কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৯২০১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29201 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے کو شاداب رکھے جو میری بات سنے اور اس میں کچھ زیادتی نہ کرے بہت سارے حاملین کلمہ اپنے سے زیادہ یاد رکھنے والے کو کلمہ پہنچا دیتے ہیں تین چیزوں کے متعلق مومن کا دل دھوکا نہیں کرتا : اللہ تعالیٰ کے لیے خالص عمل کرنا ، حکمرانوں کے متعلق خیر خواہ ہونا مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ لازم رہنا چونکہ مسلمانوں کی دعا انھیں چاروں طرف سے گھیرے رکھتی ہے۔ (رواہ الطبرانی وابو نعیم فی الحلیۃ عن معاذ بن جبل (رض))
29201- "نضر الله عبدا سمع مقالتي فلم يزد فيه فرب حامل كلمة إلى من هو أوعى لها منه: ثلاث لا يغل عليهن قلب مؤمن، إخلاص العمل لله، والمناصحة لولاة الأمر، والاعتصام بجماعة المسلمين، فإن دعوتهم تحيط من وراءهم. "طب، حل" عن معاذ بن جبل.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29202 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو میری بات سنے اور اسے یاد رکھے بہت سارے فقہ کے اٹھانے والے فقیہ نہیں ہوتے اور بہت سارے فقہ کے اٹھانے والے اپنے سے بڑے فقیہ کو پہنچاتے ہیں۔ تین چیزوں کے متعلق مومن کا دل دھوکا نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص عمل ، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ لازم رہنا ۔ (رواہ الطبرانی وابن قانع وابو نعیم وابن عساکر عن النعمان بن بشیر عن ابیہ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث کی سند پر کلام ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3058 ۔
29202- "رحم الله عبدا سمع مقالتي فحفظها فرب حامل فقه غير فقيه ورب حامل فقه إلى من هو أفقه منه ثلاث لا يغل عليهن قلب مؤمن، إخلاص العمل لله ومناصحة ولاة المسلمين، ولزوم جماعة المسلمين. "طب" وابن قانع وأبو نعيم وابن عساكر - عن النعمان بن بشير عن أبيه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29203 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جو ایک کلمہ سنے یا دو کلمے سنے یا تین یا چار یا پانچ یا چھ یا سات یا آٹھ کلمے سنے (کلمہ سے مراد بات ہے کلمہ ایمان مراد نہیں یعنی کلمہ لغوی معنی ہے مطلب حدیث ہے۔ ) پھر ان کی دوسروں کو تعلیم کی ۔ (رواہ الدیلمی وابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
29203- "نضر الله من سمع كلمة أو كلمتين أو ثلاثا أو أربعا أو خمسا أو ستا أو سبعا أو ثمانيا ثم علمهن". الديلمي وابن عساكر عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29204 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو مجھ سے کوئی حدیث سنے اسے یاد رکھے اور پھر اسے اوروں تک پہنچائے بہت سارے حاملین فقہ اپنے سے بڑے فقیہ کو فقہ پہنچاتے ہیں اور بہت سارے حاملین فقہ فقیہ نہیں ہوتے ، تین چیزوں کے متعلق مسلمان کا دل دھوکا نہیں کرتا اللہ کے لیے خالص عمل کرنا ، حکمرانوں کی خیر خواہی اور جماعت کے ساتھ لازم رہنا چونکہ مسلمانوں کی دعا چاروں طرف سے ان کا احاطہ کیے رہتی ہیں۔ (رواہ ابن حبان عن زید بن ثابت (رض))
29204- "رحم الله امرأ سمع مني حديثا فحفظه حتى يبلغه غيره فرب حامل فقه إلى من هو أفقه منه، ورب حامل فقه ليس بفقيه، ثلاث خصال لا يغل عليهن قلب مسلم: إخلاص العمل لله، ومناصحة ولاة الأمور، ولزوم الجماعة فإن دعوتهم تحيط من وراءهم". "حب" عن زيد بن ثابت.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29205 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو مجھ سے حدیث سنے پھر ہو بہو جیسے سنی تھی ویسے ہی آگے پہنچائے بہت سارے پہنچائے ہوئے سننے والوں سے زیادہ یاد رکھنے والے ہوتے ہیں۔ (رواہ ابن حبان عن ابن مسعود (رض))
29205- "رحم الله من سمع مني حديثا فبلغه كما سمعه فرب مبلغ أوعى له من سامع". "حب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29206 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم کرے جو ہم سے حدیث سنے اے یاد رکھے پھر اپنے سے زیادہ رکھنے والے تک پہنچا دے ۔ (رواہ ابن عساکر عن زید بن خالد الجھنی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3105 و ضعیف المشتھر 71 ۔۔ فائدہ : ۔۔۔ مذکورہ بالا احادیث کا مطلب یوں واضح ہوجاتا ہے کہ محدثین احادیث کو حفظ کرنے اور دوسروں تک من وعن احادیث پہنچانے کے ذمہ دار ہیں جبکہ محدثین فقہاء نہیں ہوتے چونکہ یہ کوئی ضروری نہیں کہ ہر محدث فقیہ ہو جبکہ ہر فقیہ کا محد ہونا ضروری ہے ، چنانچہ امام زہری پائے کے محدث ہیں اور فقہ میں ان کا وہ مقام ہیں جو امام ابوحنیفہ (رح) کا ہے امام ابوحنیفہ (رح) نے بہت ساری احادیث امام زہری (رح) سے سن کر فقہ کے مسائل مستنبط کیے ہیں گویا محدثین دوا فرو کی طرح ہوتے ہیں اور فقہاء طبیب کی مانند ہیں۔
29206- "رحم الله امرأ سمع منا حديثا فوعاه، ثم بلغه من هو أوعى منه". ابن عساكر - عن زيد بن خالد الجهني.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29207 ۔۔۔ میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں حاضر غائب کو پہنچا دے ۔ (رواہ الدیلمی عن عبادۃ بن الصامت)
29207- "إني أحدثكم بحديث فليحدث الحاضر منكم الغائب. الديلمي - عن عبادة بن الصامت.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29208 ۔۔۔ یا اللہ ! میرے ان خلفاء پر رحم فرما جو میرے بعد آئیں گے میری احادیث روایت کریں گے میری سنت دوسروں تک پہنچائیں گے اور لوگوں کو ان کی تعلیم دیں گے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط والرامھرمزی فی المحدث الفاضل والخطیب فی شرف اصحاب الحدیث وابن النجار عن ابن عباس (رض) عن علی (رض)، قال الطبرانی والاوسط : تفردبہ احمد بن عیسیٰ ابو طاہر العلوی قال فی المیزان : قال الدارقطنی : کذاب والحدیث باطل وفی النسان ذکرہ ابن ابی حاتم ولم یذکر فیہ جرحا ولا تعدیلا “۔
29208- "اللهم ارحم خلفائي الذين يأتون من بعدي يروون أحاديثي وسنتي ويعلمونها الناس. "طس" والرامهرمزي في المحدث الفاصل والخطيب في شرف أصحاب الحديث وابن النجار - عن ابن عباس عن علي؛ قال "طس": تفرد به أحمد بن عيسى أبو طاهر العلوي، قال في الميزان: قال الدارقطني: كذاب والحديث باطل، "و" في اللسان: ذكره ابن أبي حاتم ولم يذكر فيه جرحا ولا تعديلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২০৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29209 ۔۔۔ میرے خلفاء پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو عرض کی گئی یا رسول اللہ ! آپ کے خلفاء کون ہیں فرمایا وہ لوگ ہیں جو میری سنت کو زندہ کریں گے اور لوگوں کو اس کی تعلیم دیں گے ۔ (ابونصر السجزی فی الابانۃ وابن عساکر عن الحسن بن علی (رض))
29209- "رحمة الله على خلفائي، قيل ومن خلفاؤك يا رسول الله؟ قال الذين يحيون سنتي ويعلمونها الناس". أبو نصر السجزي في الإبانة وابن عساكر - عن الحسن بن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29210 ۔۔۔ جب تمہیں مجھ سے مروی کوئی حدیث سنائی جائے جو حق کے موافق ہو اسے لے لو خواہ میں نے وہ بیان کی ہو یا نہ کی ہو ۔ (رواہ العقیلی عن ابو ہریرہ (رض) ، وقال منکر ولیس لھذا اللفظ اسناد صحیح) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 113، تذکرۃ الموضوعات 27 ۔
29210- "إذا حدثتم عني بحديث يوافق الحق فخذوا به حدثت به أو لم أحدث به". "عق" عن أبي هريرة؛ وقال، منكر وليس لهذا اللفظ إسناد يصح.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29211 ۔۔۔ جب تمہیں میری طرف منسوب کرکے کوئی حدیث سنائیی جائے وہ حدیث جانی پہنچانی ہو اور تمہارے لیے اوپری (منکر) نہ ہو خواہ میں نے کہی ہو یا نہ کہی ہو اس کی تصدیق کرلو چونکہ میں معروف بات کہتا ہوں منکر نہیں کہتا جب تمہیں میری طرف سے کوئی حدیث سنائی جائے جسے تم اوپری سمجھو اور معروف نہ سمجھو تو اس کی تکذیب کر دو چونکہ میں منکر بات نہیں کہتا جو معروف نہ ہو ۔ (رواہ الحکیم ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التعقبات 6 الضعیفۃ 1085 ۔
29211- " إذا حدثتم عني بحديث تعرفونه ولا تنكرونه قلته أو لم أقله فصدقوا به فإني أقول ما يعرف ولا ينكر، وإذا حدثتم عني بحديث تنكرونه ولا تعرفونه فكذبوا به فإني لا أقول ما ينكر ولا يعرف. الحكيم - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29212 ۔۔۔ جب تمہیں میری طرف سے کوئی حدیث سنائی جائے جو حق کی موافق ہو سمجھ لو میں نے اسے کہا ہے (رواہ البزار عن ابو ہریرہ (رض) ، وضعف)
29212- " إذا حدثتم عني بحديث يوافق الحق فأنا قلته". "بز" عن أبي هريرة؛ وضعف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29213 ۔۔۔ جس شخص نے میری طرف سے کوئی حدیث سنائی اور اللہ تعالیٰ کی رضاء کے موافق ہو تو میں نے ہی اسے کہا ہے اگرچہ حقیقتا میں نے اسے نہ کہا ہو ۔ (رواہ ابن عساکر عن البختری بن عبید الطابخی عن ابیہ عن ابو ہریرہ (رض) ، )
29213- "من حدث عني حديثا هو لله عز وجل رضى فأنا قلته، وإن لم أكن قلته. "كر" عن البختري بن عبيد الطابخي عن أبيه عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29214 ۔۔۔ جس شخص نے میری طرف منسوب کرکے کوئی اچھی بات کہی جو کتاب اللہ اور میری سنت کے موافق ہو تو میں نے ہی اس بات کو کہا ہے جس شخص نے مجھ پر بھی جھوٹ بولا جو کتاب اللہ اور میری سنت کے مخالف ہو وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنا لے ۔ (رواہ الدیلمی عن نھشل عن الضحاک ، عن ابن عباس (رض))
29214- "من قال علي حسنا موافقا لكتاب الله وسنتي فأنا قلته، ومن قال علي كذبا مخالفا لكتاب الله تعالى وسنتي، فليتبوأ مقعده من النار". الديلمي - عن نهشل عن الضحاك عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29215 ۔۔۔ جب تم حرام کو حلال نہ قرار دو اور حلال کو حرام نہ قرار دو اور صحیح معنی کو ادا کرو تو اس وقت حدیث (بالمعنی) بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں (رواہ الحکیم الطبرانی ابن عساکر عن یعقوب بن عبداللہ بن سلیمان بن اکیمۃ اللیثی عن ابیہ عن جدہ) عرض کی یا رسول اللہ ! ہم آپ سے حدیث سنتے ہیں اور جیسے سنی ہوتی ہے ایسے ہی اس کی ادائیگی پر ہم قدرت نہیں رکھتے اس پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔ (رواہ الحکیم ، عن ابو ہریرہ (رض))
29215- " إذا لم تحلوا حراما ولم تحرموا حلالا، وأصبتم المعنى فلا بأس". الحكيم، طب، "كر" عن يعقوب بن عبد الله بن سليمان بن أكيمة الليثي عن أبيه عن جده قال قلنا: يا رسول الله إنا نسمع منك الحديث ولا نقدر على تأديته كما سمعنا منك قال - فذكره - الحكيم - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29216 ۔۔۔ کمی زیادتی کرنے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ جب تم حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار نہ دو اور معنی صحیح بیان کرو ۔ (رواہ عبدالرزاق وابو موسیٰ عن محمد بن اسحاق بن سلیمان بن اکیمۃ اللیثی عن ابیہ عن جدہ) اکیمہ (رض) نے عرض کی : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ سے حدیث سنتے ہیں اور پھر اسے یاد کرنے (بیان کرنے) کی قدرت نہیں رکھتے اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
29216- "لا بأس إن زدت أو نقصت إذا لم تحل حراما أو تحرم حلالا وأصبت المعنى". عبد الرزاق وأبو موسى - عن محمد بن إسحاق بن سليمان بن أكيمة الليثي عن أبيه عن جده أن أكيمة قال يا رسول الله إنا نسمع منك الحديث ولا نقدر على تأديته قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29217 ۔۔۔ میری طرف سے احادیث روایت کرو اس میں کوئی حرج نہیں جو شخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولے وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے بنی اسرائیل کی روایات بیان کرو اور اس میں کوئی حرج نہیں چانچہ تم ان سے مروی کوئی بھی روایت بیان کرو گے اس میں کوئی نہ کوئی ضرور عجیب بات ہوگی ۔ (رواہ احمد بن حنبل ، عن ابو ہریرہ (رض))
29217- "تحدثوا عني ولا حرج، ومن كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار، تحدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج، فإنكم لا تحدثون عنهم بشيء إلا وقد كان فيهم أعجب منه. "حم" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29218 ۔۔۔ احادیث بیان کرو اور جو شخص مجھ پر جھوٹ بولے وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ الطبرانی وسمویہ والخطیب فی کتاب تقید العلم عن رافع بن خدیج)
29218- "تحدثوا وليتبوأ من كذب علي مقعده من جهنم". "طب" وسمويه والخطيب في كتاب تقييد العلم - عن رافع بن خديج.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২১৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29219 ۔۔۔ میرے بعد تمہارے پاس ایک قوم آئے گی جو تم سے میری احادیث کے متعلق سوال کرے گی انھیں وہی احادیث سناؤ جو تمہیں یاد ہوں جو شخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولے اسے چاہیے کہ وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ ابو نعیم عن ابی موسیٰ الغافقی)
29219- " سيأتيكم قوم بعدي يسألونكم عن حديثي فلا تحدثوهم إلا بما تحفظون فمن كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار. أبو نعيم - عن أبي موسى الغافقي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২২০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29220 ۔۔۔ مجھ سے مروی احادیث بیان کرو اس میں کوئی حرج نہیں میری طرف سے احادیث بیان کرو اور مجھ پر جھوٹ نہ بولو جس شخص نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے بنی اسرائیل کی روایت بیان کرو اور اس میں کوئی حرج نہیں ۔ (رواہ ابو داؤد عن ابی سعید)
29220- حدثوا عني ولا حرج حدثوا عني ولا تكذبوا علي ومن كذب علي متعمدا فقد تبوأ مقعده من النار، وحدثوا عن بني إسرائيل ولا حرج. "د" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক: