কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৩৮২১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کا کفارہ :
23821 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص مرجائے اور اس کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضاء ہو تو اس کی والی (وارث) کو چاہیے کہ اس کی طرف سے ہر دن کے بدلہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلائے ۔ (رواہ ابن ماجہ ، وابو نعیم فی الحلیۃ عن ابن عمرو (رض) و صحیح والترمذی وقفہ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5953 ۔
23821- "من مات وعليه صيام شهر فليطعم عنه وليه مكان كل يوم مسكينا". (هـ حل عن ابن عمر وصحح، ت: وقفه)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کا کفارہ :
23822 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مرجانے والے کی طرف سے ہر دن کے بدلہ میں ایک مسکین کو کھانا کھلایا جائے (رواہ البیہقی عن ابن عمرو (رض)) راوی کہتے ہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو مرگیا تھا اور اس کے ذمہ رمضان کی قضاء واجب تھی تو راوی نے یہ حدیث ذکر کی ۔
23822- "يطعم عنه لكل يوم مسكين". (ق عن ابن عمر) قال: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن رجل مات وعليه صوم شهر،" قال: "فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کا کفارہ :
23823 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر دن کے بدلہ میں نصف صاع گندم کھلائی جائے ۔ (رواہ البیہقی عن ابن عمرو (رض))
23823- "يطعم لكل يوم نصف صاع من بر". (ق عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کا کفارہ :
23824 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے ایک دن کا روزہ نہ رکھا اور وہ گھر پر موجود تھا (سفر پر نہیں تھا) اسے چاہیے کہ وہ اونٹ فدیہ میں ذبح کرے ۔ (رواہ الدارقطنی عن جابر و ضعیف) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5461 ۔
23824- "من أفطر يوما من رمضان في الحضر فليهد بدنة". (قط: وضعفه عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کا کفارہ :
23825 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : جس شخص نے بلاوجہ رمضان میں ایک دن کا روزہ نہ رکھا تو یہ اس کے بدلہ میں ایک ماہ کے روزے رکھے (رواہ ابن عساکر) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات : 70 ۔
23825- "من أفطر يوما من رمضان من غير علة فعليه صوم شهر". (كر عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ روزے کا کفارہ :
23826 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے بغیر کسی رخصت اور عذر کے رمضان میں ایک دن کا روزہ ضائع کیا اس کے اوپر واجب ہے کہ وہ تیس (30) دنوں کے روزے رکھے اور جو دو دن کے روزے ضائع کرے اس پر ساٹھ (60) دنوں کے روزے واجب ہیں اور جس نے تین دن روزہ نہ رکھا اس پر نوے (90) دنوں کے روزہ واجب ہیں (رواہ الدادرقطنی وضعفہ وابن صصری فی امالیہ والدیلمی وابن عساکر عن انس ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التزیہ 1842 وضعاف الدار قطنی 586)
23826- "من أفطر يوما من شهر رمضان من غير رخصة ولا عذر كان عليه أن يصوم ثلاثين يوما ومن أفطر يومين كان عليه ستين يوما، ومن أفطر ثلاثة أيام كان عليه تسعين يوما". (قط: وضعفه، ابن صصرى في أماليه والديلمي وابن عساكر عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23827 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین چیزیں روزہ دار کے روزہ دکو نقصان نہیں پہنچاتی وہ یہ ہیں سینگی قے اور احتلام روزہ دار کو چاہیے کہ وہ جان بوجھ کر قے ن کرے ۔ (رواہ الطبرانی عن ثوبان )
23827- "ثلاث لا يمنعهن الصائم الحجامة والقيء والاحتلام، ولا يتقيأ الصائم متعمدا". (طب عن ثوبان) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23828 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ تم میں سے کوئی شخص بھی اپنے آپ کو تین چیزوں پر پیش نہ کرے وہ یہ ہیں : حمام سینگی اور جوان عورت ۔
23828- "ثلاث: لا يعرضن أحدكم نفسه لها وهو صائم: الحمام والحجامة والنظر إلى المرأة الشابة". (الديلمي عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23829 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ روزہ دار رمضان میں دن کے آخری وقت سینگی لگوا سکتا ہے (رواہ ابو نعیم عن انس)
23829- "للصائم في آخر النهار في رمضان أن يحتجم". (أبو نعيم عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23830 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ روزہ کی حالت میں دن کے وقت اثمد سرمہ مت لگاؤ البتہ رات کو لگا سکتے ہو چونکہ سرمہ نظر کو تیز کرتا ہے اور بالوں کو اگاتا ہ (رواہ البغوی والبیھقفی والدیلمی عن عبدالرحمن بن نعمان بن معبد بن ھوذۃ الانصاری عن ابیہ عن جدہ ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھے الضیعفہ 1013 ۔
23830- "لا تكتحل بالنهار وأنت صائم بالإثمد، اكتحل ليلا فإنه يجلو البصر وينبت الشعر". (البغوي ق والديلمي عن عبد الرحمن بن النعمان بن معبد بن هوذة الأنصاري عن أبيه عن جده) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23831 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ریحانہ (پھول ) کو تم (بحالت روزہ ) سونگھ سکتے ہو ۔ اس میں کوئی حرج نہیں (رواہ الرار قطنی فی الافراد عن انس ) چنانچہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روزہ دارے متعلق دریافت کیا گیا کہ وہ اپنی بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
23831- "ريحانة تشمها ولا بأس بذلك". (قط في الأفراد عن أنس) "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن الصائم يقبل،" قال: "فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23832 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ روزہ دار اپنی بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ پھول ہے اس کو سونگھنے میں کوئی حرج نہیں (رواہ الحاکم فی الکنی عن انس)
23832- "لا بأس ريحانة تشمها". (الحاكم في الكنى عن أنس)"
سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن رجل يقبل امرأته في رمضان" قال: "فذكره".
سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن رجل يقبل امرأته في رمضان" قال: "فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23833 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے معلوم ہے تم ایک دوسرے کی طرف کیوں دیکھتے ہو چنانچہ بوڑھا شخص اپنے نفس پر قابو پاسکتا ہے مرواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن ابن عمر)
23833- "قد علمت لم نظر بعضكم إلى بعض، إن الشيخ يملك نفسه". (حم طب عن ابن عمرو) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23834 ۔۔۔ ام اسحاق غنویہ کہتی ہیں میں روزہ میں تھی بھول کر میں نے کھانا کھالیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنا رزق تجھ تک پہنچایا ہے اپنے روزے کو مکمل کرو (رواہ الطبرانی عن ام اسحاق الغنویۃ )
23834- "لا بأس عليك إنما هو رزق ساقه الله إليك فأتمي صومك". (طب عن أم إسحاق الغنوية) قالت: "كنت صائمة فنسيت فأكلت،" فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23835 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام اسحاق غنویہ (رض) سے فرمایا : اپنے روزے کو مکمل کرو اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنا رزق تم تک پہنچایا ہے۔ مرواہ احمد بن حنبل ام اسحاق الغنویہ )
23835- "أتمي صومك فإنما هو رزق ساقه الله إليك". (حم عن أم إسحاق الغنوية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23836 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ جس نے ماہ رمضان میں بھول کر کھا پی لے تو وہ اللہ کا رزق ہوتا ہے جو اس تک پہنچ گیا اس کے ذمہ قضاء واجب نہیں ہوتی (رواہ الدار قطنی وصححہ عن ابوہریرہ (رض))
23836- "إذا أكل الصائم ناسيا أو شرب ناسيا فإنما هو رزق ساقه الله إليه ولا قضاء عليه". (قط: وصححه عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ چیزیں جو روزہ کے لیے مفسد نہیں ۔۔۔
23837:۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ جس نے ماہ رمضان میں بھول کر کھا پی لیا اس کے ذمہ قضاء واجب نہیں ہوتی چونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اسے کھلایا پلایا ہے (رواہ الدار قطنی وضعفہ عن ابی سعید) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدار قطنی 560 ۔
23837- "من أكل في شهر رمضان ناسيا فلا قضاء عليه إن الله أطعمه وسقاه". (قط: وضعفه عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رخصت کا بیان :
23838 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے میری امت کے مریضوں اور مسافروں پر روزہ افطار کرنے کا صدقہ کیا ہے (یعنی اجازت مرحت فرمائی ہے (یہ ان امراض میں روزہ نہ رکھیں ) تم میں سے کسی کو یہ بات پسند ہے کہ وہ اپنے کسی بھائی پر صدقہ کرے اور پھر اس سے واپسی کا مطالبہ کرے (رواہ الفردوسی عن ابن عمر (رض))
23838- "إن الله تبارك وتعالى تصدق بإفطار الصائم على مرضى أمتي ومسافريهم أفيحب أحدكم أن يتصدق على أحد بصدقة ثم يظل يردها عليه". (فر عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رخصت کا بیان :
23839 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد فرمایا : بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے میری امت کے مریضوں اور مسافروں پر افطار رمضان کا صدقہ کیا ہے مرواہ ابن سعد عن عائشہ (رض)) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1585 ۔
23839- "إن الله تعالى تصدق بفطر رمضان على مريض أمتي ومسافرها". (ابن سعد عن عائشة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৪০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رخصت کا بیان :
23840 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسافر سے روزہ اور نماز کا کچھ حصہ ہٹا دیا ہے۔ مرواہ احمد بن حنبل عن انس بن مالک القسیری ومالہ غیرہ )
23840- "إن الله تعالى وضع على المسافر الصوم وشطر الصلاة". (حم عن أنس بن مالك القشيري، وماله غيره) .
তাহকীক: