কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৪৮৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42474:۔۔۔ انھیں چھوڑو، جب تک وہ ان کے پاس رہے گا روتی رہیں گی جب اٹھا لیا جائے گا تو کوئی رونے والی نہیں روئے گی۔ مالک، نسائی، حاکم، عن جابر بن عتیک۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2988 ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2988 ۔
42474- دعهن يبكين ما دام عندهن، فإذا وجب فلا يبكين باكية."مالك، ن ك - عن جابر بن عتيك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৮৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42475: ۔۔۔ عمر انھیں چھوڑو ! کیونکہ آنکھ اشکبار ہوتی، اور دل غمزدہ ہوتا ہے اور زمانہ (قیامت) قریب ہے۔ مسند احمد، نسائی، ابن ماجہ، حاکم عن ابوہریرہ ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2987 ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2987 ۔
42475- دعهن يا عمر! فإن العين دامعة، والقلب مصاب، والعهد قريب."حم، ن، هـ, ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৮৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42476:۔۔۔ چھوڑو انھیں روتی رہیں، (عورتو) شیطان کی آواز سے بچنا، اگر وہ (غم) آنکھ اور دل سے ہو تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے اور رحمت کی علامت ہے اور جب ہاتھ اور زبان سے ہو تو شیطان کی طرف سے ہے۔ مسند احمد عن ابن عباس۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2989: ۔۔۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 2989: ۔۔۔
42476- دعهن يبكين، وإياكن ونعيق الشيطان! إنه مهما كان من العين والقلب فمن الله ومن الرحمة، ومهما كان من اليد واللسان فمن الشيطان."حم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42477: میں تو ایک انسان ہوں، آنکھ آنسو بہاتی اور دل غگین ہوتا ہے اور ہم رب کو ناراض کرنے والی بات نہیں کرتے، اللہ کی قسم ! ابراہیم ہم تمہاری وجہ سے غم گین ہیں۔ ابن سعد عن محمود بن لبید۔
42477- إنما أنا بشر، تدمع العين، ويخشع القلب، ولا نقول ما يسخط الرب، والله يا إبراهيم! إنا بك لمحزونون."ابن سعد - عن محمود بن لبيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42478: ۔۔ آنکھ روتی، دل غمزدہ ہوتا ہے، ہم رب کو ناراض کرنے والی بات نہیں کریں گے اگر وعدہ سچا اور جس کا وعدہ ہو اور جامع نہ ہوتا اور ہمارے پچھلے پہلوں کی پیروی نہ کرتے تو ابراہیم ہم تمہارے بارے میں اس سے زیادہ غم گین ہوتے، ابراہیم ہم تمہاری وجہ سے اندوہناک ہیں۔ ابن ماجۃ عن اسماء بنت یزید۔
42478- تدمع العين ويحزن القلب، ولا نقول ما يسخط الرب، ولولا أنه وعد صادق وموعود جامع وأن الآخر منا يتبع الأول لوجدنا عليك يا إبراهيم وجدا أشد مما وجدنا، وإنا بك يا إبراهيم لمحزونون."هـ - عن أسماء بنت يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42479: ۔۔۔ آنکھ اشکبار ہوتی، دل غم گین ہوتا ہے اور ہم صرف وہی بات کریں گے جس سے رب راضی ہو، اللہ کی قسم ! اے ابراہیم ! ہم تمہاری جدائی کی وجہ سے غمناک ہیں۔ مسند احمد، مسلم، ابو داؤد عن انس۔
42479- تدمع العين، ويحزن القلب، ولا نقول إلا ما يرضى الرب، والله! إنا بفراقك يا إبراهيم لمحزونون."حم، م، " د عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42480: ۔۔۔ رو (لیکن) شیطان کی آواز سے بچنا، کیونکہ غم جب دل اور آنکھ سے (ظاہر) ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے اور رحمت ہے اور جب ہاتھ اور زبان سے ہو تو شیطان کی طرف سے ہے۔ ابن سعد عن ابن عباس۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 47 ۔
کلام : ۔۔۔ ضعیف الجامع 47 ۔
42480- ابكين، وإياكن ونعيق الشيطان! فإنه مهما كان العين والقلب فمن الله ومن الرحمة، وما كان من اليد واللسان فمن الشيطان."ابن سعد - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جس رونے کی اجازت ہے :
42481: ۔۔۔ یہ (آنسو) ایک رحمت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں سے جن کے دل میں چاہتا ہے ڈال دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اپنے مہربان بندوں پر ہی مہربانی فرماتا ہے۔ مسلم، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجۃ عن اسامۃ بن زید۔
42481- هذه رحمة يجعلها الله في قلوب من يشاء من عباده، وإنما يرحم الله من عباده الرحماء."ق، " د، ن، هـ - عن أسامة بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال۔
42482:۔۔۔ آنکھ بہتی ہے آنسو غالب آجاتا ہے اور دل غم گین ہوجاتا ہے (لیکن) ہم اللہ تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کرتے۔ طبرانی فی الکبیر عن السائب بن یزید۔
42482- إن العين تذرف، وإن الدمع يغلب، وإن القلب يحزن، ولا نعصي الله عز وجل."طب - عن السائب بن يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال۔
42483: ۔۔۔ آنکھ روتی اور دل غم گین ہوتا ہے اور ہم انشاء اللہ وہی بات کریں گے جس سے ہمارا رب راضی ہوگا، ابراہیم ہم تمہارے فراق میں غم گین ہیں۔ ابن عساکر، عن عمران بن حصین۔
42483- العين تدمع، والقلب يحزن، ولا نقول إن شاء الله إلا ما يرضي ربنا، وإنا بك يا إبراهيم لمحزونون."ابن عساكر - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال۔
42484:۔۔ آنکھ روتی اور دل غمزدہ ہوتا ہے۔ (لیکن) اس کی وجہ سے مومن پر کوئی گناہ نہیں۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ۔
42484- تدمع العين ويحزن القلب، ولا يكون على المؤمن في ذلك شيء."طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال۔
42485: ۔۔۔ یہ میرے اختیار میں نہیں اور نہ یہ (چیخ و پکار) بہتر ہے (موت) برحق ہے دل غمزدہ ہوتا ہے اور آنکھ اشکبار ہوتی ہے اور ہم رب کو ناراض نہیں کرتے۔ (حاکم عن ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابراہی فرزند رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انتقال ہوا تو حضرت اسامہ کی مارے غم کے چیخ نکل گئی تو اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا)
42485- ليس هذا مني وليس بصالح حق، القلب يحزن والعين تدمع، ولا نغضب الرب."ك - عن أبي هريرة قال: لما مات إبراهيم صاح أسامة فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৪৯৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال۔
42486: ۔۔۔ میں رو نہیں رہا، یہ تو رحمت ہیں مومن سراپا رحمت ہے جس حالت میں بھی ہو، جب اس کی روح اس کے پہلو سے نکل رہی ہوتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی حمد کررہا ہوتا ہے۔ مسند احمد عن ابن عباس۔
42486- إني لست أبكي، إنما هي رحمة، إن المؤمن بكل خير على كل حال، إن نفسه تخرج من بين جنبيه وهو يحمد الله عز وجل."حم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫০০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال۔
42487: ۔۔۔ اگر میں روتا ہوں تو یہ رحمت ہے مومن سراپا رحمت ہے مومن کی روح اس کے پہلو سے نکلتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی حمد کررہا ہوتا ہے۔ ابن حبان عن ابن عباس۔
42487- إن أبكي فإنما هي رحمة، المؤمن بكل خير، تخرج نفسه من بين جنبيه وهو يحمد الله."حب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫০১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت پر غم گین ہونا شفقت ہے
42488: ۔۔ تم لوگ کیا دیکھ رہے ہو ؟ انھوں نے عرض کی : ہم نے دیکھا کہ آپ دل گرفتہ ہیں آپ نے فرمایا : یہ رحمت ہے جسے اللہ تعالیٰ جہاں چاہتا ہے رکھتا ہے اللہ تعالیٰ کل اپنے انہی بندوں پر رحم کرے گا جو رحم کرتے ہیں۔ (مسند احمد عن الولید بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف عن ابیہ عن جدہ فرماتے ہیں : ۔ حضرت امامۃ بنت ابی العاص جان کنی کے عالم میں تھیں تو حضرت زینب نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف قاصد بھیجا آپ اپنے چند صحابہ (رض) کے ساتھ ان کے ہاں تشریف لائے، بچی آپ کے سامنے لائی گئی تو اس کی جان اٹک رہی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں آپ نے لوگوں کو بھانپ لیا، کہ وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔
42488- ما لكم تنظرون؟ قالوا: رأيناك رققت! قال: رحمة يضعها الله حيث يشاء، وإنما يرحم الله غدا من عباده الرحماء."حم - عن الوليد بن إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف عن أبيه عن جده قال: استعز بأمامة بنت العاص فبعثت زينب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فجاءها ومعه ناس من أصحابه، فأخرجت الصبية إليه فإذا نفسها تقعقع في صدرها، فذرفت عيناه، ففطن بهم وهم ينظرون إليه قال - فذكره" "
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫০২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت پر غم گین ہونا شفقت ہے
42489: ۔۔۔ اسے چھوڑو ! کیونکہ اس کے علاوہ شعراء زیادہ جھوٹے ئ ہیں۔ (ابن سعد ایک انصاری صحابی سے روایت ہے فرمایا : کہ جب سعد بن معاذ کی وفات ہوئی تو ان کی والدہ نے کہا : ام سعد، سعد پر افسوس کرتے ہلاک ہو، جو ہوشیار اور عزت ولاا تھا، تو کسی نے ان سے کہا : کیا آپ سعد کے متعلق شعر کہتی ہیں ؟ تو اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
42489- دعوها! فغيرها من الشعراء أكذب."ابن سعد " عن رجل من الأنصار قال: لما مات سعد بن معاذ قالت أمه:ويل أم سعد سعدا ... حزامة وجدا فقيل لها: أتقولين الشعر على سعد؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫০৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت پر غم گین ہونا شفقت ہے
42490: ۔۔۔ عمر رہنے دو ! ہر رونے والی زیادتی کرتی ہے سوائے ام سعد کے، اس نے جو بات بھی کی اس میں جھوٹ نہیں بولا۔ ابن سعد عن عامر بن سعد عن ابیہ۔
42490- مهلا يا عمر! فكل باكية مكثرة إلا أم سعد ما قالت من خير فلم تكذب."ابن سعد - عن عامر بن سعد عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫০৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت پر غم گین ہونا شفقت ہے
42491: ۔۔۔ انھیں رہنے دو ، جب تک وہ زندہ ہے یہ روتی رہیں گی جب موت واقع ہوجائے گی تو چپ ہوجائیں گی۔ ابن ابی عاصم والباوردی والبغوی، طبرانی فی الکبیر، ضیاء عن ربیع الانصاری۔
42491- دعهن فليبكين ما دام حيا، فإذا وجب فليسكتن."ابن أبي عاصم والباوردي والبغوي، طب، ض - عن ربيع الأنصاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫০৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت پر غم گین ہونا شفقت ہے
42492: ۔۔۔ یہ تو رحمت ہیں، اور جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا، ہم تو لوگوں کو صرف نوحہ کرنے سے روکتے ہیں اور آدمی کی ایسی تعریف کی جائے جو اس میں نہیں اگر یہ جمع کرنے والا وعدہ، چلتا راستہ نہ ہوتا اور ہمارے پچھلے اگلوں کے ساتھ نہ ملتے تو ہم اس پر اس سے زیادہ افسوس کرتے، ہم اس کے بارے میں غم گین ہیں آنکھ روتی ہے دل غم گین ہوتا ہے اور ہم رب کو ناراض کرنے والی بات نہیں کرتے اور اس کے دودھ کا باقی حصہ جنت میں ہوگا۔ (ابن سعد عن مکحول فرماتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو ابراہیم (رض) جان کنی کی حالت میں تھے آپ کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں تو عبدالرحمن بن عوف نے عرض کیا : کیا آپ اس سے منع کرتے ہیں ! تو فرمایا)
42492- إنما هذا رحم، وإن من لا يرحم لا يرحم، إنما ننهي الناس عن النياحة وأن يندب الرجل بما ليس فيه، لولا أنه وعد جامع وسبيل مئتاء وأن آخرنا لاحق بأولنا لوجدنا عليه وجدا غير هذا، وإنا عليه لمحزونون، تدمع العين ويحزن القلب، ولا نقول ما يسخط الرب، وفضل رضاعه في الجنة."ابن سعد - عن مكحول قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم وإبراهيم يجود بنفسه فدمعت عيناه، فقال له عبد الرحمن بن عوف: هذا الذي تنهى عنه! قال - فذكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৫০৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت پر غم گین ہونا شفقت ہے
42493: ۔۔۔ صرف دو آدمیوں پر رویا جاتا ہے۔ ایسا فاجر و گناہ گار جس کا فجور مکمل ہو یا ایسا نیک شخص جس کی نیکی کامل ہو۔ طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر۔
تیسرا باب ۔۔۔ دفن کے بعد والے امور
تیسرا باب ۔۔۔ دفن کے بعد والے امور
42493- لا يبكى إلا على أحد رجلين: فاجر مكمل فجوره، أو بار مكمل بره."طس - عن ابن عمر"
তাহকীক: