কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৯১৮১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب سوم ۔۔۔ آداب علم کے بیان میں :
اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ روایت حدیث اور آداب کتابت کے بیان میں :
اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ روایت حدیث اور آداب کتابت کے بیان میں :
29181 ۔۔۔ میں تم سے احادیث بیان کرتا ہوں حاضر غائب سے احادیث بیان کرے ، (الطبرانی عن عبادہ بن الصامت)
29181- "إني أحدثكم الحديث فليحدث الحاضر منكم الغائب". "طب" عن عبادة بن الصامت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29182 ۔۔۔ میری امت میں سے جس شخص نے چالیس حدیثیں یاد کیں جو دین میں سے ہوں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے عالم وفقیہ بنا کر اٹھائیں گے ۔ (رواہ ابن عدی فی العلل ، عن ابن عباس (رض) عن معاذ وابن حبان فی الضعفاء عن ابن عباس (رض) ابن عدی وابن عساکر من طرق عن ابوہریرہ (رض) ابن الجوزی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1750163 ۔
29182- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا من أمر دينها بعثه الله يوم القيامة فقيها عالما". "عد" في العلل - عن ابن عباس عن معاذ؛ "حب" في الضعفاء - عن ابن عباس؛ "عد" وابن عساكر من طرق عن أبي هريرة؛ ابن الجوزي عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29183 ۔۔۔ میری امت میں سے جس شخص نے چالیس احادیث یاد کیں جو انھیں امر دین کا نفع پہنچائیں وہ قیامت کے دن طبقہ علماء سے اٹھایا جائے گا عالم عابد پر ستر درجے زیادہ فضیلت رکھتا ہے اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے کہ ہر دو درجوں میں کتنا فرق ہے۔ (رواہ ابو یعلی وابن عدی والبیہقی فی شعب الایمان، عن ابو ہریرہ (رض))
29183- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا فيما ينفعهم من أمر دينهم بعث يوم القيامة من العلماء، وفضل على العالم على العابد سبعين درجة: الله أعلم بما بين كل درجتين". "ع، عد، هب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29184 ۔۔۔ جس شخص نے میری امت پر چالیس حدیثیں یاد کیں اللہ تعالیٰ اسے فقیہ بنا کر اٹھائیں گے میں قیامت کے دن اس کا سفارشی اور گواہ ہوں گا۔ (الشیرازی فی الالقاب وابن حبان فی الضعفاء و ابوبکر فی الغیلانیات البیہقی فی شعب الایمان و السلفی وابن النجار عن ابی الدرداء ابن الجوزی فی العلل ابن ابی سعید) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 163، 175 ۔
29184- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا من أمر دينها بعثه الله فقيها وكنت له يوم القيامة شافعا وشهيدا". الشيرازي في الألقاب، "حب" في الضعفاء، وأبو بكر في الغيلانيات، "هب" والسلفي وابن النجار - عن أبي الدرداء؛ ابن الجوزي في العلل - عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29185 ۔۔۔ میری امت سے جس شخص نے چالیس احادیث یاد کیں جس سے وہ نفع اٹھاتے ہوں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے عالم اور بنا کر اٹھائیں گے ۔ (رواہ ابن الجوزی عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 161 ۔
29185- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا ينتفعون بها بعثه الله تعالى يوم القيامة فقيها عالما". ابن الجوزي - عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29186 ۔۔۔ جو شخص میری امت کو فائدہ پہنچانے کے لیے چالیس حدیثیں یاد کرے گا اس سے کہا جائے گا جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہوجاؤ ۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ وابن الجوزی عن ابی مسعود (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 162 ۔
29186- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا ينفعهم الله تعالى بها، قيل له: أدخل من أي أبواب الجنة شئت". أبو نعيم في الحلية وابن الجوزي - عن أبي مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29187 ۔۔۔ جس شخص نے میری امت کے نفع نقصان کے متعلق چالیس حدیثیں یاد کیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے عالم اور بنا کر اٹھائے گا ۔ (رواہ ابن الجوزی عن ابی امامۃ)
29187- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا فيما يضرهم، وينفعهم من أمر دينهم حشره الله تعالى يوم القيامة فقيها". ابن الجوزي - عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29188 ۔۔۔ جس شخص نے میری امت کو نفع پہنچانے کے لیے دین کے متعلق چالیس حدیثیں یاد کیں تو وہ علماء میں سے ہوگا اور قیامت کے دن اس کا سفارش ہوں گا ۔ (الدیلمی عن ابن مسعود (رض) وعن ابن عباس (رض))
29188- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا من أمر دينها فهو من العلماء وكنت له شفيعا يوم القيامة".
الديلمي - عن ابن مسعود وعن ابن عباس.
الديلمي - عن ابن مسعود وعن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৮৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29189 ۔۔۔ جس شخص نے میری امت کو حلال و حرام سے آگاہ کرنے کے لیے چالیس حدیثیں یاد کیں اللہ تعالیٰ اسے عالم اور فقیہ لکھ دیتے ہیں۔ (رواہ ابن الجوزی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئیے المتناھیۃ 180 ۔
29189- "من حفظ على أمتي أربعين حديثا مما يحتاجون إليه من الحلال والحرام كتبه الله تعالى فقيها عالما. ابن الجوزي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29190 ۔۔۔ میری امت میں سے جس شخص نے چالیس حدیثیں یاد کیں وہ طبقہ علماء میں سے ہوگا ۔ (رواہ ابن النجار ، عن ابن عباس (رض))
29190- "من حمل من أمتي أربعين حديثا فهو من العلماء". ابن النجار - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29191 ۔۔۔ جس شخص نے مجھ سے مروی چالیس حدیثیں اس شخص کو نقل کیں جو مجھ سے ملنے والا ہو اسے زمرہ علماء میں لکھ دیا جاتا ہے اور جملہ شہداء کے ساتھ اس کا حشر ہوگا ۔ (رواہ ابن الجوزی فی العلل عن ابن عمرو (رض))
29191- "من نقل عني إلى من يلحقني من أمتي أربعين حديثا كتب في زمرة العلماء وحشر في جملة الشهداء". ابن الجوزي في العلل - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29192 ۔۔۔ جس نے مرنے کے بعد چالیس حدیثیں چھوڑیں وہ جنت میں میرا رفیق ہوگا ۔ (رواہ الدیلمی وابن الجوزی فی العلل عن جابر بن سمرۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 179 ۔
29192- "من ترك أربعين حديثا بعد موته فهو رفيقي في الجنة". الديلمي وابن الجوزي في العلل - عن جابر بن سمرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29193 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے کو تروتازہ رکھے جو میری بات سنے اسے یاد رکھے پھر دوسروں تک پہنچائے ۔ (رواہ الخطیب فی المتفق والمفترق عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
29193- "نضر الله عبدا سمع مقالتي هذه فحفظها، ثم وعاها فبلغها عني". الخطيب في المتفق والمفترق - عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29194 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جو میری بات سنے پھر اس میں زیادتی نہ کرے تین چیزوں پر کسی مسلمان کا دل دھوکا نہیں کھاتا اللہ تعالیٰ کے لیے خالص عمل ، حکمرانوں کی خیرخواہی اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ لازم رہنا مسلمانوں کی جماعت کی دعا انھیں چاروں چاروں طرف سے گھیرے ہوتی ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن انس (رض))
29194- "نضر الله من سمع قولي ثم لم يزد فيه، ثلاث لا يغل عليهن قلب امرئ مسلم، إخلاص العمل لله ومناصحة ولاة الأمر ولزوم جماعة المسلمين فإن دعوتهم تحيط من وراءهم". "كر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29195 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس بندے کو خوش وخرم رکھے جو میری بات سنے پھر اسے یاد رکھے اور دوسروں تک پہنچائے بہت سارے حاملین فقہ فقیہ نہیں ہوتے اور بہت سارے حاملین فقہ اس شخص تک فقیہ پہنچاتے ہیں جو ان سے بڑا فقیہ ہوتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ ، و سعید بن المنصور عن انس الخطیب ، عن ابو ہریرہ (رض) الطبرانی عن عمیر بن قتادۃ الیثی الطبرانی فی الاوسط عن سعد الرافعی فی تاریخہ عن ابن عمر (رض))
29195- "نضر الله عبدا سمع مقالتي فوعاها ثم بلغها عني فرب حامل فقه غير فقيه ورب حامل فقه إلى من هو أفقه منه". "حم، هـ، ص" عن أنس؛ الخطيب - عن أبي هريرة؛ "طب" عن عمير بن قتادة الليثي؛ "طس" عن سعد؛ الرافعي في تاريخه - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29196 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس بندے کو تروتازہ رکھے جو میری بات سنے اور اسے دوسروں تک پہنچائے چنانچہ بہت سارے حاملین فقہ اپنجے سے بڑے فقیہ تک فقہ کو پہنچانے والے ہوتے ہیں۔ تین چیزوں کے متعلق کسی مسلمان کا دل دھوکا نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کے لیے خالص عمل ، امت کے لیے خیرخواہی اور مسلمانوں کے جماعت کے ساتھ لازم رہنا مسلمانوں کی جماعت کی دعا مسلمانوں کو چاروں طرف سے گھیرے رکھتی ہے دنیا جس شخص کا غم اور مقصد ہو اللہ تعالیٰ اس کے دل سے غناء کو نکال دیتے ہیں اور فقر کو اس کی آنکھوں سے درمیان نمایاں کردیتے ہیں اس کے جمیع امور کو اللہ تعالیٰ پراگندگی کا شکار بنا دیتے ہیں پھر اسے دنیا سے صرف اتنا ہی مل پاتا ہے جو اس کے نصیب میں ہو جس شخص کا غلم اور مقصد آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کے دل کا غناء سے بھر دیتے اور اس کی آنکھوں کے درمیان سے فقر کو نکال دیتے اس کے درمیان سے فقر کو نکال دیتے ہیں اس کے تمام امور درستی سے تمام ہوتے ہیں اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے قدموں میں گرتی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والطبرانی و سعید بن المنصور والبیہقی فی شعب الایمان، عن زید بن ثابت ابن النجار ، عن ابو ہریرہ (رض))
29196- "نضر الله عبدا سمع مقالتي فحملها إلى غيره فرب حامل فقه إلى من هو أفقه منه، ورب حامل فقه ليس بفقيه، ثلاث لا يغل عليهن قلب مسلم إخلاص العمل لله والنصيحة للأمة ولزوم الجماعة فإن دعوتهم تحيط من وراءهم ومن كانت الدنيا همه نزع الله تعالى الغنى من قلبه وجعل فقره بين عينيه وشتت الله عليه ضيعته، ولم يأته من الدنيا إلا ما رزق ومن كانت الآخرة همه جعل الله تعالى الغنى في قلبه ونزع فقره من بين عينيه وكف عليه ضيعته وأتته الدنيا وهي راغمة. "حم، طب، ص، هب" عن زيد بن ثابت؛ ابن النجار - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29197 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے کو سرسبز و شاداب رکھے جو میری حدیث سنے اور اس میں کسی قسم کی زیادتی نہ کرے بہت سارے حاملین علم اپنے سے زیادہ یاد رکھنے والوں کو علم پہنچانے والے ہوتے ہیں۔ (رواہ الخطیب عن ابن عمرو (رض))
29197- نضر الله من سمع مقالتي فلم يزد فيه ورب حامل علم إلى من هو أوعى له منه. الخطيب - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29198 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کے چہرے کو تروتازہ رکھے جو میری بات سنے اسے یاد بہت سارے حاملین فقہ فقیہ نہیں ہوتے اور بہت سارے حاملین فقہ اپنے سے زیادہ فقیہ کو فقہ پہنچاتے ہیں تین چیزوں کے متعلق مؤمن کا دل دھوکا نہیں کرتا ، اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے عمل صالح کرنا حکمرانوں کی اطاعت اور مسلمانوں کی جماعت کے لازم رہنا چونکہ مسلمانوں کی دعا چاروں طرف سے ان کا احاطہ کیے رہتی ہے۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ عن جبیر بن مطعم)
29198- "نضر الله وجه عبد سمع مقالتي فحملها فرب حامل فقه غير فقيه ورب حامل فقه إلى من هو أفقه منه ثلاث لا يغل عليهن قلب مؤمن، إخلاص العمل لله، والطاعة لذوي الأمر، ولزوم جماعة المسلمين؛ فإن دعوتهم تحيط من وراءهم. "حل" عن جبير بن مطعم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৯৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29199 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے کو تروتازہ رکھے جو میری بات سنے پھر اسے یاد رکھے بہت سارے حاملین فقہ فقیہ نہیں ہوتے بہت سارے حاملین فقہ اپنے سے بڑے فقیہ کو فقہ پہنچاتے ہیں۔ تین چیزوں کے متعلق مومن کا دل دھوکا نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص عمل حکمرانوں کے ساتھ خیر خواہی اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ چمٹے رہنا چونکہ مسلمانوں کی دعا چاروں طرف سے ان کا احاطہ کیے ہوتی ہے۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد ابن جبیر وابن عساکر ان انس (رض))
29199- "نضر الله عبدا سمع مقالتي ثم وعاها، ثم حفظها فرب حامل فقه غير فقيه، ورب حامل فقه إلى من هو أفقه منه، ثلاث لا يغل عليهن قلب مؤمن، إخلاص العمل لله، ومناصحة ولاة الأمور، والاعتصام بجماعة المسلمين فإن دعاءهم يحبط من وراءهم. "قط" في الأفراد وابن جبير، "كر" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২০০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29200 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے کو سرسبز و شاداب رکھے جس نے میری بات سنی اسے یاد کیا پھر ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھا اور سمجھا بہت سارے حاملین فقہ فقیہ نہیں ہوتے ۔ (رواہ ابن النجار عن ابن مسعود عن ابن مسعود (رض))
29200- " نضر الله امرأ سمع مقالتي فوعاها وحفظها وعقلها فرب حامل فقه ليس بفقيه". ابن النجار عن ابن مسعود.
তাহকীক: