কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

غلام آزاد کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৪৪ টি

হাদীস নং: ২৯৭০৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29707 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : حق ولاء اس شخص کو ملتا ہے جو غلام کو آزاد کرتا ہے۔ حق ولاء کو فروخت کرنا یاہبہ کرنا جائز نہیں ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29707- عن ابن عباس قال: الولاء لمن أعتق لا يجوز بيعه ولا هبته. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭০৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29708 ۔۔۔ (ایضا) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ کہ اگر ایک شخص مرجاتا اور اس کا کوئی وارث نہ ہوتا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وارث کو تلاش کرنے کا حکم دیتے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کوئی وارث نہ پاتے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میراث میت کے آزاد کردہ غلام کو دے دیتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29708- "أيضا" إن مات رجل ولم يدع أحدا يرثه فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " ابتغوا أحدا فلم يجدوا أحدا يرثه فدفع النبي صلى الله عليه وسلم ميراثه إلى مولى له أعتقه الميت". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭০৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29709 ۔۔۔ (ایضا) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک شخص مرگیا اس نے سوائے ایک غلام کے اپنے پیچھے کوئی وارث نہ چھوڑا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلام آزاد کیا اور میراث اسی کو دی ۔ (رواہ عبدالرزاق) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التنزیۃ (312)
29709- "أيضا" مات رجل على عهد النبي صلى الله عليه وسلم ولم يترك وارثا إلا عبدا له فأعتقه، وأعطاه النبي صلى الله عليه وسلم ميراثه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29710 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ ہے کہ بریرہ (رض) کے مالکان نے ولاء کی شرط لگا دی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ کیا کہ جو شخص ثمن دیتا ہے ولاء اسی کا حق ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
29710- عن ابن عباس أن موالي بريرة اشترطوا الولاء فقضى النبي صلى الله عليه وسلم أن الولاء لمن أعطى الثمن. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29711 ۔۔۔ فارسی مولائے بنی معاویہ کی روایت ہے کہ انھوں نے غزوہ احد کے دن ایک شخص پر حملہ کرکے اس کو قتل کردیا اور قتل کرتے وقت کہا : مزہ چکھو میں فارسی غلام ہوں اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بھلا تمہارے یوں کہنے میں کیا ممانعت ہے کہ میں انصاری ہوں تو انصار میں سے ہو چونکہ کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اس قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
29711- عن الفارسي مولى بني معاوية أنه ضرب رجلا يوم أحد فقتله فقال: خذها وأنا الغلام الفارسي فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ما منعك أن تقول: الأنصاري وأنت منهم إن مولى القوم منهم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29712 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمر “ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حق ولاء کو بیچنے اور اس کو ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ ٍالبیہقی فی شعب الایمان) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلتہ 218 ۔
29712- "مسند عبد الله بن عمر" نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع الولاء وعن هبته. "هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29713 ۔۔۔ ” مسند ابن عمر “ حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے حضرت بریرہ (رض) کو خریدنا چاہا ، بریرہ (رض) کے مالکان نے کہا آپ اس شرط پر خرید لیں کہ بریرہ کا حق ولاء ہمیں ملے حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا آپ نے فرمایا : اس میں کوئی ممانعت نہیں چونکہ حق ولاء اس شخص کا ہوتا ہے جو غلام کو آزاد کرتا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
29713- "مسند ابن عمر" أرادت عائشة أن تشتري بريرة فقالوا: تبتاعينها على أن ولاءها لنا، فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "لا يمنعك ذلك منها فإنما الولاء لمن أعتق". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29714 ۔۔۔ ہذیل بن شرجیل روایت کی ہے کہ کہ ایک شخص عن ابن مسعود (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا میرا ایک غلام تھا اسے میں نے آزاد کرکے سائبہ بنادیا ہے عن ابن مسعود (رض) نے اس شخص سے کہا : اہل اسلام سائبہ نہیں بناتے سائبہ بنانے کا رواج اہل جاہلیت کے ہاں تھا تم تو آزادی کی نعمت کے مالک ہو اور آزاد کردہ غلام کی میراث کے حقدار ہو (رواہ عبدالرزاق)
29714- عن هذيل بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى عبد الله بن مسعود فقال له: كان لي عبد فأعتقته وجعلته سائبة في سبيل الله تعالى، فقال له عبد الله: إن أهل الإسلام لا يسيبون وإنما يسيب أهل الجاهلية وأنت ولي نعمته وأحق بميراثه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29715 ۔۔۔ عن ابن مسعود (رض) نے فرمایا : جب باپ آزاد ہوجاتا ہے تو باپ حق ولاء کھینچ لاتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
29715- عن ابن مسعود قال: يجر الأب الولاء إذا أعتق الأب. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29716 ۔۔۔ عقبہ بن عبدالرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا : غزوہ احد میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ شریک تھا میں نے ایک شخص پر وار کیا اور کہا : یہ لو میں فارسی غلام ہوں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری بات سن کر فرمایا : تم نے کیوں نہ کہا : یہ لو اور میں انصاری غلام ہوں چونکہ کسی غلام کا آزاد کردہ غلام اس قوم کا فرد ہوتا ہے۔ (رواہ الدیلمی)
29716- عن عقبة بن عبد الرحمن عن أبيه قال: شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم أحدا فضربت رجلا فقلت: خذها وأنا الغلام الفارسي، فسمعني رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "هلا قلت: خذها مني وأنا الغلام الأنصاري فإن مولى القوم منهم". الديلمي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29717 ۔۔۔ یزید بن ابی حبیب کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی قلعہ کا محاصرہ کرتے اگر آپ کے پاس کوئی غلام آتا آپ اسے آزاد کردیتے تھے اور جب اس کا مالک دولت اسلام سے سرفراز ہوتا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حق ولاء اسے عنایت کردیتے ۔ (رواہ ابو داؤد عن یزید بن ابی حبیب مرسلا)
29717- عن يزيد بن أبي حبيب " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا حاصر حصنا فأتاه أحد من العبيد أعتقه؛ فإذا أسلم مولاه رد ولاءه عليه". "د" عن يزيد بن أبي حبيب مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29718 ۔۔۔ ابو ملیکہ کی روایت ہے کہ جب حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے بریرہ (رض) کا سودا کرنا چاہا تو حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے کہا : میں اسے آزاد کروں کی مالکان نے کہا : آپ ہمارے لیے بریرہ کے حق ولاء کی شرط لگا دیں جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گھر تشریف لائے حضرت عائشہ صدیقۃ (رض) نے اس کا تذکرہ کیا آپ نے فرمایا جی ہاں ان کے لیے شرط لگا دو ولاء تو اس کا حق جو غلام کو آزاد کرتا ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھڑے ہو کر لوگوں سے خطاب کیا اور فرمایا : یہ کیسی شرط ہے حالانکہ قبل ازیں اللہ تعالیٰ کا حق ہوچکا ہے جو شخص غلام کو آزاد کرتا ہے ولاء کا حق بھی اسی کا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
29718- عن أبي مليكة قال: لما سامت عائشة بريرة فقالت: أعتقها: قالوا وتشترطين لنا ولاءها؟ فدخل النبي صلى الله عليه وسلم فقالت ذلك فقال: "نعم اشترطيه لهم؛ فإن الولاء لمن أعتق، ثم قام فخطب فقال: ما بال الشرط قد وقع قبله حق الله؟ الولاء لمن أعتق". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭১৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29719 ۔۔۔ ”(ایضا) ” مسند علی (رض) “ زید بن وہب (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ، عن ابن مسعود (رض) اور حضرت زید بن ثابت (رض) حق ولاء عصبات میں سے بڑے کو دیتے تھے اور عورتوں کو حق ولاء کا وارث نہیں بناتے تھے البتہ جو عورتیں بذات خود غلام آزاد کریں یا ان کے آزاد کردہ غلام غلام آزاد کریں ان کا حق ولاء عورتوں کو دیتے تھے ۔ (رواہ البیہقی)
29719- "مسند علي" عن زيد بن وهب عن علي وعبد الله وزيد بن ثابت أنهم كانوا يجعلون الولاء للكبير من العصبة ولا يورثون النساء إلا ما أعتقن أو أعتقن من أعتقن. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭২০
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29720 ۔۔۔ (ایضا) ” مسند علی (رض) محمد بن علی روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے حق ولاء کو بیچنے اور اس کے ہبہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (رواہ البیہقی)
29720- "أيضا" عن محمد عن علي قال: نهى عن بيع الولاء وهبته. "ق"؛ وقال: في كتابي نها - بالألف - وعليه صح فظاهره أن عليا نهى عن ذلك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭২১
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29721 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے حق ولاء کے بیچنے کے متعلق سوال کیا گیا آپ (رض) نے فرمایا : کیا کوئی شخص اپنا نسب بھی بیچتا ہے۔ (رواہ البیہقی)
29721- عن علي أنه سئل عن بيع الولاء فقال: أيبيع الرجل نسيبه. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭২২
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29722 ۔۔۔ (ایضا) نخعی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اور حضرت زید بن ثابت (رض) نے ایک شخص کے متعلق جس نے اپنے ورثاء میں ایک حقیقی بھائی اور ایک باپ شریک بھائی چھوڑا ان دونوں حضرات نے حقیقی بھائی کے لیے حق ولاء کا فیصلہ کیا اگر باپ شریک بھائی بھی مرجائے تو حق ولاء حقیقی بھائی کے بیٹوں پر لوٹ آئے گا ۔ (رواہ البیہقی)
29722- "أيضا" عن النخعي أن عليا وزيدا قالا في رجل ترك أخا لأبيه وأمه وأخا لأبيه فجعلا الولاء لأخيه لأبيه وأمه فإن مات الأخ من أبيه رجع الولاء لبني الأخ للأب والأم. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭২৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29723 ۔۔۔ (ایضا) شعبی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جب عورت کسی غلام یا باندی کو آزاد کرے پھر وہ عورت اپنے پیچھے ایک بیٹا چھوڑ کر مرجائے حق ولاء وراثت میں اس بیٹے کو ملے گا اسی طرح جب تک اس کی اولاد میں بیٹے ہوں گے حق ولاء وراثت میں انھیں مستقل ملتا رہے گا جب بیٹے منقطع ہوجائیں گے تو حق ولاء عورت کے اولیاء پر لوٹ جائے گا ۔ (رواہ البیہقی)
29723- "أيضا" عن الشعبي أن عليا قال: إذا أعتقت المرأة عبدا أو أمة فهلكت وتركت ولدا ذكرا فولاء ذلك المولى لولدها ما كانوا ذكورا فإن انقطعت الذكور رجع الولاء إلى أوليائها. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭২৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29724 ۔۔۔ (ایضا) یزید رسیک کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) حق ولاء کی کھینچا تانی کے قائل نہیں تھے ۔ (رواہ البیہقی)
29724- "أيضا" عن يزيد الرسيك أن عليا كان لا يجر الولاء. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭২৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
25 297 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : حق ولاء حلف کی مانند ہوتا ہے جو بیچا جاتا ہے اور نہ ہبہ کیا جاتا ہے حق ولاء کو وہیں رکھنا چاہیے جہاں رب تعالیٰ نے اسے رکھا ہو ۔ (رواہ الشافعی وعبدالرزاق و سعید بن المنصور والبیہقی)
29725- عن علي قال: الولاء بمنزلة الحلف لا يباع ولا يوهب أقره حيث جعله الله. الشافعي، "عب، ص؛ ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭২৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ عتق کے احکام کے بیان میں :
29726 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : حق ولاء نسب کا ایک شعبہ ہے جو شخص حق ولاء کو سمیٹ لیتا ہے وہ میراث کو بھی سمیٹ لیتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق، والبیہقی)
29726- عن علي قال: الولاء شعبة من النسب من أحرز الولاء أحرز الميراث. "عب، ق".
tahqiq

তাহকীক: