কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯০৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19059 ۔۔۔ پانچ نمازیں ہیں ان کے ساتھ اللہ گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ (محمد بن نصر عن ابوہریرہ (رض))
19059- الصلوات الخمس يمحو الله بهن الخطايا. "محمد بن نصر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19060 ۔۔۔ پانچ نمازیں ہیں جو ان پر محافظت کرے گا یہ نمازیں اس کے لی قیامت کے دن نور ، برہان اور نجات کا سبب ہوں گی ۔ اور جو ان پر محافظت نہ کرے قیامت کے دن اس کے لیے نور ہوگا اور نہ برہان اور نہ اس کی نجات کو کوئی ذریعہ ہوگا ۔ اور وہ قیامت کے دن فرعون ، ہامان ابی بن خلف اور قارون کے ساتھ ہوگا ۔ (محمد بن نصر عن ابن عمرو)
19060- خمس صلوات من حافظ عليهن كانت له نورا وبرهانا ونجاة يوم القيامة، ومن لم يحافظ عليهن لم تكن له نورا يوم القيامة ولا برهانا ولا نجاة وكان يوم القيامة مع فرعون وقارون وهامان وأبي بن خلف. "محمد بن نصر عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19061 ۔۔۔ شیطان مؤمن سے اس وقت تک ڈرتا رہتا ہے جب تک پانچوں نمازوں کی حفاظت کرتا رہتا ہے لیکن جب ان کو ضائع کردیتا ہے تو شیطان کو اس پر جرات ہوجاتی ہے اور وہ اس کو بڑے بڑے گناہوں میں ڈال دیتا ہے اور اس میں لالچ کرلیتا ہے۔ (ابونعیم ، ابوبکر محمد بن الحسین البخاری فی امالیہ ، الرافعی عن علی (رض))
19061- لا يزال الشيطان ذاعرا من المؤمن ما حافظ على الصلوات الخمس فإذا ضيعهن تجرأ عليه وأوقعه في العظائم وطمع فيه.
"أبو نعيم وأبو بكر محمد بن الحسين البخاري في أماليه والرافعي عن علي".
"أبو نعيم وأبو بكر محمد بن الحسين البخاري في أماليه والرافعي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19062 ۔۔۔ روئے زمین پر کوئی ایسا مسلمان نہیں جو فرض نماز کے لیے وضو کرے اور اچھی طرح کامل وضو کرے مگر اس کے لیے اس دن کے تمام گناہوں کی مغفرت کردی جاتی ہے ، جن کی طرف وہ چل کر گیا ہو یا ان گناہوں کو اس کے ہاتھوں نے کیا ہو یا اس کی آنکھوں نے کیا ہو یا اس کے کانوں نے کیا ہو یا اس کی زبان نے کیا ہو یا وہ گناہ اس کے دل میں پیدا ہوئے ہوں ۔ (ابن عساکر ، عن ابی امامۃ (رض))
19062- ما على وجه الأرض من مسلم يتوضأ فيسبغ الوضوء لصلاة مفروضة إلا غفر له في ذلك اليوم ما مشت إليه رجلاه أو قبضت عليه يداه أو نظرت إليه عيناه واستمعت إليه أذناه ونطق به لسانه وحدثت نفسه من سوء.
"ابن عساكر عن أبي أمامة"
"ابن عساكر عن أبي أمامة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19063 ۔۔۔ مسلمان بندہ جب وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر پانچ نمازیں پڑھتا ہے تو اس کے گناہ یوں جھڑ جاتے ہیں جس طرح یہ پتے جھڑ رہے ہیں۔ (الدارمی ، البغوی ، الکبیر للطبرانی ابن مردویہ عن سلمان (رض))
19063- إن المسلم إذا توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى الصلوات الخمس تحاتت خطاياه كما يتحات هذا الورق. "الدارمي والبغوي طب وابن مردويه عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19064 ۔۔۔ جو شخص وضو کرنے کے لیے کھڑا ہوا اور ہاتھ دھوئے تو اس کے گناہ ہاتھ سے نکل جاتے ہیں ، جب کلی کی تو اس کے گناہ منہ سے نکل جاتے ہیں ، جب ناک صاف کی تو اس کے گناہ ناک سے بھی نکل جاتے ہیں۔ پس اسی طرح گناہ نکلتے جاتے ہیں حتی کہ وہ پاؤں دھوتا ہے (اور پاؤں کے گناہ بھی نکل جاتے ہیں) پھر وہ فرض نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کو (مقبول اور) گناہوں سے پاک حج کا ثواب ہوتا ہے اور اگر وہ نفل نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو (مقبول اور) گناہوں سے پاک عمرہ کا ثواب ہوتا ہے۔ (الجامع لعبد الرزاق ، الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
19064- من قام إلى الوضوء فغسل يديه خرجت الخطايا من يديه فإذا مضمض خرجت الخطايا من فيه، فإذا استنشق خرجت من أنفه فكذلك حتى يغسل القدمين، فإن خرج إلى صلاة مفروضة كان كحجة مبرورة، وإن خرج إلى صلاة تطوع كان كعمرة مبرورة. "عبد الرزاق طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19065 ۔۔۔ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو طہارت حاصل کرے اور اچھی طرح طہارت حاصل کرے جو اللہ نے اس پر فرض فرمائی ہے پھر یہ پانچ نمازیں پڑھے تو یہ نمازیں درمیانی اوقات کے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں۔ (مسلم عن عثمان (رض))
19065- ما من مسلم يتطهر فيتم الطهور الذي كتب الله عليه فيصلي هذه الصلوات الخمس إلا كانت كفارة لما بينهن. "م عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19066 ۔۔۔ نمازوں کی حفاظت کرو اور خصوصا ان نمازوں کی حفاظت کرو طلوع شمس سے قبل والی (فجر کی) نماز اور غروب شمس سے قبل والی (عصر کی) نماز ۔ (صحیح ابن حبان عن عبداللہ بن فضالہ اللیثی عن ابیہ)
19066- حافظوا على الصلوات، وحافظوا على العصرين: صلاة قبل طلوع الشمس، وصلاة قبل غروبها. "حب عن عبد الله بن فضالة الليثي عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19067 ۔۔۔ فجر اور عصر کی نماز کے وقت رات اور دن کے ملائکہ اکٹھے ہوتے ہیں۔ جب دن کے ملائکہ (عصر کے وقت بندے کے پاس سے) نکلتے ہیں تو اللہ عزوجل ان کو فرماتے ہیں : تم کہاں سے آرہے ہو ؟ وہ کہتے ہیں ہم تیرے بندوں کے پاس سے آرہے ہیں جو نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کے پاس (فجر کے وقت) پہنچے تھے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے ۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
19067- يجتمع ملائكة الليل وملائكة النهار عند صلاة الفجر وصلاة العصر، فإذا خرجت ملائكة النهار، قال الله عز وجل لهم: من أين جئتم؟ فيقولون: جئناك من عند عبادك أتيناهم وهم يصلون، وجئناك وهم يصلون. "حم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19068 ۔۔۔ فرشتے تمہارے پاس ایک دوسرے کے پیچھے آتے جاتے رہتے ہیں۔ جب فجر کی نماز کا وقت ہوتا ہے تو دن کے ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور تمہارے ساتھ نماز میں شریک ہوتے ہیں۔ پھر رات کے ملائکہ (فجر کی نماز پڑھ کر) آسمان پر چلے جاتے ہیں۔ اور دن کے ملائکہ تمہارے ساتھ رہتے ہیں۔ پھر پروردگار باوجود ان کو اچھی طرح جاننے کے ان سے سوال فرماتا ہے : تم نے میرے بندوں کو کیا عمل کرتا چھوڑا ہے ؟ ملائکہ کہتے ہیں : ہم ان کے پاس پہنچے تھے تب بھی وہ (عصر کی) نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کو چھوڑ کر آنے لگے تب بھی وہ (فجر کی) نماز پڑھ رہے تھے ۔ پس آپ ان کو قیامت کے روز بخش دینا (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
19068- يتعاقبون فيكم إذا كانت صلاة الفجر نزلت ملائكة النهار، فشهدت معكم الصلاة جميعا، وصعدت ملائكة الليل ومكثت معكم ملائكة النهار فيسألهم ربهم وهو أعلم ما تركتم عبادي يصنعون؟ فيقولون: جئناهم وهم يصلون وتركناهم وهم يصلون فاغفر لهم يوم الدين. "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19069 ۔۔۔ اللہ کی قسم تم نماز پڑھتے رہو ، اللہ کی قسم ! کھلے بندوں اللہ کی نافرمانی کی جائے ۔ (ابن مندہ ، ابو نعیم عن الحکم بن مرۃ)
19069- والله لتصلين، والله لا يعصى الله جهارا. "ابن منده وأبو نعيم عن الحكم بن مرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19070 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے پھر پوری نماز کرلے اور اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہے اور اللہ کا ذکر کرتا رہے تو وہ مسلسل نماز میں ہی رہتا ہے۔ اور ملائکہ اس پر رحمتیں بھیجتے رہتے ہیں اور یہ دعا کرتے رہتے ہیں : ” اللہم ارحمہ واغفرلہ “۔ ے اللہ اس بندے پر رحم فرما اور اس کی بخشش کر دے ۔ ور اگر وہ باہر سے آکر نماز کی جگہ پر بیٹھ جائے اور نماز کا انتظار کرتا رہے اس کے لیے بھی یہی فضیلت ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ عن رجل من الصحابۃ)
19070- إذا صلى أحدكم فقضى صلاته، ثم قعد في مصلاه وذكر الله فهو في صلاة، وإن الملائكة يصلون عليه يقولون: اللهم ارحمه واغفر له، وإن هو دخل مصلاه ينتظر كان مثل ذلك. "ش عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19071 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور پھر اپنی جگہ نمازوں کے انتظار میں بیٹھا رہے تو ملائکہ اس کے لیے یہ دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی جگہ بیٹھا رہے ۔ ” اللہم اغفرلہ اللہم ! رحمہ “۔ جب تک وہ بےوضو نہ ہوجائے یا کسی کو اذیت نہ پہنچانے لگ جائے ۔ (ابن جریر عن ابوہریرہ (رض))
19071- إذا صلى أحدكم ثم ثبت في مجلسه ينتظر الصلوات لم تزل الملائكة تصلي عليه ما كان في مجلسه، اللهم اغفر له اللهم ارحمه ما لم يحدث أو يؤذ.
"ابن جرير عن أبي هريرة".
"ابن جرير عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19072 ۔۔۔ جب بندہ نماز پڑھتا ہے پھر نماز کے بعد (اسی جگہ) بیٹھا رہتا ہے تو ملائکہ اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اسی جگہ بیٹھا رہے ۔ اور ملائکہ کی دعا اس کے لیے یہ ہوتی ہے : للہم اغفرلہ اللہم رحمہ “۔ ے اللہ ! اس کی مغفرت فرما ۔ اے اللہ اس پر اپنی رحمت فرما ۔ (شعب الایمان للبیہقی عن علی (رض))
19072- إذا صلى الرجل المسلم ثم جلس بعد الصلاة صلت عليه الملائكة ما دام في مصلاه وصلاتهم عليه: اللهم اغفر له اللهم ارحمه، وإذا جلس ينتظر الصلاة صلت عليه الملائكة وصلاتهم عليه: اللهم اغفر له اللهم ارحمه. "هب عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19073 ۔۔۔ ملائکہ اس بندے کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جو نماز پڑھ کر اپنی جگہ بیٹھا رہے جب تک وہ حدث کا شکار نہ ہو (یعنی بےوضو ہوجائے) اور جب تک کھڑا نہ ہو ۔ ” اللہم اغفرلہ اللہم ارحمہ ، مؤطا امام مالک ، ابن زنجویہ ، نسائی ، ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
19073- إن الملائكة تصلي على أحدكم ما دام في مصلاه الذي صلى فيه ما لم يحدث أو يقم، اللهم اغفر له اللهم ارحمه. "مالك وابن زنجويه، ن حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19074 ۔۔۔ جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے تو وہ نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھے ۔ اور ملائکہ اس شخص کے لیے یہ دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اس جگہ میں بیٹھا رہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہے : ے اللہ ! اس کی مغفرت فرما، اے اللہ اس پر رحم فرما ، اے اللہ اس پر اپنی عنایت اور توجہ فرما ۔ جب تک کہ وہ بےوضو نہ ہوجائے ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ، ابن جریر عن ابوہریرہ (رض))
19074- إذا دخل أحدكم المسجد كان في صلاة ما كانت الصلاة تحبسه، والملائكة يصلون على أحدكم ما دام في مجلسه الذي صلى فيه يقولون: اللهم اغفر له اللهم ارحمه اللهم تب عليه ما لم يحدث فيه. "ش وابن جرير عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19075 ۔۔۔ جو شخص نماز کا انتظار کرے وہ نماز میں ہوگا جب تک محدث (بےوضوء) نہ ہو ۔ (ابن ابی شیبۃ ، ابن حبان عن سھل بن سعد)
19075- من انتظر الصلاة فهو في صلاة ما لم يحدث. "ش حب عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19076 ۔۔۔ جو شخص نماز کی انتظار میں رہتا ہے وہ نماز ہی میں رہتا ہے جس تک محدث (بےوضوء) نہ ہوجائے اور ملائکہ اس کے لیے یہ دعا کرتے رہتے ہیں : ے اللہ ! اس کی مغفرت فرما ، اے اللہ اس پر رحمت فرما ۔ (ابن جریر عن ابوہریرہ (رض))
19076- من انتظر الصلاة فهو في صلاة ما لم يحدث، تدعو له الملائكة اللهم اغفر له اللهم ارحمه. "ابن جرير عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19077 ۔۔۔ جس نے وضو کیا پھر مسجد میں آیا اور فجر سے قبل دو رکعت نماز ادا کی پھر بیٹھا رہا حتی کہ فجر کے فرض (جماعت کے ساتھ) ادا کیے تو اس دن اس کی نماز ابرار (برگذیدہ) لوگوں کی نماز لکھی جائے اور اس کو وفد الرحمن (خدا کے مہمانوں) میں لکھ دیا جائے گا ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی امامۃ (رض))
19077- من توضأ ثم أتى المسجد فصلى ركعتين قبل الفجر، ثم جلس حتى يصلي الفجر كتبت صلاته يومئذ في صلاة الأبرار، وكتب في وفد الرحمن.
"طب عن أبي أمامة".
"طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انتظار الصلوۃ ۔۔۔ نماز کا انتظار
19078 ۔۔۔ جو نماز کی جگہ میں بیٹھا نماز کا انتظار کرتا رہا وہ نماز ہی میں ہوگا حتی کہ نماز پڑھ کر فارغ ہو ۔ (مؤطا امام مالک ، ابن حبان ، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم ، السنن لسعید بن منصور ، شعب الایمان للبیہقی عن عبداللہ بن سلام و عن ابوہریرہ (رض))
19078- من جلس مجلسا ينتظر الصلاة فهو في صلاة حتى يصلي.
"مالك حب طب ك ص هب عن عبد الله بن سلام وعن أبي هريرة".
"مالك حب طب ك ص هب عن عبد الله بن سلام وعن أبي هريرة".
তাহকীক: