কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪২৪১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24241 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس نے عاشوراء کے دن کھانا کھالیا ہو وہ بقیہ دن نہ کھائے اور جس شخص نے کھانا نہیں کھایا وہ اپنے روزے کو مکمل کرے (رواہ الخطیب عن محمد بن صیفی واحمد والطبرانی عن ابن عباس )
24241- "من أكل منكم يوم عاشوراء فلا يأكل بقية يومه، ومن لم يأكل فليتم صومه". "الخطيب عن محمد بن صيفي؛ حم، طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24242 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! جو شخص عاشوراء کے دن کھانا کھاچکا ہو وہ بقیہ دن نہ کھائے اور جس نے روزے کی نیت کی ہو وہ روزہ میں رہے (رواہ الطبرانی عن خناب )
24242- "أيها الناس من كان منكم أكل فلا يأكل بقية يومه، ومن نوى منكم الصوم فليصمه قاله يوم عاشوراء". "طب عن خباب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24243 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جو شخص روزہ میں ہو وہ اپنے روزہ کو مکمل کرے اور جو روزہ میں نہ ہو وہ اپنے بقیہ دن کھانے سے رکا رہے یعنی عاشوراء کے دن (رواہ البغوی والباوردی وابن قانع والطبرانی و سعید بن المنصور عن زاھر الاسلمی)
24243- "من كان منكم صائما فليتم صومه، ومن لم يكن صائما فليتم ما بقي من يومه قاله يوم عاشوراء". "البغوي والباوردي وابن قانع، طب ص عن زاهر الأسلمى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24244 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جس شخص نے صبح روزہ کی حالت میں کی ہو وہ اپنے روزہ کو مکمل کرلے اور جس نے صبح روزہ کی حالت میں نہ کی ہو وہ ہرگز کچھ نہ کھائے چونکہ اسی دن فرعون کے خلاف موسیٰ (علیہ السلام) کی مدد کی گئی اس دن یہودیوں نے بطور شکر روزہ کھا اور ہم شکر ادا کرنے کے زیاد مستحق ہیں (رواہ الطبرانی عن ابن عباس )
24244- "من كان منكم أصبح صائما فليتم صومه، ومن لم يصبح صائما فلا يأكلن شيئا فإن هذا يوم نصر فيه موسى على فرعون، فصامه اليهود شكرا، فنحن أحق بالشكر". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24245 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تم میں کوئی شخص ایسا ہے جس نے آج کھانا کھایا ہو ؟ سو جس نے کھانا نہیں کھایا وہ روزہ میں ہے اور جس نے کھانا کھایا ہے وہ بقیہ دن کچھ نہ کھائے اور اہل مکہ اہل مدینہ اہل یمن میں اعلان کرو کہ اپنا بقیہ دن مکمل کریں کہ اپنا بقیہ دن مکمل کریں یعنی عاشوراء کا ۔ مرواہ عبدالرزاق عن محمد بن صیفی الانصاری )
24245- "هل منكم أحد طعم اليوم؟ من كان منكم لم يطعم فليصم ومن طعم فليتم بقية يومه، وأذنوا أهل العروض 1 فليتموا بقية يومهم يعني عاشوراء". "عب عن محمد بن صيفي الأنصاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24246 ۔۔۔ میں تم سے زیادہ حقدار ہوں کہ موسیٰ (علیہ السلام) کے طریقہ پر چلوں۔ رواہ البخاری عن ابن عباس۔
رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہودیوں کو عاشورا کے دن روزہ رکھتے دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا یہ روزہ کیسا ہے ؟ یہودیوں نے جواب دیا : اس دن اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو دشمن سے نجات دی تھی چنانچہ (شکرانہ کے طور پر) موسیٰ (علیہ السلام) نے اس دن روزہ رکھا تھا۔ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہودیوں کو عاشورا کے دن روزہ رکھتے دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا یہ روزہ کیسا ہے ؟ یہودیوں نے جواب دیا : اس دن اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو دشمن سے نجات دی تھی چنانچہ (شکرانہ کے طور پر) موسیٰ (علیہ السلام) نے اس دن روزہ رکھا تھا۔ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
24246- "أنا أحق بموسى منكم". "خ 2 عن ابن عباس"، قال:"قدم النبي صلى الله عليه وسلم المدينة فرأى اليهود تصوم يوم عاشوراء فقال: ما هذا؟ فقالوا: هذا يوم نجى الله بني إسرائيل من عدوهم فصامه موسى، فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24247 ۔۔۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں موسیٰ (علیہ السلام) کا زیادہ حقدار ہوں اور تمہاری نسبت ان کے روزے کا زیادہ حقدار ہوں۔ (رواہ ابن حبان عن ابن عباس فی یوم عاشوراء)
24247- "أنا أولى بموسى وأحق بصيامه منكم". "حب عن ابن عباس في يوم عاشوراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24248 ۔۔۔ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیکھا کہ یہودیوں میں سے کچھ لوگ عاشورا کی تعظیم کرتے ہیں یا اس دن روزہ رکھتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم موسیٰ (علیہ السلام) کا روزہ رکھنے کے زیادہ حقدار ہیں۔ رواہ البخاری عن ابی موسیٰ۔
24248- "نحن أحق بصومه". "خ عن أبي موسى"، قال: "دخل النبي صلى الله عليه وسلم المدينة وإذا أناس من اليهود يعظمون عاشوراء أو يصومونه قال: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৪৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24249: رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ یہود یوم عاشورا کا روزہ رکھتے ہیں اور اس دن عید مناتے ہیں لہٰذا تم بھی اس دن روزہ رکھا کرو۔ (طبرانی عن ابی موسیٰ)
24249- "قد كان عاشوراء يوما تصومه اليهود ويتخذونه عيدا فصوموه أنتم". "طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24250 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عاشوراء کے دن ایک نبی کی عید ہوتی تھی تم اس دن روزہ رکھو ۔ (رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ )
24250- "يوم عاشوراء عيد نبي كان قبلكم فصوموه أنتم". "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24251 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہود عاشوراء کے دن عید مناتے تھے تم ان کی مخالفت کرو اور اس دن روزہ رکھو ۔ (رواہ ابن حبان عن ابی موسیٰ )
24251- "خالفوهم وصوموا أنتم". "حب عن أبي موسى"، قال: "كانت يهود تتخذ يوم عاشوراء عيدا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24252 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تویوم عاشوراء سے ایک دن قبل یا ایک دن بعد بھی روزہ رکھوں گا ۔ مرواہ البیھقی فی عن الایمان داؤد بن علی عن ابیہ عن جدہ )
24252- "لئن بقيت أمرت بصيام يوم قبله أو يوم بعده يوم عاشوراء". "هب عن داود بن علي عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24253 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہم آئندہ سال نویں محرم کا بھی روزہ رکھیں گے (رواہ ابو داؤد عن ابن عباس )
24253- "إذا كان العام المقبل صمنا اليوم التاسع". "د عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24254 ۔۔۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگ ہم زندہ رہے تو یہودیوں کی مخالفت کریں گے اور نویں تاریخ کا بھی روزہ رکھیں گے ۔ مراوہ الطبرانی عن ابن عباس )
24254- "إن عشنا خالفناهم وصمنا اليوم التاسع". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24255 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے یوم زینت یعنی یوم عاشوراء کا روزہ رکھا اس نے سال بھر کے فوت شدہ دنوں کو پا لیا۔ مرواہ الدیلمی عن ابن عمر )
24255- "من صام يوم الزينة أدرك ما فاته من صيام السنة يعني يوم عاشوراء". "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24256 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نوح (علیہ السلام) عاشوراء کے دن کشتی سے جودی پہاڑ پر اترے انھوں نے اپنے متبعین کو حکم دیا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور شکرانہ کے طور پر اس دن کا روزہ رکھیں اسی دن اللہ تبارک وتعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کی توبہ قبول فرمائی اور یونس (علیہ السلام) کی قوم کی توبہ بھی عاشوراء کے دن قبول فرمائی اسی دن بنی اسرئیل کے لیے سمندر پھٹا اور ان کے لیے راستہ بنا اور اسی دن ابراہیم (علیہ السلام) اور ابن مریم یعنی عیسیٰ (علیہ السلام) پیدا ہوئے (رواہ ابو الشیخ فی الثواب عن عبدالغفور عن عبدالعزیز ابن سعید بن زید بن عمرو بن نفیل عن ابیہ عن جرد )
24256- "إن نوحا هبط من السفينة على الجودي يوم عاشوراء فصام نوح وأمر من معه بصيامه شكرا لله تعالى وفي يوم عاشوراء تاب الله تعالى على آدم وعلى أهل مدينه يونس، وفيه فلق البحر لبني إسرائيل، وفيه ولد إبراهيم وابن مريم". "أبو الشيخ في الثواب عن عبد الغفور بن عبد العزيز ابن سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24257 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے دل کھول کر عاشوراء کے دن اپنے اوپر اور اہل خانہ کے اوپر خرچ کیا اللہ تبارک وتعالیٰ پورا مال اسے وسعت عطا فرمائیں گے (رواہ ابن عبدلبرقی الاسنۃ کان عن جابر) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الالی 32 اا)
24257- "من أحب منكم أن يصوم يوم عاشوراء فليصمه، ومن لم يحب فليدعه". "ابن جرير عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24258 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص چاہے وہ چھوڑ دے (رواہ ابن جریر عن ابن عمر (رض))
24258- "من وسع على نفسه وأهله يوم عاشوراء وسع الله تعالى عليه سائر سنته". "ابن عبد البر في الاستذكار عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৫৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24259 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے عاشوراء کے دن اپنے اہل و عیال پر سعت سے خرچ کیا ہو پورا سال مسلسل وقت رہے گا ( رواہ الطبرانی عن ابن مسعود)
24259- "من وسع على عياله يوم عاشوراء لم يزل في سعة سائر سنته". "طب 1 عن ابن مسعود". "رجب
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২৬০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24260 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک نہ رہے جسے رجب کا ہ جاتا ہے وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیریں ہے جس شخص نے ماہ رجب میں ایک دن بھی روزہ رکھا اللہ تبارک وتعالیٰ اسے نہر سے پلائیں گے ۔ مرواہ الشیرازی فی الالقاب والبیھقی فی شعب الایمان عن انس ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاثار المرفوعۃ 59 واسنی المطالب (353)
24260- "إن في الجنة نهرا يقال له رجب أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل من صام يوما من رجب سقاه الله تعالى من ذلك النهر". "الشيرازي في الألقاب، هب عن أنس".
তাহকীক: