কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৮৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20879 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اہل ارض کی کسی شے کو کان نہیں لگاتے سوائے مؤذنوں کی اذان اور قرآن کی اچھی آواز کے ۔ (الخطیب فی التاریخ عن معقل بن یسار)
20879- إن الله لا يأذن لشيء من أهل الأرض إلا لأذان المؤذنين والصوت الحسن بالقرآن. "خط عن معقل بن يسار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20880 ۔۔۔ مؤذن کی مغفرت کردی جاتی ہے جہاں تک اس کی آواز جاتی ہے اور ہر خش وتر شے جو اس کی آواز سنتی ہے اس کی تصدیق کرتی ہے۔ اور اس کی آواز پر حاضر ہونے والا پچیس درجے (نماز کی) فضیلت پاتا ہے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
20880- إن المؤذن يغفر له مدى صوته ويصدقه كل رطب ويابس سمع صوته، والشاهد عليه خمس وعشرون درجة. "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20881 ۔۔۔ مؤذن اور تلبیہ (لبیک لبیک اللہم لبیک الخ) پڑھنے والے (حاجی ومعتمر) اپنی قبروں سے اس حال میں نکلیں گے کہ مؤذن اذان دیتے ہوں گے اور ملبی (حاجی ومعتمر) تلبیہ پڑھتے ہوں گے ۔ (الاوسط للطبرانی عن جابر (رض))
20881- إن المؤذنين والملبين يخرجون من قبورهم، يؤذن المؤذن ويلبي الملبي.

"طس عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20882 ۔۔۔ میں تجھے دیکھتا ہوں کہ تو بکریوں کو اور دیہاتی زندگی کو پسند کرتا ہے۔ پس جب تو بکریوں میں اور دیہات میں ہو تو اذان دے نماز کے لیے اور آواز کو خوب بلند کر ، کیونکہ جن ، انسان ، پتھر ، درخت اور ہر شے جو مؤذن کی اذان سنے گی وہ قیامت کے دن اس کی گواہی دے گی ۔ (مؤطا امام مالک ، مسند احمد ، البخاری ، النسائی ، ابن ماجہ ، عن ابی سعید (رض))
20882- إني أراك تحب الغنم والبادية فإذا كنت في غنمك وباديتك فأذنت للصلاة فارفع صوتك بالنداء، فإنه لا يسمع مدى صوت المؤذن جن ولا إنس ولا حجر ولا شجر ولا شيء إلا شهد له يوم القيامة. "مالك حم خ ن هـ عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20883 ۔۔۔ جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان گوز (پاد) مارتا ہوا بھاگ جاتا ہے تاکہ اذان کی آواز نہ سن سکے ۔ پھر اذان مکمل ہوجاتی ہے تو واپس لوٹ آتا ہے پھر جب نماز کے لیے اقامت کہی جاتی ہے تو دوبارہ بھاگ جاتا ہے حتی کہ اقامت پوری ہوتی ہے اور وہ واپس آجاتا ہے اور نمازی اور اس کے دل کے درمیان آجاتا ہے اور اس کو حکم دیتا ہے : فلاں چیز یاد کر ، فلاں چیز یاد کر حتی کہ پہلے جو چیز اس کو قطعا نہ یاد آرہی تھی وہ بھی یاد آجاتی ہے لیکن آدمی کو معلوم نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعات پڑھی ہیں۔ (موطا امام مالک (رح) ، البخاری ، مسلم ، ابوداؤد، النسائی عن ابوہریرہ (رض))
20883- إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان وله ضراط حتى لا يسمع التأذين، فإذا قضى النداء أقبل حتى إذا ثوب بالصلاة أدبر، حتى إذا قضي التثويب أقبل حتى يخطر بين المرء ونفسه يقول: اذكر كذا، واذكر كذا لما لم يكن يذكر من قبل حتى يظل الرجل لا يدري كم صلى. "مالك ق د ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20884 ۔۔۔ شیطان جب نماز کے لیے اذان کی آواز سنتا ہے تو گوز (پاد) مارنا شروع کردیتا ہے ، تاکہ اذان کی آواز نہ سن پائے ۔ جب مؤذن خاموش ہوجاتا ہے تو شیطان واپس لوٹ آتا ہے۔ اور نماز کو وسوسے ڈالتا ہے۔ پھر جب اقامت کی آواز سنتا ہے تب پھر بھاگ جاتا ہے تاکہ اقامت کی آواز نہ سن سکے ، اقامت کہنے والا جب خاموش ہوتا ہے تو شیطان واپس آجاتا ہے اور نماز میں وسوسے ڈالتا ہے۔ (مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20884- إن الشيطان إذا سمع النداء بالصلاة أحال له ضراط حتى لا يسمع صوته، فإذا سكت رجع فوسوس، فإذا سمع الإقامة ذهب حتى لا يسمع صوته، فإذا سكت رجع فوسوس. "م عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20885 ۔۔۔ شیطان جب نماز کی اذان کی آواز سنتا ہے تو چلا جاتا ہے حتی کہ روحاء (مدینے کے باہر پہاڑیوں) پرچلا جاتا ہے۔ (مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20885- إن الشيطان إذا سمع النداء بالصلاة ذهب حتى يكون مكان الروحاء.

"م عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20886 ۔۔۔ اذان دینے میں ایک دوسرے پر سبقت کرو ، لیکن اقامت کہنے میں سبقت نہ کرو ، (بلکہ اذان دینے والے کے لیے اقامت چھوڑ دو الا یہ کہ وہ کسی کو اجازت دے) ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن یحییٰ )
20886- ابتدروا الأذان ولا تبتدروا الإقامة. "ش عن يحيى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20887 ۔۔۔ مؤذن کی مغفرت کردی جاتی ہے اس قدر طویل جہاں تک کہ اس کی آواز جاتی ہے ، ہر خشک وتر شے اس کی شہادت دیتی ہے۔ اذان کی آواز پر حاضر ہونے والے کے لیے پچیس درجے نماز لکھی جاتی ہے اور اس کے دونوں نمازوں کے درمیان کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن حبان ، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
20887- المؤذن يغفر له مدى صوته، ويشهد له كل رطب ويابس، وشاهد الصلاة، يكتب له خمس وعشرون صلاة ويكفر عنه ما بينهما. "حم د ن حب هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20888 ۔۔۔ مؤذن کی آواز جانے کے بقدر مسافت جتنی اس کی عظیم مغفرت کردی جاتی ہے اور اس کے ساتھ نماز پڑھنے والوں کے مثل اس کو اجر ملتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ)
20888- المؤذن يغفر له مدى صوته، وأجره مثل أجر من صلى معه.

"طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20889 ۔۔۔ ثواب کی خاطر اذان دینے والا خون میں لت پت شہید کی طرح ہے اور ایسا مؤذن جب مرتا ہے تو اس کو قبر میں کیڑے نہیں کھاتے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض))
20889- المؤذن المحتسب كالشهيد المتشحط في دمه، وإذا مات لم يدود في قبره. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20890 ۔۔۔ مؤذن مسلمانوں کے ان کے روزوں کے افطار اور سحری پر امین ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی محذورۃ)
20890- المؤذنون أمناء المسلمين على فطورهم وسحورهم. "طب عن أبي محذورة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20891 ۔۔۔ مؤذن مسلمانوں کے ان کی نمازوں اور حاجت (افطاروسحر) پر امانت دار ہیں۔ (السنن للبیہقی عن الحسن مرسلا)
20891- المؤذنون أمناء المسلمين على صلاتهم وحاجتهم. "هق عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20892 ۔۔۔ جب مؤذن اذان دینا شروع کرتا ہے تو پروردگار اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھ دیتے ہیں اور اسی طرح رکھے رکھتے ہیں حتی کہ مؤذن اذان سے فارغ ہوجاتا ہے جہاں تک اس کی آواز جاتی ہے اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ جب وہ فارغ ہوتا ہے پروردگار فرماتے ہیں میرے بندے نے سچ کہا : (اور مؤذن کو فرماتے ہیں) تو نے حق بات کی شہادت دی ، پس خوش ہوجا۔ (الحاکم فی التاریخ ، مسند الفردوس للدیلمی عن انس (رض))
20892- إذا أخذ المؤذن في أذانه وضع الرب يده فوق رأسه، فلا يزال كذلك حتى يفرغ من أذانه، وإنه ليغفر له مد صوته، فإذا فرغ قال الرب: صدق عبدي، وشهدت بشهادة الحق فأبشر. "ك في

التاريخ فر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20893 ۔۔۔ جب کسی بستی میں اذان دے دی جاتی ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس بستی کو اس دن کے لیے عذاب سے امن دے دیتے ہیں۔ (الاوسط للطبرانی ، عن انس (رض))
20893- إذا أذن في قرية أمنها الله من عذابه ذلك اليوم. "طس عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20894 ۔۔۔ قیامت کے روز سب سے لمبی لمبی گردنوں والے مؤذن ہوں گے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابن ماجہ ، عن معاویۃ (رض))
20894- أطول الناس أعناقا يوم القيامة المؤذنون. "حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20895 ۔۔۔ مؤذن قیامت کے دن سب سے لمبی گردن والے ہوں گے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابن ماجہ ، عن معاویۃ (رض))
20895- المؤذنون أطول الناس أعناقا يوم القيامة. "حم م هـ عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20896 ۔۔۔ مسلمانوں کی نماز اور ان کے سحری (وافطار کے وقت) پر مؤذن امانت دار ہیں۔ (السنن للبیہقی عن ابی محذورۃ)
20896- أمناء المسلمين على صلاتهم وسحورهم المؤذنون. "هق عن أبي محذورة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20897 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ مؤذنوں کو قیامت کے دن سب سے لمبی گردن والا کرکے اٹھائیں گے بوجہ ان کے ” لا الہ الا اللہ “ کہنے کے ۔ (الخطیب فی التاریخ ، عن ابوہریرہ (رض))
20897- إن الله تعالى يحشر المؤذنين يوم القيامة أطول الناس أعناقا بقولهم لا إله إلا الله. "خط عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل ۔۔۔ اذان ، اس کی ترغیب اور آداب میں : ذان کی ترغیب :
20898 ۔۔۔ اہل آسمان اہل زمین کی کوئی آواز نہیں سنتے سوائے اذان کے ۔ (ابوامیۃ الطرسوسی فی مسندہ ، الکامل لابن عدی عن ابن عمر (رض))
20898- إن أهل السماء لا يسمعون شيئا من أهل الأرض إلا الأذان. "أبو أمية الطرسوسي في مسنده عد عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: