কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৯৩৪১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم :۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
29341 ۔۔۔ صبح صبح حصول علم کے لیے نکلا کرو چونکہ میں نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے اپنی امت کے لیے صبح کی برکت کے لیے دعا کی ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن عائشۃ (رض))
29341- "اغدوا في طلب العلم فإني سألت ربي تبارك وتعالى أن يبارك لأمتي في بكورها ويجعل ذلك يوم الخميس. "طس" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم :۔۔۔ متفرق آداب کے بیان میں :
29342 ۔۔۔ عالم جب اپنے علم سے اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوشنودی چاہتا ہے تو اس سے ہر چیز ڈرتی ہے اور جب علم سے خزانے جمع کرنا اس کا مقصد ہو تو پھر وہ خود ہر چیز سے ڈرتا ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن انس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 13836 المغیر 95 ۔
29342- "العالم إذا أراد بعلمه وجه الله تعالى هابه كل شيء، وإذا أراد أن يكنز به الكنوز هاب من كل شيء". "فر" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29343 ۔۔۔ ابو عالیہ کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : قرآن مجید کی پانچ پانچ آیتیں پڑھو چونکہ جبرائیل امین نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پانچ پانچ آیتیں نازل کی ہیں۔ (رواہ المرھبی فی فضل العلم والبیھقی فی شعب الایمان والبخاری فی الادب المفرد)
29343- عن أبي العالية قال قال عمر: تعلموا القرآن خمس آيات خمس آيات فإن جبريل نزل بالقرآن على النبي صلى الله عليه وسلم خمس آيات خمس آيات. المرهبي في فضل العلم، "هب، خد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29344 ۔۔۔ ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے وہ لوگ تیرا اندازی کر رہے تھے اور نشانے میں ان سے خطا ہوجاتی تھی عمر (رض) نے فرمایا : تمہاری تیرا اندازی کتنی بری ہے ؟ ان لوگوں نے کہا : ہم سیکھ رہے ہیں۔ فرمایا تمہارے کلام کی برائی نشانے کی برائی سے زیادہ سخت ہے میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کر فرماتے سنا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو اپنی زبان کو درست کرے۔ (رواہ العقیلی الدار قطنی فی الافراد والعسکری فی الامثال وابن الا نباری فی الا یضاح والمرھبی البیھقی فی شعب الایمان وقال اسنادہ غیر قوی الخطیب فی الجامع والدیلمی وابن الجوزی فی الواھیات)
29344- عن ابن عمر قال: مر عمر بقوم قد رموا رشقا وأخطأوا فقال؛ ما أسوأ رميكم؟ قالوا: نحن متعلمين، قال لحنكم أشد من سوء رميكم سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "رحم الله امرأ أصلح من لسانه". "عق، قط" في الأفراد والعسكري في الأمثال وابن الأنباري في الأيضاح والمرهبي، "هب" وقال: إسناده غير قوي، "خط" في الجامع والديلمي وابن الجوزي في الواهيات.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29345 ۔۔۔ ابوغفار کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے وہ لوگ تیرا اندازی کر رہے تھے حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تمہارے نشانہ کتنا برا ہے ؟ لوگوں نے کہا ہم متعلمین (سیکھتے) ہیں فرمایا : تمہارا بولا ہوا لفظ تمہاری تیر اندازی سے زیادہ برا ہے ان میں سے کسی نے یہ بھی کہا : اے امیر المؤمنین : (یضحی بالضبی) ہرن کے ساتھ قربانی دی جاسکتی ہے (یعنی ہرن کی قربانی دی جاسکتی ہے) فرمایا اگر تم (یضحی صبی) کہتے اچھا ہوتا۔ اس نے عرض کی یہ بھی ایک لغت ہے فرمایا سزا جاتی رہے گی اور وحشی جانوروں کی قربانی نہیں دی جاسکتی۔ (راوہ ابن الانباری)
29345- عن أبي غفار قال: مر عمر بن الخطاب بقوم يرمون فقال: ما أسوأ رميكم؟ قالوا: نحن متعلمين قال: لفظكم أسوأ من رميكم قال بعضهم: يا أمير المؤمنين يضحى بالضبي؟ قال: وما عليك لو قلت ظبي؟ قال: إنها لغة، قال: رفع العتاب ولا يضحى بشيء من الوحش. ابن الأنباري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29346 ۔۔۔ احنف بن قیس کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : سردار بننے سے پہلے پہلے علم حاصل کرلو۔ (رواہ الدارمی وابو عبید فی الغریب ونصرفی الحجۃ والبیھقی فی شعب الایمان وابن عبدالبر فی العلم ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 562 الاسرار المرفوعۃ 140 ۔
29346- عن الأحنف بن قيس قال: قال عمر: تفقهوا قبل أن تسودوا الدارمي وأبو عبيد في الغريب ونصر في الحجة، "هب" وابن عبد البر في العلم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29347 ۔۔۔ مورق عجلی کی روایت ہے کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا سنن فرائض (میراث) اور زبان ایسے ہی سیکھو جیسے قرآن سیکھتے ہو۔ (رواہ ابو عبید فی فضائلہ و سعید بن المنصور والدیلمی وابن عبدالبر البیھقی)
29347- عن مورق العجلي قال: قال عمر: تعلموا السنن والفرائض واللحن كما تعلمون القرآن. أبو عبيد في فضائله، "ص، ش" والدارمي وابن عبد البر، "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29348 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : علم حاصل کرو اور لوگوں کو تعلیم دو اور علم کے لیے وقار اور سنجیدگی سیکھو جس شخص سے علم حاصل کرو اس سے تواضح سے پیش آؤ اور جنہیں تعلیم دو ان سے بھی تواضح سے پیش آؤ سختی کرنے والے علماء مت بنو چونکہ تمہارا علم جہالت کے ساتھ قائم نہیں رہ سکتا۔ (رواہ احمد بن حنبل فی الزھد وادم بن ابی ایاس فی العلم والدینوری فی المجالسۃ وابن مندہ فی غرائب شعبۃ والاجری فی اخلاق حملۃ القرآن والبیھقی وابن عبدالبر فی العلم وابن ابی شیبۃ)
29348- عن عمر قال: تعلموا العلم وعلموه الناس وتعلموا له الوقار والسكينة وتواضعوا لمن تعلمتم منه العلم وتواضعوا لمن علمتموه العلم ولا تكونوا من جبابرة العلماء فلا يقوم علمكم بجهلكم. "حم" في الزهد وآدم بن أبي اياس في العلم والدينوري في المجالسة وابن منده في غرائب شعبة والآجرى في أخلاق حملة القرآن، "هب" وابن عبد البر في العلم، "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৪৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29349 ۔۔۔ احوص بن حکیم بن عمیر العنسی کی روایت ہے کہ حضرت عمر خطاب (رض) نے مختلف گورنروں کو خط لکھا کہ دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرو چونکہ کسی کی طرف سے اتباع باطل کا عذر قابل قبول نہیں ہوگا جب وہ سمجھتا ہو کہ وہ حق پر ہے حق نہیں چھوڑا جاتا جب کہ وہ سمجھتا ہو کہ وہ باطل ہے۔ (رواہ آدم بن ابی ایاس)
29349- عن الأحوص بن حكيم بن عمير العنسي قال: كتب عمر بن الخطاب إلى أمراء الأجناد: تفقهوا في الدين فإنه لا يعذر أحد باتباع باطل وهو يرى أنه حق ولا يترك حق وهو يرى أنه باطل. آدم بن أبي اياس في العلم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29350 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کو خط لکھا : اما بعد ! سنت میں سمجھ بوجھ پیدا کرو عربیت سیکھو اور قرآن مجید کو عربی لہجے میں پڑھو چونکہ قرآن عربی زبان میں ہے اور فقر کو اپنا ظغری امتیاز بنالو (یعنی عیش پرستی سے دور رہو) چونکہ تم معد بن عدنان کی اولاد ہو (رواہ ابن ابی شیبۃ) ۔ فائدہ :۔۔۔ معد بن عدنان کی اولاد فقر پسند تقشف میں زندگی بسر کرنا اشعار سمجھتی ہے تم بھی انہی کی طرح وہ جاؤ اور عجمیوں کی حالت اور ان کی سی عیش پرستی کو ترک کر دو ۔
29350- عن عمر أنه كتب إلى أبي موسى الأشعري أما بعد فتفقهوا في السنة وتفقهوا في العربية وأعربوا القرآن فإنه عربي وتمعددوا فإنكم معديون. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29351 ۔۔۔ ابوبکر بن ابی موسیٰ کی روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ عشاء کے بعد کا وقت تھا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کیوں آئے ہو : کیوں آئے ہو ؟ ابو موسیٰ (رض) نے جواب دیا : آپ سے بات چیت کرنے آیا ہوں۔ فرمایا : اس وقت کیسی بات چیت ؟ ابو موسیٰ (رض) نے جواب دیا : فقہ کے متعلق گفتگو کرنی ہے۔ چنانچہ حضرت عمر (رض) بیٹھ گئے اور کافی دیر تک دونوں حضرات باتیں کرتے رہے پھر ابو موسیٰ (رض) نے کہا : اے امیر المؤمنین ! اب نماز کے حکم میں ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ)
29351- عن أبي بكر بن أبي موسى أن أبا موسى أتى عمر بن الخطاب بعد العشاء فقال له عمر: ما جاء بك؟ قال: جئت أتحدث إليك قال: هذه الساعة؟ قال: إنه فقه فجلس عمر فتحدثا طويلا ثم إن أبا موسى قال: الصلاة يا أمير المؤمنين قال: إنا في صلاة. "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29352 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : سب سے زیادہ سچی بات اللہ تبارک وتعالیٰ کی بات ہے سب سے اچھی سیرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت ہے بدعت سب سے زیادہ بری چیز ہے خبردار ! لوگ اس وقت تک برابر خیرو بھلائی پر قائم رہیں گے جب تک ان کے بڑوں سے انھیں علم ملتا رہے گا۔ (رواہ ابن عبدالبر فی العلم)
29352- عن عمر قال: ألا إن أصدق القيل قيل الله وأحسن الهدي هدي محمد صلى الله عليه وسلم وشر الأمور محدثاتها، ألا إن الناس لن يزالوا بخير ما أتاهم العلم عن أكابرهم. ابن عبد البر في العلم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29353 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : میں جانتا ہوں کہ لوگ کب درستی کے دھارے میں رہتے ہیں اور کب درستی کے دھارے میں رہتے ہیں اور کب فساد و بگاڑ کا شکار ہوتے ہیں چنانچہ جب علم کمسن کی طرف سے آتا ہے عمر میں بڑا شخص اس کی نافرمانی پر اتر آتا ہے اور جب علم عمر میں بڑے کی طرف سے آتا ہے کمسن اس کی پیروی کرلیتا ہے اور ہدایت پاتا ہے۔ (رواہ ابن عبدالبر)
29353- عن عمر قال: قد علمت متى صلاح الناس ومتى فسادهم، إذا جاء الفقه من قبل الصغير استعصى عليه الكبير، وإذا جاء الفقه من قبل الكبير تابعه الصغير فاهتديا. ابن عبد البر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29354 ۔۔۔ زہری کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی مجلس نوجوان اور عمررسیدہ قراء سے بھری رہتی تھی بسا اوقات آپ (رض) ان سے مشورہ بھی لیتے تھے اور فرمایا کرتے تھے تمہیں صغر سنی مشورہ دینے سے نہیں روکتی چونکہ علم صغر سنی پر موقوف نہیں ہے البتہ اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے علم وفضل سے نوازتا ہے۔ (رواہ ابن عبدالبر والبیہقی)
29354- عن الزهري قال كان مجلس عمر مغتصا عن القراء شبابا وكهولا فربما استشارهم ويقول: لا يمنع أحدكم حداثة سنه أن يشير برأيه فإن العلم ليس على حداثة السن وقدمه، ولكن الله تعالى يضعه حيث يشاء. ابن عبد البر، "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29355 ۔۔۔ ابوعثمان نہدی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : عربیت سیکھو۔ (رواہ البیہقی)
29355- عن أبي عثمان النهدي أن عمر بن الخطاب قال: تعلموا العربية. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29356 ۔۔۔ لیث بن سعد کی روایت ہے کہ حضرت عمرو بن العاص (رض) سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس گئے اور سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ان سے پوچھا تم نے مصر میں کسے اپنا نائب بنایا ہے ؟ جواب دیا : مجاہدین جبیر کو سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : بنت غزوان کے آزاد کردہ غلام کو جواب دیا : جی ہاں وہ اچھا کاتب ہے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : یقیناً علم صاحب علم کو بلندی تک پہنچا دیتا ہے۔ (رواہ ابن عبدالحکیم)
29356- عن الليث بن سعد قال: قدم عمرو بن العاص على عمر بن الخطاب فسأله عمر: من استخلفت على مصر؟ قال: مجاهد بن جبير فقال له عمر: مولى ابنة غزوان: قال: نعم إنه كاتب فقال عمر: إن العلم ليرفع بصاحبه. ابن عبد الحكم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29357 ۔۔۔ حسن حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : تمہیں دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرنی چاہیے عربیت اور حسن عربیت (علم ادب بلاغت وغیرہ) میں بھی سمجھ بوجھ پیدا کرو ۔ (رواہ ابو عبید)
29357- عن الحسن قال: قال عمر بن الخطاب: عليكم بالتفقه في الدين والتفقه في العربية وحسن العربية. أبو عبيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29358 ۔۔۔ ابن معاویہ کندی کی روایت ہے کہ میں شام میں سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے لوگوں کے متعلق پوچھا : فرمایا : شاید کیفیت یہ ہو کہ ایک شخص بدکے ہوئے اونٹ کی طرح مسجد میں آتا ہو اگر مسجد میں اپنی قوم کو بیٹھے ہوئے دیکھے یا جان پہچان کے لوگوں کو مجلس میں دیکھے تو بیٹھ جاتا ہے۔ میں نے عرض کیا : ایسی کیفیت نہیں ہے البتہ علم کی مختلف مجلسیں منعقد ہوتی ہیں لوگ بھلائی سیکھتے سکھاتے ہیں فرمایا جب تک تمہاری یہ صورت رہے گی تم برابر بھلائی پر رہو گے ۔ (رواہ المروزی وابن ابی شیبۃ)
29358- عن ابن معاوية الكندي قال: قدمت على عمر بالشام فسألني عن الناس فقال: لعل الرجل يدخل المسجد كالبعير النافر فإن رأى مجلس قومه ورأى من يعرفهم جلس إليهم؟ قلت لا ولكنها مجالس شتى يجلسون فيتعلمون الخير ويذكرونه، قال: لن تزالوا بخير ما كنتم كذلك. المروزي، "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৫৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29359 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : زبان اور فرائض کا علم حاصل کرو چونکہ یہ تمہارے دین کا حصہ ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یہ لوگ اہل عرب تھے عربی زبان لامحالہ جانتے تھے پھر انھیں زبان دانی سیکھنے کی کیوں تاکید کی ؟ اس شبہ کا ازالہ یوں ہے کہ عربیت یعنی علم ادب سیکھو عربی زبان بول لینا الگ چیز ہے اور عربیت اور علم ادب اور چیز ہے۔
29359- عن عمر قال: تعلموا اللحن والفرائض فإنه من دينكم. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩৬০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین :۔۔۔ کتاب العلم ازقسم افعال باب :۔۔۔ علم کی فضیلت اور اس کی ترغیب کے بیان میں :
29360 ۔۔۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کتاب اللہ کا علم حاصل کرو اسی سے تمہاری پہچان ہے اور کتاب اللہ پر عمل کرو اس سے تم کتاب والے بن جاؤ گے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
29360- عن عمر قال: تعلموا كتاب الله تعرفوا به، واعملوا به تكونوا من أهله. "ش".
tahqiq

তাহকীক: