কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯৪৯ টি

হাদীস নং: ৩১৩৪৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں پہلا فتنہ قتل عثمان ہے
31332 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ اللہ کی قسم مجھے معلوم نہیں دو باتوں میں سے کس کا ارادہ کیا تم نے ارادہ کیا کہ ایک قوم کے بادشاہ سے اعراض کرو تم اس فتنہ کو ٹال نہیں سکوگے کیونکہ اس کی رسی چھوڑ دی گئی ہے وہ قائم ہوگئی وہ اللہ کی طرف سے زمین پر بھیجا گیا وہ زمین میں چرے گا یہاں تک اس کی رسی روندی جائے گی کس کی قدرت نہ ہوگی اس کو لوٹا دے جو بھی اس فتنہ میں قتال کرے گا وہ مارا جائے گا یہاں تک اللہ تعالیٰ ایک بادل بھیجے گا موسم خریف کے بادل کی طرح وہ ان کے ساتھ ان کے درمیان۔ رواہ ابن ابی شیبة
31332 عن حذيفة قال : والله ! ما أدري أي الامرين أردتم ، أردتم أن تتولوا سلطان قوم ! ليس لكم أن تردوا هذه الفتنة حيث أطلقت خطامها واستوت ، إنها لمرسلة من الله في الارض ترتعي حتى تطأ خطامها لن يستطيع أحد من الناس لها ردا وليس أحد من الناس يقاتل فيها إلا قتل حتى يبعث الله فزعا كقزع الخريف يكون بهم بينهم.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৪৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں پہلا فتنہ قتل عثمان ہے
31333 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ تم پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ آدمی اس میں موت کی تمنا کرے گا پھر قتل ہوگا یا کفر اختیارکرے گا اور تم پر ایک زمانہ آئے گا کہ آدمی اس میں موت کی تمنا کرے گا یہ فقر کی وجہ سے نہ ہوگا ۔ راوہ ابن ابی شیبة
31333 عن حذيفة قال : ليأتين عليكم زمان يتمنى الرجل فيه الموت فيقتل أو يكفر ، وليأتين عليكم زمان يتمنى الرجل الموت من غير فقر.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৪৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت میں پہلا فتنہ قتل عثمان ہے
31334 ۔۔۔ حذیفہ (رض) فرماتے ہیں جس قسم کے حالات نبی اسرائیل میں وقوع پذیر پر ہوئے بقیہ تم میں ہوں گے ایک شخص نے پوچھا کیا ہم میں قوم لوط کی مثل ہوگا ؟ فرمایا ہاں ۔ ابن ابی شیبة
31334 عن حذيفة قال : لا يكون في بني إسرائيل شئ إلا كان فيكم مثله ، فقال رجل : يكون فينا مثل قوم لوط ؟ قال : نعم.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৪৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31335 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ تم بنی اسرائیل کے طریقے پر چلوگے ہو بہوقدم بقدم سوائے اس کے کہ مجھے علم نہیں کہ بچھڑے کی بھی پوجاکرو گے یا نہیں۔ رواہ ابن ابی شیبة
31335 عن حذيفة قال : لتركبن سنة بني اسرائيل حذو النعل بالنعل والقذة بالقذة غير أني لا أدري تعبدون العجل أم لا.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৪৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31336 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ جب شام کے غلام گالیاں دینے لگیں تو جو تم میں سے مرنے پر قدرت رکھتا ہو وہ مرجائے۔ رواہ ابن ابی شیبة
31336 عن حذيفة قال : إذا سب بقعان أهل الشام فمن استطاع منكم أن يموت فليمت.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৪৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31337 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ باطل حق پر غالب آجائے گا حتی کہ حق نظر نہیں آئے گا مگر بہت معمولی درجہ میں۔ رواہ ابن ابی شیبة
31337 عن حذيفة قال : والله ! ليركبن الباطل على الحق حتى لا يرون من الحق إلا شيئا خفيا.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৪৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31338 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ عنقریب تم پر آسمان سے شر کی بارش ہوگی حتی کہ فیافی تک پہنچ جائے گی پوچھا گیا فیافی کیا چیز ہے تو فرمایا بنجر زمین ۔ رواہ ابن ابی شیبة
31338 عن حذيفة قال : ليوشكن أن يصب عليكم الشر من السماء حتى يبلغ الفيافي ، قيل : وما الفيافي يا أبا عبد الله ؟ قال : الارض القفر.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31339 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ قبیلہ مضر برابر ہر مسلمان کو قتل کرتا رہے گا اور فتنہ میں مبتلا کرتا رہے گا یہاں تک اللہ تعالیٰ یا اس کے فرشتے یامومنین ان کی پٹائی کریں حتی کہ کوئی پہاڑی وادی بھی ان کو نہ بچا سکے گی جب تم دیکھو فلان ملک شام میں اتر چکے ہیں تو اپنے بچاؤ کی تدبیر کرو۔ رواہ ابن ابی شیبة
31339 عن حذيفة قال : فان مضر لا نزال تقتل كل مؤمن وتفتنه أو يضربهم الله والملائكة والمؤمنون حتى لا يمنعوا بطن تلعة فإذا رأيت غيلان قد نزلت بالشام فخذ حذرك.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31340 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ قبیلہ مضر کسی بھی مسلمان کو نہیں چھوڑے گا مگر یہ کہ اس کو یا توفتنہ میں مبتلا کرے گا یا قتل کرے گا یہاں تک اللہ تعالیٰ اور اللہ کے فرشتے اور مومنین ان کی پٹائی شروع کریں حتی کہ پہاڑی گھاٹی بھی ان کا بچاؤ نہ کرسکے گی تو قبیلہ مضر کے ایک شخص نے کہا اے ابوعبداللہ تم ایسی بات کرتے ہو حالانکہ خود تمہارا تعلق بھی قبیلہ مضر سے ہے تو انھوں نے کہا : میں تو وہی باتیں کررہاہوں جو خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہیں۔ رواہ ابن ابی شیبة
31340 عن حذيفة قال : لا تدع مضر عبد الله مؤمنا إلا فتنوه أو قتلوه أو يضربهم الله والملائكة والمؤمنون حتى لا يمنعوا ذنب تلعة ، فقال له رجل : يا أبا عبد الله تقول هذا وأنت رجل من مضر ؟ قال : ألا أقول ما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31341 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ بصرہ والے ہدایت کا کوئی دروازہ نہیں کھولیں گے اور گمراہی کا کوئی دروازہ نہیں چھوڑیں گے طوفان پورے روئے زمین سے اٹھایا گیا مگر بصرہ ہے۔ رواہ ابن ابی شیبة
31341 عن حذيفة قال : إن أهل البصرة لا يفتحون باب هدى ولا يتركون باب ضلالة ، وإن الطوفان قد رفع عن الارض كلها إلا عن البصرة.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31342 ۔۔۔ حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ تمہارا کیا حال ہوگا جب تم پر ایسازمانہ آئے گا کہ تم میں سے کوئی دلہن کے کمرہ سے نکل کر باغ کی طرف آئے گا تو جب واپس لوٹے گا تو بند بنادیا جائے گا مجسل تلاش کرے گا تو وہ نہیں پائے گا۔ رواہ ابن ابی شیبة
31342 عن حذيفة قال : كيف أنتم إذا أتاكم زمان يخرج أحدكم من حجلته إلى حشه فيرجع وقد مسخ قردا فيطلب مجلسه فلا يجده.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31343 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ اس وادی میں دوجماعتین لڑیں گی مجھے کوئی پروا نہیں کہ تم کسی جماعت میں پہچانے جاؤ ایک شخص نے کہا یہ لڑنے والے جنت میں جائیں گے یا جہنم میں فرمایا میں تو تم سے کہہ رہا ہوں پوچھا ان کے مقتولین کا کیا حال ہوگا فرمایا جاہلیت کے مقتولین کا جو حال ہے۔ رواہ ابن ابی شیبة
31343 عن حذيفة قال : تقتتل بهذا الغائظ فئتنان لا أبالي في أيتهما عرفتك ، فقال له رجل : أفي الجنة هؤلاء أو في النار ؟ قال : ذلك الذي أقول لك ، قال : فما قتلاهم ؟ قال : قتلى جاهلية.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31344 ۔۔۔ حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ فتنہ دجال کا بعض حصہ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زندگی میں ظاہر ہوچکا ہے۔ رواہ ابن ابی شیبة
31344 عن حذيفة قال : لقد صنع بعض فتنة الدجال وإن رسول الله صلى الله عليه وسلم لحي.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31345 ۔۔۔ حذیفہ سے روایت ہے کہ دجال کے ظہور سے پہلے فتنے دجال سے زیادہ خطرناک ہیں دجال کا فتنہ چالیس دن تک ہوگا۔ رواہ ابن ابی شیبة
31345 عن حذيفة قال : إن ما دون الدجال لا خوف من الرجال ، إنما فتنته أربعون ليلة.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31346 ۔۔۔ (ایضا) قیس (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص حذیفہ (رض) کے ساتھ چلتا تھا فرات کی طرف تو حذیفہ (رض) نے فرمایا تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم دریائے فرات کی طرف نکلو گے تمہیں پینے کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی نصیب نہ ہوگا میرا یہ گمان نہیں بلکہ یقین ہے۔ (ٕکہ ایسا ہونے والا ہے) ۔ رواہ ابن ابی شیبة
31346 (أيضا) عن قيس أن رجلا كان يمشي مع حذيفة نحو الفرات فقال : كيف أنتم إذا خرجتم لا تذوقون منها قطرة ؟ ما أظنه ولكن أستيقنه.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31347 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ اس دوران کہ لوگ آپس میں باتیں کررہے ہوں گے اچانک آزاد اونٹ وہاں سے گذرے گا لوگ کہیں اے اونٹ تمہارا مالک کہاں ہے تواونٹ کہے گا ہمارے مالک چاشت کے وقت جمع کئے گئے ۔ راواہ ابن ابی شیبة
31347 عن حذيفة قال : بينما قوم يتحدثون إذا تمر بهم إبل قد عطلت ، يقولون : يا إبل ! أين أهلك ؟ فيقول : أهلنا حشروا ضحى.

(ش).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৫৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31348 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے روایت کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تمہیں ایک ایسے سوار سے سابقہ پڑے گا جو تمہارے پاس آکرا ترے گا اور دعوی کرے گا یہ زمین ہماری زمین ہے یہ شہر ہمارا شہر ہے اور بیت المال ہمارا ہے اور تم ہمارے غلام ہو تو وہ بیواؤں اور یتیمیوں کے درمیان اور سرکاری بیت المال کے درمیان حائل ہوجائے گا۔ (یعنی بیت المال میں جن مستحقین کا حق ہے ان کو حق نہیں ملے گا سارے مال پر ناحق قبضہ کرے گا) ۔ رواہ ابن النجار
31348 عن حذيفة قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : كأنكم براكب قد أتاكم فنزل فقال : الارض أرضنا والمصر مصرنا والفئ فيئنا وإنما أنتم عبيدنا ، فحال بين الارمل واليتامى وما أفاء الله عليهم.

(ابن النجار).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৬০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31349 ۔۔۔ حذیفہ (رض) سے مرفوع روایت ہے کہ تمہارے پاس فتنے آئیں گے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح اس میں آدمی صبح مومن ہے توشام کو کافر ہوگا شام کو مومن ہے تو صبح کافر ہوگا اپنی دین کو دنیا کے تھوڑی سے نفع کے عوض فروخت کرڈالے گا میں نے عرض کیا اس زمانہ میں ہمیں کیا کرنا چاہیے یارسول اللہ ! اپنا ہاتھ توڑ ڈالو میں نے عرض کیا اگر ٹوٹا ہواہاتھ درست ہوجائے تو فرمایا دوسرا توڑ دو میں نے عرض کیا کب تک ایسا کرتے رہیں فرمایا حتی کہ کوئی گناہ گار آکرتمہارا خاتمہ کردے یا ایسے ہی موت آجائے ۔ رواہ ابن عساکر
31349 عن حذيفة - رفعه - قال : أتتكم الفتن كقطع الليل المظلم ، يصبح الرجل مؤمنا ويمسي كافرا ويمسي مؤمنا ويصبح كافرا ، يبيع أحدكم دينه بعرض من الدنيا قليل ، قلت : فكيف نصع يا رسول الله ؟ قال : تكسر يدك ، قلت : فان انجبرت ، قال : تكسر الاخرى ، قلت : حتى متى ؟ قال : حتى تأتيك يد خاطئة أو منية قاضية.

(كر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৬১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31350 ۔۔۔ (ایضا) ابی مجلز (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ابوموسیٰ اشعری سے کہا آپ بتلائیں اگر میں اللہ کی خاطر لڑتے ہوئے شہید ہوجاؤں تو میرا ٹھکانا کہاں ہوگا تو فرمایا کہ جنت میں حذیفہ (رض) نے فرمایا اس آدمی سے پوچھیں پھر اس کو سمجھائیں کہ آپ نے کیا فتوی دیاتو فرمایا آپ ہمیشہ کوئی ایسی بات لاتے ہیں جس سے اشتباہ پیدا ہواجاتا ہے فرمایا میں دینی تل اور سے لڑتاہوں اللہ تعالیٰ کی رضاء حاصل کرنے کی خاطریہاں تک قتل کیا جاؤں تو میرا ٹھکانا کہاں ہوگا حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ اللہ کی قسم کچھ لوگ اپنی تلوار میں لے کر نکلیں گے اس سے مارتے رہیں گے مقصد ان کا رضا الہی ہوگا اللہ تعالیٰ ان کو اوندھے منہ جہم میں ڈالیں گے اللہ کی قسم تین سو آدمی ایک چھنڈا اٹھا کر (ٕجہاد کے نام پر نکل پڑیں ) تو میں جان لوں گا یہ ہدایت پر ہیں یا گمراہی پر۔ رواہ ابن جریر
31350 (أيضا) عن أبي مجلز قال : قال رجل لابي موسى : أرأيت لو ضربت بسيفي أريد به وجه الله حتى أقتل ما منزلتي ؟ قال : الجنة ، قال حذيفة : استفهم الرجل ثم أفهمه كيف أفتيته ، قال : إنك لا تزال تأتينا بشئ قد دهمت ، قال : أضرب بسيفي أريد به وجه الله حتى أقتل ما منزلتي ؟ قال حذيفة : فو الله ليقومن أقوام بأسيافهم يضربون بها يريدون وجه الله ليكبنهم الله في النار على وجوههم ، وايم الله ؟ لا يقوم ثلاثمائة يحملون راية إلا علمت على ضلالة هم أم على هدى.

(ابن جرير).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৩৬২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی اسرائیل کے نقش قدم پر
31351 ۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا کہ تمہارا کیا حال ہوگا جب تم سے حق مانگا جائے تو تم حق اداکرو اور جب تم اپنا حق مانگوتو انکار کیا جائے ؟ صحابہ (رض) نے عرض کیا : ہم صبر کریں گے ارشاد فرمایا کہ تم داخل ہوگے رب کعبہ کی قسم یعنی جنت میں۔ (رواہ ابن جریر)
31351 عن حذيفة قال : كيف أنتم إذا سئلتم الحق فأعطيتموه وسألتم حقكم فمنعتموه ؟ قالوا : نصبر ، قال : دخلتموها ورب الكعبة يعني الجنة.(ابن جرير).
tahqiq

তাহকীক: