কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৫৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سورة آل عمران
2546 ۔۔ اللہ تعالیٰ اس بندے کو خائب و خاسر نہ فرمائیں گے جو رات کے اندھیرے میں اٹھے اور نماز شروع کردے اور اس میں سورة البقرۃ اور سورة آل عمران شروع کردے۔ پس مرد مومن کے لیے سورة البقرۃ اور سورة آل عمران کیا ہی عظیم خزانہ ہے۔ (الاوسط للطبرانی (رح)، الحلیہ بروایت ابن مسعود (رض))
2546 – "ما خيب الله تعالى عبدا قام في جوف الليل، فافتح سورة البقرة وآل عمران، ونعم كنز المرء البقرة وآل عمران". (طس حل) عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2547 ۔۔ قرآن میں افضل ترین سورت سورة البقرہ ہے۔ اور افضل ترین آیت آیۃ الکرسی ہے۔ (البغوی فی معجمہ بروایت ربیعۃ الجرشی)
2547 – "أفضل سور القرآن البقرة، وأفضل آي القرآن آية الكرسي". (البغوي) عن ربيعة الجرشي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2548 ۔۔ سورة البقرۃ قرآن کی کوہان اور اس کی بلندی و عظمت ہے۔ اس کی ہر آیت کے ساتھ اسی اسی ملائکہ نازل ہوتے ہوئے ہیں۔ اور " اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم " عرش کے نیچے سے نازل ہوئی ہے۔ اور اسی تک پہنچتی ہے۔ اور سورة یس قرآن کا دل ہے۔ کوئی شخص اللہ کی رضاء اور آخرت سنوارنے کے لیے نہیں پڑھتا مگر اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرما دیتے ہیں۔ اس کو اپنے مردوں پر بھی پڑھا کرو۔ (مسند احمد الکبیر للطبرانی (رح)، ابو الشیخ بروایت معقل بن یسار)
2548 – "البقرة سنام القرآن وذروته، ونزل مع كل آية منها ثمانون ملكا، واستخرجت الله لا إله إلا هو الحي القيوم من تحت العرش، فوصلت بها، ويس قلب القرآن لا يقرأ بها رجل يريد الله والدار الآخرة إلا غفر الله له، واقرؤها على موتاكم". (حم طب) وأبو الشيخ عن معقل بن يسار.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2549 ۔۔ ہر شئی کی ایک کوہان یعنی عظمت و بلندی کی چیز ہوتی ہے۔ قرآن کی کوہان اور اس کی بلندی و عظمت سورة البقرۃ ہے۔ جس نے اپنے گھر میں رات کے پہر سورة البقرۃ پڑھی، شیطان اس گھر میں تین رات تک داخل نہ ہوگا۔ اور جس نے اس کو اپنے گھر دن میں پڑھا تین دن تک داخل نہ ہوگا۔ (المسند لابی یعلی، الصحیح لابن حبان، الکبیر للطبرانی (رح)، شعب الایمان، السنن لسعید بروایت سھل بن سعد)
2549 – "إن لكل شيء سنام، وسنام القرآن سورة البقرة، ومن قرأها في بيته ليلا لم يدخله الشيطان ثلاث ليال ومن قرأها في بيته نهارا لم يدخله الشيطان ثلاثة أيام". (ع حب طب هب ص) عن سهل بن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2550 ۔۔ قرآن پڑھو۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! کہ جس گھر میں سورة البقر پڑھی جاتی ہے، شیطان اس گھر سے نکل جاتا ہے۔ (الکامل لابن عدی (رح) بروایت ابی الدرداء (رض))
2550 – "تعلموا القرآن، فو الذي نفسي بيده إن الشيطان ليخرج من البيت الذي يقرأ فيه سورة البقرة". (عد عن أبي الدرداء) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2551 ۔۔ میں کسی کو نہ پاؤں کی وہ ٹانگ پر ٹانگ دھرے نخوت و غرور سے گانا گا رہا ہے اور سورة بقرہ کو ترک کیے بیٹھا ہے۔ اس کی تلاوت کرو کیونکہ شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے، جس میں سورة بقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے۔ گھروں میں سے خالی و ویران گھر وہ دل ہے، جو کتاب اللہ سے خالی ہو۔ (شعب الایمان بروایت ابن مسعود (رض))
2551 – "لا ألفين أحدكم يضع إحدى رجليه على الأخرى يتغنى ويدع سورة البقرة يقرؤها فان الشيطان يفر من البيت الذي تقرأ فيه سورة البقرة، وإن أصفر (1) البيوت الجوف الصفر من كتاب الله عز وجل ". (هب عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2552 ۔۔ جس سورت میں " بقرۃ " گائے کا ذکر ہے، وہ سورت قرآن کا خیمہ ہے۔ اس کو سیکھو۔ اس کا سیکھنا موجب برکت ہے اور اس کا ترک کرنا موجب حسرت ہے۔ باطل لوگ اس کی استطاعت نہیں رکھتے۔ (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابی سعید (رض))
2552 – "السورة التي تذكر فيها البقرة فسطاط القرآن، فتعلموها. فان تعلمها بركة، وتركها حسرة، ولا تستطيعها البطلة". (الديلمي) عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2553 ۔۔ اپنے گھروں میں سورة البقرۃ پڑھا کرو۔ اور ان کو قبرستان نہ بناؤ۔ (شعب الایمان بروایت الصلصال)
2553 – "اقرأوا سورة البقرة في بيوتكم، ولا تجعلوها قبورا". (هب) عن الصلصال.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2554 ۔۔ جس نے سورة البقرۃ پڑھی اسے جنت میں تاج پہنایا جائے گا۔ (شعب الایمان بروایت محمد بن نصر عن الصلصال بن دھمس عن ابیہ عن جد)
2554 – "من قرأ سورة البقرة يتوج بتاج في الجنة". (هب) عن محمد بن نصر عن الصلصال بن الدهمس (2) عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2555 ۔۔ جس نے سورة البقرہ پڑھی اسے جنت میں تاج پہنایا جائے گا۔ (ابو نعیم بروایت ابن عمرو)
2555 – "من قرأ سورة البقرة توج بها تاجا (3) في الجنة". (أبو نعيم عن ابن عمرو) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ والھکم ۔۔ از الاکمال
2556 ۔۔ مردود سرکش جنوں کے لیے سورة البقرۃ کی ان دو آیات " والھکم الہ واحد " سے بڑھ کر کوئی سخت چیز نہیں ہے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2556 – "ليس شيء أشد على مردة الجن من هؤلاء الآيات في سورة البقرة {وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ} الآيتين". (الديلمي عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2557 ۔۔ سورة البقرۃ جس میں قرآن کی تمام آیات کی سردار آیت ہے کسی گھر میں نہیں پڑھی جاتی، مگر شیطان اس سے نکل جاتا ہے۔ اور وہ سردار آیت آیۃ الکرسی ہے۔ (المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2557 – "سورة البقرة فيها آية سيدة آي القرآن لا تقرأ في بيت وفيه شيطان إلا خرج منه آية الكرسي". (ك هب) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2558 ۔۔ البقرۃ جس میں قرآن کی تمام آیات کی سردار آیت ہے۔ کسی ایسے گھر میں نہیں پڑھی جاتی جس میں شیطان ہو مگر وہ اس سے نکل جاتا ہے۔ اور وہ سردار آیت آیۃ الکرسی ہے۔ (المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2558 – "البقرة فيها آية سيدة آي القرآن لا تقرأ في بيت وفيه شيطان إلا خرج منه آية الكرسي". (ك) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2559 ۔۔ اے ابو منذر ! کیا جانتے ہو کہ قرآن میں سب سے عظیم آیت کونسی ہے ؟ عرض کیا آیۃ الکرسی۔ فرمایا اے ابو منذر ! یہ علم تجھے مبارک ہو۔ قسم ہے اس ہستی کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! قیامت کے دن اس کی ایک زبان ہوگی دو ہونٹوں گے اور یہ پایہ عرش کے پاس خداوند بادشاہ کی پاکی بیان کر رہی ہوگی۔ (ابو داؤد الطیالسی، مسند احمد، عبد بن حمید، شعب الایمان بروایت ابی بن کعب)
اس روایت کا شروع حصہ عن ابی سے یا ابا المنذر تک مسلم، ابو داؤد اور مستدرک للحاکم نے بھی ذکر کیا ہے۔
اس روایت کا شروع حصہ عن ابی سے یا ابا المنذر تک مسلم، ابو داؤد اور مستدرک للحاکم نے بھی ذکر کیا ہے۔
2559 – "يا أبا المنذر، أتدري أي آية معك في القرآن أعظم؟ قال: آية الكرسي، قال: ليهنك العلم (1) يا أبا المنذر فو الذي نفسي بيده إن لها للسان يوم القيامة وشفتين تقدس الملك عند ساق العرش". (ط حم وعبد بن حميد) هب عن أبي بن كعب وروى صدره (م د ك) عن أبي إلى قوله يا أبا المنذر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2560 ۔۔ قرآن کی سب سے عظمت والی آیت آیۃ الکرسی ہے۔ سب سے عدل والی آیت " ان اللہ یا مر بالعدل والاحسان " الخ۔ سب سے خوف زدہ کرنے والی آیت " فمن یعمل مثال ذرۃ خیرا یرہ، و من یعمل مثقال ذرۃ شرا یرہ " سب سے زیادہ امید رساں اور دل کو تقویت بخش آیت " قل یا عبادی الذین اسرفوا علی انفسہم لاتقنطوا من رحمۃ اللہ " ہے۔ (الشیرازی فی الالقاب ، ابن مردویہ، الھروی فی فضائلہ بروایت ابن مسعود (رض))
2560 – "أعظم آية في القرآن آية الكرسي وأعدل آية في القرآن {إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالأِحْسَانِ} إلى آخرها وأخوف آية في القرآن {فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْراً يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرّاً يَرَهُ} وأرجى آية في القرآن {يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ} . (الشيرازي في الالقاب وابن مردويه والهروي في فضائله عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2561 ۔۔ بہرحال وہ سچ کہہ گیا اگرچہ وہ ہے جھوٹا ہے کیا جانتا ہے مسلسل تین راتوں سے کون تیرا مخاطب تھا عرض کیا نہیں، فرمایا وہ شیطان تھا۔ (الصحیح للبخاری (رح) بروایت ابوہریرہ (رض))
2561 – "أما إنه صدقك وهو كذوب تعلم من تخاطب منذ ثلاث ليال قال: لا، قال: ذاك شيطان". (خ) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2562 وہ تجھ سے سچ کہہ گیا اگرچہ وہ جھوٹا ہے۔ (المستدرک للحاکم بروایت ابن عباس (رض)۔ الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی اسید)
2562 – "صدقك وهو كذوب". (ك) عن ابن عباس (طب) عن أبي أسيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2563 ۔۔ مجھے آیۃ الکرسی عرش کے نیچے سے عطا ہوئی ہیں، جو پہلے کسی نبی کو عطا نہیں ہوئی۔ الدیلمی بروایت علی (رض)۔
2563 – " أعطيت آية الكرسي من كنز تحت العرش ولم يؤتها نبي قبلي". (الديلمي) عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2564 جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی، دوسری نماز تک اس کی حفاظت کی جائے گی۔ اور اس پر نبی یا صدیق یا شہید کے سوا کسی نے بھی مواظبت نہیں کی۔ شعب الایمان بروایت انس (رض)۔
حدیث ضعیف ہے۔
حدیث ضعیف ہے۔
2564 – "من قرأ في دبر كل صلاة مكتوبة آية الكرسي حفظ إلى الصلاة الأخرى ولا يحافظ عليها إلا نبي أو صديق أو شهيد". (هب) وضعفه عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آیۃ الکرسی ۔۔ از الاکمال
2565 ۔۔ جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھی، دوسری نماز تک وہ اللہ کی حفاظت اور ذمہ میں رہے گا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت الحسین بن علی (رض) الدیلمی بروایت علی (رض))
2565 – "من قرأ آية الكرسي دبر كل صلاة مكتوبة (1) كان في ذمة الله إلى الصلاة الأخرى" (طب ص) عن الحسين بن علي الديلمي عن علي.
তাহকীক: