কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৩৮৮১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کے افطار کا بیان :
23881 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت اس وقت تک مسلسل میری سنت پر قائم رہے گی جب تک کہ افطار کے لیے ستاروں کے طلوع ہونے کا انتظار نہیں کریں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
23881- "لا تزال أمتي على سنتي ما لم ينتظروا بفطرهم طلوع النجم". (طب عن أبي الدرداء) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کے افطار کا بیان :
23882 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے پانی پینے سے پہلے کھانا کھایا پھر سحری کی اور کچھ خوشبو لگا لی اسے روزے پر قوت حاصل ہوجاتی ہے۔ مرواہ شعب الایمان للبیہقی ، عن انس (رض)) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5479 ۔
23882- "من أكل قبل أن يشرب وتسحر ومس شيئا من الطيب قوي على الصيام". (هب عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کے افطار کا بیان :
23883 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص تین چیزیں کرلیتا ہے اسے روزے کی طاقت حاصل ہوجاتی ہے یہ کہ پانی پینے سے پہلے کھانا کھائے پھر سحری کرے اور قیلولہ بھی کرے ۔ (رواہ البزار ، عن انس (رض)) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1543 ۔
23883- "ثلاث من فعلهن أطاق الصوم: من أكل قبل أن يشرب وتسحر وقال". (البزار عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کے افطار کا بیان :
23884 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص کھجور پائے تو اس سے روزہ افطار کرے اور جو نہ پائے وہ پانی سے افطار کرے چونکہ پانی پاک ہے۔ مرواہ الترمذی والنسائی والحاکم ، عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5627 ۔
23884- "من وجد تمرا فليفطر عليه، ومن لا فليفطر على الماء فإنه طهور". (ت ن ك عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کے افطار کا بیان :
23885 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت اس وقت تک خیر و بھلائی پر قائم رہے گی جب تک جلدی روزہ افطار کرے گی اور سحری تاخیر سے کھائے گی ۔ رواہ احمد بن ابی در) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6212 والمشتھر 191 ۔
23885- "لا تزال أمتي بخير ما عجلوا الإفطار وأخروا السحور". (حم عن أبي ذر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کے افطار کا بیان :
23886 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تک (میری امت کے) لوگ جلدی روزہ افطار کریں گے اس وقت برابر خیر و بھلائی پر قائم رہیں گے ۔ (رواہ احمد والبیہقی والترمذی ، عن سھل بن سعد)
23886- "لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر". (حم ق ت عن سهل بن سعد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23887 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص روزہ افطار کرے تو کھجو سے افطار کرے اور اگر کھجور نہ پائے تو پانی سے افطار کرے ۔ مرواہ ابن حبان عن سلمان بن عامر)
23887- "إذا أفطر أحدكم فليفطر على تمر فإن لم يجد فليحس حسوة من ماء". (حب عن سلمان بن عامر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23888 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص کھجور پائے تو اس سے افطار کرے اور جو نہ پائے تو اس سے افطار کرے اور جو نہ پائے تو وہ پانی سے افطار کرے چونکہ پانی پاک کرنے والا ہے۔ مرواہ الترمذی والنسائی وابن خزیمۃ والحاکم والبیہقی ، عن شعبہ بن عبدالعزیز بن صھیب عن انس عن انس (رض)) امام نسائی کہتے ہیں اس سند میں خطاء ہے جب کہ درست اور صواب سلمان بن عامر کی حدیث ہے جب کہ امام ترمذی کہتے ہیں یہ طریق محفوظ ہیں اور اس حدیث کی صحیح سند یہ ہے۔ (عن شعبۃ عن عاصم عن حفصۃ بنت سبرین عن الرباب عن سلمان بن عامر) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 109 ۔
23888- "من وجد تمرا فليفطر عليه، ومن لم يجد فليفطر على ماء فإن الماء طهور". (ت ن وابن خزيمة ك ق عن شعبة عن عبد العزيز ابن صهيب عن أنس) . قال (ن) : "هذا خطأ والصواب حديث سلمان بن عامر". وقال (ت) : "هذا غير محفوظ والصحيح عن شعبة عن عاصم عن حفصة بنت سيرين عن الرباب عن سلمان بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৮৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23889 ۔۔۔ (وقت ہوجانے پر) افطار میں جلدی کرنا اور سحری میں تاخیر کرنا اور نماز میں ہاتھوں پر ہاتھوں کا رکھنا اخلاق نبوت میں سے ہے۔ (الجوہری فی امالیہ عن انس)
23889- "من أخلاق النبوة تعجيل الإفطار، وتأخير السحور، ووضع الأيدي على الأيدي في الصلاة". (أبو محمد الجوهري في أماليه عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23890: نبی کریم صلی اللہ علیہ نے فرمایا : (وقت ہوجانے پر) روزہ جلدی افطار کرنا اور سحری تاخیر سے کھانا نبوت کے اخلاق میں سے ہے۔ سحری کھاؤ چونکہ یہ بابرکت کھانا ہے۔ رواہ ابن عساکر عن ابن عمرو انس معاً ۔
23890- "من فقه الرجل في دينه تعجيل فطره وتأخير سحوره، وتسحروا فإنه الغداء المبارك". (ابن عساكر عن ابن عمر وأنس معا) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23891 ۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ اس وقت تک میری امت میری سنتوں پر قائم رہے گی جب تک روزہ افطار کرنے میں ستاروں کے طلوع ہونے کا انتظار نہیں کرے گی۔ ابن خزیمۃ، مستدرک الحاکم۔
23891- "لا تزال أمتي على سنتي ما لم تنتظر بفطرها النجوم". (ابن خزيمة ك عن سهل بن سعد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23892: رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میرے بندوں میں مجھے سب سے پیارا بندہ وہ ہے جو (وقت ہونے پر) افطار میں جلدی کرے۔ رواہ احمد والترمذی وقال : حسن غریب وابن حبان والبیہقی فی السنن عن ابوہریرہ ۔
23892- قال الله تبارك وتعالى: "أحب عبادي إلي أعجلهم فطرا". (حم ت : حسن غريب حب هق عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23893 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تک لوگ افطار میں جلدی کرتے رہیں گے اور اہل مشرق کی طرح تاخیر نہیں کریں گے بھلائی پر قائم رہیں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن سھل بن سعد وابن حبان والبیہقی فی السنن ، عن ابوہریرہ (رض))
23893- "لا يزال الناس بخير ما عجلوا الفطر، ولم يؤخروه تأخير أهل المشرق". (طب - عن سهل بن سعد؛ حب، هق عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ اوقات اور دنوں کے اعتبار سے ممنوع روزے کے بیان میں :
23894 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص ہمیشہ (لگاتار نفلی) روزے رکھے اس کا روزہ (کسی معنی میں) نہیں ۔ مرواہ البیہقی والنسائی وابن ماجہ ، عن ابن عمرو (رض))
23894- "لا صام من صام الأبد". (ق ن هـ عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ اوقات اور دنوں کے اعتبار سے ممنوع روزے کے بیان میں :
23895 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ن اس شخص کا روزہ نہیں جو زمانہ بھر کے روزے رکھے چنانچہ تین دنوں کا روزہ زمانہ بھر کا روزہ ہوتا ہے۔ مرواہ البخاری عن ابن عمرو )
23895- "لا صام من صام الدهر، صوم ثلاثة أيام صوم الدهر كله". (خ عن ابن عمرو)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ اوقات اور دنوں کے اعتبار سے ممنوع روزے کے بیان میں :
23896 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم روزہ پر روزہ رکھنے سے گریز کرو چونکہ تم میری طرح نہیں ہو چنانچہ رات کو میرا رب مجھے کھلاتا ہے مجھے پلاتا ہے اپنے اور اتنے عمل کو بوجھ ڈالو جس کی تم طاقت رکھتے ہو (رواہ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ )
23896- "إياكم والوصال إنكم لستم في ذلك مثلي إني أبيت يطعمني ربي ويسقيني، فأكلفوا من العمل ما تطيقون". (ق عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ اوقات اور دنوں کے اعتبار سے ممنوع روزے کے بیان میں :
23897 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے روزے پر روزے رکھا گویا اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی افطار کیا ۔ مرواہ احمد والنسائی وابن والحاکم عن عبداللہ بن الشخیر )
23897- "من صام الأبد فلا صام ولا أفطر". (حم ن هـ ك عن عبد الله بن الشخير) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل ۔۔۔ اوقات اور دنوں کے اعتبار سے ممنوع روزے کے بیان میں :
23898 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : روزے میں وصال (روزے پر روزے رکھنے ) کی گنجائش نہیں ہے۔ رواہ الطبالسی عن جابر )
23898- "لا وصال في الصوم". (الطيالسي عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৯৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23899 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا روزے پر روزے پر روزہ رکھنے کا طریقہ نصرانیوں کا ہے لیکن تم اس طرح روزے رکھو جس طرح اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ روزہ رات تک مکمل کرو چنانچہ جب رات آجائے تو روزہ افطار کرلو۔ مرواہ الطبرانی فی الاوسط والضیاء المقدسی عن لیلی المراء ۃ بشیر بن خصاصیۃ)
23899- "إنما يفعل ذلك النصارى يعني الوصال، ولكن صوموا كما أمركم الله عز وجل ثم أتموا الصيام إلى الليل، فإن كان الليل فأفطروا". (طس ض عن ليلى امرأة بشير بن الخصاصية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৯০০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
23900 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : روزے پر روزہ مت رکھو صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : آپ بھی تو روزے پر روزہ رکھتے ہیں ؟ فرمایا : تم میری طرح نہیں ہو چونکہ مجھے (اللہ تعالیٰ کی طرف سے) کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔ (رواہ البخاری والترمذی عن انس (رض))
23900- "لا تواصلوا قالوا: إنك تواصل قال: إني لست كأحدكم إني أطعم وأسقى". (خ ت عن أنس) .
তাহকীক: