কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৮৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20899 ۔۔۔ جس قوم کے بیچ میں صبح کو اذان دے دی جائے وہ قوم شام تک اللہ کے عذاب سے مامون ہوجاتی ہے اور جس قوم میں شام کے وقت اذان دیدی جائے وہ قوم صبح تک اللہ کے عذاب سے مامون ہوجاتی ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن معقل بن یسار)
20899- أيما قوم نودي فيهم بالأذان صباحا كان لهم أمانا من عذاب الله تعالى حتى يمسوا، وأيما قوم نودي فيهم بالأذان مساء كان لهم أمانا من عذاب الله حتى يصبحوا. "طب عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20900 ۔۔۔ میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں میں نے لؤلؤ (موتیوں) کے غنچے دیکھے جو مشک کی مٹی میں لگے ہوئے تھے ، میں نے پوچھا : اے جبرائیل یہ کس کے لیے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ آپ کی امت کے مؤذنوں اور اماموں کے لیے ہیں۔ (مسند ابی یعلی ، عن ابی (رض))
20900- دخلت الجنة فرأيت فيها جنابذ من اللؤلؤ ترابها المسك فقلت: لمن هذا يا جبريل؟ قال: للمؤذنين والأئمة من أمتك يا محمد. "ع عن أبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20901 ۔۔۔ اگر میں قسم کھا لوں تو سچا نکلوں گا اس بات پر کہ اللہ کو سب سے زیادہ محبوب شمس وقمر کی رعایت کرنے والے ہیں (یعنی اوقات کی رعایت کرنے والے مؤذن) اور یہ لوگ قیامت کے دن اپنی لمبی گردن کے سبب پہچان لیے جائیں گے ۔ (الخطیب فی التاریخ ، عن انس (رض))
20901- لو أقسمت لبررت أن أحب عباد الله إلى الله لرعاة الشمس والقمر وإنهم ليعرفون يوم القيامة بطول أعناقهم. "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20902 ۔۔۔ بندگان خدا میں بہترین لوگ وہ ہیں جو ذکر اللہ کے لیے شمس وقمر ، ستاروں اور سیاروں کی رعایت کرتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم ، عن ابی اوفی)
20902- إن خيار عباد الله الذين يراعون الشمس والقمر والنجوم والأظلة لذكر الله تعالى. "طب ك عن ابن أبي أفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20903 ۔۔۔ اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ ان کو اذان دینے میں کیا اجر ملے گا تو وہ آپس میں تلوار کے ساتھ ایک دوسر سے لڑ پڑیں ۔ (مسند احمد عن ابی سعید (رض))
20903- لو يعلم الناس مالهم في التأذين لتضاربوا عليه بالسيوف. "حم عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20904 ۔۔۔ جس نے ثواب کی خاطر سات سال اذان دی اللہ پاک اس کے لیے جہنم سے برات لکھ دیں گے ۔ (الترمذی ، ابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض))
20904- من أذن سبع سنين محتسبا كتب الله له براءة من النار. "ت ه عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20905 ۔۔۔ جس نے بارہ سال اذان دی اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی ، اور ہر روز اذان دینے کے سبب اس کے لیے ساٹھ نیکیاں لکھی جائیں گی ، اور قیامت کے سبب تیس نیکیاں لکھی جائیں گی ۔ (ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم عن ابن عمر (رض))
20905- من أذن ثنتي عشرة سنة وجبت له الجنة، وكتب له بتأذينه في كل يوم ستون حسنة وبإقامته ثلاثون حسنة. "هـ ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20906 ۔۔۔ جس نے ایمان کے ساتھ ثواب کی خاطر پانچوں نمازوں کے لیے اذان دی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ اور جس نے ایمان کے ساتھ ثواب کی خاطر اپنے اصحاب کی پانچوں نمازوں میں امامت کی اس کے بھی پچھلے سب گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
20906- من أذن خمس صلوات إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه ومن أم أصحابه خمس صلوات إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه. "هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20907 ۔۔۔ جس نے سال بھر اذان دی اور کوئی اجرت طلب نہ کی تو اس کو قیامت کے دن بلا کر جنت کے دروازے پر کھڑا کردیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ جس کے لیے چاہے شفاعت کر ۔ (ابن عساکر ، عن انس (رض))
20907- من أذن سنة لا يطلب عليه أجرا دعي يوم القيامة ووقف على باب الجنة فقيل له: اشفع لمن شئت. "ابن عساكر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20908 ۔۔۔ جس نے سال تک اذان دینے کی پابندی کی اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ثوبان (رض))
20908- من حافظ على الأذان سنة وجبت له الجنة. "هب عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20909 ۔۔۔ مسلمانوں کے مؤذنوں کی گردنوں میں دو چیزیں یعنی نماز اور روزے معلق ہوتے ہیں ، ان کی پابندی ان کو حاصل ہوجاتی ہے۔ (ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))
20909- خصلتان معلقتان في أعناق المؤذنين للمسلمين: صيامهم وصلاتهم.

"هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20910 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن ایام زمانہ کو ان کی ہئیت پر اٹھائیں گے اور جمعہ (کے دن) کو جمعہ پڑھنے والوں کے ساتھ روشن چمکدار کرکے اٹھائیں گے ، اہل جمعہ جمعہ کو دلہن کی طرح لے کر چلیں گے جس طرح کوئی دلہن اپنے خاوند کے پاس لے جائیں جاتی ہے۔ جمعہ کا دن روشنی دے گا اور اہل جمعہ اس کی روشنی میں چلیں گے ، ان کے رنگ برف کی طرح سفید ہوں گے ان کی خوشبو مشک کی طرح تیز اور چمکدار ہوگی ، وہ کافور کے پہاڑوں میں گھسیں گے ، جن وانس ان کو دیکھیں گے ، تعجب میں ان کے سر نیچے نہ ہوں گے حتی کہ وہ جنت میں داخل ہوجائیں گے ، کوئی ان کے ساتھ شامل نہ ہوگا سوائے ثواب کی خاطر اذان دینے والوں کے ۔ (مستدرک الحاکم ، الکبیر للطبرانی عن ابی موسیٰ (رض))
20910- إن الله تعالى يبعث الأيام يوم القيامة على هيأتها ويبعث الجمعة زهراء منيرة أهلها، فيحفون بها كالعروس تهدى إلى كريمها تضيء لهم يمشون في ضوئها، ألوانهم كالثلج بياضا، ريحهم يسطع كالمسك يخوضون في جبال الكافور، ينظر إليهم الثقلان، لا يطرقون تعجبا حتى يدخلون الجنة لا يخالطهم أحد إلا المؤذنون المحتسبون. "ك، طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20911 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دیتا ہے تو وہ اللہ عزوجل کا ستون بن جاتا ہے جب امام آگے بڑھتا ہے تو وہ اللہ کا نور ہوتا ہے اور جب صفیں سیدھی ہوتی ہیں تو یہ اللہ کے ارکان ہوتی ہیں ، پس تم اللہ کے ستون بننے میں سبقت کرو ، اللہ کے نور سے روشنی حاصل کرو اور زمین میں اللہ کے ارکان بن جاؤ ۔ (ابن النجار ، عن ابن عباس (رض))
20911- إذا أذن المؤذن فهو عمود الله عز وجل، وإذا تقدم الإمام فهو نور الله، وإذا استوت الصفوف فهي أركان الله، فبادروا إلى عمود الله واقتبسوا من نور الله، وكونوا أركان الله في الأرض. "ابن النجار عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20912 ۔۔۔ مؤذن اللہ کا داعی ہے۔ امام اللہ کا نور ہے ، صفیں اللہ کے ارکان ہیں ، قرآن اللہ کا کلام ہے ، پس اللہ کے داعی کو لبیک کہو، اللہ کے نور سے روشنی حاصل کرو ، اللہ کے ارکان اور اس کا دین بن جاؤ اور اس کے کلام کو سیکھو۔ (الدیلمی عن ابی سعید (رض))
20912- المؤذن داعي الله، والإمام نور الله، والصفوف أركان الله، والقرآن كلام الله، فأجيبوا داعي الله، واقتبسوا من نور الله وكونوا أركان الله ودينه وتعلموا كلامه. "الديلمي عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20913 ۔۔۔ مؤذن اللہ کے ستون ہیں ، امام اللہ کا نور ہے ، صفوف اللہ کی ارکان ہیں۔ پس اللہ کے ستون کی آواز پر آؤ اور اللہ کے نور سے روشنی حاصل کرو اور اللہ کے ارکان بن جاؤ ۔ (میسرۃ بن علی فی مشیختہ والدیلمی عن ابن عمر (رض))
20913- المؤذنون عمود الله، والإمام نور الله، والصفوف أركان الله، فأجيبوا عمود الله واقتبسوا من نور الله وكونوا من أركان الله. "ميسرة بن علي في مشيخته والديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20914 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دیتا ہے تو آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے پس جب اقامت کہی جاتی ہے تو کوئی دعا رد نہیں کی جاتی ۔ (ابوالشیخ فی الاذان ، عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ اس میں یزید الرقای ایک روای متروک ہے ، جس کی بناء پر روایت ضعیف ہے۔
20914- إذا أذن المؤذن فتحت أبواب السماء واستجيب الدعاء، فإذا كان عند الإقامة لم ترد دعوة. "أبو الشيخ في الأذان عن أنس وفيه يزيد الرقاشي متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20915 ۔۔۔ مؤذن کی آواز جانے کی حد تک اس کی مغفرت کردی جاتی ہے اور ہر تروخشک شے اس کی تصدیق کرتی ہے۔ (ابن ابی شیبہ ، عن ابوہریرہ (رض))
20915- المؤذن يغفر له مد صوته، ويصدقه كل رطب ويابس. "ش عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20916 ۔۔۔ مؤذن کی اس کی آواز جانے کی حد تک مغفرت کردی جاتی ہے اور ہر خشک وتر شے جو اس کی آواز سنتی ہے اس کی شہادت دیتی ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض) ، ابو الشیخ فی العظمۃ عن ابی سعید (رض))
20916- المؤذن يغفر له مد صوته، ويشهد له كل من سمع صوته من رطب ويابس. "طب عن ابن عمر؛ أبو الشيخ في العظمة عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20917 ۔۔۔ مؤذن کی مغفرت کردی جاتی ہے اس کی آواز جانے کی حد تک ۔ (یعنی خوب خوب مغفرت کردی جاتی ہے) اور ہر پتھر اور درخت جو اس کی آواز سنتا ہے اس کی شہادت دیتا ہے۔ (ابوالشیخ ، عن ابوہریرہ (رض))
20917- المؤذن يغفر له مد صوته ويشهد له كل مدرة وشجرة سمعت صوته.

"أبو الشيخ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৯১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20918 ۔۔۔ ثواب کی خاطر اذان دینے والا اس شہید کی مانند ہے جو اپنے خون میں لت پت ہو حتی کہ وہ اپنی اذان سے فارغ ہو ۔ اور ہر خشک وتر شے اس کے لیے شہادت دیتی ہے اور اگر وہ مرتا ہے تو اس کا جسم کیڑے مکوڑوں کے کھانے سے محفوظ رہتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض))
20918- المؤذن المحتسب كالشهيد يتشحط في دمه حتى يفرغ من أذانه وشهد له كل رطب ويابس، وإن مات، لم يدود في قبره. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: