কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

گواہیوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৭৫ টি

হাদীস নং: ১৭৭৫০
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17750 ۔۔۔ جس کے پاس کوئی شہادت ہو تو وہ یہ نہ کہے کہ میں تو حاکم کے سامنے ہی شہادت دوں گا بلکہ وہ شہادت دیدے شاید (فریق مخالف اپنی ناجائز بات سے) رجوع کرلے یا وہ نادم و پشیمان ہوجائے ۔ (الدیلمی عن ابن عباس (رض))
17750- "من كان عنده شهادة فلا يقل لا أخبر بها إلا عند الإمام ولكن ليخبر بها لعله يرجع أو يرعوي " الديلمي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫১
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17751 ۔۔۔ قوم کی شہادت (حقیقت رکھتی ہے) اور مؤمنین زمین پر اللہ کے گواہ ہیں۔ (ابن ماجہ ، مسند ابی یعلی عن انس (رض))
17751- "شهادة القوم والمؤمنون شهود الله في الأرض". "هـ ع عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫২
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17752 ۔۔۔ اے ابن عباس (رض) ! گواہ صرف ایسی بات پر بننا جو تجھ پر اس آفتاب کی طرف روشن ہو ۔ (مستدرک الحاکم وتعقب عن ابن عباس (رض))
17752- "يا ابن عباس لا تشهد إلا على ما يضيء لك كضياء الشمس". "ك وتعقب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫৩
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17753 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے حق میں دو گواہوں کے ساتھ فیصلہ (کا حکم) فرمایا ، لہٰذا اگر (دعوی دار) دو گواہوں کو پیش کر دے تو اپنا حق حاصل کرلے گا ۔ اور اگر صرف ایک گواہ پیش کرسکا تو اس گواہ کے ساتھ اپنی قسم بھی پیش کرے ۔ (الدارقطنی فی الافراد عن ابن عمرو)
17753- "قضى الله في الحق بشاهدين فإن جاء بشاهدين أخذ حقه وإن جاء بشاهد واحد حلف مع شاهده". "قط في الأفراد عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫৪
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17754 ۔۔۔ کسی ملت کی شہادت دوسری ملت پر جائز نہیں سوائے ملت اسلام کے ملت اسلام کی شہادت تمام ملل پر جائز ہے۔ (الشیرازی فی الالقاب ، بخاری و مسلم عن ابوہریرہ (رض))
17754- "لا تجوز شهادة ملة على ملة إلا ملة الإسلام فإنها تجوز شهادتهم على الملل كلها". "الشيرازي في الألقاب ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫৫
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17755 ۔۔۔ خائن (خیانت کرنے والے) مرد وعورت کی شہادت جائز نہیں اور نہ کسی اپنے بھائی سے کینہ رکھنے والے بھائی کے خلاف شہادت جائز ہے ، اور نہ کسی گھر والوں کی زیر کفالت رہنے والے شخص کی شہادت اس گھر والوں کے حق میں جائز ہے۔ ان کے علاوہ اوروں کے حق میں جائز ہے۔ (مصنف عبدالرزاق ، مسند احمد عن ابن عمرو)
17755- "لا تجوز شهادة خائن ولا خائنة ولا ذي غمر1 على أخيه ولا تجوز شهادة القانع لأهل البيت وتجوز شهادته لغيرهم". "عب حم عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫৬
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17756 ۔۔۔ فریق مخالف کی شہادت (مخالف کے خلاف) جائز نہیں اور نہ شک میں مبتلا شخص کی (شک کی بناء پر) شہادت جائز ہے اور قسم مدعی علیہ (جس کے خلاف دعوی دائر کیا گیا اس) پر ہے۔ (ابو داؤد فی مراسیلہ ، شعب الایمان للبیھقی عن طلحہ بن عبداللہ بن عوف مرسلا)
17756- "لا تجوز شهادة خصم ولا ظنين، واليمين على المدعى عليه". "د في مراسيله هق عن طلحة بن عبد الله بن عوف، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫৭
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17757 ۔۔۔ حالت اسلام میں جس پر حد طاری ہوچکی ہو اس کی شہادت جائز نہیں ۔ (ابن جریر عن ابن عمر (رض))
17757- "لا تجوز شهادة محدود في الإسلام". "ابن جرير عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫৮
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17758 ۔۔۔ خائن مرد کی شہادت جائز ہے اور نہ خائنہ عورت کی ، نہ کینہ رکھنے والے کی اپنے بھائی کے خلاف اور نہ اسلام میں بدعت اختیار کرنے والے مرد وعورت کی شہادت جائز ہے۔ (مصنف عبدالرزاق عن عمر بن عبدالعزیز بلاغا)
17758- "لا تجوز شهادة الخائن ولا الخائنة ولا ذي غمر على أخيه ولا الموقوف على حد"."ق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৫৯
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شہادت (گواہی) ۔۔۔ الاکمال :
17759: خائن مرد کی شہادت جائز ہے اور نہ خائنہ عورت کی۔ نہ کینہ رکھنے والے کی اپنے بھائی کے خلاف اور نہ اسلام میں بدعت اختیار کرنے والے مرد و عورت کی شہادت جائز ہے۔ مصنف عبدالرزاق عن عمر بن عبدالعزیز بلاغا۔
17759- "لا تجوز شهادة خائن ولا خائنة ولا ذي غمر على أخيه، ولا محدث في الإسلام ولا محدثة"."عب - عن عمر بن عبد العزيز، بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬০
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17760 ۔۔۔ خبردار ! جس شخص نے جھوٹی گواہی کے لیے اپنے آپ کو قاضی کے سامنے بنا کر پیش کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز تارکول کی قمیض کے ساتھ اس کو مزین فرمائیں گے اور آگ کی لگام اس کے منہ میں ڈالیں گے (ابن عساکر عن ابراھیم بن ھدبہ عن انس (رض))
17760- "ألا من زين نفسه للقضاة بشهادة الزور زينه الله تعالى يوم القيامة بسربال من قطران وألجمه بلجام من نار". "كر عن إبراهيم بن هدبة عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬১
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17761 ۔۔۔ جس نے کسی مسلمان پر ایسی شہادت جس کا وہ اہل نہیں تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے ۔ (مسند احمد ، ابن ابی الدنیا فی ذم الغیبۃ عن ابوہریرہ (رض))
17761- "من شهد على مسلم شهادة ليس لها بأهل فليتبوأ مقعده من النار". "حم وابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬২
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17762 ۔۔۔ جس نے جھوٹی شہادت دی اس پر اللہ کی لعنت ہے۔ اور جو دو آدمیوں کے درمیان ثالث (فیصلہ کرنے والا) بنا اور اس نے انصاف نہیں کیا تو اس پر بھی اللہ کی لعنت ہے۔ (ابو سعید النقاش فی کتاب القضاۃ عن عبداللہ بن جراد)
17762- "من شهد شهادة زور فعليه لعنة الله، ومن حكم بين اثنين فلم يعدل بينهما فعليه لعنة الله". "أبو سعيد النقاش في كتاب القضاة عن عبد الله بن جراد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬৩
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17763 ۔۔۔ جو شخص کسی قوم کے ساتھ چلا (اور اپنے افعال سے ان کو یہ باور کرایا) کہ وہ شاہد ہے (اور ان کے حق میں شہادت دے گا) حالانکہ وہ شاہد نہیں ہے تو پس وہ جھوٹا شاہد ہے۔ جس نے کسی جھگڑے میں بغیر علم کے کسی کی اعانت کی وہ اللہ کی ناراضگی میں رہے گا حتی کہ اس سے باز آجائے اور مؤمن سے قتال (لڑائی) کرنا کفر ہے اور اس کو گالی دینا فسق ہے۔ (السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
17763- "من مشى مع قوم يرى أنه شاهد وليس بشاهد، فهو شاهد زور، ومن أعان على خصومة بغير علم، كان في سخط الله حتى ينزع، وقتال المؤمن كفر وسبابه فسوق". "ق عن أبي هريرة، وروى الديلمي صدره عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬৪
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17764 ۔۔۔ جھوٹے گواہ کے قدم قیامت کے دن ہل نہ سکیں گے حتی کہ آگ اس کے لیے واجب کردی جائے ۔ (ابو سعید النقاش عن انس (رض) ، السنن للبیھقی ، مستدرک الحاکم عن ابن عمر (رض))
17764- "شاهد الزور لا تزول قدماه حتى توجب له النار". "أبو سعيد النقاش عن أنس ق ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬৫
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17765 ۔۔۔ جھوٹے شاہد کے قدم (قیامت کے روز اپنی جگہ سے) نہ ہلیں گے حتی کہ وہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (ابوسعید النقاش فی القضاۃ عن ابن عمر (رض))
17765- "شاهد الزور لا تزول قدماه حتى يتبوأ مقعده من النار". "أبو سعيد النقاش في القضاة عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬৬
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17766 ۔۔۔ جھوٹی گواہی دینے والے کے قدم (اپنی جگہ سے) نہ ہٹیں گے جب تک اس کے لیے جہنم کا حکم نہ دیدیا جائے ۔ (النقاش ، ابن عساکر عنہ)
17766- "شاهد الزور لا تزول قدماه حتى يؤمر به إلى النار"."النقاش كر عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬৭
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جھوٹی شہادت ۔۔۔ الاکمال :
17767 ۔۔۔ جھوٹے گواہ کے قدم نہ ہلیں گے جب تک اس کو جہنم کی خوشخبری نہ دے دی جائے ۔ (الکبیر للطبرانی ، الشیرازی فی الانقاب عن ابن عمر (رض))

کلام ۔۔۔: امام ہیثمی (رح) نے مجمع الزوائد 4 ۔ 200 پر اس روایت کی تخریج فرمائی اور فرمایا اس روایت کو امام طبرانی نے اوسط میں روایت کیا ہے لیکن اس میں ایسے روای ہیں جن کو میں نہیں جانتا ۔
17767- "شاهد الزور لا تزول قدماه حتى يبشر بالنار". "طب والشيرازي في الألقاب عن ابن عمرو"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬৮
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشہادات ـ۔۔۔ قسم الافعال :

فصل ۔۔۔ شہادت کے احکام اور آداب کے بارے میں :
17768 ۔۔۔ (مسند سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض)) ابی الضحی سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے حضرت معدی کرب (رض) سے گواہی طلب کی اور فرمایا تو پہلا شخص ہے جس سے میں نے اسلام میں سب سے پہلے گواہی طلب کی ۔ ابن سعد۔
17768- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن أبي الضحى قال: "استشهد أبو بكر معدي كرب وقال: أما أنك أول من استشهدته في الإسلام". "ابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭৬৯
گواہیوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الشہادات ـ۔۔۔ قسم الافعال :

فصل ۔۔۔ شہادت کے احکام اور آداب کے بارے میں :
17769 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے مروی ہے کہ آپ (رض) نے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکاح میں ایک مراد اور دو عورتوں کی گواہی کو بھی جائز قرار دیا ۔ الدارقطنی فی الافراد۔
17769- عن عمر قال: "أجاز رسول الله صلى الله عليه وسلم شهادة رجل وامرأتين في النكاح". "قط".
tahqiq

তাহকীক: