কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৫৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة ھود (علیہ السلام)
2586 ۔۔ مجھے سورة ھود اور اس کی بہنوں نے سفید بالوں والا کردیا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت عقبۃ بن عامر (رض) )

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان مجھے سورة ھود اور اس کی بہنوں نے سفید بالوں والا کردیا اس بناء پر ہے کہ ان سورتوں میں قیامت کی ہول ناکیوں کا ذکر ہے۔ اور بہنوں سے مراد دوسری چند سورتیں ہیں جن کا ذیل کی احادیث میں ملاحظہ فرمائیں۔
2586 – "شيبتني هود وأخواتها". (طب) عن عقبة بن عامر وعن أبي جحيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة ھود (علیہ السلام)
2587 ۔۔ مجھے سورة ھود اور اس کی بہنوں سورة الواقعہ، سورة الحاقہ، سورة کورت نے سفید بالوں والا کردیا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت سھل بن سعد)
2587 – "شيبتني هود وأخواتها الواقعة والحاقة وإذا الشمس كورت". (طب) عن سهل بن سعد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة ھود (علیہ السلام)
2588 ۔۔ مجھے ھود، واقعہ، مرسلات، عم یتساءلون اور اذا الشمس کورت نے بوڑھا کردیا۔ (المستدرک للحاکم بروایت ابن عباس (رض)، المستدرک للحاکم بروایت ابی بکر، ابن مردویہ بروایت سعد)
2588 – "شيبتني هود والواقعة والمرسلات وعم يتساءلون وإذا الشمس كورت". (ك) عن ابن عباس (ك) عن أبي بكر (ابن مردويه) عن سعد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة ھود (علیہ السلام)
2589 ۔۔ مجھے بڑھاپے سے قبل ہی سورة ھود اور اس کی بہنوں نے سفید بالوں والا کردیا۔ (ابن مردویہ بروایت ابی بکر)
2589 – " شيبتني هود وأخواتها قبل المشيب". (ابن مردويه) عن أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة ھود (علیہ السلام)
2590 ۔۔ مجھے سورة ھود اور اس کی بہنوں سورة الواقعہ، سورة القارعۃ، سورة الحاقہ، سورة کورت اور سورة سال سائل نے سفید بالوں والا کردیا۔ (ابن مردویہ بروایت انس (رض))
2590 – "شيبتني سورة هود وأخواتها الواقعة والقارعة والحاقة وإذا الشمس كورت وسأل سائل". (ابن مردويه) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة ھود (علیہ السلام)
2591 ۔۔ مجھے سورة ھود اور اس کی بہنوں اور اگلی اقوام کے حالات نے بوڑھا کردیا ۔ (ابن عساکر بروایت محمد بن علی مرسلا) اگلی اقوام کے حالات نے بوڑھا کردیا۔ سورة ھود میں اگلی اقوام کے حالات مذکور ہیں ان کی طرف اشارہ ہے۔
2591 – "شيبتني هود وأخواتها وما فعل الأمم قبلي". (ابن عساكر) عن محمد بن علي مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة ھود (علیہ السلام)
2592 ۔۔ مجھے سورة ھود اور اس کی بہنوں اور قیامت کے ذکر اور اگلی اقوام کے حالات نے بوڑھا کردیا۔ (الزوائد لابن احمد، ابو الشیخ فی تفسیرہ بروایت ابی عمران الجونی مرسلا)
2592 – "شيبتني هود وأخواتها ذكر يوم القيامة وقصص الأمم". (عم في زوائد الزهد وأبو الشيخ في تفسيره) (عن أبي عمران الجوني مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة سبحان
2593 ۔۔ آیۃ العزت " الحمد للہ الذی لم یتخذ ولدا " الخ، بنی اسرائیل 111 ہے۔ جس کا معنی ہے تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے کوئی بیٹا نہیں اپنایا۔ یہ سورة بنی اسرائیل کی آخری آیت ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت معاذ بن انس )
2593 - " آية العز {الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَداً} الآية". (حم طب) عن معاذ بن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔
2594 ۔۔ جس نے صبح یا شام کو " قل ادعو اللہ اوادعوا الرحمن " بنی اسرائیل 112 کو سورت کے اخیر تک پڑھا اس دن اور رات اس کا دل مردہ نہ ہوگا۔ ترجمہ آیت کہ دو تم خدا کو جس نام سے پکارو اللہ سے یا رحمن سے اس کے سب نام اچھے ہیں۔ (الدیلمی بروایت ابی موسیٰ (رض))
2594 – "من قرأ في صبح أو مسى {قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَنَ} إلى آخر السورة لم يمت قلبه ذلك اليوم ولا في تلك الليلة". (الديلمي) عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الکہف
2595 ۔۔ کیا میں تم کو ایسی سورت نہ بتاؤں جس کی عظمت سے آسمان و زمین کا خلاء بھی پر ہے۔ اور اس کے لکھنے والے کو بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے۔ اور جو اس کو جمعہ کے روز پڑھتا ہے۔ دوسرے جمعہ تک اور مزید تین یوم کے اس کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ اور جو شخص سوتے وقت اس کی آخری پانچ آیات پڑھ لے، تو اللہ تعالیٰ اس کو جس وقت بھی وہ چاہے بیدار فرما دیتے ہیں۔ وہ سورت سورة الکہف ہے۔ (ابن مردویہ بروایت عائشۃ (رض))
2595 – "ألا أخبركم بسورة ملأت عظمتها بين السماء الأرض ولكاتبها من الأجر مثل ذلك ومن قرأها يوم الجمعة غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وزيادة ثلاثة أيام ومن قرأ الخمس الأواخر عند نومه بعثه الله أي الليل شاء؛ سورة أصحاب الكهف" (ابن مردويه عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الکہف
2596 ۔۔ سورة الکہف کو توراۃ میں " حائلہ " کہا گیا کیونکہ یہ اپنے قاری اور جہنم کے درمیان حائل ہوجاتی ہے۔ (شعب الایمان بروایت ابن عباس (رض)۔
2596- سورة الكهف تدعى في التوراد الحائلة تحول بين قارئها وبين النار { هب عن ابن عباس }
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الکہف
2597 ۔۔ سورة الکہف جس کو توراۃ میں حائلہ کہا گیا یہ اپنے قاری اور جہنم کے درمیان حائل ہوجاتی ہے۔ (شعب الایمان ، الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابن عباس (رض))
2597 - قارئ سورة الكهف التى تدعى في التوراة الحائلة تحول بين قارئها وبين النار { هب فر عن ابن عباس }
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الکہف
2598 ۔۔ جس نے جمعہ کو سورة الکہف پڑھی ، اللہ تعالیٰ اس کے اور اس کے گھر کے درمیان تک نور روشن فرما دیں گے (شعب الایمان بروایت ابی سعید)
2598 - من قرا سورة الكهف يوم الجمعة اضاء له النور ما بينه وبين البيت { هب عن ابى سعيد }
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الکہف
2599 ۔۔ جس نے سورة الکہف کی آخری دس آیات پڑھیں، وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ ہوجائے گا۔ (الصحیح للترمذی (رح) او النسائی بروایت ابی الدرداء (رض))
2599 - من قرا العشر الاواخر من سورة الكهف عصم من فتنة الدجال { ت عن ابى الدرداء (1) }
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الکہف
2600 ۔۔ جس نے سورة الکہف کی اول تین آیات پڑھ لیں وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ ہوجائے گا۔ (الصحیح للترمذی (رح) بروایت ابی الدرداء (رض))
2600 - من قرا ثلاث آيات من اول الكهف حفظ من فتنة الدجال { ت عن ابى الدرداء }
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة الکہف
2601 ۔۔ جس نے سورة الکہف کی اول دس آیات حفظ کرلیں وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ ہوجائے گا۔ (مسند احمد، الصحیح لمسلم، ابو داؤد ، النسائی بروایت ابی الدرداء (رض))
2601 - من حفظ عشر آيات من اول سورة الكهف عصم من فتنه الدجال { حم م د ن عن ابى الدرداء } الاكمال
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2602 ۔۔ کیا میں تم کو ایسی سورت نہ بتاؤں جس کی عظمت سے آسمان و زمین کا خلاء بھی پر ہے۔ اور اس کے لکھنے والے کو بھی اتنا ہی اجر ملتا ہے۔ اور جو اس کو جمعہ کے روز پڑھتا ہے، دوسرے جمعہ تک اور مزید تین یوم کے اس کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ اور جو شخص سوتے وقت اس کی آخری پانچ آیات پڑھ لے، تو اللہ تعالیٰ اس کو جس وقت بھی وہ چاہے بیدار فرما دیتے ہیں۔ وہ سورت سوۃ الکہف ہے (ابن مردویہ الدیلمی بروایت عائشہ (رض))
2602 – "ألا أخبركم بسورة ملأت عظمتها ما بين السماء والأرض ولكاتبها من الأجر مثل ذلك ومن قرأها يوم الجمعة غفر له ما بينه وبين الجمعة الأخرى وزيادة ثلاثة أيام ومن قرأ الخمس الأواخر منها عند نومه بعثه الله أي الليل شاء؟ سورة الكهف". (ابن مردويه) ، الديلمي عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2603 ۔۔ جس نے سورة الکہف کی دس آیات پڑھ لیں، وہ از سرتاپا ایمان سے بھر جائے گا اور جس نے اس کو جمعہ کی رات کو پڑھا اس کے لیے صنعاء و بصری کے درمیان جتنا نور ہوگا اور جس نے اس کو جمعہ کے دن جمعہ سے پہلے یا اس کے بعد پڑھا اس کی دوسرے جمعہ تک حفاظت کی جائے گی۔ اگر ان دونوں جمعوں کے درمیان خروج دجال ہوگیا تو وہ اس کا پیچھا نہ کرسکے گا۔ (ابو الشیخ بروایت ابن عباس (رض))

اس میں ایک راوی سوار ہے۔
2603 – "من قرأ عشر آيات من سورة الكهف ملئ من قرنه إلى قدمه إيمانا ومن قرأها في ليلة الجمعة كان له نور كما بين صنعاء وبصرى ومن قرأها في يوم الجمعة قدم أو أخر حفظ إلى الجمعة الأخرى فإن خرج الدجال بينهما لم يتبعه". (أبو الشيخ) عن ابن عباس وفيه سوار.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2604 ۔۔ جس نے کہف جمعہ کے دن پڑھی وہ آٹھ دن تک ہر فتنہ سے محفوظ رہے گا۔ اگر دجال نکلا اس سے بھی مامون رہے گا۔ (ابن مردویہ، السنن لسعید بروایت علی (رض))
2604 – "من قرأ الكهف يوم الجمعة فهو معصوم إلى ثمانية من كل فتنة تكون فإن خرج الدجال عصم منه". (ابن مردويه ص) عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৬০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2605 ۔۔ جس نے جمعہ کے دن سورة الکہف پڑھی، اس کے قدموں سے آسمان تک نور چمکے گا جو قیامت کے دن اس کے لیے روشن ہوجائے گا۔ اور دونوں جمعوں کے درمیانی گناہوں کی بخشش کردی جائے گی۔ (ابن مردویہ بروایت ابن عمر (رض))
2605 – "من قرأ سورة الكهف في يوم الجمعة سطع له نور من تحت قدمه إلى عنان السماء يضيء له يوم القيامة وغفر له ما بين الجمعتين". (ابن مردويه) عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক: