কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৪৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٤٩۔۔۔ قیامت سے پہلے کچھ ایام ہوں گے جن میں علم اٹھالیا جائے گا، جہالت اترنا شروع ہوجائے گی قتل وخون بکثرت ہونے لگے گا۔ (ابن ماجہ عن ابن مسعود)
38449- "تكون بين يدي الساعة أيام يرفع فيها العلم وينزل الجهل ويكثر فيها الهرج - والهرج القتل." هـ- عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٠۔۔۔ قیامت سے پہلے تمہارے اور رومیوں کے درمیان صلح ہوگی۔ وہ تم سے بدعہدی کریں گے، تمہاری طرف اسی جھنڈوں تلے نکلیں گے ہر جھنڈے تلے بارہ ہزار افراد ہوں گے۔ (ابن ماجہ عن عوف بن مالک)
38450- "تكون بينكم وبين بني الأصفر هدنة، فيغدرون فيسيرون إليكم في ثمانين غاية تحت كل غاية اثنا عشر ألفا." هـ- عن عوف بن مالك"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥١۔۔۔ تم لوگ رومیوں سے امن کی صلح کروگے پھر تم اور وہ دونوں ان کے دشمن کا مقابلہ کروگے، تم سلامت رہو گے اور غنیمت حاصل کرو گے، پھر تم ایسی شاداب جگہ میں آکر اتروگے جو ٹیلوں والی ہوگی۔ ایک رومی اٹھے گا اور صلیب بلند کرکے کہے گا : صلیب غالب ایک مسلمان اٹھ کر اسے قتل کردے گا یوں وہ قوم بدعہدی کرے گی پھر لڑائیاں ہوں گی، اس کے بعد وہ جمع ہو کر اسی جھنڈوں تلے تمہارے مقابلہ میں آئیں گے ہر جھنڈے تلے دس ہزار ہوں گے۔ (مسند احمد، ابوداؤد، ابن ماجہ ابن حبان عن دمخمر)
38451- "ستصالحون الروم صلحا آمنا فتغزون أنتم وهم عدوا من ورائهم فتسلمون وتغنمون، ثم تنزلون بمرج ذي تلول، فيقوم رجل من الروم فيرفع الصليب ويقول: غلب الصليب! فيقوم إليه رجل من المسلمين فيقتله، فيغدر القوم ويكون الملاحم، فيجتمعون لكم فيأتونكم في ثمانين غاية مع كل غاية عشرة آلاف." حم، د، هـ، حب - عن ذي مخمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٢۔۔۔ لوگوں پر دھوکے کے کئی سال آئیں گے جن میں جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا کہا جائے گا خیانت کرنے والے کے پاس امانت رکھی جائے گی اور امانتدار کو خائن سمجھا جائے گا۔ انہی سالوں میں روبیضہ بولے گا : لوگوں نے عرض کیا : روبیضۃ کون ہے ؟ فرمایا : ایک گھٹیا شخص عوام کے معاملات میں گفتگو کرے گا۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، حاکم عن ابوہریرہ )
38452- "سيأتي على الناس سنوات خداعات يصدق فيها الكاذب ويكذب فيها الصادق، ويؤتمن فيها الخائن ويخون فيها الأمين، وينطق فيها الرويبضة، قيل: وما الرويبضة؟ قال: الرجل التافه يتكلم في أمر العامة." حم، هـ، ك - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٣۔۔۔ قیامت سے پہلے ہوا چلے گی جو ہر ایماندار کی روح قبض کرلے گی۔ (حاکم عن عیاش بن ربیعۃ)
کلام :۔۔۔ المعلۃ ٢٩٢۔
کلام :۔۔۔ المعلۃ ٢٩٢۔
38453- "تجيء ريح بين يدي الساعة فيقبض فيها روح كل مؤمن." ك - عن عياش بن ربيعة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٤۔۔۔ قیامت ہوگی اور رومی تعداد میں سب سے زیادہ ہوں گے۔ (مسند احمد، مسلم عن المستورد)
38454- "تقوم الساعة والروم أكثر الناس." حم، م - عن المستورد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٥۔۔۔ چھ باتیں قیامت کی علامات ہیں : میری وفات، بیت المقدس کی فتح، آدمی کو ہزار دئیے جائیں گے پھر ان کے لینے سے ناراض ہوگا۔ ایک فتنہ جس کی گرمی ہر مسلمان کے گھر داخل ہوگی۔ ایسی موت لوگوں میں شروع ہوگی جیسے بکریوں کا قصاص دیا جاتا ہے اور رومی بدعہدی کریں گے اسی جھنڈوں تلے نکلیں گے ہر جھنڈے تلے بارہ ہزار ہوں گے۔ (مسند احمد، طبرانی عن معاذ)
38455- "ستة من أشراط الساعة: موتي، وفتح بيت المقدس، وأن يعطى الرجل ألف دينار فيتسخطها، وفتنة يدخل حرها بيت كل مسلم، وموت يأخذ في الناس كقعاص الغنم، وأن يغدر الروم فيسيرون بثمانين بندا تحت كل بند اثنا عشر ألفا." حم، طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٦۔۔۔ قیامت سے پہلے حضرت موت سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو جمع کرے گی۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابن عمر)
38456- "ستخرج نار من حضرموت قبل القيامة تحشر الناس." حم، ت - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৬৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٧۔۔۔ میری امت ایسا زمانہ دیکھے گی جس میں قاری بکثرت ہوں گے اور دین کی سمجھ رکھنے والے فقہاء کم ہوں گے علم اٹھالیا جائے گا، قتل وخون خرابہ بڑھ جائے گا۔ پھر اس کے بعد ایک زمانہ آئے گا میری امت کے لوگ قرآن پڑھیں گے جو ان کی ہنسلی سے آگے نہیں بڑھے گا، پھر اس کے بعد ایک زمانہ آئے گا اللہ سے شرک کرنے والا اپنی باتوں سے مومن سے جھگڑے گا۔ (طبرانی، حاکم عن ابوہریرہ )
38457- "سيأتي على أمتي زمان يكثر فيه القراء ويقل فيه الفقهاء ويقبض العلم ويكثر الهرج، ثم يأتي من بعد زمان يقرأ القرآن رجال من أمتي لا يجاوز تراقيهم، ثم يأتي من بعد زمان يجادل المشرك بالله المؤمن في مثل ما يقول." طب، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٨۔۔۔ لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ آدمی کو عاجز رہنے اور گناہ میں اختیار دیا جائے گا۔ تو جو یہ زمانہ پائے وہ عاجزی کو گناہ کے مقابلہ میں اختیار کرے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٢٩٤۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٢٩٤۔
38458- "سيأتي على الناس زمان يخير الرجل بين العجز والفجور، فمن أدرك ذلك الزمان فليختر العجز على الفجور." ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٥٩۔۔۔ مکہ والے نکلیں گے پھر (وادی) مکہ کو بہت تھوڑے لوگ عبور کریں گے اس کے بعد وہ بھر جائے گی پھر وہ اس سے نکلیں گے پھر کبھی اس میں واپس نہ آئیں گے۔ (مسند احمد عن عمر)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٢٩٨۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٢٩٨۔
38459- "سيخرج أهل مكة ثم لا يعبر بها إلا قليل ثم تمتليء وتبنى، ثم يخرجون منها فلا يعودون فيها أبدا." حم - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٠۔۔۔ قیامت کے روز کچھ لوگ مغرب سے نکلیں گے وہ آئیں گے تو ان کے چہرے سورج کی روشنی کی طرح ہوں گے۔ (مسند احمد عن رجل)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٢٩٩۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٢٩٩۔
38460- "سيخرج ناس إلى المغرب يأتون يوم القيامة ووجوههم على ضوء الشمس." حم - عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦١۔۔۔ میری امت کے کچھ لوگ ایک پست زمین میں اتریں گے جسے وہ بصرہ کہتے ہیں ایک نہر کے پاس جس کا نام دجلہ ہے اس پر ایک پل ہوگا، وہاں کے لوگ بکثرت ہوں گے اور وہ مسلمانوں کا شہر ہوگا، جب آخری زمانہ ہوگا تو بنی قنطوراء آئیں گے وہ ایک قوم ہوگی جن کے چہرے چوڑے، آنکھیں چھوٹی ہوں گی وہ نہر کے کنارے اتریں گے، تو وہاں کے لوگ تین گروہوں میں بٹ جائیں گے، ایک گروہ گائیوں کی دمیں پکڑے گا اور جنگل کا رخ کرے گا وہ ہلاک ہوں گے۔ اور ایک گروہ، اپنے بچاؤ کا سامان کرے گا وہ کفر میں مبتلا ہوں گے اور ایک گروہ اپنے بچوں کو پیچھے چھوڑ کر جنگ کریں گے یہی شہداء ہوں گے۔ (مسند احمد، ابوداؤد عن ابی بکرۃ)
38461- "ينزل ناس من أمتي بغائط يسمونه "البصرة" عند نهر يقال له "دجلة" يكون عليه جسر يكثر أهلها وتكون من أمصار المسلمين، فإذا كان في آخر الزمان جاء بنو قنطوراء قوم عراض الوجوه صغار الأعين حتى ينزلوا على شط النهر، فيتفرق أهلها ثلاث فرق: فرقة يأخذون أذناب البقر والبرية وهلكوا، وفرقة يأخذون لأنفسهم وكفروا، وفرقة يجعلون ذراريهم خلف ظهورهم ويقاتلونهم وهم الشهداء." حم، د - عن أبي بكرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٢۔ قسطنطنیہ فتح ہو کر رہے گا اور اس کا امیر کیا ہی بہتر شخص ہوگا اور وہ لشکر کیا ہی بہتر ہوگا۔ (مسند احمد، حاکم عن بشر الغنوی
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٦٥٥ الضعیفۃ ٨٧٨۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٦٥٥ الضعیفۃ ٨٧٨۔
38462- "لتفتحن القسطنطينية ولنعم الأمير أميرها ولنعم الجيش ذلك الجيش." حم، ك - عن بشر الغنوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٣۔ بڑی جنگ، قسطنطنیہ کی فتح، دجال کا خروج سات مہینوں میں ہوگا (مسند احمد، ابوداؤد، ترمذی، ابن ماجہ، حاکم عن معاذ
کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٣٩٠۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٣٩٠۔
38463- "الملحمة الكبرى وفتح القسطنطينية وخروج الدجال في سبعة أشهر." حم، د1 ت، هـ، ك - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٤۔۔۔ تم ایسے چن لیے جاؤگے جیسے ردی سے کھجوریں چن لی جاتی ہیں۔ تمہارے نیک لوگ لازماًختم ہوجائیں گے اور ضرور تمہارے برے لوگ باقی رہ جائیں گے سو اگر ہوسکے تو مرجاؤ۔ (ابن ماجہ، حاکم عن ابوہریرہ )
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٨٧٤، ضعیف الجامع ٤٦٥٩۔
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٨٧٤، ضعیف الجامع ٤٦٥٩۔
38464- "لتنتقون كما ينتقى التمر من الحثالة، فليذهبن خياركم وليبقين شراركم، فموتوا إن استطعتم." هـ، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٥۔۔۔ ہرگز قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ہر قبیلہ اپنے منافقوں کو سردار بنادے۔ (طبرانی عن ابن مسعود)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٧٩۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٧٩۔
38465- "لن تقوم الساعة حتى يسود كل قبيلة منافقوها." طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٦۔۔۔ کاش مجھے معلوم ہوجاتا کہ میرے بعد میری امت کیسے رہے گی ! جب اس کے مرد متکبرانہ چال چلیں گے اور اس کی عورتیں فخر کریں گی، کاش مجھے پتہ لگ جائے، جب یہ دو حصوں میں تقسیم ہوجائیں گے ایک گروہ اپنا سینہ اللہ کی راہ میں پیش کرے گا اور ایک گروہ غیر اللہ کے لیے کام کرنے والا ہوگا۔ (ابن عساکر عن رجل)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٧٠۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٧٠۔
38466- "ليت شعري كيف أمتي بعدي حين تتبختر رجالهم وتمرح نساؤهمّ! وليت شعري حين يصيرون صنفين: صنفا ناصبي نحورهم في سبيل الله، وصنفا عمالا لغير الله تعالى." ابن عساكر - عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৭৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٧۔۔۔ ایک قحطانی ضرور لوگوں کو اپنے عصا (لاٹھی) سے ہانکے گا۔ (طبرانی عن ابن عمر)
38467- "ليسوقن رجل من قحطان الناس بعصى." طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৪৮০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ثالث۔۔۔ ” قیامت کی بڑی نشانیاں “
٣٨٤٦٨۔۔۔ فحاشی اور فحش گوئی، قطع رحمی، امانتدار کو خائن کہنا اور خائن کے پاس امانت رکھنا قیامت کی علامتیں ہیں۔ (طبرانی فی الاوسط عن انس)
38468- "من أشراط الساعة الفحش والتفحش وقطيعة الرحم وتخوين الأمين، وائتمان الخائن." طس - عن أنس".
তাহকীক: