কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৯৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20939 ۔۔۔ اللہ پاک ایام کو ان کی حالت پر اٹھائے گا جمعہ کا دن روشن وچمکدار اٹھایا جائے گا ۔ اہل جنت جمعہ کے دن کو گھیرے ہوں گے جس طرح دلہن کو لوگوں کے جلو میں اس کے خاوند کے گھر لے جایا جاتا ہے۔ جمعہ کا دن اہل جنت کے لیے روشن چمکدار ہوگا وہ اس کی روشنی میں چلیں گے ۔ ان کے رنگ سفیدی میں برف کی مانند ہوں گے ان کی خوشبو مشک کی لپیٹیں مارے گی وہ کافور میں پھریں گے اور ان میں صرف ثواب کی آس پر اذان دینے والے مؤذن شامل ہوں گے (ابو شیخ فی الاذان عن ابی موسیٰ (رض))
20939- يبعث الله الأيام على هيئتها، ويبعث يوم الجمعة زهراء منيرة ولأهل الجنة محفوفون بها كالعروس تهدى إلى بيت كريمها، تضيء لهم يمشون في ضوئها، ألوانهم كالثلج، ورائحتهم تسطع كالمسك، يخوضون في الكافور ولا يخالطهم إلا المؤذنون المحتسبون. "أبو الشيخ في الأذان عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20940 ۔۔۔ قیامت کے روز مؤذن جنت کی اونٹنیوں پر سوار ہوں گے بلال ان کے آگے آگے ہوں گے ان کی آوازیں اذان کے ساتھ بلند ہوں گی تمام لوگ ان کی طرف دیکھتے ہوں گے پوچھا جائے گا یہ کون لوگ ہیں ؟ جواب آئے گا : امت محمدیہ کے مؤذن ۔ اس وقت دوسرے لوگ خوفزدہ ہوں گے لیکن ان کو مطلق خوف نہ ہوگا اس وقت دوسرے لوگ رنجیدہ خاطر ہوں گے مگر رنج ان کے پاس بھی نہ پھٹکے گا ۔ مالخطیب فی التاریخ وابن عساکر عن انس (رض)) کلام :۔۔۔ اس روایت میں داقد الزبرقان متروک راوی ہے۔
20940- يحشر المؤذنون يوم القيامة على نوق من نوق الجنة، يقدمهم بلال رافعي أصواتهم بالأذان ينظر إليهم الجمع فيقال: من هؤلاء فيقال: مؤذنوا أمة محمد يخاف الناس ولا يخافون، ويحزن الناس ولا يحزنون. "الخطيب وابن عساكر عن أنس" وفيه داود الزبرقان متروك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20941 ۔۔۔ عنقریب لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ اذان کا کام اپنے کمزور ضعیف لوگوں پر چھوڑ دیں گے یہ لوگ ایسے اجسام کے مالک ہوں گے جن کو اللہ پاک آگ پر حرام کر دے گا اور یہ مؤذنوں کے اجسام اور گوشت پوست ہوں گے ۔ مالسنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20941- سيأتي على الناس زمان يتركون الأذان على ضعفائهم، وتلك لحوم حرمها الله على النار لحوم المؤذنين. "ابن شاهين عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20942 ۔۔ بلاشبہ تمہارے بعد ایک زمانہ آئے گا کہ جس میں لوگوں میں کم درجے کے لوگ ان کے موذن ہوں گے۔ السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض) ۔
20942- إن بعدكم زمان سفلتهم مؤذنهم. "ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20943: ۔۔۔ جب مؤذن اذان دیتا ہے تو شیطان پیچھے سے آواز مارتا ہوا بھاگ جاتا ہے (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
20943- إذا أذن المؤذن أدبر الشيطان وله حصاص1 "م عن أبي هريرة"2
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20944 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دیتا ہے تو شیطان بھاگ جاتا ہے حتی کہ روحاء مقام پر جا پہنچتا ہے۔ مابن ابی شیبہ مسند احمد عبد بن حمید عن جابر (رض))
20944- إذا أذن المؤذن هرب الشيطان حتى يكون بالروحاء. "ش حم وعبد بن حميد عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20945 ۔۔۔ مؤذن جب اذان دیتا ہے تو شیطان پیچھے سے آواز نکلالتا ہوا بھاگ جاتا ہے جب مؤذن خامو ہوجاتا ہے تو شیطان واپس لوٹ آتا ہے حتی کہ مسلمان آدمی کو اس کی نماز میں ملتا ہے اور اس کے اور اس کی جان کے درمیان ( وسوسہ انداز بن کر ) داخل ہوجاتا ہے پھر اس کو نہیں معلوم رہتا کہ اس نے زیادہ رکعات پڑھی ہیں یا کم ۔ پس جب تم میں سے کوئی شخص یہ صورت پائے تو وہ تشہد کی حالت میں سلام پھیرنے سے قبل دو سجدے سہو کے ادا کرلے اور پھر سلام پھیر دے (السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20945- إذا أذن المؤذن خرج الشيطان من المسجد له حصاص، فإذا سكت رجع حتى يأتي المرء المسلم في صلاته، فيدخل بينه وبين نفسه لا يدري أزاد في صلاته أم نقص، فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس قبل أن يسلم ثم يسلم. "ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20946 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دیتا ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا بھاگ جاتا ہے جب مؤذن خاموش ہوتا ہے تو شیطان لوٹ آتا ہے پھر جب مؤذن اقامت کہتا ہے تو شیطان دوبارہ پیٹھ پھیر کر گوز مارتا ہوا بھاگ جاتا ہے۔ جب مؤذن خامو ہوجاتا ہے اور آدمی اور اس کے دل کے درمیان حائل ہوجاتا ہے حتی کہ آدمی کو معلوم نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعات ادا کی ہیں ؟ پس تم میں سے جب کوئی شخص یہ صورت حال پائے تو وہ تشہد کی حالت میں دو سجدے کرلے (شعب الایمان للبیھقی عن ابن ہریرہ (رض))
20946- إذا أذن المؤذن أدبر الشيطان وله ضراط، فإذا سكت أقبل، فإذا ثوب أدبر وله ضراط، فإذا سكت أقبل يخطر بين المرء ونفسه، حتى يظل الرجل لا يدري كم صلى؟ فإذا صلى أحدكم فوجد ذلك فليسجد سجدتين وهو جالس.

"هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20947 ۔۔۔ جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا پیٹھ دے کر بھاگ جاتا ہے تاکہ اذان کو نہ سن سے ۔ جب اذان مکمل ہوجاتی ہے تو وہ واپس لوٹ آتا ہے حتی کہ جب اقامت کہی جاتی ہے تو دوبارہ بھاگ جاتا ہے جب اقامت مکمل ہوجاتی ہے تو دوبارہ متوجہ ہوتا ہے حتی کہ آدمی اور اس کے دل کے درمیان کھٹکتا ہے اور کہتا ہے فلاں چیز یاد کر فلاں چیز یاد کر حتی کہ جو بات پہلے قطعا یاد نہ آرہی تھی وہ بھی یاد آجاتی ہے اور آدمی کو معلوم نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعات پڑھی ہیں ؟ ممستدرک الحاکم الجامع لعبدالرزاق عن ابوہریرہ (رض))
20947- إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان وله ضراط حتى لا يسمع التأذين فإذا قضي النداء أقبل حتى إذا ثوب بالصلاة أدبر حتى إذا قضي التثويب أقبل حتى يخطر بين المرء ونفسه يقول: اذكر كذا واذكر كذا لما لم يكن يذكر من قبل حتى يظل الرجل لا يدري كم صلى. "ك عب عن أبي هريرة". مر برقم [20883] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20948 ۔۔۔ جب کسی کو معلوم نہ رہے کہ تین رکعات پڑھی ہیں یا چار ۔ تو وہ تشہد میں سلام سے قبل دو سجدے ادا کرلے ۔ ممؤطا امام مالک عبدالرزاق بخاری مسلم ابو داؤد النسائی ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
20948- فإذا لم يدر أحدكم كم صلى ثلاثا أو أربعا فليسجد سجدتين وهو جالس. "مالك وعبد الرزاق خ م د ن حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20949 ۔۔۔ جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پیٹھ دے کر مقام روحاء تک بھاگ جاتا ہے تاکہ اذان کی آواز نہ سن سکے اور آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے (الا وسط للطبرانی عن انس (رض))
20949- إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان فيما بينه وبين الروحاء حتى لا يسمع صوت التأذين، وفتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء. "طس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20950 ۔۔۔ جب تم کو مؤذن نماز کے لیے نداء دیتا ہے تو شیطان بھاگ کر روحاء تک دور چلا جاتا ہے۔ مالضیاء للمقدسی فی المختارۃ عن جابر (رض))
20950- إذا ناداكم المؤذن بالصلاة هرب الشيطان حتى يكون بالروحاء. "ض عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20951 ۔۔۔ شیطان جب نماز کے لیے اذان کی آواز سنتا ہے تو بھاگ کر روحاء چلا جاتا ہے۔ ممسلم ابو داؤد ابن خزیمہ ابن حبان عن جابر (رض))
20951- إن الشيطان إذا سمع النداء بالصلاة هرب حتى يكون مكان الروحاء.

"م د وابن خزيمة حب عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20952 ۔۔۔ ان شاء اللہ یہ خواب سچا ہوگا ۔ تم بلال کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ اور جو تم نے دیکھا ہے بلال کو کہتے جاؤ اور وہ ان کلمات کو بطور اذان بلند کریں گے کیونکہ وہ تم سے زیادہ بلند آواز والے ہیں (مسند احمد ابن حبان عن عبداللہ بن زید بن عبد ربہ ) فائدہ :ـــ۔۔۔ عبداللہ بن زید (رض) چونکہ نماز کے لیے زیادہ فکر مند تھے کہ کس طرح لوگوں کو نماز کے لیے بلایا جائے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشورے کے بعد کسی نے ناقوس اور کسی نے بگل بجانے کا مشورہ دیا تھا اور کسی نے آگ جلانے کی بھی رائے دی تھی ۔ انہی دنوں میں عبداللہ بن زید (رض) نے خواب میں ایک فرشتے کو موجودہ اذان دیتے دیکھا انھوں نے یہ خواب حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ذکر کیا ۔ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا ۔
20952- إنها لرؤيا حق إن شاء الله، فقم مع بلال فألق عليه ما رأيت فليؤذن به فإنه أندى صوتا منك. "حم حب عن عبد الله بن زيد بن عبد ربه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20953 ۔۔۔ اے بلال ! کھڑا ہو اور نماز کے لیے اذان دے (مسلم عن ابن عمر (رض))
20953- يا بلال قم فناد بالصلاة. "م عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20954 ۔۔۔ کھڑا ہو اے بلال اور ہم کو نماز کے ساتھ راحت پہنچا (ابو داؤد عن رجل میں الانصار )
20954- قم يا بلال فأرحنا بالصلاة. "د2 عن رجل من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مؤذن کے آداب :
20955 ۔۔۔ جب تو اذان دے تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لے ۔ اس طرح تیری آواز بلند ہوگی ۔ مالک بیر للطبرانی عن ابی محذورۃ (رض))
20955- إذا أذنت فاجعل أصبعيك في أذنيك فإنه أرفع لصوتك. "طب عن بلال الباوردي د عن سعد القرظ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مؤذن کے آداب :
20956 ۔۔۔ جب تو مغرب کی اذان دے تو ذرا جلدی جلدی دے جب کہ سورج (کے آثار قدرے) ٹھہرے ہوئے ہوں (الکبیر للطبرانی عن ابی محذورۃ (رض))
20956- إذا أذنت للمغرب فاحدرها والشمس حدراء. "طب عن أبي محذورة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مؤذن کے آداب :
20957 ۔۔۔ جب تو ” حی علی الفلاح “ پر پہنچے تو (فجر کی اذان میں) کہہ : ” الصلوۃ خیر من النوم “۔ (ابوالشیخ فی کتاب الاذان عن ابی محذورۃ (رض))
20957- إذا بلغت حي على الفلاح فقل: الصلاة خير من النوم. "أبو الشيخ في كتاب الأذان عن أبي محذورة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مؤذن کے آداب :
20958 ۔۔۔ اذان نرم اور سہل چیز ہے ، اگر تیری اذان نرم اور سہل ہے تو ٹھیک ہے ورنہ تو اذان مت دے ۔ (الدارقطنی عن ابن عباس (رض))
20958- إن الأذان سمح سهل فإن كان أذانك سهلا سمحا وإلا فلا تؤذن.

"قط عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: