কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৫০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٨٩۔۔۔ جب تک رکن اور قرآن نہیں اٹھالئے جاتے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (السجزی عن عمر)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٦٢٥٩۔
38489- "لا تقوم الساعة حتى يرفع الركن والقرآن." السجزي عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٩٠۔۔۔ جب تک زھد و پرہیزگاری رواج اور تقویٰ تصنع و تکلف نہیں بن جاتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٦٢٦١۔
38490- "لا تقوم الساعة حتى يكون الزهد رواية والورع تصنعا." حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٩١۔۔۔ اس امت کا پہلا گروہ بہترین ہے اور آخری حصہ برے لوگوں پر مشتمل ہے جن کا آپس میں اختلاف ہوگا اور وہ مختلف ٹولیوں میں بٹے ہوں گے، پس جس کا اللہ اور روز آخرت ہے اسے اس کی موت آجائے اور وہ لوگوں سے ایسا برتاؤ کرے جیسے برتاؤ کا وہ ان سے خواستگار ہے۔ (ابن حبان عن ابی مسعود)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٨٢٦۔
38491- "إن أول هذه الأمة خيارهم، وآخرها شرارهم، مختلفين متفرقين، فمن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلتأته منيته وهو يأتي الناس ما يحب أن يؤتى إليه." حب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٩٢۔۔۔ تین چیزیں ایسی ہیں جب تم انھیں دیکھ لوگے اس وقت آباد ویران اور ویران آباد ہوجائے گا۔ نیکی کو گناہ اور گناہ کو نیکی سمجھا جانے لگے، اور آدمی امانت کو یوں رگڑے جیسے اونٹ درخت کو رگڑتا ہے۔ (ابن عساکر عن محمد بن عطیۃ السعدی)
38492- "ثلاث إذا رأيتهن فعند ذلك خراب العامر وعمارة الخراب: أن يكون المعروف منكرا والمنكر معروفا وأن يتمرس الرجل بالأمانة تمرس البعير بالشجرة." ابن عساكر - عن محمد بن عطية السعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٩٣۔۔۔ اسلام کی سب سے آخری بستی مدینہ ویران ہوگا۔ (ترمذی عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٨٢١، اسنی المطالب ٣۔
38493- "آخر قرية من قرى الإسلام خرابا المدينة." ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٩٤۔۔ آخری شخص جو مزینہ کے چرواہوں کو جمع کرے گا وہ مدینہ کا رخ کرکے اپنی بکریوں کو ہنکالا رہے ہوں گے۔ تو اسے وحشی جانوروں سے بھرا پائیں گے جب ثنیۃ الوداع کے مقام پر پہنچے گے تو دونوں منہ کے بل گرپڑیں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
38494- "آخر من يحشر راعيا من مزينة يريدان المدينة ينعقان بغنمهما فيجدانها وحوشا حتى إذا بلغا ثنية الوداع خرا على وجوههما." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٤٩٥۔۔۔ ابن مسعود ! قیامت کی کچھ علامات اور شرطیں ہیں۔ آگاہ رہنا ! یہ بھی قیامت کی علامات اور نشانیوں کا حصہ ہے کہ اولاد غیظ وغضب بن جائے، اور بارش گرم بن جائے، اور برے لوگ جلدی سے مرنے لگیں، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ سچے کو جھوٹا اور جھوٹے کو سچا سمجھاجائے، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت و نشانی ہے کہ بددیانت کو امانتدار اور امین کو ضائن سمجھاجائے، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ غیروں سے ناتا جوڑا جائے اور اپنوں سے ناتا توڑا جائے، یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ ہر قبیلہ اپنے منافق لوگوں کو سردار بنالے، اور ہر بازار اپنے برے لوگوں کو۔ ابن مسعود ! کہ مومن قبیلۃ میں درہم سے زیادہ ذلیل ہوجائے، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ محرابیں مزین کی جائیں اور دل خراب ہوں۔ ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ مرد، مردوں سے اور عورتیں، عورتوں سے فائدہ اٹھائیں، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ مسجدوں میں پائخانے کی جگہیں بنائی جائیں اور منبر اونچے بنائے جائیں۔ ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت و نشانی ہے کہ دنیا کے ویران علاقے آباد اور آباد ویران کئے جائیں، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ آلات موسیقی ظاہر ہوجائیں، شرابیں پی جانے لگیں، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ شرابیں پی جائیں، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ پولیس والے، پیٹھ پیچھے طعن زن، نکتہ چین، عیب گیری کرنے والے بکثرت ہوجائیں، ابن مسعود ! یہ بھی قیامت کی علامت اور نشانی ہے کہ حرامزادوں کی تعداد بڑھ جائے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
38495- " يا ابن مسعود! إن للساعة أعلاما وإن للساعة أشراطا ألا! وإن من علم الساعة وأشراطها أن يكون الولد غيظا، وأن يكون المطر قيظا1 وأن يقبض الأشرار قبضا، يا ابن مسعود! من أعلام الساعة وأشراطها أن يصدق الكاذب وأن يكذب الصادق، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن يؤتمن الخائن وأن يخون الأمين، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن يواصل الأطباق وأن يقاطع الأرحام، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن يسود كل قبيلة منافقوها وكل سوق فجارها، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن يكون المؤمن في القبيلة أذل من النقد، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن تزخرف المحاريب وأن تخرب القلوب، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن يكتفى الرجال بالرجال والنساء بالنساء، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن تكنف المساجد وأن تعلو المنابر، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن يعمر خراب الدنيا ويخرب عمرانها، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن تظهر المعازف وشرب الخمور، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن تشرب الخمور، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن تكثر الشرط والهمازون والغمازون واللمازون، يا ابن مسعود! إن من أعلام الساعة وأشراطها أن تكثر أولاد الزنا." طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٤٩٦۔۔۔ (قیامت کی) نشانیاں لڑی میں پروئے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں جب لڑی ٹوٹ جائے تو یکے بعد دیگرے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ (حاکم عن انس)
38496- "الأمارات خرزات منظومات بسلك، فإذا انقطع السلك تبع بعضه بعضا." ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫০৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٤٩٧۔۔۔ جب یہ امت نبیذ کے بدلے شراب، سوداگری کے بدلے سود، ہدیہ کے عوض رشوت کو حلال کرلے گی اور زکوۃ کو تجارت کا ذریعہ بنالے گی اس وقت ان کی ہلاکت شروع ہوجائے گی۔ (الدیلمی عن حذیفۃ)
38497- "إذا استحلت هذه الأمة الخمر بالنبيذ والربا بالبيع والسحت بالهدية واتجروا بالزكاة فعند ذلك هلاكهم ليزدادوا إثما." الديلمي - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٤٩٨۔۔۔ جب میری امت پانچ چیزوں کو حلال سمجھ لے گی تو ان کی تباہی ہے جب ان میں ایک دوسرے پر لعن (١) طعن شروع ہوجائے، وہ (٢) ریشم پہننے لگیں (٣) گانے بجانے والی رکھنے لگیں، (٤) شرابیں پئیں، (٥) مرد، مردوں سے اور عورتیں عورتوں سے فائدہ اٹھانے لگیں۔ (بیھقی من طریقین عن انس وقال : کل من الاسنادین غیر قوی غیر انہ اذ آضم بعضہ الی بعضہ اخذ قوۃ)
38498- "إذا استحلت أمتي خمسا فعليهم الدمار: إذ ظهر فيهم التلاعن، ولبسوا الحرير، واتخذوا القينات، وشربوا الخمور، واكتفى الرجال بالرجال والنساء بالنساء." هب من طريقين - عن أنس، وقال كل من الإسنادين غير قوى غير أنه إذا ضم بعضه إلى بعض أخذ قوة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٤٩٩۔۔۔ جب عورتیں، عورتوں سے اور مرد مردوں سے لذت اٹھانے لگیں تو اس وقت انھیں سرخ آندھی کی اطلاع دے دو جو مشرق کی جانب سے نکلے گی کچھ لوگوں کے چہرے بگاڑ دئیے جائیں گے کچھ کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا یہ اس وجہ سے کہ انھوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے تجاوز کرنے لگے تھے۔ (الدیلمی عن انس)
38499- "إذا استغنى النساء بالنساء والرجال بالرجال فبشرهم بريح حمراء تخرج من قبل المشرق فيمسخ بعضهم ويخسف ببعض، ذلك بما عصوا وكانوا يعتدون." الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٠۔۔۔ اس وقت تک دنیا ختم نہیں ہوگی جب تک عورتیں عورتوں سے اور مرد، مردوں سے لطف اندوز نہیں ہوں گے، عورتوں کا آپس میں شرمگاہیں رگڑنا ان کا زنا ہے۔ (الخطیب وابن عساکر عن ایوب بن مدرک بن العاء الحنفی عن مکحول عن واثلہ عن انس، وایوب متروک)

کلام :۔۔۔ الضعیفہ ١٦٠٢۔
38500- "لا تذهب الدنيا حتى يستغني النساء بالنساء والرجال بالرجال، والسحاق زنا النساء فيما بينهن." الخطيب وابن عساكر - عن أيوب بن مدرك بن العلاء الحنفي عن مكحول عن واثلة وأنس، وأيوب متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠١۔۔۔ جب (قیامت کا) زمانہ قریب ہوگا، تو عجمی لباس کی کثرت ہوجائے گی، مال و تجارت کی بہتات ہوگی، مالدار کی اس کے مال کی وجہ سے عزت کی جائے گی، فحاشی کھلے عام ہوگی، بچوں کی گورنری ہوگی، عورتیں تعداد میں بڑھ جائیں گی۔ بادشاہ ظالم ہوگا ناپ وتول میں کمی کی جائے گی اس وقت آدمی کے لیے اپنی اولاد کے مقابلہ میں کتے کا پلا پالنا بہتر ہوگا بڑے کی عزت ہوگی نہ چھوٹے پر شفقت، حرامزادے بکثرت ہوں گے۔

یہاں تک کہ ایک شخص راستہ کے درمیان میں عورت سے ہم آغوش ہوگا بھیڑ یا دل لوگوں کو بھیڑ کی کھالیں پہنائیں گے، اور اس زمانہ میں اس کی واضح مثال مداہن (دوسروں سے متاثر ہو کر دین کی بات چھپانے والے) لوگ ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر ، حاکم وتعقب عن منتصربن عمارہ بن ابی ذرعن ابیہ عن جدہ)
38501- "إذا اقترب الزمان كثر لبس الطيالسة، وكثرت التجارة وكثر المال، وعظم رب المال لماله، وكثرت الفاحشة، وكانت وكانت إمارة الصبيان، وكثر النساء، وجار السلطان، وطفف في المكيال والميزان، فيربي الرجل جروا خير من أن يربي ولدا له، ولا يوقر كبير ولا يرحم صغير، ويكثر أولاد الزنا حتى أن الرجل ليغشى المرأة على قارعة الطريق، ويلبسون جلود الضأن على قلوب الذئاب، أمثلهم في ذلك الزمان المداهن." طب، ك وتعقب عن منتصرين بن عمارة بن أبي ذر عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٢۔۔۔ جب تم لوگوں میں وہ چیزیں ظاہر ہوجائیں جو بنی اسرائیل میں ظاہر ہوئیں، تمہارے بڑوں میں فحاشی پھیل جائے، اور حکومت تمہارے چھوٹوں کے ہتھے چڑھ جائے اور علم تمہارے کمینے لوگوں میں پہنچ جائے۔ (مسند احمد ابویعلی، ابن ماجہ عن انس فرماتے ہیں : کسی نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم کب نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ترک کردیں ؟ تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا، اور ابویعلی کے الفاظ ہیں : جب تمہارے نیک لوگوں میں مداہنت عام ہوجائے، فحاشی تمہارے برے لوگوں میں پھیل جائے اور بادشاہت تمہارے کم سنوں میں اور فقہ تمہارے گھٹیا لوگوں میں منتقل ہوجائے اس وقت۔ )
38502- "إذا ظهر فيكم مثل ما ظهر في بني إسرائيل، إذا كانت الفاحشة في كباركم، والملك في صغاركم، والعلم في رذالكم." حم، ع، هـ- عن أنس، قال: قيل يا رسول الله! متى ندع الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر؟ قال - فذكره، ولفظ ع: "إذا ظهر الادهان في خياركم، والفاحشة في شراركم، وتحول الملك في صغاركم، والفقه في رذالتكم"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٣۔۔۔ جب قیامت قریب ہوگی وقت کم ہونا شروع ہوجائے گا، سال مہینہ کی طرح مہینہ ہفتے کی طرح اور ہفتہ آگ میں انگارے کے جلنے کی طرح گزرے گا۔ (ابویعلی عن ابوہریرہ )
38503- "إذا اقترب الساعة تقارب الزمان، فتكون السنة كالشهر والشهر كالجمعة، والجمعة كاحتراق السعفة في النار." ع - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٤۔۔۔ جب تک وقت نہیں گھٹے گا قیامت قائم نہیں ہوگی سال، مہینے کی طرح مہینہ ہفتے کی طرح اور ہفتہ دن کی طرح اور دن گھڑی کی طرح اور گھڑی انگارے کے جلنے کی طرح گزرے گی۔ (مسند احمد، حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ )
38504- "لا تقوم الساعة حتى يتقارب الزمان، فتكون السنة كالشهر، ويكون الشهر كالجمعة، وتكون الجمعة كاليوم، ويكون اليوم كالساعة، وتكون الساعة كاحتراق السعفة." حم، حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٥۔۔۔ جب وقت کم ہونا شروع ہوگا تو تمہیں پے درپے کالے اونٹوں (کی طرح فتنوں) نے آگھیرنا ہے ایسے فتنے ہوں گے جیسے تاریک رات کے حصے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن، طبرانی فی الکبیر عن ابوہریرہ وھو ضعیف)
38505- "إذا تقارب الزمان أناخ بكم الشرف1 الجون، فتن كقطع الليل المظلم." نعيم بن حماد في الفتن، طب عن أبي هريرة، وهو ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٦۔۔۔ جب زمانہ میں بےبرکتی ہوگی تو موت میری امت کے نیک لوگوں کو ختم کردے گی، جیسے تم میں سے کوئی طشت سے اچھی کھجوریں چن لیتا ہے (الرمھرمزی فی الامثال عن ابوہریرہ وفیہ یحییٰ بن عبداللہ بن عبداللہ عن ابیہ، قال احمد : لیس بثقۃ
38506- "إذا تقارب الزمان انتقى الموت خيار أمتي، كما ينتقي أحدكم خيار الرطب من الطبق." الرامهرمزي في الأمثال - عن أبي هريرة، وفيه يحيى بن عبيد الله بن عبد الله بن موهب عن أبيه، قال أحمد: ليس بثقة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫১৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٧۔۔۔ جب تم مشرق یا اس کے دیہاتیوں کی جانب سے لوگوں کی آمد کی سنو جن کی شکل و صورت لوگوں کو بھلی لگتی ہے تو بس قیامت قریب ہے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن حفصۃ)
38507- "إذا سمعتم بناس يأتون من قبل المشرق أو كورها يعجب الناس من زيهم فقد أظلت الساعة." نعيم بن حماد في الفتن عن حفصة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫২০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٠٨۔۔۔ جب امانت ضائع کی جانے لگے تو قیامت کا انتظار کرو، کسی نے عرض کیا : امانت کیسے ضائع کی جاتی ہے ؟ فرمایا : جب حکومت نااہل کے سپرد کردی جائے تو پھر قیامت کے منتظر رہو۔ (بخاری عن ابوہریرہ )
38508- "إذا ضيعت الأمانة فانتظر الساعة، قيل: كيف إضاعتها؟ قال: إذا أسند الأمر إلى غير أهله فانتظر الساعة." خ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: