسبیح کرنا اور دنوں میں ہزار تسبیحات سے افضل ہے۔ (الدیلمی ، عن انس (رض))
21079- ليس من أعياد أمتي عيد أفضل من يوم الجمعة، وركعتان في يوم الجمعة أفضل من ألف ركعة في غير يوم الجمعة، وتسبيحة في يوم الجمعة أفضل من ألف تسبيحة في يوم الجمعة. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21080 ۔۔۔ جمعہ کا دن اور جمعہ کی رات میں چوبیس گھڑیاں ہیں اور کوئی گھڑی ایسی نہیں ہے جس میں اللہ کی طرف سے ایسے چھ سو افراد جہنم سے آزاد نہ کیے جاتے ہوں ۔ جنہوں نے اپنے اوپر جہنم واجب کرلی ہوتی ہے۔ (مسند ابی یعلی ، عن انس (رض))
21080- إن يوم الجمعة وليلة الجمعة أربع وعشرون ساعة ليس منها ساعة إلا ولله فيها ست مائة عتيق من النار كلهم قد استوجبوا النار. "ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21081 ۔۔۔ جمعہ کی رات (اور دن) میں چوبیس گھڑیاں ہیں اور کوئی گھڑی ایسی نہیں ہے جس میں اللہ کی طرف سے چھ لاکھ افراد جہنم سے آزاد نہ کیے جاتے ہوں جن کے اوپر جہنم واجب ہوچکی ہو۔ (الخلیلی والرافعی عن انس (رض))
21081- ليلة الجمعة أربع وعشرون ساعة، لله تعالى في كل ساعة منها ست مائة ألف عتيق من النار، كلهم قد استوجبوا النار. "الخليلي والرافعي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21082 ۔۔۔ کوئی جمعہ کا دن ایسا نہیں ہے جس میں چھ لاکھ سے چھ لاکھ بیس ہزار تک ایسے افراد جو مستوجب نار ہیں اللہ کی طرف سے آزاد نہ کیے جاتے ہوں ، (الدیلمی ، عن انس (رض))
21082- ليس من يوم الجمعة إلا ولله عتقاء من النار ستمائة ألف ونيف إلى عشرين ألفا كلهم قد استوجبوا النار. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21083 ۔۔۔ جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں اس اس دنیا سے کوچ کر گیا عذاب قبر سے محفوظ رہے گا اور اس کے عمل (کا ثواب) جاری رہے گا ۔ (الشیرازی فی الالقاب عن ابن عمر (رض))
21083- من مات يوم الجمعة أو ليلة الجمعة عوفي من عذاب القبر، وجرى له عمله. "الشيرازي في الألقاب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21084 ۔۔۔ جو جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں مرا عذاب قبر سے مامون ہوگیا ، اور وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس پر شہداء کی لگی ہوگی ۔ (حلیۃ الاولیاء عن جابر (رض))
21084- من مات يوم الجمعة أو ليلة الجمعة أجير من عذاب القبر، وجاء يوم القيامة وعليه طابع الشهداء. "حل عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21085 ۔۔۔ کیا میں تم کو اہل جنت کی خبر نہ دوں ؟ وہ لوگ جن کو شدید گرمی ، شدید سردی اور کوئی سخت حاجت بھی جمعہ سے باز نہ رکھ سکے ۔ (الدیلمی ، عن انس (رض))
21085- ألا أخبركم بأهل الجنة؟ من لا يشغله عن الجمعة حر شديد، ولا برد شديد، ولا ردغ. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21086 ۔۔۔ جس نے جمعہ کی نماز ادا کی اس کے لیے مقبول حج کا ثواب لکھ دیا گیا ۔ اگر اس نے عصر کی نماز پڑھی تو اس کے لیے عمرہ کا ثواب ہے اگر عصر کے بعد وہیں بیٹھے ہوئے وہ شام کر دے اور اللہ سے جو سوال بھی کرے گا اللہ پاک اس کو عطا کرے گا ۔ (الدیلمی عن ابی الدرداء (رض))
21086- من صلى الجمعة كتبت له حجة متقبلة، فإن صلى العصر كانت له عمرة، فإن يمسي في مكانه لم يسأل الله شيئا إلا أعطاه إياه. "الديلمي عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21087 ۔۔۔ مسلمان جمعہ کے دن (حاجی کی طرح) محرم ہوتا ہے۔ اگر وہ جمعہ پڑھ لیتا ہے تو حلال ہوجاتا ہے ، اگر وہ جمعہ کے بعد عصر تک بیٹھا رہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے گویا حج وعمرہ ادا کرلیا ۔ (ابو اسحاق ابراھیم بن احمد بن سافلافی معجمہ وابن النجار عن ابن عمر (رض))
21087- المسلم يوم الجمعة محرم، فإن صلى الجمعة فقد أحل، فإن جلس إلى أن يصلي العصر كان كمن أتى بحجة وعمرة. "أبو إسحاق إبراهيم بن أحمد بن سافلا في معجمه وابن النجار عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21088 ۔۔۔ جمعہ اپنے اور پہلے جمعہ کے مابین اور مزید تین ایام کے گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور یہ اس لیے کہ فرمان خداوندی ہے۔ ” ماجاء بالحسنۃ فلہ عشر امثالھا “۔ (الانعام 160) جو شخص ایک نیکی لے کر آیا اس کے لیے دس نیکیاں ہیں ، نمازیں درمیانی اوقات کے لیے کفارہ ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔ مآیت)” ان الحسنات یذھبن السیئات “۔ (ھود 114) نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی مالک شعری)
21088- الجمعة كفارة لما بينها وبين الجمعة التي قبلها وزيادة ثلاثة أيام، وذلك أن الله قال: {مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا} ، والصلوات كفارات لما بينهن لأن الله تعالى قال: {إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ} . "طب عن أبي مالك الأشعري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21089 ۔۔۔ جمعہ سے جمعہ اور پانچ نمازیں درمیانی اوقات اور دنوں کے لیے کفارہ ہیں اس شخص کے لیے جو کبائر سے اجتناب برتے ۔ (محمد بن نصر عن ابی بکر (رض))
21089- الجمعة إلى الجمعة والصلوات الخمس كفارات لما بينهن لمن اجتنب الكبائر. "محمد بن نصر عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21090 ۔۔۔ جمعہ سے جمعہ اور پانچ نمازیں درمیانی اوقات کے لیے کفارہ ہیں جب تک وہ بڑے گناہوں سے اجتناب کرتا رہے ، جمعہ کو غسل کرنا کفارہ ہے ، جمعہ کے لیے چلنے میں ہر قدم بیس سال کے عمل کے برابر ہے، پس جب وہ جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو دو سو سال کے عمل کے برابر ثواب پالیتا ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابی بکر (رض))
21090- الجمعة إلى الجمعة، والصلوات الخمس كفارات لما بينهن ما اجتنب الكبائر، الغسل يوم الجمعة كفارة، والمشي إلى الجمعة كل قدم منها كعمل عشرين سنة، فإذا فرغ من صلاة الجمعة أجيز بعمل مائتي سنة. "هب عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21091 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے تم پر جمعہ لکھا ہے اس جگہ میں ، اس گھڑی میں ، اس مہینے میں ، اس سال میں ، قیامت تک ، جس نے اس کو امام عادل یا امام ظالم کے ساتھ بغیر کسی عذر کے چھوڑ دیا تو اس کا کام جمع ہوگا اور نہ اس کے کسی کام میں برکت ہوگی ، خبردار ! ایسے شخص کی کوئی نماز نہیں ، خبردار ایسے شخص کا کوئی حج نہیں ، خبردار ! ایسے شخص کی کوئی نیکی نہیں ، خبردار ! ایسے شخص کا کوئی صدقہ نہیں ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابی سعید (رض))
21091- إن الله كتب عليكم الجمعة في مقامي هذا في ساعتي هذه في شهري هذا في عامي هذا إلى يوم القيامة، من تركها من غير عذر مع إمام عادل أو إمام جائر، فلا جمع له شمله ولا بورك له في أمره، ألا ولا صلاة له، ألا ولا حج له، ألا ولا بر له، ألا ولا صدقة له. "طس عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21092 ۔۔۔ اے لوگو ! اپنے رب سے توبہ کرلو قبل اس سے کہ موت (کی نیند) میں چلے جاؤ ، آج نیک اعمال میں مشغول ہوجاؤ قبل اس سے کہ کسی مشغولیت میں پھنس جاؤ ، اور اس شخص کے ساتھ صلح رحمی برتو جو تمہارے اور تمہارے پروردگار کے درمیان واسطہ ہے ، پروردگار کا کثرت کے ساتھ ذکر اور سرا وعلانیۃ کثرت کے ساتھ صدقہ کرو ، تم کو اجر ملے گا ، تمہارے عمل کی قدر ہوگی ، تمہارے رزق میں برکت ہوگی ، تمہاری نصرت ومدد ہوگی اور تمہاری کمزوری کا مداوا ہوگا ، جان لو ! اللہ نے تم پر اس جگہ میں ، اس دن میں ، اس مہینے میں ، اس سال میں قیامت تک کے لیے جمعہ کو فرض کیا ہے جو جمعہ میں آسکتا ہو وہ میری زندگی میں اس کا انکار کردے یا اس کو بےوقعت جانے اور اس کو ترک کر دے حالانکہ اس کا کوئی امام عادل یا امام ظالم ہو تو اس کا کام جمع ہوگا اور نہ اس کے کسی کام میں کوئی برکت ہوگی ، خبردار ! اس کی کوئی نماز نہیں خبردار ! اس کی کوئی وضو نہیں ، خبردار ! اس کا کوئی حج نہیں ، خبردار ! اس کی کوئی نیکی نہیں جب تک کہ وہ توبہ نہ کرے ۔ ہاں جس نے توبہ کی اللہ اسی کی توبہ قبول کرے گا ، آگاہ رہو ! کوئی عورت کسی مرد کو امانت نہ دے ، کوئی دیہاتی کسی ہجرت کرنے والے کو امانت نہ دے ، کوئی فاسق کسی مؤمن کو امانت نہ دے مگر یہ کہ سلطان اس پر زور زبردستی کرے اور وہ اس کے ظلم وستم سے ڈرتا ہو ۔ (ابن ماجہ ، السنن للبیہقی عن جابر (رض))
21092- يا أيها الناس توبوا إلى ربكم قبل أن تموتوا، وبادروا اليوم بالأعمال الصالحة قبل أن تشتغلوا، وصلوا الذي بينكم وبين ربكم بكثرة ذكركم له وكثرة الصدقة في السر والعلانية تؤجروا وتحمدوا وترزقوا وتنصروا وتجبروا، واعلموا أن الله قد افترض عليكم الجمعة في مقامي هذا في يومي هذا في شهري هذا في عامي هذا إلى يوم القيامة فريضة مكتوبة من وجد إليها سبيلا فمن تركها في حياتي جحودا بها أو استخفافا بحقها وله إمام عادل أو جائر فلا جمع الله له شمله ولا بارك له في أمره ألا ولا صلاة له ألا ولا وضوء له، ألا ولا حج له، ألا ولا صدقة له، ألا ولا زكاة له، ألا ولا صوم له ألا ولا وبر له، حتى يتوب، ومن تاب تاب الله عليه ألا لا تؤمن امرأة رجلا، ولا يؤمن أعرابي مهاجرا، ولا يؤمن فاجر مؤمنا إلا أن يقهره سلطان يخاف سيفه وسوطه. "هـ هق عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21093 ۔۔۔ جمعہ ہر مسلمان پر جماعت کے ساتھ واجبی حق ہے ، سوائے چار لوگوں کے ، مملوک غلام ، عورت ، بچے اور مریض کے ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم ، عن طارق بن شھاب)
21093- الجمعة حق واجب على كل مسلم في جماعة إلا أربعة عبدا مملوكا أو امرأة أو صبيا أو مريضا. "د ك عن طارق بن شهاب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21094 ۔۔۔ جمعہ اس شخص پر ہے جس کو رات اپنے گھر میں بسر کرنا نصیب ہو ، (الترمذی ، عن ابوہریرہ (رض))
21094- الجمعة على من آواه الليل إلى أهله. "ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21095 ۔۔۔ جمعہ واجب ہے مگر عورت ، بچے ، مریض ، غلام اور مسافر پر نہیں ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن تمیم الداری) فائدہ : ۔۔۔ لیکن اگر ان میں کوئی بھی فرد جمعہ ادا کرلے تو اس سے ظہر کی نماز ساقط ہوجائے گی ۔
21095- الجمعة واجبة إلا على امرأة أو صبي أو مريض أو عبد أو مسافر.

"طب عن تميم الداري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21096 ۔۔۔ پانچ افراد ہیں جن پر جمعہ واجب نہیں ، عورت ، مسافر ، غلام ، بچہ اور اہل دیہات ، (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ اہل دیہات پر جمعہ نہیں ہے ، لیکن اگر دیہات قصبہ کی شکل میں ہو اور وہاں کی مسجد میں پنج وقتہ نماز قائم ہو ، نیز ان کی مسجد اہل دیہات کو جمع کرسکتی ہو یعنی جامع مسجد ہو اور اہل دیہات کو اپنی روز مرہ کی ضروریات زندگی کے لیے کسی اور جگہ نہ جانا پڑتا ہو تو ان پر بھی جمعہ واجب ہے۔ (مزید تفصیل کتب فقہیہ میں ملاحظہ کریں ۔
21096- خمسة لا جمعة عليهم: المرأة والمسافر والعبد والصبي وأهل البادية.

"طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21097 ۔۔۔ جمعہ پچاس افراد پر واجب ہے اور پچاس سے کم پر واجب نہیں ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ یعنی جس دیہات کے بابسیوں کی تعداد پچاس یا اس سے اوپر ہوں ان پر جمعہ واجب ہے کیونکہ وہ دیہات گاؤں نہیں بلکہ قریہ (بڑی بستی) ہے۔ اس سے یہ مراد ہرگز نہیں ہے کہ اگر مسجد میں پچاس سے کم افراد ہوں تو ان پر جمعہ نہیں ہے۔
21097- الجمعة على الخمسين رجلا وليس على ما دون الخمسين جمعة. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১০৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثانی ۔۔۔ جمعہ کے وجوب اور اس کے احکام میں :
21098 ۔۔۔ جب ہم میں سے ستر افراد جمعہ کی طرف نکلیں گے تو وہ موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ جانے والے ستر افراد کے مانند ہوں گے جو اپنے پروردگار کے پاس بصورت وفد گئے تھے ، یا ان سے بھی افضل ہوں گے ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن انس (رض))
21098- إذا راح منا سبعون رجلا إلى الجمعة كانوا كسبعين موسى الذين وفدوا إلى ربهم أو أفضل. "طس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: