কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৯১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20920 ۔۔۔ مؤذن امانت دار ہیں اور ائمہ ضامن ہیں ، اے اللہ ! ائمہ کو سیدھی راہ دکھا اور مؤذنوں کی مغفرت فرما ۔ (عبدالرزاق ، وابو الشیخ ، عن ابوہریرہ (رض))
20919- المؤذنون أمناء، والأئمة ضمناء، أرشد اللهم الأئمة، واغفر للمؤذنين.

"عب وأبو الشيخ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20920 ۔۔۔ جب منادی نداء دیتا ہے تو آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے ، پس جس پر کوئی مصیبت یا سختی نازل شدہ ہو تو وہ منادی کی نداء کے وقت کا انتظار کرے ، پس جب وہ تکبیر کہے تو وہ بھی تکبیر کہے ، وہ شہادت دے تو وہ بھی شہادت دے ، جب وہ ” حی علی الصلوۃ “ کہے تو وہ بھی ” حی علی الصلوۃ “ کہے ، جب وہ ” حی علی الفلاح “ کہے تو وہ بھی ” حی علی الفلاح “ کہے پھر اذان ختم ہونے کے بعد یہ دعا) پڑھے : ” اللہم رب ھذہ الدعوۃ التامۃ الصادقۃ الحق المستجابۃ المستجاب لھا دعوۃ الحق وکلمۃ التقوی احینا علیھا ، وامتنا علیھا وابعثنا علیھا واجعلنا من خیار اھلھا محیانا ومماتنا “۔ ے اللہ ! اے اس دعوت کاملہ کے رب جو سچی ، حق ، قبول شدہ حق کی دعوت اور تقوی کی بات ہے ، ہمیں اسی پر زندہ کھ ! اسی پر موت دے ، اسی پر ہم کو اٹھا ، ہم کو اس دعوت والوں میں سب سے اچھا بنا اور ہماری زندگی وموت اسی میں کر دے ۔ پھر اس کے بعد اپنی حاجت کا سوال کرے ۔ (مسند ابی یعلی ، ابن السنی ، ابو الشیخ فی الاذان ، مستدرک الحاکم وتعقب ، حلیۃ الاولیاء ، السنن لسعید بن منصور عن ابی امامۃ (رض))
20920- إذا نادى المنادي فتحت أبواب السماء، واستجيب الدعاء فمن نزل به كرب أو شدة فليتحين المنادي، فإذا كبر كبر، وإذا تشهد تشهد، وإذا قال: حي على الصلاة، قال: حي على الصلاة، وإذا قال: حي على الفلاح، قال: حي على الفلاح، ثم يقول: اللهم رب هذه الدعوة التامة الصادقة الحق المستجاب لها، دعوة الحق وكلمة التقوى، أحينا عليها، وأمتنا عليها، وابعثنا عليها واجعلنا من خيار أهلها محيانا ومماتنا، ثم يسأل الله حاجته. "ع وابن السني وأبو الشيخ في الأذان، ك وتعقب حل ص عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20921 ۔۔۔ مؤذن قیامت کے روز سب سے لمبی گردن والے ہوں گے ۔ (ابن ابی شیبہ عن معاویۃ (رض) 9
20921- إن المؤذنين أطول الناس أعناقا يوم القيامة. "ش عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20922 ۔۔۔ اے بلال ! کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ مؤذنوں کی گردنیں قیامت کے روز س سے طویل ہوں گی ۔ (السنن لسعید بن منصور ، الکبیر للطبرانی ، شعب الایمان للبیہقی ، عن بلال وصحح)
20922- ألا ترضى يا بلال أن المؤذنين أطول الناس أعناقا يوم القيامة.

"ص طب هب عن بلال وصحح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20923 ۔۔۔ مؤذن قیامت کے دن لوگوں میں اپنی سب سے لمبی گردنوں کے سبب پہچانے جائیں گے ۔ (ابو الشیخ فی الاذان ، عن ابوہریرہ (رض))
20923- يجيء المؤذنون أطول الناس أعناقا يعرفون بطول أعناقهم يوم القيامة.

"أبو الشيخ في الأذان عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20924 ۔۔۔ مؤذن ” لاالہ الا اللہ “ کی آواز بلند کرنے کی وجہ سے قیامت کے دن سب سے لمبی گردن والے کرکے اٹھائے جائیں گے ۔ (ابوالشیخ فی الاذان ، عن ابوہریرہ (رض))
20924- يحشر المؤذنون أطول الناس أعناقا لقولهم لا إله إلا الله. "أبو الشيخ في الأذان عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20925 ۔۔۔ رحمن کا ہاتھ مؤذن کے سر کے اوپر ہوتا ہے حتی کہ وہ اپنی اذان سے فارغ ہوجائے ۔ اور جہاں تک اس کی آواز جاتی ہے اس کی بخشش کردی جاتی ہے۔ (ابوالشیخ فی الاذان ، الخطیب ، ابن النجار عن انس (رض) ، وضعف)
20925- يد الرحمن فوق رأس المؤذن حتى يفرغ من أذانه، وإنه ليغفر له مدى صوته أين بلغ. "أبو الشيخ في الأذان والخطيب وابن النجار عن أنس وضعف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20926 ۔۔۔ مؤذن کی اذان جہاں تک جاتی ہے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ اور ہر تر اور خشک چیز جو اس کی آواز سنتی ہے اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتی ہے۔ (مسند احمد ، عن ابن عمر (رض))
20926- يغفر للمؤذن منتهى أذانه، ويستغفر له كل رطب ويابس سمع صوته.

"حم عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20927 ۔۔۔ مؤذن کی آواز جانے کی حد تک اس کی مغفرت کردی جاتی ہے اور ہر تر اور خشک شے جو اس کی آواز سنتی ہے اس کی تصدیق کرتی ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن عطاء بن یسار مرسلا)
20927- يغفر للمؤذن مدى صوته ويصدقه كل رطب ويابس سمعه.

"طب عن عطاء بن يسار مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20928 ۔۔۔ مؤذن کی مغفرت کردی جاتی ہے اس کی آواز جانے تک ، اور تر وخشک شے جو اس کی آواز سنتی ہے اس کو جواب دیتی ہے اور اس کو ان تمام لوگوں کے مثل اجر ملتا ہے جو اس کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ (ابوالشیخ فی الاذان عن البراء (رض))
20928- يغفر للمؤذن مد صوته، ويجيبه كل رطب ويابس سمعه وله مثل أجر من صلى معه. "أبو الشيخ في الأذان عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20929 ۔۔۔ کوئی بندہ کسی چٹیل میدان میں اذان دیتا ہے تو کوئی درخت ، پتھر ، ریت کے ذرات اور کوئی شے باقی نہیں رہتی مگر وہاں کی ہر شے رو پڑتی ہے کیونکہ ایسی جگہ میں بہت کم اللہ کا ذکر ہوتا ہے۔ (سمویہ ، الدیلمی ، عن ابی برزۃ الاسلمی (رض))
20929- ما من عبد أذن في أرض قي فيبقى شجر ولا مدر ولا سراب ولا شيء إلا استجلاه البكاء لقلة ذكر الله في ذاك المكان. "سمويه والديلمي عن أبي برزة الأسلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20930 ۔۔۔ کوئی شخص کسی چٹیل زمین میں ہوتا ہے تو نماز کے وقت آنے پر وہ اذان دیتا ہے اور نماز کے لیے اقامت کہتا ہے تو اس کے پیچھے اس قدر کثیر تعداد میں ملائکہ نماز پڑھتے ہیں جن کے سرے نظر نہیں آتے ، وہ امام کے رکوع کے ساتھ رکوع کرتے ہیں، اس کے سجدے کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں اور اس کی دعا پر آمین کہتے ہیں۔ (السنن للبیہقی ، عن سلمان مرفوعا وموقوفا قال والصحیح الموقوف)
20930- ما من رجل يكون بأرض قي فيؤذن بحضرة الصلاة ويقيم الصلاة إلا صلى خلفه من الملائكة ما لا يرى طرفاه يركعون بركوعه ويسجدون بسجوده، ويؤمنون على دعائه. "ق عن سلمان مرفوعا وموقوفا قال: والصحيح الموقوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20931 ۔۔۔ جب آدمی کسی چٹیل میدان میں ہو اور نماز کا وقت ہوجائے تو اس کو چاہیے کہ وہ وضو کرے ، اگر پانی میسر نہ ہو تو تیمم کرلے اور کھڑا ہوجائے ۔ اگر اس نے اقامت کہہ لی تو اس کے ساتھ دو فرشتے نماز پڑھیں گے اور اگر اذان اور اقامت دونوں کہہ لیں تو اس کے پیچھے اس قدر اللہ کی مخلوق نماز پڑھے گی جس کے کنارے نظر نہیں آتے ۔ (الجامع لعبد الرزاق ، الکبیر للطبرانی ، ابو الشیخ فی کتاب الاذان ، السنن لسعید بن منصور عن سلمان (رض))
20931- إذا كان الرجل بأرض قي فحانت الصلاة فليتوضأ فإن لم يجد ماء فليتيمم وليقم، فإن أقام صلى معه ملكان، وإن أذن وأقام صلى خلفه من خلق الله ما لا يرى طرفاه. "عب طب وأبو الشيخ في كتاب الأذان ص عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20932 ۔۔۔ اللہ پاک اہل ارض کی کسی چیز پر کان نہیں لگاتے سوائے مؤذنوں کی آواز اور قرآن پڑھے جانے کی اچھی آواز پر ۔ مالک بیر للطبرانی عن معقل بن یسار)
20932- لا يأذن الله لشيء إذنه لأذان المؤذنين والصوت الحسن بالقرآن.

"طب عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20933 ۔۔۔ اللہ پاک اہل ارض کی کسی چیز پر کان ہیں دھرتے سوائے مؤذنوں کی اذان او اچھی آواز میں قرآن پڑھنے والے کی آوازپر۔ مابو شیخ فی الاذان عنہ) ۔
20933- لا يأذن الله لشيء من أهل الأرض إلا لأصوات المؤذنين ولذي الصوت الحسن بالقرآن. "أبو الشيخ في الأذان عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20934 ۔۔۔ اہل آسمان اہل زمین کی اذان کے سوا کسی چیز کو نہیں سنتے (ابو الشیخ عن ابن عمر (رض))
20934- إن أهل السماء لا يسمعون من أهل الأرض شيئا إلا الأذان. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20935 ۔۔۔ اے بلال ! تیرے اس عمل سے افضل کوئی عمل نہیں ہے سوائے جہاد فی سبیل اللہ کے یعنی اذان (سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں) معبد بن حمید عن بلال (رض))
20935- يا بلال ليس عمل أفضل من عملك هذا إلا الجهاد في سبيل الله يعنى الأذان. "عبد بن حميد عن بلال".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20936 ۔۔۔ جس نے سال بھر سچی نیت کے ساتھ اذان دی کوئی اجرت طلب نہیں کی تو قیامت کے دن اس کو بلایا جائے گا اور جنت کے دروازے پر کھڑا کردیا جائے گا پھر اس کو کہا جائے گا ۔ جس کے لیے چاہے شفاعت کرتا جا (ابو عبداللہ الحسین بن جعفر الجر جانی فی امالیہ وحمزۃ بن یوسف السھمی فی معجمہ وابن عساکر والرافعی وابن النجار عن موسیٰ الطویل)
20936- من أذن سنة من نية صادقة لا يطلب عليه أجرا دعي يوم القيامة ووقف على باب الجنة فقيل له: اشفع لمن شئت. "أبو عبد الله الحسين بن جعفر الجرجاني في أماليه وحمزة بن يوسف السهمي في معجمه وابن عساكر والرافعي وابن النجار عن موسى الطويل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20937 ۔۔۔ جنت میں داخل ہونے والی پہلی مخلوق انبیاء کی ہوگی پھر شہداء پھر کعبۃ اللہ کے مؤذن پھر بیت المقدس کے مؤذن اور پھر میری اس مسجد کے مؤذن اپنے اپنے اعمال کے بقدر (آگے پیچھے داخل ہوں گے) مابن سعد الحالکم فی التاریخ شعب الایمان اللبیھقی وضعفہ عن جابر (رض)) کلام :ـ۔۔۔ حضرت جابر (رض) سے اس کو روایت کرنا امام بیھقی نے ضعیف قرار دیا ہے۔
20937- أول الخلق دخولا الجنة الأنبياء، ثم الشهداء، ثم مؤذنو الكعبة، ثم مؤذنو بيت المقدس، ثم مؤذنوا مسجدي هذا على قدر أعمالهم. "ابن سعد، ك في تاريخه هب وضعفه عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20938 ۔۔۔ ایام قیامت کے دن اپنی سابقہ حالت پر اٹھیں گے جمعہ کا دن اپنے اہل کے ساتھ روشن چمکدار اٹھے گا ۔ اس کے اہل اس کو یوں لے کر جائیں گے جس طرح دلہن سجا سنوار کر اپنی خلوت گاہ میں لے جائی جاتی ہے جمعہ کا دن اپنے اہل کے لیے روشن ہوگا وہ اس کی روشنی میں چلیں پھریں گے ان کے رنگ سفیدی میں برف کی طرح ہوں گے ان کی خوشبو مشک کی ہوگی وہ کو فور کے پہاڑوں میں گھومیں گے جن وانس ان کو رشک کی نظر سے دیکھیں گے وہ اکڑتے ہوئے چلیں گے حتی کہ جنت میں داخل ہوجائیں گے ان میں صرف ثواب کی خاطر اذان والے مؤذن شامل ہوں گے (الکبیر للطبرانی عن ابی موسیٰ (رض))
20938- يحشر الأيام يوم القيامة على هيئتها، ويحشر يوم الجمعة زهراء منيرة أهلها يحفون بها كالعروس تهدى إلى خدرها، تضيء لهم يمشون في ضوئها، ألوانهم كالثلج بياضا، وريحهم كالمسك يخوضون في جبال الكافور ينظر إليهم الثقلان لا يطرقون تعجبا حتى يدخلون الجنة لا يخالطهم أحد إلا المؤذنون المحتسبون. "طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক: